Tag: پروازوں کی بحالی

  • پاکستان سے امریکا جانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    پاکستان سے امریکا جانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    کراچی : پاکستان سے امریکا جانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، امریکا میں بھی براہ راست پروازوں کی بحالی کے امکانات روشن ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایوی ایشن شعبے پر غیرملکی ایوی ایشن اتھارٹیز کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا۔

    ذرائع سی اے اے نے بتایا کہ برطانیہ کے بعدامریکا میں پروازوں کی بحالی پر کام تیز کردیا گیا، سعودی اور امریکن ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم کا دورہ پاکستان طے پاگیا۔

    سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم آئندہ ماہ اگست میں پاکستان کا دورہ کرے گا ، سعودی ٹیم پاکستان کےبین الاقوامی ایئرپورٹس کاسیکیورٹی آڈٹ کرےگی۔

    مزید پڑھیں : آئندہ ماہ اگست سے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

    امریکن فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کاوفد ستمبر میں پاکستان کےدورے پرپہنچے گا، جس کے لئے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے انسپکٹرز کو بھی اپنی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    امریکی فیڈرل ایوی ایشن حکام ڈی جی سی اے اے سے اہم اجلاس کریں گے، امریکی حکام کراچی، اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پرپروازوں کاجائزہ لیں گے۔

    جس کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کوامریکا میں بھی براہ راست پروازوں کی بحالی کی امید ہے۔

  • پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لئے بڑی خبر

    پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی کیلئے امکانات روشن ہو گئے، برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم نے سیکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے برطانیہ کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم نے تین روزہ سیکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا

    ڈی ایف ٹی ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ کا سیکیورٹی آڈٹ مکمل کر کے واپس روانہ ہوگئی ، سی اے اے حکام نے بتایا کہ برطانوی ٹیم پاکستانی ایوی ایشن سیکیورٹی سے مطمئن ہوگئی ہے ، پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ میں پروازوں کی بحالی میں دورہ معاون ثابت ہوگا۔

    برطانیہ کے محکمہ برائے ٹرانسپورٹ کے تین رکنی وفد نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کا ایک جامع جائزہ مکمل کیا، جس میں پاکستان کے ایوی ایشن سیکیورٹی پروٹوکولز کو "اطمینان بخش” قرار دیا گیا اور بین الاقوامی معیارات کے ساتھ منسلک کیا گیا۔

    برطانیہ کی ٹیم 8 جولائی کو تین روزہ دورے پر پہنچی اور اس کے ساتھ برطانوی ہائی کمیشن کا ایک نمائندہ بھی تھا۔

    مزید پڑھیں : برطانیہ میں فیملی ویزے کے سلسلے میں بڑی خبر

    ان کے دورے کا آغاز ایک تعارفی میٹنگ سے ہوا جس میں ایئرپورٹ کے چیف سیکیورٹی آفیسر اور متعلقہ محکموں کے اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

    معائنہ میں حفاظتی اقدامات کی ایک وسیع رینج کا احاطہ کیا گیا، بشمول اہلکاروں کی تعیناتی، داخلی چیک، مسافروں کی اسکریننگ، داخلے کے پاس جاری کرنا، گاڑیوں اور عملے کی نگرانی، نگرانی کے نظام، پیری میٹر ڈیفنس، کوئیک رسپانس یونٹ کی تیاری، ڈرون کا مقابلہ کرنا، اور ایمرجنسی رسپانس پروٹوکول سمیت برطانیہ کی ٹیم نے جہاز پر کیٹرنگ اور فلائٹ ہینڈلنگ خدمات کا بھی جائزہ لیا۔

    اپنے جائزے کے اختتام پر، انسپکٹرز نے فضائی مسافروں کی حفاظت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اے ایس ایف کی کوششوں کی تعریف کی۔

  • پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

    پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لیے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لیے اہم خبر آگئی ، برطانوی ایئرسیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس 20 مارچ کو ہونے جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کی برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی ایئرسیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس 20 مارچ کو ہوگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی تمام پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ہٹانے پر غور کرے گی ، پی آئی اے نے پابندی ہٹنے پر فوری فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کیلئے فلائٹ آپریشن کر رکھا ہے۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازوں کی تیاریاں

