Tag: پرتشدد واقعات

  • پرتشدد واقعات کے بعد پشاور پولیس کا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ بنانے کا فیصلہ

    پرتشدد واقعات کے بعد پشاور پولیس کا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ بنانے کا فیصلہ

    پشاور: پشاور پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد واقعات کے تناظر میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے شہر میں ریڈ زون سیکیورٹی سرکل بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، سی سی پی او کا کہنا ہے کہ ریڈ زون ایریا میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے دستے تعینات کیے جائیں گے۔

    سی سی پی او کے مطابق پشاور اسپیشل سیکیورٹی دستے کا انچارج ایس پی رینک کا آفیسر ہوگا، پہلے مرحلے میں ریڈ زون کے داخلی راستوں اور اہم عمارتوں کی پروفائلنگ مکمل کی جائے گی۔

    پولیس حکام نے کہا ہے کہ پروفائلنگ مکمل ہونے کے بعد ڈرافٹ سینٹرل پولیس آفس ارسال کر دیا جائے گا، اسپیشل یونٹ کے پاس جدید ساز و سامان اور آپریشن روم سے منسلک ہوگا۔

  • منی پور میں فسادات: خوراک کی سپلائی بند، ہائی وے بلاک، انٹرنیٹ معطل

    منی پور میں فسادات: خوراک کی سپلائی بند، ہائی وے بلاک، انٹرنیٹ معطل

    امپھال: بھارتی ریاست منی پور میں حالات کشیدہ ہونے کے بعد خوراک کی سپلائی بھی بند ہوگئی ہے۔

    بھارتی ریاست منی پور میں 3 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعات کے بعد خوراک کی سپلائی بند ہونے سے لوگ فاقہ کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ہائی وے بھی بلاک کردی گئی ہے اور انٹرنیٹ بھی معطل کردیا گیا ہے۔

    بھارت کی میڈیا رپورٹس کے مطابق منی پور کے علاقے امپھال کے تقریباً تمام تاجر نے خطرے  کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ اناج، دال، خوردنی تیل اور سبزی وغیرہ کا کوئی ذخیرہ نہیں ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ منی پور حکومت پچھلے چند دنوں سے خوراک اور پٹرولیم مصنوعات کے ٹرک لانے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم کانگ پوکپی ضلع میں زیادہ تر ٹرک لوٹ لیے گئے اور گاڑیاں جلا دی گئیں اور اس وجہ سے تمام ٹرک والے ضلع میں واپس آگئے۔

    رپورٹ میں بتایاگیا کہ منی پور میں مودی کی ہڈدھرمی برقرار ہے،  وہاں انسانی بحران کا سامنا ہے اور ضروری اشیاء فراہم کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے اب تک کوئی مداخلت نہیں کی گئی ہے۔

    منی پور میں نسل کشی کا بازار گرم، 60 شہری مودی کی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئے

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ امپھال سے ماوسٹ ہائی وے کو کچھ نسلی پرست گروپوں نے بند کر رکھا ہے، منی پور کے لوگوں نے سیکورٹی فورس سے ہائی وے کو کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی شہریوں نے بتایا کہ تین مہینے پہلے بھی منی پور کو بار بار ناکہ بندی کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن اس بار ضروری اشیاء اور ادویات کے اچانک غائب ہونے سے لوگ سخت متاثر ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت کی ریاست منی پور میں نسل کشی کا بازار گرم ہے جہاں اب تک 60 سے زائد شہری مودی سرکار کی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئے، مودی سرکار نے منی پور میں عام شہریوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے رکھا ہے۔

    منی پور میں احتجاجی مظاہرے کیوں ہو رہے ہیں؟

    ریاست کی غیر قبائلی آبادیاں مطالبہ کر رہی ہیں کہ انہیں قبائلی درجہ دیا جائے تاکہ ان کی زمینوں، ثقافت اور شناخت کو قانونی تحفظ مل سکے۔ قدیم قبائلیوں کی تنظیمیں اس پر سراپا احتجاج ہیں جبکہ مودی سرکار ان کی آزاد دبانے کیلیے مظالم کر رہی ہے۔

