Tag: پرانی دشمنی

  • کراچی : باپ کے سامنے بیٹے کے قتل کی لرزہ خیز واردات

    کراچی : باپ کے سامنے بیٹے کے قتل کی لرزہ خیز واردات

    کراچی (25 اگست 2025) لیاری میں لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، واردات میں مسلح افراد نے نوجوان پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں، بیٹے نے باپ کے سامنے موقع پر ہی جان دے دی۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے لیاری آگرہ تاج کالونی میں غازی مسجد کے قریب باپ کے سامنے بیٹے کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مسلح ملزمان نے پرانی دشمنی پر باپ کے سامنے بیٹے پر گولی چلا دی، نوجوان نے جائے وقوعہ پر ہی تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔

    ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر لاش تحویل میں  لے کر قانونی کارروائی کیلیے سول اسپتال منتقل کردی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے مقتول نوجوان کی شناخت 18سالہ محمد طلحہٰ ولد محمد طارق کے نام سے ہوئی ہے۔

    کراچی: واقعے کےحوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

    مزید پڑھیں : لیاری میں قاتلوں نے پیچھے سے آواز دے کر ڈاکٹر شمبو لعل کو گولیاں مار دیں

    کراچی کے علاقے لیاری میں گزشتہ دنوں قاتلوں نے دن دہاڑے تعاقب کرکے ڈاکٹر شمبو لعل کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔مقتول کلینک سے نکل کر واک پر جا رہے تھے۔

    فائرنگ کا واقعہ لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی اور مالی تنازع کا شاخسانہ لگتا ہے، واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقتول کے بیٹے دیپک لعل کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

  • نواب شاہ میں پرانی دشمنی پر 5 افراد کو قتل کردیا گیا

    نواب شاہ میں پرانی دشمنی پر 5 افراد کو قتل کردیا گیا

    (17 جولائی 2025) نواب شاہ کے تھانہ بی سیکشن کی حدود کیریا موری کے قریب یار محمد بھنگوار میں بھنگوار برادری کے 5 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی شبیر سیٹھار کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد میں شہباز بھنگوار، رجب بھنگوار، قربان بھنگوار، تاج محمد بھنگوار، فرمان بھنگوار شامل ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے، واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

    کراچی سے کوئٹہ جانے والی بس پر قلات میں فائرنگ، 3 مسافر جاں بحق

    ایس ایس پی شبیر سیٹھار کے مطابق 5 جاں بحق ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں جاں بحق ہونے والوں کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب ڈی آئی خان کے پنیالہ میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپ میں 6 افراد قتل جبکہ ایک زخمی ہوگیا، واقعہ وانڈہ بیرون میں پیش آیا، دونوں اطراف سے فائرنگ ہوئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ رشتہ داروں کے درمیان پرانے تنازع کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

  • پرانی دشمنی پر فائرنگ، دو سگے بھائی جاں بحق

    پرانی دشمنی پر فائرنگ، دو سگے بھائی جاں بحق

    پشاور میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پشاور کے شاہ پور میں پیش آیا، جہاں پرانی دشمنی پر دونوں بھائیوں کو نماز جمعہ کیلئے مسجد جاتے ہوئے قتل کیا گیا۔

    پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک بھائی پولیس کانسٹیبل تھا، فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال میں منتقل کیا گیا جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

    پولیس کا کہنا ہے واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ دنوں کراچی میں ظالم بیٹوں نے جائیداد کے تنازع پر ماں کو قتل کردیا تھا، پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا تھا۔

    پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ ملزمان کا اپنی ماں سے جائیداد کے معاملے پر جھگڑا چل رہا تھا اور انہوں نے خاتون کو گلے میں رسی کا پھندا لگا کر قتل کیا۔

  • جہلم :  پرانی دشمنی پر باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

    جہلم : پرانی دشمنی پر باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

    جہلم : پرانی دشمنی پر باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، پولیس نے قتل کے ملزم فیصل پہلوان کو گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جہلم کی غلہ منڈی میں کریانہ اسٹور پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں باپ بیٹے جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراداورزخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال منتقل کر دیاگیا ہے، فائرنگ کاواقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم فیصل عرف پہلوان نے ناصر محمود اور محمد یامین کو قتل کیا جبکہ احسان نامی زخمی کوتشویشناک حالت میں راولپنڈی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ملزم نے باپ بیٹے کو غلہ منڈی میں دکان پر نشانہ بنایا جبکہ احسان کو محلہ سیلمان پارس میں گھر جا کرنشانہ بنایا، واقعہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ ہے۔

