Tag: پرندہ ٹکرانے

  • دبئی سے کراچی آنیوالا مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    دبئی سے کراچی آنیوالا مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    کراچی : دبئی سے کراچی آنیوالے غیرملکی طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، پرواز کراچی ایئرپورٹ رن وے پر لینڈ کر رہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پرندوں کی تاحال موجودگی محفوظ فلائٹ آپریشن کیلئے چیلنج بنا ہوا ہے۔

    کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور غیرملکی طیارہ پرندہ ٹکرانے سے بال بال بچ گیا، ذرائع نے بتایا کہ دبئی سے کراچی آنیوالے غیر ملکی طیارے کے کپتان نے پرندہ ٹکرانے کی اطلاع دی۔

    دبئی سے غیر ملکی ایئر لائن فلائی دبئی کی پرواز  ایئرپورٹ رن وے پر لینڈ کر رہی تھی ، سول ایوی ایشن کی پوسٹ فلائٹ انسپکشن میں پرندہ ٹکرانے کے شواہد نہیں ملے۔

    بارشوں سے کیڑے مکوڑوں نے پرندوں کی موجودگی نے پی اے اےحکام کوپریشان کردیا ، تین دن کے دوران صرف  ایئرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے دو واقعات ہو چکے ہیں۔

    یاد رہے کراچی ائیرپورٹ پر استنبول کیلئے جانے والی ترکش ائیرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : ترکش ائیرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    طیارہ اڑان بھرنے کیلئے ٹی کے 709 ٹیکسی وے پہنچا تو پرندہ ٹکرا گیا تھا، طیارے سے پرندہ ٹکرانے پر کپتان نے ایمرجنسی بریک لگائی۔

    ترکش ایئرلائن کی پرواز واپس لاکر مسافروں کو لاؤنج منتقل کردیا گیا اور تکنیکی عملے نے معائنے کے بعد جہاز کو گراؤنڈ کردیا تھا۔

  • پی آئی اے کے طیارے سے  پرندہ ٹکرانے کا واقعہ ، نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں

    پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا واقعہ ، نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں

    کراچی : پی آئی اے کی لاہور سے دبئی کی پرواز سے پرندہ ٹکرانے سے نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں، انجن کے بلیڈز تبدیل کرنے پر لاکھوں روپے اخراجات آئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے دبئی کی پرواز سے پرندہ ٹکرانے کے معاملے کی تحقیقات کی گئی۔

    پی کے203 پرواز کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے سے نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں ، ذرائع نے بتایا کہ پرندہ ٹکرانے سے انجن کے 8 بلیڈز کو شدید نقصان ہوا، انجن کے بلیڈز تبدیل کرنے پر لاکھوں روپے اخراجات آئے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ انجینئرنگ ٹیم نے انجن کو بورواسکوپک معائنہ کرکےنقصان کا اندازہ لگایا جبکہ ملک بھر کے ایئرپورٹس پر تاحال برڈ ریپلنٹ سسٹم نصب نہیں کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    یاد رہے چند روز قبل دبئی جانے والا پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا تھا، طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔

    پی آئی اے کی پرواز 203 سے پرندہ ٹکرایا، جس کے بعد کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی ، اجازت ملنے پر کپتان نے طیارہ بحفاظت لینڈ کرایا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ انسپکشن سے طیارے کے انجن کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگایا جائے گا۔