    پہلے مرحلے میں قومی ائیرلائن اٹھائیس مارچ سے اسلام آباد سے براہ راست مانچسٹر پرواز چلانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور دوسرے مرحلے میں پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے لندن،برمنگھم شروع کرے گی۔

    قومی ائیرلائن انتطامیہ نے برطانوی فلائٹ آپریشن کے انتظامات مکمل کرنے کے لیے گراونڈ ہینڈلنگ،کیٹرئنگ،کریو ہوٹلز کے ٹینڈرز جاری کردیے۔

    خیال رہے جولائی 2020 میں مشکوک پائلٹ لائسنس پر پی آئی اے پروازوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔

  • پروازوں کی بحالی، ایران اور لبنان رضامند ہوگئے

    پروازوں کی بحالی، ایران اور لبنان رضامند ہوگئے

    ایران کا کہنا ہے کہ پروازوں کی معطلی کے سلسلے میں لبنان سے بامعنی گفتگو کے لیے تیار ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ اور لبنان میں اُن کے ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، اس دوران ایرانی وزیرِ خارجہ نے کشیدگی کے خاتمے کے حوالے سے تعمیری بات چیت کرنے کے لیے رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق لبنان کے وزیرِ ٹرانسپورٹ اور تعمیرات کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ لبنانی حکام ایران میں موجود لبنانی شہریوں کی واپسی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

    اس حوالے سے مشرقِ وسطیٰ کی ایک ایئر لائن نے اپنے 3 طیارے فراہم کرنے کے لیے تیاری کی تھی مگر ایران کی جانب سے اجازت دینے سے انکار کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے لبنان میں ایرانی طیاروں کو مار گرانے کے بیان کے بعد لبنان نے ایرانی پروازوں پر اپنے ملک میں اترنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

    نیتن یاہو نے ایال ضمیر کونیا آرمی چیف مقرر کردیا

    رپورٹس کے مطابق تہران کی جانب سے جوابی اقدام کے طور پر لبنانی پروازوں پر اپنے ملک میں لینڈنگ پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

    ایران میں موجود درجنوں لبنانی زائرین اس صورتِ حال کے بعد اپنے ملک واپس نہیں پہنچ سکے تھے۔

  • ٍفرانس کے بعد برطانیہ اور کینیڈا میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی، اہم خبر آگئی

    ٍفرانس کے بعد برطانیہ اور کینیڈا میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی، اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : پی آئی اے کی فرانس کے بعد کینیڈا اور برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کے حوالے سے اہم خبر آگئی۔

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے یورپ کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن ساڑھے چار سال کے طویل وقفے کے بعد بحال کر دیا ہے۔ یہ پیش رفت پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کی بحالی اور عالمی سطح پر اعتماد کی بحالی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

    بحالی کے اس تاریخی موقع پر پی آئی اے کی پہلی پرواز اسلام آباد سے روانہ ہو کر پیرس کے چارلس ڈی گال ایئرپورٹ پر کامیابی سے لینڈ کر گئی، جو مسافروں اور ایئرلائن دونوں کے لیے ایک خوش آئند لمحہ تھا۔

    پیرس پہنچنے پر مسافروں نے خوشی کا اظہار کیا اور پی آئی اے کی خدمات کو سراہا، یہ پرواز اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری دوبارہ عالمی منظرنامے پر قدم جما رہی ہے۔

    PIA All News- پی آئی اے

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے حسن ایوب نے پروگرام میں بتایا یورپ میں پروازوں کی بحالی کی کامیابی ایک دن میں نہیں ملی ، اس کامیابی میں خواجہ سعد رفیق کا اہم کردار ہے اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی ان کی کاوشوں کو سراہا۔

    حسن ایوب نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا فرانس کے روٹ کی بحالی کے بعد برطانیہ اور کینیڈا سے بھی پروازوں کی بحالی کے حوالے سے جلد خبر آجائے گی۔

