Tag: پربھو دیوا

  • پربھو دیوا اور اداکارہ نینتھارا کا بریک اپ کیوں ہوا؟ سالوں بعد چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی

    پربھو دیوا اور اداکارہ نینتھارا کا بریک اپ کیوں ہوا؟ سالوں بعد چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی

    معروف کوریوگرافر و ہدایتکار پربھو دیوا اور ساؤتھ اداکارہ نینتھارا کی بریک اپ  کی وجہ سالوں بعد سامنے آگئی۔

    نینتھارا اور پربھو دیوا کا رشتہ بالی ووڈ انڈسٹری میں سب سے زیادہ زیر بحث تھا  اگرچہ وہ کافی عرصے سے ڈیٹنگ کر رہے تھے اور اپنے رشتے کو آگے بڑھانے والے تھے، لیکن پربھو دیوا نے نینتھارا کے سامنے تین شرائط رکھی تھیں جو بالآخر ان کی علیحدگی کا باعث بنیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم وِلو کی عکس بندی کے دوران دونوں کے درمیان قربت بڑھ گئی تھی جس نے کئی افواہوں کو جنم دیا۔ اگرچہ انہوں نے ابتدائی طور پر اپنے تعلقات کو چھپا رکھا تھا، لیکن یہ راز زیادہ دیر تک قائم نہیں رہا، کیونکہ کچھ ہی دنوں بعد انہیں ایک ساتھ عوامی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس سے میڈیا کی توجہ مزید بڑھ گئی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق پربھو دیوا نے نینتھارا کے ساتھ رہنے کے لیے اپنی پہلی بیوی راملاتھ کو طلاق دے کر زندگی بدل دینے والا فیصلہ کرلیا تھا جبکہ نے نینتھارا  نے بھی ہندو مت قبول کرنے اور پربھو کی پہلی شادی سے بچوں کو اپنی اولین ترجیح بنانے پر آمادگی ظاہر کر دی تھی۔

    تاہم پربھو دیوا نے نینتھارا کے سامنے کئی شرائط رکھی تھیں، جنہیں ماننے کے بعد ہی وہ شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار تھے، پربھو کی سب سے بڑی شرط یہ تھی کہ نینتھارا شادی کے بعد اداکاری کو خیر باد کہہ دیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نین تارا اُس وقت اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں اور انہوں نے طویل مشاورت کے باوجود بھی کیریئر کو چھوڑنے سے صاف انکار کر دیا تھا یہی بات دونوں کے درمیان کشیدگی کا سبب بنی اور بالآخر انہوں نے راہیں جدا کر لیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نینتھارا شاہ رخ خان کے ساتھ 2023 میں بننے والی فلم ‘جوان’ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اس فلم نے باکس آفس پر زبردست کمائی کی۔

  • پربھو دیوا اور ہیمانی سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    پربھو دیوا اور ہیمانی سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    بالی ووڈ کے معروف کوریو گرافر اور ڈائریکٹر پربھو دیوا کے ہاں 50 برس کی عمر میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوریو گرافر پربھو دیوا نے گھر ننھی پری کی آمد کی تصدیق کردی ہے اور ساتھ ہی بیٹی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    پربھو دیوا کے ہاں بیٹی کی پیدائش دوسری اہلیہ ہیمانی پربھو سے ہوئی ہے۔

    پربھو دیوا سے انٹرویو کے دوران بیٹی کی پیدائش سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ ’یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ میرے گھر بیٹی کی آمد ہوئی ہے، اس عمر میں والد بننے پر میں خود کو اب مکمل محسوس کررہا ہوں۔‘

    انہوں نے کہا کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد اپنی نومولود اور اہلیہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ گزارنا چاہتا ہوں اس لیے اب کم کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ پربھو دیوا اب چار بچوں کے باپ بن چکے ہیں اس سے قبل پہلی اہلیہ رام لتھا سے ان کے تین بچے تھے۔

    پربھو دیوا اور رام لتھا نے شادی کے 9 سال بعد راہیں جدا کرلی تھیں، جوڑے کے تین بیٹے ہیں ان کا ایک بیٹا 2008 میں برین ٹیومر میں مبتلا ہوکر چل بسا تھا تاہم اب دو بیٹے والدہ کے ساتھ رہتے ہیں۔

    یاد رہے کہ پربھو دیوا نے 2020 میں ڈاکٹر ہیمانی سنگھ سے شادی کی تھی۔