Tag: پراپرٹی کی خریداری

  • پراپرٹی کی خریداری : فائلر اور نان فائلرز کے لئے بڑی خبر

    پراپرٹی کی خریداری : فائلر اور نان فائلرز کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : آئندہ بجٹ 26- 2025 میں پراپرٹی کی خریداری پر فائلر اور نان فائلرز کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تعمیراتی شعبے کو بجٹ 26- 2025 میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

    سمندر پار پاکستانیوں کے لیے تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے سہولیات دینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پراپرٹی دینے پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی یکسر ختم ہوگی۔

    ذرائع ایف بی آر کا کہنا تھا کہ سمندرپار پاکستانیوں کے لیے پراپرٹی کی خریداری میں ٹیکس چھوٹ پر آر ٹی او سے این او سی کی پابندی بھی ختم ہوگی۔

    ریئل اسٹیٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز تیار ہے، یکم جولائی سے پراپرٹی کی خریداری پر ایف ای ڈی ختم ہوسکتی ہے۔

    پراپرٹی کی خریداری پر فائلر کیلئے عائد 3 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز ہے جبکہ لیٹ فائلر کیلئے 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی ختم کرنے کی تجویز ہے اور نان فائلر پر عائد 7 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم ہونے کا امکان ہے۔

    وزیراعظم نے تعمیراتی شعبے کے مسائل حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لی ہے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے سے تعمیراتی شعبے ترقی کرے گا اور زیادہ ٹیکس جمع ہوگا۔

    وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں تعمیراتی صنعت کو خام مال میں ریلیف دینے کی تیاریاں کی ہیں۔

    بجٹ میں تعمیراتی شعبے خام مال پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی ہوسکتی ہے اور صنعتوں کے خام مال سستے کرنے کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کم یا ختم ہوسکتا ہے۔

    بجٹ میں پراپرٹی کے لین دین پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس کم یا ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    یکم جولائی سے ریئل اسٹیٹ سے وابستہ بلڈرز اور ڈویلپرز کو رجسٹرڈ کیا جائے، ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں بے نامی کا 100 فیصد خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

  • سونا بیچ کر  پراپرٹی کی خریداری ۔۔۔۔۔۔۔ بڑی خبر آگئی

    سونا بیچ کر پراپرٹی کی خریداری ۔۔۔۔۔۔۔ بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : سونا بیچ کر کوئی پراپرٹی خریدنے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ، ایف بی آر نے بڑی شرط عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی نے تجویز دی کہ ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں کیش، سونا، اسٹاکس کو شامل کیا جائے۔

    ایف بی آر  نے بتایا کہ سونا بیچ کر کوئی پراپرٹی خریدتا ہے تو خریداری کے وقت اس کو سونا بیچنے کا ثبوت دینا ہوگا۔

    کمیٹی نے تجویز دی کہ سونے کے بدلے میں کوئی پراپرٹی خریدتا ہے تو ایف بی آر کو اسکی بھی قانون میں گنجائش رکھنی چاہیے۔

    نمائندہ آباد حسن بخشی نے کہا کہ عوام کا پیسہ بینکوں میں پڑا ہے شرح سود کم ہونے سے وہ باہر آئے گا، مقامی طور پر پراپرٹی میں سرمایہ کاری کو آسان بنایا جائے۔

    نمائندہ آباد کا کہنا تھا کہ اگر پراپرٹی کو آسان نہ بنایا گیا تو پیسہ ملک سے باہر چلا جائیگا، پہلے دبئی تھا اب سعودی عرب بھی سرمایہ کاری کا آپشن بن چکا ہے۔

    بلال اظہر کیانی نے کہا کہ نان فائلرز کو ایک کروڑ روپے تک کی پراپرٹی خریداری کی اجازت دی تھی ، آباد نے نان فائلرز کو ڈھائی کروڑ روپے کی پراپرٹی کی خریداری کی اجازت دینے کا کہا ہے، آباد نے پہلی دفعہ پراپرٹی خریداری پر نان فائلرز کو 5کروڑ روپے تک ریلیف دینے کا مطالبہ کیا۔

    ممبر آئی آر پالیسی نے بتایا کہ ہم نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانا چاہتے ہیں،جس پر ،بلال اظہر نے کہا کہ نان فائلرز کو مکان خریداری کی اجازت ہونی چاہیے۔

    ممبر آئی آر پالیسی کا کہنا تھا کہ ہم ایک ہی نظام چاہتے ہیں کسی کو خصوصی درجہ نہ دیا جائے، کوشش ہے امیر لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے، 80لاکھ روپے والا تو چھوٹامکان ہوگا، جو ڈھائی کروڑ روپے کا مکان خریدتا ہے اس کو آمدن کا ثبوت پہلے دینا ہوگا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت