Tag: پرتشدد واقعات

  • کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3افراد ہلاک 6 زخمی

    کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3افراد ہلاک 6 زخمی

    کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے جبکہ پولیس اور رینجرز نے گینگ وار کے ملزمان سمیت سو سے ملزمان گرفتار کرلئے۔

    شہر میں پر تشدد واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا پولیس حکام کے مطابق گلشن معمار میں مزار پر چھ افراد کے قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا۔پولیس کے مطابق قتل میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں تاہم دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش جاری ہے۔

    گلشن معمار پارک کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، شاہ فیصل عظیم پورہ کے علاقے سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی جبکہ لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی کی کچرا کنڈی سے نوزائدہ بچی کی لاش ملی ہے۔

    حسین ہزارہ گوٹھ میں فائرنگ کر کے تین افراد کو زخمی کر دیا گیا۔لیاری کے علاقے بہار کالونی میں فائرنگ سے بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری کے علاقے سیفی لین سے گینگ وار کے تین ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    ایسٹ زون پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف کاروائیاں کرتے ہوئےایک سو گیارہ ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ ،منشیات اور مسروقہ سامان بر آمد کر لیا  

  • کراچی:پرتشدد واقعات جاری، 6افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

    کراچی:پرتشدد واقعات جاری، 6افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

    کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے ساتھ پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے، گلشن معمار میں چھ افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں، مقتولین میں چار کی شناخت منور، شفیق ، جاوید اور عمران کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ دو کی شناخت نہ ہوسکی۔

     ایس ایس پی عامر فاروقی کے مطابق گلشن معمار سے چھ افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد کرلی گئیں، مقتولین کو تشدد کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، پولیس حکام کے مطابق گلشن معمار کے علاقے میں واقع مزار کے قریب سے چھ افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں، جنہیں تیز دھار آلے کی مدد سے گلے کاٹ کر قتل کیا گیا۔

    ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی کے مطابق تمام لاشیں مردوں کی ہیں اور انھیں گلشن معمار سے اغواء کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر خنجر کی مدد سے گلے کاٹ کر قتل کر دیا گیا ، پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے، مقتولین کی عمریں بیس سے تیس سال کے درمیان ہیں۔

    پولیس کے مطابق تمام افراد فیکٹری ورکر اور مزدور ہیں، جنہیں واپسی پر اغواء کے بعد قتل کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین میں سے تین مزار کے متولی تھے، ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق مقتولین کو گزشتہ رات آٹھ سے نو بجے کے درمیان قتل کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، سپرہائی وے پر لکی سیمنٹ فیکٹری کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی، جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، لاش کو ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    دوسری جانب موچکو پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے عبید نامی ٹارگٹ کلر کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، ملزم نے اٹھائیس افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے، ملزم دس افراد کے قتل کے الزام میں پہلے گرفتار اور پھر رہا ہوچکا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان سے دو دستی بم دو راکٹ، دو کلاشنکوف اور چار ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے، نیو کراچی پولیس نے کوثر نیازی کالونی میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش مظفر شاہ کو گرفتار کرلیا، ملزم منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین جرائم میں انتہائی مطلوب تھا۔

    کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات، اسلحہ اور متعدد گولیاں برآمد کر لی گئیں، دوسری جانب اورنگی ٹاوٴن کے علاقے سیکٹر فائیو ای میں پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد انیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    اتحاد ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان زخمی ہوگیا، کورنگی نمبر تین میں شہری کی فائرنگ سے دو مبینہ ڈاکو زخمی ہوگئے، جنھیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

  • بنگوئی:حالیہ فسادات میں9لاکھ35ہزار افراد بے گھر ہوئے، اقوام متحدہ

    بنگوئی:حالیہ فسادات میں9لاکھ35ہزار افراد بے گھر ہوئے، اقوام متحدہ

    جمہوریہ وسطی افریقی ملک میں حالیہ پرتشدد واقعات کے نتیجے میں نو لاکھ پینتیس ہزار افراد بے گھر ہوگئے۔

    اقوام متحدہ کی کمیشن برائے مہاجرین کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وسطی جمہوریہ افریقہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ان کے اندازوں سے دگنی ہے۔

    باغیوں نے دو دنوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت ایک ہزار سے زائد شہریوں کا قتل عام کیا جبکہ لاکھوں شہری بے گھر ہوئے، جنہوں نے گرجا گھروں اور اسکولوں میں پناہ حاصل کی۔

    اقوامِ متحدہ کی جانب سے علاقے میں امن بحال کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں فرانس کے سینکڑوں فوجی اہلکار بنگوئی پہنچ چکے ہیں، فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے کہا تھا کہ ساڑھے چھے سو فوجی فوری طور پر علاقے میں روانہ کیے گئے۔
       

  • کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

    کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

    پولیس کے مطابق لانڈھی ریڑھی گوٹھ سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں جنھیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کاروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

    قصبہ کالونی میں کلینک میں گھس کر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر سراج جان بحق ہوگئے، نصرآباد میں فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ لیاری بہار کالونی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    سولجر بازار میں بھی گولیاں لگنے سے ایک شخص جان سے گیا، ایم اے جناح روڈ تبت سینٹر کے قریب فائرنگ سے علی حیدر نامی شخص شدید زخمی ہوا۔بھینس کالونی میں ایمبولینس پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔
           

  • کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا

    کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا

    کراچی فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا، سپر ہائی وئے پر بچہ قتل جبکہ نیپا چورنگی پر فائرنگ سے نجی ٹی وی چینل کے صحافی بیٹا اورکزن زخمی ہوگئے، منگھو پیر میں رینجرز سے مقابلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

    گزشتہ روز گڈاپ سے ملنے والی تینوں لاشوں کی شاخت جاوید، نعمان اور سلیم کے نام سے ہوئی ہے، پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری ہیں، ترجمان رینجرز کے مطابق منگھو پیر کے علاقے خیر آباد میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ کردی۔

    رینجرز کی جوابی کاروائی میں مبینہ طور پر دہشت گرد ہلاک ہوگیا، پولیس نے انچولی کے قریب مشکوک گاڑی سے بارہ ڈیٹونیٹرز برآمد کرلئے۔