  • لاہور : پُرتشدد واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی حکمت عملی تیار

    لاہور : پُرتشدد واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی حکمت عملی تیار

    لاہور: پولیس نے پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے شرپسندوں کو گرفتار کرنے کا ٹاسک سی آئی اے پولیس کو دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے پرتشددواقعات میں ملوث افرادکوگرفتارکرنےکی حکمت عملی تیار کرلی گئی، سی آئی اے پولیس کو شرپسندوں کو گرفتارکرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

    سی آئی اے پولیس شرپسندوں کی نشاندہی کیلئےویڈیوزکررہی ہے ، گرفتاری کے خوف سے سیکڑوں شرپسند روپوش ہو گئے ہیں۔

    ہنگاموں کےدوران 2پولیس اہلکارشہیداور500کےقریب زخمی ہو ئے تھے ، پولیس نےہنگامہ آرائی، توڑپھوڑ و دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کررکھے ہیں۔

    یاد رہے پنجاب حکومت نے دھرنے پر بیٹھے پرتشدد مظاہرین کے خلاف ایکشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ احتجاج کی وجہ سے بند راستے کھولنے کے لیے حکمت عملی طے کرلی گئی اور ضلعی انتظامیہ کو اپنے اپنے علاقے میں بند سڑکیں کھلوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ ایک مذہبی تنظیم کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج اور دھرنے جاری ہیں جبکہ متعدد شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

  • کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات، تین افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات، تین افراد جاں بحق

    کراچی: شہرقائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے بریگیڈ تھانے کی حدود میں ایف ٹی سی کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے موٹرسائیکل پر سوار شہری ریاض خان کو قتل کردیا۔

    فائرنگ کرنے والے افراد موٹرسائیکل پر سوار تھے جن میں سے ایک نے ہیلمٹ اور دوسرے نے ماسک پہن رکھا تھا ، وقوعہ سے تیس بور گولیوں کے دو خول ملے ہیں۔

    دوسری جانب اورنگی ٹاؤن فٹ بال چورنگی کے قریب سے بھی ایک شخص کی لاش ملی، جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، جاں بحق شہری کی شناخت نصیرالدین کے نام سے ہوئی ہے۔

    عوامی کالونی کے علاقے سے بزرگ خواجہ سرا حاجی حجن کی تشدد زدہ لاش ملی، پولیس کے مطابق لاش گھر کے اندر تھی، جسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیاجارہا ہے۔

    علاوہ ازیں کھارادر موتن داس مارکیٹ کے قریب بھی فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

    کراچی پولیس کی کارروائیاں‘ 14 ملزمان گرفتار

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔

  • کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور  پرتشدد واقعات میں اضافہ

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم اور پرتشدد واقعات میں اضافہ

    کراچی: شہر قائد میں فائرنگ، اسٹریٹ کرائم اور پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوگیا، جس کے بعد اسٹریٹ کرائم روکنا کراچی پولیس کے لئے ایک چیلنج بن گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہری اسٹریٹ کرمنلز کے رحم و کرم پر آگئے، کراچی میں فائرنگ، اسٹریٹ کرائم اور پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا، جرائم پیشہ عناصر گھروں کی دہلیز تک پہنچ کر لوٹ مار کرنے لگے۔

