Tag: پرنس رحیم آغا خان

  • پاک بھارت کشیدگی، پرنس رحیم آغا خان کی بڑی پیشکش

    پاک بھارت کشیدگی، پرنس رحیم آغا خان کی بڑی پیشکش

    اسلام آباد: پرنس رحیم آغا خان نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پرنس رحیم آغا خان نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کو خطوط لکھ دیے ہیں، جن میں انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

    پرنس رحیم آغا خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو بھی پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے خط لکھا ہے۔

    پرنس رحیم آغا خان نے خط میں لکھا کہ بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی پر انھیں شدید تشویش ہے، دعا ہے کہ یہ مسئلہ پُرامن طور پر حل ہو، اور مزید جانی نقصان نہ ہو۔


    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں


    واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے دیا ہے، پاک فوج کے آپریشن بُنیان مرصوص نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا، پاکستان کے حملے میں آدم پور ایئر فیلڈ، سرسہ ایئر فیلڈ، بھٹنڈہ ایئر فیلڈ، سورت گڑھ ایئر فیلڈ، پٹھان کوٹ ایئر فیلڈ، مامون، ہلوارا، جموں، برنالہ اور ادھم پور ایئر بیسز تباہ ہو گئے ہیں۔

    ادھر امریکی وزیر خارجہ کو بتا دیا گیا ہے کہ گیند اب بھارت کے کورٹ میں ہے، اگر بھارت نے جوابی حملہ کیا تو پاکستان نہیں رکے گا، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت اب حملہ کرے گا تو زیادہ سخت جواب دیا جائے گا، جب کہ مارکو روبیو نے بھارت سے تعمیری مذاکرات میں امریکی مدد کی بھی پیش کش کر دی ہے۔

  • پرنس رحیم آغا خان اسماعیلیوں کے 50 ویں امام مقرر

    پرنس رحیم آغا خان اسماعیلیوں کے 50 ویں امام مقرر

    لزبن : پرنس کریم آغا خان کے بڑے بیٹے پرنس رحیم آغا خان اسماعیلیوں کے50ویں امام بن گئے، اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بعد ان کے فرزند پرنس رحیم الحسینی (پرنس رحیم آغا خان) کو جانشین نامزد کردیا گیا ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں اپنے بیٹے پرنس رحیم آغا خان کو آئندہ امام نامزد کیا تھا، پرنس رحیم الحسینی کو ان والد مرحوم کی وصیت کے مطابق جانشین نامزد کیا گیا ہے۔

    اس بات کا اعلان پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں امام کے اہل خانہ اور سینیئر جماعتی رہنماؤں کی موجودگی میں کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پرنس کریم آغا خان گزشتہ روز پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر 88 برس تھی۔ مولانا شاہ کریم الحسینی (پرنس کریم آغا خان) اسماعیلی کمیونٹی کے 49ویں امام تھے۔

    پرنس کریم آغا خان 13 دسمبر 1936ء کو سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں پیدا ہوئے۔ 1957ء میں آغا خان سوم کی رحلت کے بعد پرنس کریم آغا خان کو امام بنایا گیا۔

    شاہ کریم الحسینی آغا خان چہارم اسماعيلى مسلمانوں کے سب سے بڑے گروہ نزاریہ جو اب آغا خانی یا اسماعیلی کہلاتے ہیں کے امام ہیں۔

    وہ دورانِ تعلیم ہی جانشین بن گئے تھے اور اسی زمانے میں امامت کی اہم ذمہ داری انھیں سونپ دی گئی تھی، تاہم 1958ء میں انھوں نے اپنے سلسلہ تعلیم کا دوبارہ آغاز کیا، اس دوران میں انہوں نے متعدد تحقیقی مقالات بھی لکھے۔

     

  • پرنس رحیم آغا خان کو  ‘نشان پاکستان’ کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا

    پرنس رحیم آغا خان کو ‘نشان پاکستان’ کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا

    اسلام آباد : پرنس رحیم آغا خان کو پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں ‘نشان پاکستان’ کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں پرنس رحیم آغا خان کو نشان پاکستان کا ایوارڈ دینے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    صدر آصف زرداری نے شہزادہ رحیم آغا خان کو پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں نشان پاکستان کا ایوارڈ عطا کیا۔

    ایوارڈ کمرشل بینکنگ، مائیکروفنانس، انشورنس،سیاحت،قابل تجدید توانائی میں قائدانہ کردار کےاعتراف میں دیا گیا ہے۔

    آغا خان ترقیاتی نیٹ ورک نے پاکستان میں تقریباً 5 کروڑافراد کو مالیاتی خدمات تک رسائی بھی فراہم کی ہے۔

    بعد ازاں صدر آصف علی زرداری سے شہزادہ رحیم آغا خان نےملاقات کی ، جس میں پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کےکردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    صدر کو عوام کی فلاح کیلئےمختلف شعبوں میں آغاخان نیٹ ورک کے کردار اور ترقیاتی منصوبوں کا بتایا گیا۔

    آصف زرداری نے ملک کی تعلیمی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں آغا خان خاندان کے کردار کو سراہا۔

    شہزادہ رحیم آغا خان نے نشان پاکستان سے نوازنے پر صدر آصف زرداری کا شکریہ ادا کیا۔

  • پرنس رحیم آغا خان کو آج ‘نشان پاکستان’ کا ایوارڈ  عطا کیا جائے گا

    پرنس رحیم آغا خان کو آج ‘نشان پاکستان’ کا ایوارڈ عطا کیا جائے گا

    اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری آج پرنس کریم آغا خان کے بیٹے پرنس رحیم آغا خان کو نشان پاکستان عطا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسماعیلی کمیونٹی کے سربراہ پرنس کریم آغا خان کے بیٹے شہزادہ رحیم آغا خان کو آج نشان پاکستان عطا کیا جائے گا۔

    ایوان صدر میں نشان پاکستان کا ایوارڈ دینے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد ہوگا۔

    جس میں صدرآصف زرداری شہزادہ رحیم آغا خان کو نشان پاکستان عطا کریں گے، ان کو عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئےنمایاں خدمات پرنشان پاکستان دیا جائے گا۔

    یاد رہے 2022 میں پاکستان میں آنے والے سیلاب سے تباہی کے بعد پرنس آغا خان کے صاحبزادے شہزادہ رحیم نے سیلاب زدگان کیلئے 10 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا تھا۔

    شہزادہ رحیم آغا نے آغا خان ڈویلپمنٹ کے اداروں کو امدادی کاموں میں حصہ لینے کی ہدایت کی تھی۔

    وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کےلئے امداد کے اعلان پر شکریہ بھی ادا کیا تھا۔