Tag: پرنس چارلس

  • شہزادہ ہیری کی کس حرکت نے والد چارلس کو شدید چوٹ پہنچائی؟

    شہزادہ ہیری کی کس حرکت نے والد چارلس کو شدید چوٹ پہنچائی؟

    برطانوی شاہی خاندان کے چشم و چراغ شہزادہ ہیری اپنی خاندانی عرفیت تبدیل کرنے جارہے ہیں اور اس بات نے پرنس چارلس کو بہت زیادہ افسردہ کردیا ہے۔

    شاہی خاندان کے معاملات پر گہری نظر رکھنے والے تجربہ کار ماہر رچرڈ فٹز ویلیمز کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری کی جانب سے اپنے خاندانی نام کو تبدیل کرنے کی تحقیقات نے ان کے والد پرنس چارلس کو "شدید چوٹ پہنچائی ہے”۔

    ڈیوک آف سسیکس کے حوالے سے انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ اپنی موجودہ شاہی عرفیت ‘مائونٹ بیٹن- ونڈسر’ جو تبدیل کرنے کے خواہشمند ہیں اور اپنی آنجہانی ماں شہزادی ڈیانا سے منسلک نام اپنانا چاہتے ہیں۔

    شاہی ماہر رچرڈ فٹز ویلیمز نے کہا کہ بادشاہ چارلس اپنے بیٹے کی طرف سے اپنے خاندان کا نام تبدیل کرنے کی کوششوں سے بہت زیادہ زخمی ہو جائیں گے۔

    شہزادہ ہیری برطانیہ میں مقدمہ ہار گئے

    کہا جاتا ہے کہ ہیری نے اپنے چچا، ارل چارلس اسپینسر کے ساتھ برطانیہ کے دورے کے دوران یہ خیال پیش کیا تھا، تاہم چچا نے انھیں خبردار کیا کہ اس طرح کے اقدام سے قانونی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    فٹز ویلیمز نے دی ایکسپریس سے گفتگو میں بتایا کہ "کسی کا خاندانی نام خاندان کے دیگر افراد کے لیے ایک اہم اور عوامی ربط ہوتا ہے۔

    شاہی خاندان کے دیگر افراد کی طرح ان کے والد اور بھائی شہزادہ ولیم نے بھی شاہی روایتی نام اپنائے ہیں ، تاہم شہزادہ ہیری کی جانب سے اسے چھوڑنے کی ہیری کی خواہش "دشمنی کا واضح اشارہ” سمجھی جائے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/prince-harry-rupert-murdochs-uk-newspapers/

  • پرنس ہیری اور میگھن کے آنے والے بچے آرچی سے متعلق پرنس چارلس نے کیا کہا تھا؟

    پرنس ہیری اور میگھن کے آنے والے بچے آرچی سے متعلق پرنس چارلس نے کیا کہا تھا؟

    لندن: ایک نئی کتاب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے پرنس چارلس ہی وہ شخص تھے، جنھوں نے پرنس ہیری و میگھن مارکل کے آنے والے بچے آرچی کی جلد کے رنگ کے بارے میں پوچھا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک نئی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزادہ چارلس نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے مستقبل کے بچوں کی جلد کے رنگ کے بارے میں قیاس آرائیاں کیں، اور نادانستہ طور پر اس جوڑے اور برطانوی شاہی خاندان کے درمیان دراڑ کو جنم دیا۔

    یہ دعویٰ مصنف کرسٹوفر اینڈرسن کی کتاب "برادرز اینڈ وائیوز: ان سائیڈ دی پرائیویٹ لائیوز آف ولیم، کیٹ، ہیری اینڈ میگھن” میں کیا گیا ہے۔

    کتاب کے مطابق ذرائع نے کہا کہ 27 نومبر 2017 کو (اُسی صبح جب پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی منگنی کا باضابطہ اعلان کیا گیا تھا) پرنس چارلس نے اپنی اہلیہ کیملا سے کہا "میں حیران ہوں کہ بچہ کس کی طرح ہوگا؟”Amazon.com: Brothers and Wives: Inside the Private Lives of William, Kate,  Harry, and Meghan (Audible Audio Edition): Christopher Andersen, Nicholas  Boulton, Simon & Schuster Audio: Books

    اندرونی ذرائع نے کہا کہ کیملا اس سوال سے "کسی حد تک حیران” ہوگئی تھیں انھوں نے جواب دیا "مجھے یقین ہے بالکل خوبصورت ہوگا۔”

    اپنی آواز دھیمی کرتے ہوئے چارلس نے پوچھا "میرا مطلب ہے، آپ کے خیال میں ان کے بچوں کا رنگ کیا ہو سکتا ہے؟”

    پرنس چارلس کے ترجمان نے میڈیا کو ردِ عمل میں بتایا کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے، اور اس پر مزید تبصرہ نہیں کیا جا سکتا، جب کہ ہیری اور میگھن کے ترجمان نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    تاہم مصنف کرسٹوفر اینڈرسن نے یہ دعویٰ کرنے سے گریز کیا ہے کہ چارلس ہی وہ بے نام "سینئر شاہی رکن” ہیں، جن پر ہیری اور میگھن ( جن کی والدہ سیاہ فام اور والد سفید فام ہیں) نے اوپرا ونفرے کے ساتھ اپنے چونکا دینے والے انٹرویو کے دوران سنسنی خیز الزام لگایا۔

  • لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلس میں بے وفائی پہلے کس نے کی؟

    لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلس میں بے وفائی پہلے کس نے کی؟

    لندن: لاکھوں دلوں کی دھڑکن آنجہانی شہزادی ڈیانا اور ان کے سابق شوہر شہزادہ چارلس کے درمیان اختلافات اور جدائی کے لیے عمومی طور پر پرنس چارلس ہی کو ذمہ دار مانا جاتا ہے، حتیٰ کہ ڈیانا کی دردناک حادثاتی موت کے لیے بھی انھیں ہی ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔

    لیکن یہ سوال کہ چارلس یا لیڈی ڈیانا، بے وفا کون تھا؟ آج تک دنیا کے سامنے یہی سچ رکھا گیا ہے کہ پرنس چارلس نے لیڈی ڈیانا سے بے وفائی کی تھی، لیکن کہانی کا دوسرا رخ ایک بار پھر سامنے آیا ہے۔

    لیڈی ڈیانا کا ایک سابق سیکیورٹی گارڈ تھا، سارجنٹ ایلن پیٹر، انھوں نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پرنس چارلس اور ڈیانا کی شادی کے دوران بے وفائی میں پہل کرنے والے پرنس چارلس نہیں تھے بلکہ لیڈی ڈیانا تھیں۔

    ایلن پیٹرز کے دعوے کے مطابق ڈیانا کا ان کے ایک ساتھی افسر بیری ماناکی کے ساتھ افیئر تھا، شہزادہ چارلس کو یہ معلوم ہوا تو وہ اپنی پہلی محبت کیملا کے پاس واپس چلے گئے۔

    ایلن پیٹرز نے بتایا کہ شہزادہ چارلس کو اس افیئر کے بارے میں میں نے ہی بتایا، اس پر شہزادے نے کہا کہ میں نے ڈیانا کو خوش رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر لی ہے۔

    ایلن پیٹرز کے مطابق لیڈی ڈیانا 1987 میں کانز فلم فیسٹیول کے لیے جا رہی تھیں، کہ انھیں راستے ہی میں بیری ماناکی کی موت کی خبر ملی، اس کے بعد انھیں سنبھالنا مشکل ہو گیا۔

    واضح رہے کہ ایلن پیٹرز لیڈی ڈیانا کے ہمراہ 7 سال تک رہے جس کے بعد انھیں کام سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اس سے قبل شاہی مصنف جوناتھن ڈمبلبی بھی اپنی سوانح حیات میں اسی قسم کے انکشافات کر چکے ہیں۔

  • پرنس چارلس اور برطانوی وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیےدعا گو ہوں،وزیراعظم

    پرنس چارلس اور برطانوی وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیےدعا گو ہوں،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پرنس چارلس اور برطانوی وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیےدعا گو ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پرنس چارلس اور برطانوی وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیےدعا گو ہوں، دونوں شخصیات کی اچھی صحت اور درازی عمر کے لیے بھی دعاگو ہیں۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس نے بنا سرحدوں کی تمیز کیے لوگوں کو متاثرکیا، کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی مربوط ردعمل کی ضرورت ہے۔

    برطانوی شہزادے چارلس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

    بکنگھم پیلس کا دو روز قبل کہنا تھا کہ برطانوی شہزادے چارلس کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، شہزادہ چارلس میں کرونا کی علامات تھیں جس پر ان کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا وائرس کا شکار

    خیال رہے کہ دو روز قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور وزیر صحت میٹ ہینکاک کا کروناوائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

    واضح رہے برطانیہ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 11,658 ہوگئی جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 578 تک جا پہنچی ہے۔ ملک میں وبائی مرض کے مزید کیسز سامنے آنے کے خدشات ہیں۔

  • برطانوی شہزادے چارلس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

    برطانوی شہزادے چارلس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

    لندن: برطانوی تخت کے وارث شہزادہ چارلس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بکنگھم پیلس نے کہا ہے کہ برطانوی شہزادے چارلس کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، شہزادہ چارلس میں کرونا کی علامات تھیں جس پر ان کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

    ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد برطانوی شہزادے چارلس کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ شہزادہ چارلس ملکہ الزبتھ کے سب سے بڑے بیٹے ہیں اور ان کی عمر 71 برس ہے۔

    کلیئرنس ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ چارلس کو چند دن سے معمولی علامات تھیں، تاہم وہ گھر سے معمول کے کام کر رہے تھے، اب بھی ان کی صحت اچھی ہے۔

    برطانوی کھرب پتی کا 10 دن میں 2 سینیٹائزر پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان

    کلیئرنس ہاؤس کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہزادی کمیلا کا بھی کرونا ٹیسٹ کیا گیا ہے تاہم ان کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا، شہزادہ چارلس اور ان کی بیوی کمیلا نے اسکاٹ لینڈ میں گھر پر خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معلوم کرنا ممکن نہیں ہے کہ شہزادہ چارلس کو کرونا وائرس کس سے لگا، کیوں کہ انھوں نے حالیہ ہفتوں میں بہت سارے لوگوں کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس سے برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 422 تک پہنچ چکی ہے جب کہ مجموعی متاثرہ افراد کی تعداد 8,077 ہے۔ جب کہ ان میں صرف 135 افراد ہی صحت یاب ہوئے ہیں۔