Tag: پرفیکٹ

  • میں اور ویرات پرفیکٹ پیرنٹس نہیں ہیں: انوشکا شرما

    میں اور ویرات پرفیکٹ پیرنٹس نہیں ہیں: انوشکا شرما

    بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے اور بھارت کے معروف کھلاڑی و شوہر ویرات کوہلی کے ’پرفیکٹ پیرنٹ‘ نہ بن پانے کا اعتراف کرلیا۔

    اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد اداکارہ انوشکا شرما گزشتہ دنوں لندن سے بھارت پہنچی ہیں، تاہم ایک ایونٹ میں انہوں نے شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے اور ویرات کے بطور والدین کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

    انوشکا شرما نے کہا کہ بہترین والدین بننے کا ہم پر بہت زیادہ پریشر ہے، لیکن ہم دونوں پرفیکٹ پیرنٹس نہیں ہیں اور ہم دونوں ہی مختلف معاملات پر ایک دوسرے سے شکایتیں کرتے رہتے ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم بچوں کے سامنے بھی ایک دوسرے سے شکایتیں کرتے ہیں کیوں کہ اس سے ہمارے بچوں کو پتا چلے گا کہ آپ کبھی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتے، آپ میں کوئی نا کوئی کمی ہوسکتی ہیں۔

    انوشکا شرما نے مزید کہا کہ بچے اپنے والدین کو بھی اپنی غلطیوں یا کوتاہیوں پر بات کرتے سنیں گے تو انہیں اپنی غلطی تسلیم کرنا بھی آسان لگے گا۔

    انوشکا نے کہا کہ ماں بننے کے بعد میں اب بہت کم لوگوں سے ساتھ گھومتی ہوں، لوگ ہمیں کھانے کی دعوت دیتے ہیں تو میں کشمکش کا شکار ہوجاتی ہوں کہ کیا جواب دوں، کبھی کبھار ہی آپ انہیں منع کرسکتے ہیں ورنہ لوگ آپ نے نفرت کرنے لگتے ہیں۔

  • بابر اعظم پریکٹس سیشن میں کتنی گیندیں کھیلتے ہیں؟

    بابر اعظم پریکٹس سیشن میں کتنی گیندیں کھیلتے ہیں؟

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے عالمی کرکٹ میں اپنی کامیابی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں  اس بات  پر پختہ یقین رکھتا ہوں کہ ’’پریکٹس انسان کو پرفیکٹ بناتی ہے‘‘۔

    پشاور زلمی کی جانب سے جاری کردہ پوڈ کاسٹ میں بابراعظم نے انٹرویو دیتے ہوئے یہ انکشاف کیا میں روزانہ کی بنیاد پر پریکٹس سیشن کے دوران 500 سے 600 بالز  کھیلتا ہوں تاکہ شارٹس پر گرفت حاصل ہوسکے۔

    کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جب فارم میں نہیں ہوتا یا اچھی کارکردگی نہیں دے پاتا تو بعض دفعہ اس نمبر کی تعداد ڈبل جاتی ہے

    بابر اعظم کے مطابق میچوں میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پریکٹس اہم ہے کیوں کہ پریکٹس انسان کو پرفیکٹ بناتی ہے ۔

    ویڈیو: غیر ملکی ویمنز کرکٹرز بھی بابر اعظم کی فین

    پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ تنقید ہوتی رہتی ہے لیکن میری کوشش ہے اپنے بلے سے جواب دوں، اسٹرائیک ریٹ میں تبدیلی لانے کی کوشش کررہا ہوں لیکن ٹائم لگتا ہے۔

    اس کے علاوہ میزبان نے ان سے پوچھا کہ آپ کا کٹ بیگ اتنا بڑا اور بھاری ہے اس میں آپ کیا رکھتے ہیں، جس پر کپتان نے کہا کہ ہمیشہ ایک جملے کہتے ہیں کہ نالائق کے بیگ بھاری ہوتے ہیں۔

    بلاشبہ بابر اعظم کی اس بہترین پریکٹس کا پھل انہیں ملا ہی ہے انہیں دنیا میں ایک بہترین بیٹر سمجھا جاتا ہے اس کے علاوہ انہیں حال ہی میں ان کی شاندار کارکردگی پر آئی سی سی نے انہیں کرکٹر آف دی ایئر کے ایواڈ سے نوازا۔