Tag: پربھاس

  • پربھاس کی فلم کا پوسٹر شاہ رخ خان کے گھر ’منّت‘ کے باہر لگادیا گیا

    پربھاس کی فلم کا پوسٹر شاہ رخ خان کے گھر ’منّت‘ کے باہر لگادیا گیا

    ممبئی: ساؤتھ سپر اسٹار پرابھاس اور دیپیکا پیڈوکون کی نئی فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ کا پوسٹر اسٹار اداکار شاہ رخ خان کے گھر منت کے باہر لگا دیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں ساؤتھ اداکار پربھاس کی فلم کا پوسٹر دیکھا جاسکتا ہے، فلم کے پوسٹر کو 3 نقاب پوش لڑکوں نے رائفلوں کے ساتھ پکڑ ا ہوا ہے۔

    سوشل میڈیا صارف میں سے ایک نے ایکس پر یہ تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا’ منت کے باہر کاکلی کی پروموشن‘۔

    ایک اور صارف نے کہا ’پروموشن بھی سر کے نام سے کر رہا ہے، جس کے جواب میں ایک اور صارف نے لکھا کہ پربھاس جانتے ہیں ایسی ہی زیدہ پبلسٹی ملے گی‘۔

    واضح رہے کہ سپر اسٹار پرابھاس اور دیپیکا پیڈوکون کی نئی فلم ’کالکی2898اے ڈی‘ کو رواں برس 9 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔

    دنیا کی تباہی کے ہزار برس بعد کی کہانی پر مبنی فلم کی پہلی جھلک امریکا کے کامک کون فیسٹیول میں سامنے آئی تھی، میگا فلم کو پہلے ’پروجیکٹ کے‘ کا نام دیا گیا تھا۔

  • پربھاس اور کریتی سینن کی فلم ’آدی پرش‘ آن لائن لیک ہوگئی

    پربھاس اور کریتی سینن کی فلم ’آدی پرش‘ آن لائن لیک ہوگئی

    ممبئی: اداکار پربھاس اور کریتی سینن کی فلم ’آدی پرش‘ ریلیز سے چند گھنٹوں قبل آن لائن لیک ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار پربھاس اور کریتی سینن کی فلم آدی پرش سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کے چند گھنٹے قبل ٹورینٹ سائٹس پر لیک ہوگئی۔

    آدی پرش ہندی اور تیلگو دونوں زبانوں میں ٹورینٹ سائٹس سمیت تامل روکرز، مووی رولز اور ٹیلی گرام پر بھی ایچ ڈی کوالٹی میں دستیاب ہے۔

    پربھاس اور کریتی سینن کی فلم کا کسی دوسری فلم سے کوئی مقابلہ نہیں ہے تاہم آن لیک ہونے کی وجہ سے فلم کے ٹکٹوں کی فروخت متاثر ہوسکتی ہے۔

    آدی پرش ہندو افسانوی ’رامائن‘ پر مبنی ہے جس میں پربھاس، سیف علی خان، کریتی سینن اور سنی سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوم راوت کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم کو 500 کروڑ کی خطیر رقم سے بنایا گیا ہے، جبکہ پہلے دن فلم بینوں نے اس پر ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔

  • ’پربھاس نے ’شادی‘ سے متعلق خاموشی توڑ دی‘

    ’پربھاس نے ’شادی‘ سے متعلق خاموشی توڑ دی‘

    ساؤتھ انڈین سپر اسٹار پربھاس نے ایک شو میں شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی، گزشتہ دنوں پربھاس کی اداکارہ کریتی سینن سے افیئر کی خبریں بھارتی میڈیا کی زینت بنی تھیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیلگو شو میں اداکار پربھاس سے میزبان نے شادی سے متعلق پوچھا جس پر اداکار نے کہا کہ وہ سلمان خان کی شادی کے بعد ہی شادی کریں گے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب میزبان نے پربھاس سے شادی کا سوال کیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔پربھاس نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سلمان خان کے بعد کہنا چاہیے یہ کہتے ہی وہ مسکرا دیے۔

      45 سالہ تامل اداکار وشال اور 38 سالہ اداکار شروانند نے بھی کہا تھا کہ وہ 43 سالہ پربھاس کی شادی کے بعد ہی شادی کریں گے۔

