Tag: پرمٹ

  • سعودی عرب: ڈرائیور حضرات کے لیے اہم خبر

    سعودی عرب: ڈرائیور حضرات کے لیے اہم خبر

    سعودی عرب نے پرمٹ کے بغیر مسافروں کو لے جانے والے افراد اور ٹرانسپورٹرز کے لیے نیا انتباہ جاری کردیا۔

    سعودی عرب کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی شخص یا ٹرانسپورٹر پرمٹ کے بغیر مسافروں کی نقل و حمل کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس پر 5000 ریال کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد پورے مملکت میں ضوابط کو نافذ کرنا اور ٹرانسپورٹیشن سروسز کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔

    ضوابط کی تعمیل کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے غیرلائسنس یافتہ ٹرانسپورٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ مجاز کمپنیوں سے الحاق کریں۔

    ٹی جی اے نے وزارت داخلہ، پبلک پراسیکیوشن، جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن سمیت مختلف سرکاری اداروں کے تعاون سے ’ڈونٹ رائیڈ وتھ نان لائسنسڈ‘ مہم کا آغاز کیا ہے۔

    یہ اقدام لائسنس یافتہ کیریئرز کے استعمال کی اہمیت اور سعودی عرب کے ہوائی اڈوں تک محفوظ نقل و حمل کے آپشنز کو فروغ دینے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

  • ’ریاض الجنہ‘ کے لیے پرمٹ حاصل کرنے کا آسان طریقہ؟

    ’ریاض الجنہ‘ کے لیے پرمٹ حاصل کرنے کا آسان طریقہ؟

    سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مسجد نبوی الشریف میں ریاض الجنہ میں نماز کا پرمٹ حاصل کرنے کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی وزارت نے اپنے ایکس(ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کا پرمٹ حاصل کرنے کے لیے ’نسک‘ ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اس میں اکاؤنٹ بنا کر پروسس مکمل کریں۔

    وزارت کے مطابق نسک ایپ میں اپنے اکاؤنٹ پر لاگ ان کرنے کے بعد مندرجہ ذیل اقدامات کرنے ہوں گے۔

    ریاض الجنہ میں نماز کے خانے کو منتخب کریں۔
    تاریخ اور وقت کا تعین
    افراد کا تعین

    ہدایات کا مطالعہ اور ان کی منظوری دیں:

    اس کے بعد آپ ارسال کے آئی کون کو کلک کریں اورجس کے بعد پرمٹ آپ کو ایس ایم ایس کی صورت میں بھیج دیا جائے گا، اس کے علاوہ نسک ایپ پر موجود ہوگا۔

    دوسری جانب مسجد نبوی شریف ﷺ کی انتظامیہ نے خواتین زائرین کے لیے ریاض الجنہ میں نماز اور زیارت کا شیڈول ترتیب دیا ہے۔

    خواتین کے لیے ریاض الجنہ میں زیارت اور نماز کے دو وقت مقرر کیے گئے ہیں۔ خواتین کو دن اور رات میں زیارت و نماز کی ادائیگی کی اجازت ہو گی۔

    انتظامیہ کے مطابق خواتین صبح چھ بجے سے دن 11 بجے تک اور رات ساڑھے نو بجے سے 12 بجے تک ریاض الجنہ میں زیارت اور نماز ادا کر سکتی ہیں۔

    جمعہ کے روز مقررہ وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ جمعہ کے دن صبح 6 بجے سے 9 بجے اور رات ساڑھے نو بجے سے 12 بجے تک خواتین کو ریاض الجنہ میں داخلے کی اجازت ہو گی۔