    گیارہ ماہ کے دوران ساڑھے تین سو سے زائد افراد موت کے گھاٹ اتاردیے گئے۔

    سی پی ایل سی نے رواں سال 21 نومبر تک کی رپورٹ جاری کردی ہے ، رپورٹ کے مطابق گیارہ ماہ میں 27 ہزار 219 شہریوں کو موبائل فون سے محروم کردیا گیا، 23 ہزار 553 شہری اپنی موٹرسائیکلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    سی پی ایل سی کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ 12 سو 94 شہری اپنی قیمتی کاروں سے محروم کردیے گئے، اغواء برائے تاوان کے دس واقعات رپورٹ کیے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق کراچی کے 58 شہریوں نے بھتہ خوری کی شکایات درج کروائیں، بینک ڈکیتوں نے بھی کراچی 8 بینکوں پر اپنے ہاتھ صاف کیے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال قتل اور زخمی ہونے کے زیادہ تر واقعات ڈکیتی مزاحمت پر پیش آئے، جرائم کی 90 فیصد سی سی ٹی وی فوٹیجز پولیس عام شہریوں سے حاصل کرتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پولیس اور کے ایم سی کی جانب سے نصب کیمروں کا رزلٹ معیاری نہیں ہوتا۔

    دوسری جانب کراچی میں بڑھتےاسٹریٹ کرائم پر وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کوہدایت دی کہ  شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت میں یقینی بنایاجائے ، شہریوں کونقصان پہنچانےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پولیس جہاں ضرورت ہووہاں رینجرزکی مددلےسکتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بلوچستان میں پرتشدد واقعات،7افراد جاں بحق

    بلوچستان میں پرتشدد واقعات،7افراد جاں بحق

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان میں تشدد کے مختلف واقعات میں کم از کم سات افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص نیک بخت کے گھر پر حملہ کیا۔جس کے نتیجے میں نیک بخت اور ان کا ایک بیٹا ہلاک ہوگئے۔

    حملہ آور موٹر سائیکلوں اور گاڑی پر سوار تھے جنہوں نے فرار ہوتے ہوئے نیک بخت کے ایک بیٹے کو اغوا بھی کرلیا۔کیچ ہی کے علاقے مند میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔مارے جانے والے شخص اسی علاقے کا رہائشی تھا۔

    دوسری جانب کیچ سے متصل ضلع آواران سے تین افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں ہیں۔نامعلوم مسلح افراد نے دو روزقبل ضلع کے علاقے جھاؤ کے پہاڑی علاقے میں فائرنگ کر کے تنیوں کو جاں بحق کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے افراد ضلع آواران کے مقامی تھے جن میں دو سگے بھائی شامل تھے۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان میں فائرنگ،3سیکورٹی اہلکار جاں بحق

    ادھر ڈیرہ بگٹی سے متصل ضلع نصیرآباد کے علاقے چھتر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہےکہ اس علاقے میں نامعلوم افراد نے بارودی سرنگ نصب کی تھی۔یہ بارودی سرنگ اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جب ایک موٹر سائیکل اس سے ٹکرا گئی۔

    دھماکے کی وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔

    واضح رہے کہ بلوچستان میں شورش سے متاثرہ علاقوں میں گذشتہ چند عرصے سے لوگوں کے گھروں پر حملوں کے واقعات بھی پیش آرہے ہیں۔

  • کراچی:مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

    کراچی:مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

    کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، رینجرز اور پولیس نے مختلف کارروائیوں کے بعد 11ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس کے مطابق لیاقت آباد سی ون ایریا کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، مقتول کی شناخت محمد ضمیر کے نام سے ہوئی ہے۔ گلستان جوہر مین فلیٹس سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی۔

    دوسری جانب رینجرز نے یوسف گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا،مجاہد کالونی اور کھوکھرا پار کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان گرفتار کرلیے ، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم اور عسکری ونگ سے ہے ۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔گڈاپ کے علاقے میں بھی ٹارگٹڈ کاررائی کرتے ہوئے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا، کارروائی کے دوران تین اسمگلرز کو گرفتا رکرکے ایرانی ڈیزل سے بھر اآئل ٹینکر تحویل میں لیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق آئل ٹینکر کے ذریعے 15 ہزار ایرانی ڈیزل اسمگل کیا جارہاتھا۔ گارڈن کے علاقے میں پولیس کارروائی کے دوران دو بھتہ خوروں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا گیا۔ کورنگی میں بھی پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