    اداکارہ کریتی سینن سے میزبان نے  شادی، افیئر اور فلرٹ سے متعلق سوال کیا تو اداکارہ نے پربھاس، ٹائیگر شیروف اور کارتک آریان کے نام لیے تھے۔ کریتی کا کہنا تھا کہ ’میں ’فلرٹ‘ کارتک آریان کے ساتھ، ’ڈیٹنگ‘ ٹائیگر شیروف اور ’شادی‘ پربھاس سے کرنا چاہوں گی۔

    کریتی سینن اور پربھاس نے اوم راوت کی فلم ’آدی پُرش‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور فلم کا ٹیزر گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آدی پُرش کے ٹریلر لانچ کے موقع پر کریتی سینن اور پربھاس کو عوامی سطح پر بھی دیکھا گیا تھا جب سے ہی دونوں سے متعلق خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنیں اور کہا جانے لگا کہ شوبز جوڑی ڈیٹنگ کررہی ہے۔

    فلم ’ادیپورش‘ کی پروموشن کے موقع پر بالی وڈ ہیروئن کریتی سنن اور تیلگو اداکار پربھاس کے درمیان تعلقات سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوئی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Prabhas (@actorprabhas)

    ‘بھیڑیا’ کی تشہیر کیلئے اداکارہ کریتی سینن ورون دھون کے ہمراہ بھارتی ڈانس شو ‘جھلک دکھلا جا’ کے مہمان بنی تھیں، دوران شو ورون دھون نے نام لیے بغیر کریتی سینن اور تیلگو انڈسٹری کے سپر اسٹار پربھاس کے تعلقات سے متعلق اشارہ دیا تھا۔

    جس کے بعد اگرچہ اداکارہ کریتی پربھاس اور اپنے درمیان تعلقات کی تردید کرچکی ہیں تاہم بعد ازاں ورون نے بھی اس بیان کو مذاق گردانا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Maddock Films (@maddockfilms)

  • باہو بلی کی فلم کا ایک ایکشن سین 20 کروڑ روپے میں شوٹ

    باہو بلی کی فلم کا ایک ایکشن سین 20 کروڑ روپے میں شوٹ

    پین انڈین فلم باہو بلی سے شہرت پانے والے تیلگو اداکار پربھاس کی نئی فلم کا ایک ایکشن سین 20 کروڑ روپے میں شوٹ کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی بھارت کے مقبول ترین اسٹار پربھاس کی اگلی فلم سالار اپنے بے مثال ایکشن مناظر کی وجہ سے پہلے ہی ہیڈ لائنز کی زینت بنی ہوئی ہے۔

    پرشانت نیل کی تحریر کردہ اور انہی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں پربھاس کے مد مقابل شروتی ہاسن مرکزی کردار میں ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فلم کا ایک منظر سمندر میں پیچھا کرنے اور لڑائی کا ہے اور افواہوں کے مطابق، فلم کی پروڈکشن ٹیم نے اس ایک ایکشن سین پر تقریباً 20 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔

    فلم کے سیکوئل کے بارے میں بھی افواہیں ہیں کہ ایمازون اور نیٹفلکس فلم کے ڈیجیٹل حقوق حاصل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

    ان پلیٹ فارمز نے سالار کی پروڈکشن ٹیم کو فلم کے حقوق کے لیے 200 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔

    سالار کا باضابطہ طور پر 2020 میں اعلان کیا گیا تھا، یہ فلم کنڑ فلم انڈسٹری میں پربھاس کا ڈیبیو ہوگی۔ فلم کی موسیقی روی بسرور نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کی سینماٹو گرافی کا کام بھون گوڑا کو سونپا گیا ہے۔

    باہو بلی اداکار کو مبینہ طور پر سالار کے لیے 100 کروڑ روپے کی فیس مل رہی ہے جبکہ انہیں فلم کی کمائی کا 10 فیصد حصہ بھی ملے گا۔

  • باہوبلی تہلکہ مچانے کے لیے لوٹ آیا ہے

    باہوبلی تہلکہ مچانے کے لیے لوٹ آیا ہے

    ممبئی: ہندوستانی تاریخ کی کامیاب ترین فلم کا اسٹار باہوبلی پھر تہلکہ مچانے لوٹ آیا۔

    تفصیلات کے  مطابق باہوبلی کے کردار کو امر کر دینے والے پربھاس کے مداحوں کا انتظار ختم ہوگیا۔

