Tag: پروازوں کی بندش

  • کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانیوالے مسافروں کی  قطاریں  لگ گئیں

    کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانیوالے مسافروں کی قطاریں لگ گئیں

    کراچی : کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانیوالےمسافروں کی قطاریں لگ گئیں، مسافروں میں بزرگ، بچے ، خواتین اور عمرہ زائرین شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں سے دبئی ایئرپورٹ متاثر ہیں ، اماراتی ایوی ایشن نےدبئی ایئرپورٹ کو جمعہ کی صبح 4 بجےتک بند کردیا ہے۔

    ایئرپورٹ بندش سے متعلق بذریعہ نوٹم غیرملکی ایئرلائنزکو آگاہ کردیاگیا ہے اور ایئر لائنز کو دبئی کیلئے جمعہ کی صبح 4 بجے کے بعد فلائٹ شیڈول کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    کراچی سمیت ملک بھرسے دبئی کی پروازوں کوری شیڈول کرنےکے احکامات کے بعد پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنز نے پروازوں کے شیڈول تبدیل کردیے۔

    دبئی ایئرپورٹ سمیت یواےای ایئرپورٹس پرپروازوں کی بندش کے باعث کراچی ایئرپورٹ پربیرون ملک جانیوالےمسافروں کی قطاریں لگ گئیں۔

    ڈراپ لائن سے بین الاقوامی روانگی لاؤنچ کے داخلی دروازوں تک لائنیں لگ گئیں اور داخلی دروازوں پر تعینات عملہ تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت دے رہا ہے۔

    مسافروں میں بزرگ،بچے،خواتین اور عمرہ زائرین شامل ہیں جبکہ ایئرپورٹ کے اندر امیگریشن اورکسٹم کاؤنٹرز پر مسافروں کا رش ہے۔

    ذرائع ایئرپورٹ نے بتایا ہے کہ رش کی وجہ دو روز سے منسوخ پروازیں ہیں، متبادل پروازوں پرمسافروں کی تعدادزیادہ ہونے کے باعث رش ہے۔

    دوسری جانب کراچی اوردبئی کے درمیان پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہیں اور پروازیں 4 سے 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

  • یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازوں کی بندش، پی آئی اے کو ماہانہ9 ارب سے زائد خسارہ

    یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازوں کی بندش، پی آئی اے کو ماہانہ9 ارب سے زائد خسارہ

    اسلام آباد : پی آئی اے کو یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازوں کی بندش کے باعث ماہانہ نو ارب روپے سے زائد مالی خسارے کا سامنا ہے، پابندیوں کی صورت میں مزید 54 ارب کے خسارے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یورپ اور برطانیہ کیلیے پروازوں کی بندش کی وجہ سے پی آئی اے کو اربوں روپے ریونیو کے خسارے کا سامنا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پروازوں کی بندش سےماہانہ9 ارب سے زائدخسارہ ہے ، گذشتہ عرصہ میں 250 ارب کا نقصان ہوا تاہمپابندیاں برقرار رہنے کی صورت آئندہ چھ ماہ تک مزید 54 ارب کے مالی خسارے کا خدشہ ہے۔

    اکاو کی جانب سے پی آئی اے کا آڈٹ مکمل کر لیا گیا ہے تاہم سول ایویشن اتھارٹی کا ستمبر میں ہونے والا بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کا آڈٹ نہ ہو سکا ۔

    یہ آڈٹ پائلٹس اسکینڈل کے بعد میں سول ایوایشن کی بین القوامی قوانین کے ساتھ ہم آہنگی اور صلاحیت جانچنے کیلئے تھا ۔

    اکاو نے سول ایویشن اتھارٹی کا آڈٹ مارچ یا جولائی 2021 میں کرنے کی نئی تاریخ دے دی ، سول ایوی ایشن کا آڈٹ نہ ہو نے سے یورپی یونین کی عائد سفری پابندیاں آئندہ سال تک کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