Tag: پروازوں کا شیڈول

  • دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، آج بھی متعدد پروازیں منسوخ

    دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، آج بھی متعدد پروازیں منسوخ

    کراچی : دھند کے باعث آج بھی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 6 غیر ملکی پروازوں کی اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پروازوں کا شیڈول دھند کے باعث مسلسل متاثر ہے، آج بھی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    کراچی سے 6 غیر ملکی پروازیں متبادل ایئرپورٹ منتقل کی گئیں، دبئی سےاسلام آباد کی پروازپی کے 234 کولاہور منتقل کر دیا گیا جبکہ جدہ سے پشاور پی آئی اےکی پرواز پی کے 736 کی اسلام آباد میں لینڈنگ کرائی گئیں۔

    شارجہ سےاسلام آباد پی کے 182 ، جدہ سے پشاور ای آر 852لاہور ، کویت ،شارجہ سے سیالکوٹ کی پروازیں پی کے 240 اور 210 لاہور اتاری گئیں۔

    اسلام آباد اور کوئٹہ کی 4 پروازیں پی کے 325، 326 ،ای ار 540، 541 منسوخ کردی گئیں جبکہ پی آئی اے کی اسلام آباد سے گلگت کی پروازپی کے 601 اورپی کے 602 بھی منسوخ ہوگئیں۔

    اسلام آباد سے ابوظبی ،دبئی ،شارجہ اور العین کے لئے پروازیں، کراچی سےاسلام آباد کی پرواز پی کے 6369 اور پی کے 370 ، لاہور سےمسقط کی پرواز پی ایف 733اوردبئی کی پروازپی کے 236 منسوخ کردی گئی۔

    لاہور سے کوئٹہ پی آئی اے کی دو پروازیں پی کے 322اور323 اور لاہور سےکراچی پی کے 6313، ای ار 520، 525، کراچی سے کوئٹہ پی کے 310، 311اورملتان کیلئے پی کے330، 331 منسوخ ہوئی۔

    اس کے علاوہ ملتان سے شارجہ کیلئےپی آئی اے کی 2پروازیں پی کے 293، 294 اور کراچی سے جدہ ای ار 811 اور پشاور سے ابوظہبی کی پروازپی کے 217 منسوخ کی گئی۔

  • لاہور میں دھند  کے باعث پروازوں کا شیڈول شدید متاثر، آج بھی12  پروازیں منسوخ

    لاہور میں دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول شدید متاثر، آج بھی12 پروازیں منسوخ

    لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول شدید متاثرہے ، جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں دھند کی شدت برقرارہے۔ آج بھی بارہ پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ چھ پروازوں کومتبادل ایئرپورٹس منتقل کردیا گیا۔

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہے اور دھند کے باعث کئی پروازیں تاخیر کا بھی شکار ہیں۔

    نجی ایئرلائن کی جدہ لاہورپروازکوکراچی میں لینڈنگ کرائی گئی جبکہ دبئی ملتان، دمام، کویت سے سیالکوٹ کی تین پروازوں کواسلام آباد میں اتارا گیا۔

    بحرین اورکراچی سے لاہور کی دو پروازوں کوبھی اسلام آباداتاراگیا جبکہ پی آئی اے کی لاہورکراچی دوپروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    سعودی ایئرلائن کی جدہ لاہور، نجی ایئرلائن کی اسلام آباد کراچی کی دو اورشارجہ کی ایک پروازمنسوخ کردی گئی۔

    اس کے علاوہ نجی ایئرلائن کی ملتان جدہ دوپروازیں، کراچی دمام اورگوادرکی تین پروازیں منسوخ ہوئیں، گزشتہ روزلاہور، اسلام آباد، کراچی اورپشاورکی سینتیس پروازیں منسوخ کی گئیں۔

  • پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے پروازوں کا شیڈول تیار کر لیا

    پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے پروازوں کا شیڈول تیار کر لیا

    کراچی: برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے بعد قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے پروازوں کا شیڈول تیار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے برطانیہ کے لیے 22 ستمبر سے 30 اکتوبر تک 32 فلائٹس شیڈول کر لی ہیں، یہ شیڈول پاکستان کے ریڈ لسٹ سے نکلنے کے بعد تیار کیا گیا ہے۔

    پی آئی اے کے مطابق برطانیہ کے لیے یہ پروازیں اسلام آباد اور لاہور سے چلائی جائیں گی۔

    22 سے 29 ستمبر کے دوران پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے 7 پروازوں کا پلان تیار کیا گیا ہے، جب کہ اکتوبر میں پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے 25 پروازوں کا شیڈول فائنل کیا ہے۔

    برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ‌ سے نکال دیا

    یاد رہے کہ قومی ایئر لائن کے سی ای او ارشد ملک نے برطانیہ کے لیے انتظامات کی ہدایت کی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانوی حکومت نے ٹریفک لائٹ سسٹم میں تبدیلی کرتے ہوئے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

    کرونا کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے برطانیہ نے پاکستان سمیت 8 ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکالا تھا، اس فیصلے کا اطلاق 22 ستمبر سے ہوگا۔

    برطانوی حکومت نے ٹریفک لائٹ سسٹم کو ریڈ، امبر اور گرین لسٹ کی جگہ ریڈ اور رولسٹ سے تبدیل کرنے کا بھی اعلان کیا، جس کے مطابق پاکستان کا نام رو لسٹ میں ہے۔ رولسٹ میں شامل ممالک سے برطانیہ جانے والوں کو ہوٹل میں 10 روزہ قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

  • اسلام آباد جانیوالی پروازوں کا شیڈول دوسرے روز بھی معطل

    اسلام آباد جانیوالی پروازوں کا شیڈول دوسرے روز بھی معطل

    اسلام آباد: انقلاب اور آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،سیاسی صورتحال اور جیٹ فیول نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد جانیوالی پروازوں کا شیڈول دوسروے روز بھی معطل رہنے سے مسافر کوفت کا شکار ہیں، حکومتی اداروں میں بوکھلاہٹ کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

    اسلام آباد کی غیر یقینی سیاسی صورتحال کی وجہ سے کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پروازوں کا آپریشن معطل رہنے سے قومی اداروں  سول ایوی ایشن اتھارٹی ، پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائن کو دو دن میں جہاں کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ ا وہیں مسافر بھی رل گئے۔

    کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پرواز پی کےتین سو اور تین سو آٹھ منسوخ کردی گئی، اسلام آباد سے کراچی آنیوالی پرواز پی کے تین سو ایک اور تین سو نو بھی منسوخ ہوگئی۔

    نجی ایئرلائن شاہین ایئر کی پرواز این ایل121 اور اسلام آباد سے کراچی آنیوالی پرواز این ایل122منسوخ کردی گئی، کراچی سے اسلام آباد جانیوالی ایئر بلو کی پرواز201منسوخ کردی گئی۔