    دہرے قتل کا ملزم فیصل عرف پہلوان واردات کےبعد فرار ہوگیا تھا تاہم ایلیٹ فورس سوہاوہ نے قتل کے ملزم فیصل پہلوان کو گرفتارکرلیا ، گرفتارملزم کو مزید تفتیش کیلئےتھانہ سٹی جہلم منتقل کیا جائے گا۔

  • قاتلوں کی 3 افراد قتل کرنے کے بعد مزید 8 قتل کرنے کی کھلی دھمکی

    قاتلوں کی 3 افراد قتل کرنے کے بعد مزید 8 قتل کرنے کی کھلی دھمکی

    خانیوال: پنجاب کے ضلع خانیوال کے ایک نواحی گاؤں میں قاتلوں نے قانون سے بے خوف ہو کر 3 افراد قتل کرنے کے بعد مزید 8 قتل کرنے کی کھلی دھمکی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ 79/10R کے قریب تہرے قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، مسلح افراد نے ایک کار پر فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کر دیا، جب کہ فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولیں ملتان عدالت سے پیشی بھگت کر گھر جا رہے تھے، کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، مرنے والوں کی شناخت بخت علی شاہ، مراتب علی شاہ اور فخر علی شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق قاتل اور مقتولین رشتہ دار ہیں، واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

    تین افراد کے قتل کے بعد مخالفین نے ویڈیو پیغام میں مزید قتل کی دھمکیاں بھی دیں، قاتلوں کا کہنا تھا کہ مقتول خاندان کے مزید 8 افراد کو قتل کر دیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  خانیوال: موٹروے پر بس اور ٹریلرمیں تصادم، 3 افراد جاں بحق

    واقعے کے بعد ایس ایچ او کچا کھوہ اور ڈی پی او خانیوال جائے وقوعہ پر پہنچے، نعشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے کچاکھوہ منتقل کر دیا گیا جب کہ ملزمان کی تلاش کے لیے ناکہ بندی کروا دی گئی۔ ریسکیو 1122 نے زخمی شخص تقی شاہ کو ڈسٹرکٹ اسپتال خانیوال منتقل کر دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کچاکھوہ کے نواحی گاؤں 38/10R کے جلال خیل برادری کی آپس میں عرصہ دراز دشمنی چلی آرہی تھی۔

  • جیکب آباد میں فائرنگ،4 افراد جاں بحق

    جیکب آباد میں فائرنگ،4 افراد جاں بحق

    جیکب آباد: سندھ کے شہر جیکب آباد میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جان کی بازی ہار گئے واقعہ اس وقت پیش آیا جب تمام افراد گھر میں سورہے تھے.

    پولیس کےمطابق کوٹ عبدالحمید کے رہائشی عبدالرشید اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر میں سوئے ہوئے تھے ۔اس دوران مسلح افرا د نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی ۔

    فائرنگ سےعبدالرشید، اس کے دو بیٹےعنایت،ولی محمد اوراس کی پوتی سمیرا جاں بحق ہوگئی۔فائرنگ کےبعد ملزمان فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بانبن برادری کےدوگرپوں میں پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔

  • نواب شاہ : دوگروپوں میں تصادم،تین افرادہلاک،چارزخمی

    نواب شاہ : دوگروپوں میں تصادم،تین افرادہلاک،چارزخمی

    نواب شاہ : دوگروپوں کےدرمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں تین افرادہلاک ہوگئے جبکہ چارافراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق نوابشاہ میں تین افراد پُرانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے، نواب شاہ کے قریبی گاؤں سائیں دارراؤ میں علی الصبح دو گروپ آپس میں لڑ پڑے۔ دونوں گروپوں میں شدید فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس معمول کے مطابق واقعے کے بعد پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ پولیس حکام واقعے کو پُرانی دشمنی کا شاخسانہ بتاتے ہیں تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