    انھوں نے کہا معاشی اعتبار سے ایک اور اچھی خبر ہے کہ ترسیلات زر میں بڑا اضافہ ہوا ہے، دسمبر 2024 میں نومبر کے مقابلے 5.6 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گذشتہ سال کے مقابلے 29.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    خیال رہے ساڑھے چار سال کے طویل وقفے کے بعد پی آئی اے کی یورپ میں واپسی پاکستان کے لیے ایک نئی شروعات ہے اور یہ اقدام ایوی ایشن سیکٹر کی ترقی، معیشت کے استحکام، اور دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت شناخت کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

    واضح رہے پی آئی اے کا یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن 2020 میں یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA) کی جانب سے لگائی گئی پابندی کے باعث معطل ہوا تھا، جب سابق وزیر غلام سرور نے پائلٹس کی ڈگریوں کے جعلی ہونے کابیان دیا تھا۔

  • پی آئی اے نے برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کی اجازت مانگ لی

    پی آئی اے نے برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کی اجازت مانگ لی

    کراچی: یورپ کے بعد برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا معاملہ درپیش ہے، پی آئی اے نے پروازوں کی بحالی کی اجازت مانگ لی۔

    تفصیلا ت کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی انتظامیہ کی جانب سے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن کو مراسلہ لکھا گیا ہے، سی ای او پی آئی اے خرم مشتاق کی ہدایت پر مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع سی اے اے نے بتایا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مراسلہ موصول ہوگیا ہے، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کی اجازت دی جائے۔

    خط میں پی آئی اے نے برطانیہ میں تھرڈ کنٹری آتھورائیزیشن اجازت نامہ بھی بحال کرنے کی درخواست کی ہے، پی آئی اے لندن، برمنگھم مانچسٹر میں پروازوں چلانے کا خواہشمند ہے۔

    پی آئی اے کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یورپی ملکوں میں بحالی کے بعد پہلی پرواز 10 جنوری 2025 کو پیرس پہنچے گی۔

    پی آئی اے انتظامیہ نے پاکستان سول ایوی ایشن کو بھی مراسلہ لکھ کر برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کی درخواست کردی ہے، پی آئی اے کی برطانیہ میں پروازوں کی بحالی سے ایرلائن کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

    خیال رہے کہ چار سال قبل یورپ سمیت برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں پر پائلٹس لائسنس امتحان اسکینڈل کے بعد پابندی لگائی گئی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/pia-europe-flight-operations-may-affected/

  • پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں کی بحالی کی کوششیں جاری ، کامیابی کی امید

    پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں کی بحالی کی کوششیں جاری ، کامیابی کی امید

    اسلام آباد : سول ایوی ایشن اتھارٹی کا وفد پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں کی بحالی پر آج ایک بار پھر برسلز میں ہونے والے اجلاس میں کوشش کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پر یورپی ملکوں کی پروازوں پر پابندی کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کا 5 رکنی وفد آج ایک بار پھر برسلز میں ہونے والے اجلاس میں کوشش کرے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ نئی کوشش کے تحت سول ایوی ایشن اتھارٹی کی 5 رکنی ٹیم یورپی یونین حکام کو پی آئی اے کی پروازوں کو بحالی کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

    سی اے اے کا وفد ڈپٹی ڈی جی ریگولٹری کی سربراہیں یورپی کمیشن اور یورپی سیفٹی اجنسی حکام سے ملاقات میں پائلٹس لائسنس، اوورسائیٹ اور رجسٹریشن کے متعلق پیش رفت پر اگاہ کرے گا۔

    اجلاس میں مشتبہ پائلٹس لائسنس کے بعد اقدام پر ڈاریکٹر لائسنس سی اے اے تیکنیکی سیشن میں یورپی حکام کو آگاہی دیں گے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کی نا اہلی کے باعثِ ڈھائی سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود پی آئی اے کی یورپی ملکوں کے لئے پروازیں بحال کرانے میں ناکام ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کے کے اقدام سے تاحال یورپی سیفٹی ایجنسی اور یورپی کمیشن جولائی 2020 سے تاحال مطمئن نہ کرسکے۔

    آج کے اہم اجلاس میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام یورپی حکام کو مطمئن کرنے کی ایک اور کوشش کریں گے۔

    پی آئی اے ذرائع کے مطابق سی اے اے حکام کی نا اہلی اور یورپ ملکوں میں پابندی کے باعثِ قومی ایئرلائن کو ڈھائی سال کے دوران 150 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