Tag: پرندوں

  • ایک ملک کی فوج اور پرندوں کے درمیان انوکھی جنگ، جیت کس کی ہوئی؟ (حیران کن واقعہ)

    ایک ملک کی فوج اور پرندوں کے درمیان انوکھی جنگ، جیت کس کی ہوئی؟ (حیران کن واقعہ)

    جنگ انسانوں کے درمیان ہوتی ہے لیکن دنیا میں ایک ایسی لیکن حقیقی جنگ ہوئی جس میں انسانی فوج کے مقابلے میں جانور تھے۔

    دنیا کی قدیم اور جدید تاریخ میں اپنی نوعیت کی یہ منفرد جنگ 20 ویں صدی میں آسٹریلیا میں لڑی گئی تھی۔ اس جنگ میں آسٹریلوی فوج کا مدمقابل دشمن کسی دوسرے ملک کی فوج نہیں بلکہ شتر مرغ سے ملتا جلتا ایک پرندہ جس کو ایمو برڈ تھا۔ اسی لیے اس جنگ کو آسٹریلیا میں (Emu War) کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ عجیب وغریب جنگ 1932 میں اس وقت شروع ہوئی جب مغربی آسٹریلیا کے کسانوں کوایمو پرندوں نے نقصان پہنچانا شروع کیا۔

    رپورٹ کے مطابق پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد آسٹریلوی حکومت نے اس جنگ میں حصہ لینے والے سابق فوجیوں کو مغربی آسٹریلیا میں زرعی زمینیں دی تھی، جس پر ریٹائرڈ فوجی فصلیں کاشت کر کے اپنی گزر بسر کرتے تھے۔

    تاہم اچانک کچھ سال بعد ہی 1932 میں شتر مرغ کے سائز کے بڑے ایمو پرندے وارد ہوئے اور آئے بھی چند درجن یا چند سو نہیں بلکہ 20 ہزار پرندوں نے بن بلائے مہمان کی طرح یہاں ڈیرے ڈالے اور فصلوں کو نقصان پہنچانے لگے۔

    کسانوں کا قوی الجثہ پرندوں پر قابو پانا آسان نہ تھا۔اس لیے انہوں نے وزارت دفاع سے مانگی، جس کو قبول کرتے ہوئے حکومت آسٹریلیا نے فوج کو اس علاقے میں بھیجا۔

    پرندوں کے خلاف یہ جنگ نومبر اور دسمبر تقریبا ً دو ماہ تک چلی۔ میجر گونیتھ میریڈتھ کی سربراہی میں فوج نے اس جنگ میں مشین گنوں اور اسلحہ کا بے دریغ استعمال کیا۔

    تاہم مشکل یہ تھی کہ یہ پرندے تیز رفتار تھے۔ فوج جیسے ہی مشین گن سے فائر کھولتی یہ پرندے منتشر ہوکر بچ نکلتے۔

    فوج لگ بھگ دو ماہ کی اس جنگ کے دوران صرف 986 پرندوں کو ہی ہلاک کر سکی، تاہم فوج کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

    تاہم یہ جنگ فوج کے لیے ناکام تجربہ ثابت ہوئی کیونکہ وہ ایمو پر مکمل قابو نہ پاسکے اور ایمو پرندے ان کی موجودگی میں بھی فصلوں کو مسلسل نقصان پہنچاتے رہے۔ جس کے بعد ان پرندوں کو ان کے حال پر ہی چھوڑ دیا گیا۔

    یہ دلچسپ جنگ آسٹریلیا میں آج بھی موضوع بحث ہوتی ہے اور اتنی مقبول ہے کہ 2019 میں اس پر میوزیکل ڈراما اور 2023 میں "The Emu War” کے عنوان سے ایک کامیڈی فلم بھی ریلیز کی گئی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/ai-began-to-rebel-and-blackmail-humans/

  • یو اے ای نے کویت سے انڈوں اور پرندوں کی درآمد پر عائد پابندی اٹھالی

    یو اے ای نے کویت سے انڈوں اور پرندوں کی درآمد پر عائد پابندی اٹھالی

    ابوظبی : متحدہ عرب امارات نے شہریوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے کویت سے پرندوں اور انڈوں کی درآمد پر عائد کی گئی پابندی ختم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے ماحولیات کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کیا گیا کہ کویت سے درآمد کیے جانے والے آرائشی پرندے، مرغیاں اور جنگلی پرندوں سمیت انڈے اور پولٹری گوست پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وزارت ماحولیات نے یہ فیصلہ پرندوں میں پھیلنے والے (ایچ 5 این 8) برڈ فلو وائرس کے باعث کیا تھا تاکہ شہریوں کو امراض سے محفوظ رکھا جاسکے۔

    یاد رہے کہ اماراتی حکام کی جانب سے شہریوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے کویت سے درآمد کیے جانے والے پرندوں اور انڈوں پر عارضی طور پر پابندی عائد کی تھی۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پرندوں اور انڈوں کی درآمدات پر پابندی کا اعلان جانوروں کی صحت کے حوالے کام کرنے والی ایمرجنسی سینٹر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں :‌ یو اے ای نے بھارت سے فروٹ اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی لگادی

    یاد رہے کہ اماراتی حکام گزشتہ برس اگست میں مشرقی ملائیشیا سے درآمد کیے جانے والے پرندوں اور انڈوں پر بھی پابندی عائد کرچکا ہے، اماراتی وزارت برائے ماحولیات نے ایچ ایس این 1 نامی خطرناک وائرس کو ملک میں داخل ہونے کےلیے روکنے کےلیے یہ اقدامات کیے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 6 اگست کو خبردار کیا تھا کہ مشرقی ملائیشیا سے درآمد ہونے والی پولٹری اشیاء (پرندوں اور انڈوں) میں برڈ فلو کا وبائی مرض بہت زیادہ پھیلا ہوا ہے۔

  • اسلام آباد: لیک ویو پارک میں نایاب پرندوں کی اٹھکیلیاں

    اسلام آباد: لیک ویو پارک میں نایاب پرندوں کی اٹھکیلیاں

    وفاقی دارالحکومت کے لیک ویوپارک میں پرندوں کی نادر و نایاب نسل سے سجائے گئے چڑیا گھر میں پرندوں کی اٹھکیلیاں سے شہری محظوظ ہو رہے ہیں۔

    خوبصورت رنگ برنگے پرندے کس کو اچھے نہیں لگتے اور اگر سینکڑوں مور، تیتر، چکور، بطخ، طوطے اور سرخاب جیسے نایاب پرندے ایک ہی جگہ دیکھنے کو مل جائیں تو اس سے دلکش نظارہ اور کیا ہوسکتا ہے۔

    اڑتے، بھاگتے اور اٹھکھیلیاں کرتے پرندے ماحول کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں، 3.8 ایکڑ رقبے پر محیط اسلام آباد لیک ویو پارک میں پرندوں کو پنجروں میں قید رکھنے کے بجائے آزاد اور قدرتی ماحول مہیا کیا گیا ہے۔

    جہاں اڑتے اور چہچہاتے یہ نادرو نایاب پرندے آنکھوں کو بڑے بھلے لگتے ہیں، امریکا، ہالینڈ، برازیل، نیپال سمیت بیرونی ممالک سے لائے گئے ان نایاب پرندوں کو دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد روزانہ اس تفریحی مقام کا رخ کرتی ہے۔