Tag: پرستار

  • ویرات کوہلی کے ’’بھولے‘‘ پرستار الیکٹرونکس کمپنی فلپس پر برس پڑے!

    ویرات کوہلی کے ’’بھولے‘‘ پرستار الیکٹرونکس کمپنی فلپس پر برس پڑے!

    بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا شاندار کیچ گلین فلپس نے تھاما لیکن ان کے بھولے پرستار برس پڑے الیکٹرانک کمپنی فلپس پر۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گزشتہ روز بھارتی سپر اسٹار ویرات کوہلی کا پوائنٹ پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑی گلین فلپس نے نا قابل یقین شاندار کیچ لے کر پویلین بھیجا۔

    پاکستان کیخلاف فتح گر سنچری بنانے کے بعد ویرات کے پرستار نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ان سے بڑی اننگ کی توقع کر رہے تھے۔ تاہم جب وہ 11 رنز کی مختصر اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے تو ان کے پرستار فلپس پر برس پڑے مگر غلطی سے سارا غصہ گلین فلپس کے بجائے معروف الیکٹرانک کمپنی فلپس پر نکال دیا۔

    فلپس الیکٹرانک کمپنی کا پیج دیکھتے ہی دیکھتے غصیلے پرستاروں کے تبصروں سے بھر گیا۔

    مداحوں کو یہ احساس نہیں ہوا کہ یہ گلین فلپس کرکٹر نہیں تھا بلکہ الیکٹرانکس کی کمپنی ’فلپس‘ تھی۔ چند صارفین نے نشاندہی کی کہ سوشل میڈیا پرغلط فلپس کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-anushka-sharma-glenn-phillips-catch/

  • ویڈیو: رونالڈو اپنے پرستار سے ہار گئے!

    ویڈیو: رونالڈو اپنے پرستار سے ہار گئے!

    عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جن کو بڑے بڑے کھلاڑی شکست دینا چاہتے ہیں وہ اپنے ایک پرستار سے ہار گئے۔

    دنیائے فٹبال کے مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جو سب سے زیادہ گولز کرنے کا ریکارڈ اپنے پاس رکھتے ہیں اور بڑے بڑے کھلاڑی انہیں ہرانے کی تمنا رکھتے ہیں لیکن یہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اپنے پرستار سے ہار گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ مقابلہ انٹرنیٹ پر ہوا جہاں پرتگالی سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو ان کے ہی ایک پرستار نے ہرا کر ایک ملین ڈالر کا انعام جیت لیا۔

    مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب چینل پر النصر کے اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک مداح کے ساتھ ایک ملین ڈالر انعام کے لیے ایک چیلنج قبول کیا تھا۔

    اس مقابلے میں پینٹلی ایریا سے گول پوسٹ پر 3 اہداف کو لٹکایا گیا تھا جس کا صحیح نشانہ لگانا تھا اور دونوں کے پاس چار مواقع تھے۔ تاہم اس مقابلے میں پہلی بار میں دونوں کوئی اسکور نہیں کر سکے۔

    تاہم حیران کن طور پر دوسری، تیسری اور چوتھی باری میں بھی رونالڈو کامیاب نشانہ لینے میں ناکام رہے جب کہ ان کے خلیل نامی پرستار نے ٹارگٹ کو باآسانی ہٹ کیا۔ یہ مقابلہ جیتنے کے ساتھ مذکورہ مداح کو ایک ملین ڈالر کا انعام بھی مل گیا۔

    دلچسپ مقابلے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور کروڑوں صارفین دیکھ اور دلچسپ رائے کا اظہار کر چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ چیلنج سے قبل رونالڈو کا مقابلہ کرنے آئے مداح نے اپنے جیت کے چانسز کو اسٹار فٹبالر کے سامنے 50، 50 قرار دیا تھا۔