Tag: پروازوں کی آمدو رفت

  • پی آئی اے فلائٹ آپریشن بہتری کی جانب گامزن

    پی آئی اے فلائٹ آپریشن بہتری کی جانب گامزن

    کراچی : ایندھن کی فراہمی پی آئی اے آج اندرون و بیرون ملک 51 پروازیں آپریٹ کی گئیں، فلائٹ شیڈول میں بہتری کے بعد آج کم فلائٹس منسوخ کی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحالی کی طرف گامزن ہے،پی آئی اے آج مجموعی طور پر اندرون و بیرون ملک 51 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پروازوں میں بیشتر تعداد بین الاقوامی فلائٹس کی ہے، آج چھوٹے سیکٹر کی پروازوں کی روانگی بھی ممکن بنائی گئی۔

    ترجمان کے مطابق اندرون ملک کے دورافتادہ مقامات گلگت،اسکردو اور کراچی سے کوئٹہ کی پروازیں بھی آپریٹ کی گئی، پی آئی اے کی کراچی کوئٹہ پروازیں 8 دن بعد بحال ہوئیں تاہم کچھ پروازیں منسوخ کی گئیں۔

  • پی آئی اے : دھند کے باعث پروازوں کی آمدو رفت میں ردو بدل

    پی آئی اے : دھند کے باعث پروازوں کی آمدو رفت میں ردو بدل

    کراچی : پی آئی اے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں شدید دھند کے باعث پی آئی اے کی فلائٹس متاثر ہوسکتی ہیں، جس کے پیش نظر پروازوں کی آمدو رفت میں ردو بدل کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ ملک میں دھند اور سموگ کی وجہ سے خراب موسمی صورتحال کے باعث بدھ اور جمعرات کو بھی پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ آٹھ نومبر بروز بدھ کو موسم کی انتہائی خراب صورتحال کو مدنظر رکھے ہوئے پروازوں کی آمدورفت میں ردو بدل کیا گیا ہے۔

    شیڈول کے مطابق لاہور سے اسلام آباد کی دو طرفہ پروازیں پی کے650 اورپی کے651 دوگھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوں گی۔

    لاہور سے کرچی کی دوطرفہ پرواز پی کے304 اور پی کے305 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوں گی، اس کے علاوہ لاہور سے کراچی کی پروازیں پی کے307 اور کراچی سے لاہور کی پروازپی کے 312 منسوخ کر دی گئی ہیں۔


    مزید پڑھیں: پنجاب میں دھند کا راج‘ حادثات میں 3 افراد جاں بحق


    ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کال سینٹر مسافروں کو ان کی پروازوں میں ردو بدل کے متعلق بروقت مطلع کررہا ہے، مسافرو ں سے درخواست ہے کہ بکنگ کے وقت کاؤنٹر پراپنا رابطہ نمبر ضرور فراہم کریں۔

    پی آئی اے اس موسمی صورتحال کے باعث مسافروں کو ہونے والی زحمت پر معذرت خواہ ہے۔