    تیلگو انڈسٹری کے اسٹار پربھاس کی نئی فلم ساہو کی ریلیز کا اعلان کر دیا ہے، فلم آئندہ برس پندرہ اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

    اس فلم کو باکس آفس پر اکشے کمار اور جون ابراہام کی فلموں سے ٹکرانا ہوگا، مگر فلم کے پروڈیوسرز اس بابت خاصے پرامید ہیں۔

    ساہو میگا بجٹ ایکشن فلم ہے، جس میں شردھا کپور بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔ یہ بیک وقت ہندی، تیلگو اور تامل میں ریلیز ہوگی۔


    مزید پڑھیں: ایک ارب 70 کروڑ کمانے والی باہوبلی 2 اب چین میں دھوم مچانے کو تیار


    فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی مداح سوشل میڈیا پر سرگرم ہوگئے۔ ناقدین بھی فلم کی بابت خاصے پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔

    یاد رہے کہ پربھاس کی فلم باہوبلی ٹو نے ایک ارب ستر کروڑ کا ریکارڈ بزنس کیا تھا، یہ پہلی پانچ سو کروڑ اور ہزار کروڑ کلب کا حصہ بننے والی فلم ہے۔

    باہوبلی نے ہندی بیلٹ میں بھی پانچ سو سے زاید کروڑ کا بزنس کیا تھا، یہ وہ ریکارڈ ہے، جو خانز اب تک عبور نہیں کرسکے۔

  • ایک ارب 70 کروڑ کمانے والی باہوبلی 2 اب چین میں دھوم مچانے کو تیار

    ایک ارب 70 کروڑ کمانے والی باہوبلی 2 اب چین میں دھوم مچانے کو تیار

    ممبئی: ہندوستانی تاریخ کی کامیاب ترین فلم باہوبلی 2 اب چین انڈسٹری میں جھنڈے گاڑنے کو تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہندوستانی باکس آفس پر ایک ارب سے زاید کا بزنس کرنے والے ساﺅتھ کے سپراسٹار پربھاس کی فلم نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی خوب پیسے بٹورے اور 700 کروڑ سے زاید کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔

    معروف ہدایت کار ایس ایس راج مولے کی اس بلاک بسٹر فلم نے اپنے دوسرے فیز میں جاپان میں بھی خوب بزنس کیا۔ جاپان میں یہ پندرہ ہفتے تک بڑے پردے کی زینت بنی رہے اور 13ملین ڈالرز جیسی خطیر رقم کمانے میں کامیاب رہی۔

    اب یہ فلم چین میں دھوم مچانے کو تیار ہے۔ یاد رہے کہ عامر خان کی فلموں کی حیران کن کامیابی کے بعد چین ہندوستانی فلموں کی سب سے بڑی مارکیٹ بن گیا ہے۔ فلم ”دنگل“ نے انڈین مارکیٹ سے زیادہ چین میں بزنس کیا تھا۔ یہی معاملہ ”سکریٹ سپراسٹار“ اور” ہندی میڈم“ کا بھی رہا۔

    اسی وجہ سے توقع کی جارہی ہے کہ باہو بلی 2 چین میں بھی شان دار بزنس کرے گی۔یہ فلم اب تک 1715 کروڑ کما چکی ہے۔ فلم پنڈتوں کی اکثریت اس ضمن میں پرامید ہے، انھیں یقین ہے کہ فلم بھاری بھرکم بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے۔البتہ چند تجزیہ کار اس بابت خدشات بھی ظاہر کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اب تک چین میں بزنس کرنے والی بیش ترانڈین فلموں میں سماجی اور خاندانی مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے اور جذباتی پہلو کو اجاگر کیا گیا تھا۔ حالیہ برسوں میں ایکشن سے بھرپور، بھاری بھرکم ہالی وڈ کی فلموں کو چینی فلم بینوں کی جانب سے اچھا رسپانس نہیں ملا تھا، وہاں کی ناظرین ایکشن فلموں میں اپنی دل چسپی لگ بھگ کھو چکے ہیں۔

    دیکھنا یہ ہے کہ ایک ارب 70 کروڑ کمانے والی باہوبلی 2 چین میں کیا کارنامہ انجام دیتی ہے۔


    بالی ووڈ فلم ’ باہو بَلی 2 ‘ کے اداکار کا ایک آنکھ سے نابینا ہونے کا انکشاف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