Tag: پروازوں کا آغاز

  • آذربائیجان کے شہر باکو سے کراچی کے لئے پروازوں کا آغاز

    آذربائیجان کے شہر باکو سے کراچی کے لئے پروازوں کا آغاز

    کراچی : بیرون جانے والے مسافروں کی لیے اچھی خبر آگئی ، کراچی سے ایک اور ملک کے لیے پروازوں کاآغاز کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آذربائیجان کے شہر باکو سے کراچی کے لئے پروازوں کا آغاز کردیا گیا، پہلی پرواز کراچی ائیرپورٹ پہنچنے پر طیارے کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے واٹر سلوٹ کی سلامی دی گئی۔

    گورنرسندھ اورآذربائیجان کے سفیر نے کراچی سے باکو جانے والے مسافروں کو الوداع کیا۔

    اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا آذربائیجان کیلئے پروازیں شروع کرنے سے سیاحت اور تجارت کوفروغ حاصل ہوگا۔

    سفیر آذربائیجان کا کہنا تھا کہ آج کراچی سے باکو کے لیے آذربائیجان کی پہلی پرواز کا آغاز کر رہے ہیں، اب سیاحت کےساتھ ساتھ کاروبارکےوسیع مواقع موجود ہیں۔

    انھون نے کہا کہ گزشتہ سال اسلام آباد اور لاہور کے لیے پروازوں کا آغاز کیا تھا، لاہور اور اسلام آباد کے بعد کراچی کی پروازوں میں بھی کامیابی دیکھیں گے۔

  • پی آئی اے کا چینی شہر چینگڈو کیلئے پروازوں کا آغاز

    پی آئی اے کا چینی شہر چینگڈو کیلئے پروازوں کا آغاز

    اسلام آباد : پی آئی اے نے چین کے شہر چینگڈو کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا ، وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے پی آئی اے حکام کو مبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے چین کے شہر چینگڈو کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا، پہلی پرواز بدھ کو اسلام آباد سے چینگڈو کے لیے روانہ ہوئی۔

    پی آئی اے چینگڈو کے لئے اسلام آباد سے بدھ کو ہفتہ وار ایک پرواز چلا رہی ہے ۔

    اسلام آباد سے پہلی پرواز کے مسافروں کو پی آئی اے کے سینئر حکام نے رخصت کیا جبکہ اسلام آباد آنے والے مسافروں کوبھی پی آئی اے حکام نے خوش آمدید کیا۔

    مسافروں نے چینگڈو کے لیے پروازیں شروع کرنے پر پی آئی اے انتظامیہ کو سراہا۔

    وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے چیگنڈو کے لیے پروازوں کے آغاز پر پی آئی اے حکام کو مبارکباد دی۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی آئی اے کے نیٹ ورک میں یہ نیا اضافہ نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان ہمارے دوستانہ تعلقات کو مزید بہتر بنائے گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان کاروبار اور تجارت کو سہل بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

    پی آئی اے کے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات نے پی آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ وہ چینگڈو کے لیے فلائٹ آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کریں۔

    انھوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی فلائٹ فریکوئنسی میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔

  • پی آئی اے نے پشاور سے شارجہ کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا

    پی آئی اے نے پشاور سے شارجہ کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا

    کراچی : پی آئی اے نے خیبر پخنونخواہ کے عوام کیے مطالبے پر پشاور سے شارجہ کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا، پرواز پی کے 257 کے ذریعے160سے زائد مسافروں کو لے کر روانہ ہوگئی۔

    اس حوالے سے چیف آپریٹنگ افسر عبید الرحمان کا کہنا ہے کہ پشاور سے مسافروں کیلئے پی آئی اے کی الگ پرواز آپریٹ کرنا انتہائی ناگزیر تھی، یہ خیبرپختونخواہ کے عوام کا دیرینہ بھی مطالبہ تھا۔

    پروازوں کے آغاز سے کے پی کے مسافروں کو سہولت میسر آئے گی، سی او او عبیدالرحمان نے بتایا کہ پی آئی اے کل سے العین کیلئے بھی اپنی پروازوں کا آغاز کررہی ہے۔

    اس کے علاوہ مسافروں اور عوام کی سہولت کیلئے پشاور ایئرپورٹ پر کثیر المنزلہ کار پارکنگ کا منصوبہ پرجلد کام شروع کیا جائے گا، ایئرپورٹ منیجر نے کہا ہے کہ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رات کے وقت لینڈنگ پر پابندیاں جلد ختم ہوجائیں گی۔

  • پی آئی اے کے بوئنگ 777طیارے نے پروازوں کا آغازکردیا

    پی آئی اے کے بوئنگ 777طیارے نے پروازوں کا آغازکردیا

    کراچی : پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل ہونے والے بارہویں بوئنگ 777طیارے نے پروازیں شروع کر دیں، بوئنگ 777 طیارہ کل سے بین الاقوامی پروازیں بھی شروع کر دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ بارہویں بوئنگ 777 طیارے نے پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل ہونے کے بعد پروازوں کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلی پرواز پی کے 308 کراچی سے اسلام آباد کے لئے شام چار بجے روانہ ہوئی، تین سو مسافروں کو پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر ضیاء قادر قریشی نے رخصت کیا۔

    بوئنگ  777 طیارہ ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا ہے اور اس پر پی آئی اے کا رنگ و روغن کیا گیا ہے۔ پی آئی اے کے چیئرمین عرفان الٰہی نے نئے طیارے کی فضائی آپریشن میں شمولیت اور پروازوں کے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

    اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر نیئر حیات نے کہا کہ اس بارہویں  777 طیارے کی شمولیت سے پی آئی اے کی پروازوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