Tag: پرتشدد کاروائیاں

  • بغداد:مشرقی شہر میں فائرنگ، 12افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    بغداد:مشرقی شہر میں فائرنگ، 12افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    عراق میں پرتشدد کاروائیاں جاری ہیں، فائرنگ کے تازہ ترین واقعے میں سات خواتین سمیت بارہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

      پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ عراقی دارالحکومت بغداد کے مشرقی علاقے زایونا کے رہائشی اپارٹمنٹ میں پیش آیا، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سات خواتین سمیت بارہ افرادجاں بحق ہوئے۔

    زایونا میں ہونیوالا واقعہ اپنی نوعیت کا دوسراواقعہ ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، جاں بحق افراد میں پانچ مرد اور سات خواتین شامل ہیں۔

    فوری طور پر کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، عراق میں دو ہزارآٹھ سے تشدد کی لہر جاری ہے تاہم حالیہ چند مہینوں کے دوران تیزی آ گئی ہے۔
       

  • عراق:پرتشدد واقعات،62افراد جاں بحق،متعدد زخمی

    عراق:پرتشدد واقعات،62افراد جاں بحق،متعدد زخمی

    عراق میں پرتشدد کاروائیاں جاری ہیں، تازہ واقعے میں باسٹھ افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    مقامی پولیس ذرائع کے مطابق ذیادہ ہلاکتیں عراق کے مغربی حصے رمادی میں ہوئیں، جہاں مقامی قبائلیوں اورعراقی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں تقریبا چھیالیس افراد جاں بحق ہوگئے۔

    الخالدیہ میں پیش آنے والے دوسرے واقعہ میں سولہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں، اعداد وشمار کے مطابق سال دو ہزارتیرہ میں تقریبا آٹھ ہزار سے زائد افراد پرتشدد کاروائیوں میں جاں بحق ہوگئے تھے، تاہم گزشتہ روز سے تشدد کے واقعات میں مزید تیزی آگئی ہے۔