Tag: پرانی لاش

  • حمیرا اصغر کی کہانی بہت سے فنکاروں کی کہانی ہے، امر خان

    حمیرا اصغر کی کہانی بہت سے فنکاروں کی کہانی ہے، امر خان

    اداکارہ حمیرا اصغر علی کی ایک ماہ پرانی لاش ملنے کے معاملے پر پاکستانی اداکارہ امر خان نے ردعمل دیا ہے۔

    گزشتہ روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ایک فلیٹ سے اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر علی کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی تھی، شوبز سے جڑے افراد کی جانب سے اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی دل دہلا دینے والی موت پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    اداکارہ کی ساتھی اداکارہ امر خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے حمیرا کی موت پر گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا۔

    انہوں نے اسٹوری پر لکھا کہ یہ چونکانے سے زیادہ مایوس کن ہے، یہ معاشرے اور صنعت کی موت ہے، اب بھی مجھے ان کا شو یاد ہے کہ وہ کیسے زندگی کی سختیوں سے گزرتے ہوئے اور دباؤ برداشت کرتے ہوئے اپنا کیریئر بنا رہی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اداکارہ نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے دباؤ کو اُجاگر کرتے ہوئے لکھا کہ حمیرا کی کہانی کئی فنکاروں کی کہانی ہے جو اس گلیمر کی دنیا میں کیمرے کے سامنے خوش دکھائی دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کیمرے کے سامنے خوش نظر آنے والی گلیمر حقیقت کے برعکس ہے، یہ دن عارضی دنیاوی اہداف کی خود شناسی کا دن ہے، جہاں مسلسل آپ کو آپ کے لباس، کیریئر اور دولت کی بنیاد پر جج کیا جاتا ہے۔

    امر خان نے لکھا کہ وہ لڑکیاں جو اپنے کیریئر کا آغاز کر رہی ہیں اور سخت محنت کر رہی ہیں، وہ اپنے آپ پر زیادہ دباؤ نہ ڈالیں، اپنا بیسٹ دیں، اپنے آپ پر زیادہ سختی نہ کریں اور باقی اللّٰہ پر چھوڑ دیں، کوئی بھی چیز آپ کی ذہنی صحت اور زندگی سے اہم نہیں ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/humaira-asghar-body-found-karachi-defence-flat/

  • پاکستان کی معروف اداکارہ کی موت ، اہم انکشافات سامنے آگئے

    پاکستان کی معروف اداکارہ کی موت ، اہم انکشافات سامنے آگئے

    کراچی: پاکستانی معروف اداکارہ عائشہ خان کی کئی روز پرانی لاش فلیٹ سے برآمد ہوئی، جس کے بعد اہم انکشافات سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7میں فلیٹ سے گزشتہ روز کئی روز پرانی لاش ملی۔

    پولیس نے نے فلیٹ سے ملنے والی لاش سینئر اداکارہ عائشہ خان کی ہونے کی تصدیق کی اور بتایا موت طبعی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ معروف اداکارہ رات گئے فلیٹ سے مردہ حالت میں پائی گئیں ، عائشہ خان اداکارہ کسی مرض میں مبتلا تھیں۔

    پولیس نے تصدیق کی کہ لاش تقریباً 8 سے 10روز پرانی ہے، وہ گھر میں اکیلی رہتی تھی، جب اپارٹمنٹ سے بدبو پھیلنے لگی تو علاقہ مکینوں نے رشتہ داروں اور پولیس کو اطلاع دی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ جائے وقوع سے مزید شواہد اکٹھے کرلیے اور لاش ایدھی سرخانے منتقل کردی گئی ہے۔

    پولیس نے کہا کہ عائشہ خان کی فیملی اسلام آباد اور بیرون ملک مقیم ہیں اور فیملی کوئی قانون کاروائی نہیں چاہتے۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ اداکارہ کےکزنز اور پڑوسیوں سے بیان قلمبند کررہے ہیں، پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاوں میں فریکچر ہوا تھا، جس کے بعد سے وہ گھر سے باہر نہیں نکلتی تھیں۔

    مزید پڑھیں : سینئر اداکارہ عائشہ خان انتقال کرگئیں

    یاد رہے کہ جمعرات کو سینئر اداکارہ کی دوست تہمینہ خالد نے ان کے انتقال کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ ان کا انتقال پانچ روز قبل کراچی میں ہوا۔

    خیال رہے سینئر اداکارہ کی عمر 77 برس تھی اور انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اہم کردار ادا کیے تھے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں افشاں، عروسہ، فیملی 93 اور مہندی شامل ہیں، وہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں۔

  • کراچی: اولاد نے ”محبت“ میں ماں کی لاش کو 12 سال تک فریزر میں رکھا

    کراچی: اولاد نے ”محبت“ میں ماں کی لاش کو 12 سال تک فریزر میں رکھا

    کراچی: بیٹے اور بیٹی نے "محبت” میں ماں کی لاش کو دفنانے کی بہ جائے 12 سال تک اس کو فریزر میں رکھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 11 سے خاتون کی 12 سال پرانی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت ذکیہ خاتون کے نام سے ہوئی ہے۔

    معلوم ہوا ہے کہ خاتون کی لاش 10 سے 12 سال پرانی ہے اور صرف ڈھانچے کی صورت میں ہے، متوفی خاتون ذکیہ کے بیٹے اور بیٹی نے ماں کو مرنے کے بعد دفنایا نہیں، بلکہ فریزر میں رکھ لیا تاکہ وہ اپنی ماں کو جب چاہیں دیکھ سکیں۔

    ذکیہ خاتون کی باقیات کو کپڑے میں لپیٹ کر گاڑی میں منتقل کیا جا رہا ہے

    پولیس کا کہنا ہے کہ جب ذکیہ کا بیٹا اور بیٹی بھی فوت ہوئے تو ان کے بھائی محبوب نے لاش کی دیکھ بھال شروع کی، گزشتہ رات محبوب نے ان کا ڈھانچا نکال کر کچرا کنڈی میں پھینک دیا، محبوب کا کہنا تھا کہ بیٹے اور بیٹی نے ماں کو محبت میں سنبھال کر رکھا تھا۔

    خاتون کے بھائی نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ ان کی بہن ذکیہ کی بیٹی شگفتہ 4 ماہ قبل انتقال کر گئی تھیں، وہ 2 دن پہلے بہن کے گھر گیا تو دیکھا کہ بہن کی لاش بستر پر پڑی ہے، ذکیہ کا ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کرا لیا گیا ہے، اور محبوب کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے، ذکیہ کا فلیٹ بچوں کے مرنے کے بعد کافی عرصہ خالی رہا۔

    https://www.facebook.com/arynewsasia/videos/487017945584696/