Tag: پروازوں کی منسوخی

  • پروازوں کی منسوخی : کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کا رش

    پروازوں کی منسوخی : کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کا رش

    کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے والی پروازوں کی منسوخی کے باعث مسافروں کا غیر معمولی رش لگ گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک جانے والی پروازوں کی منسوخی کے حوالے سے کراچی ایئرپورٹ پر دبئی، ابوظہبی، شارجہ اور دوحہ جانے والے مسافر پریشانی کیا شکار ہیں۔

    اس حوالے سے ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے رش میں اضافہ ہوا، کراچی ایئرپورٹ پر غیرمعمولی رش کی وجہ سے سینکڑوں مسافر پریشانی میں مبتلا ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پروازوں کی روانگی سے متعلق مسافروں کو بروقت آگاہ نہیں کیا گیا، قطر کی فضائی حدود کی بندش سے دوحہ سے پاکستان آنے والے مسافر بھی پھنس گئے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مختلف ممالک سے کنٹنگ پروازوں کے ذریعے پاکستان آنے والے کئی مسافر دوحہ ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔

    اس کے علاوہ قطر کی فضائی حدود کی بندش کے باعث دوحہ ایئرپورٹ پر بھی متعدد پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے نے فضائی آپریشن منسوخ کردیا

    واضح رہے کہ ایرانی کی جانب سے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد پی آئی اے نے خلیجی ممالک کے لیے پروازیں منسوخ کردیں۔

    ایران، اسرائیل اور امریکی تنازع سے متعلق تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں

    پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ خلیج فارس کی موجودہ صورتحال کے باعث پی آئی اے کی جانب سے فضائی آپریشن کو حفظ ماتقدم کے طور ہر محدود کردیا گیا ہے، پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کے لیے فضائی آپریشن منسوخ کردیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/iran-said-to-launch-missiles-at-us-bases-in-qatar-and-iraq/

  • پروازوں کی منسوخی، سول ایوی ایشن کا غیر ملکی  ائیرلائنز کے خلاف  کارروائی کا عندیہ

    پروازوں کی منسوخی، سول ایوی ایشن کا غیر ملکی ائیرلائنز کے خلاف کارروائی کا عندیہ

    اسلام آباد : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازوں کی منسوخی کے معاملے پر غیر ملکی ائیرلائنز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا مسافروں کو ریلیف نہ دینے پر ائیرلائنز پر جرمانہ اور فلائٹ شیڈول معطل کیا جاسکتا ہے۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنے والی غیر ملکی ائیرلائنز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پروازوں کی منسوخی کا نوٹس لیا اور 5 غیر ملکی ائیرلائنز قطر ،ایمریٹس، اتحاد، فلائی دبئی اور ترک ائیر کو خط لکھ دیا ہے۔

    خط میں سی اے اے کےشعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے ائیر لائنزسے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی ائیرلائنز فلائٹس منسوخی کے باعث عوامی شکایت کا ازالہ کرے۔

    کراچی: سی اے اے نے غیر ملکی ائیرلائنز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی ائیرلائنز مسافروں کو 8 جولائی تک ریلیف فراہم کریں، ریلیف نا ملنے پر غیرملکی ائیرلائنز پر جرمانہ اور فلائٹ شیڈول معطل کیا جاسکتا ہے۔

    سی اےاے حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ائیرلائنز نے پہلے اووربکنگ کی پھر فلائٹس منسوخ کردی، اس اقدام سے بڑی تعداد میں پاکستان آنے والے مسافروں کومشکلات ہوئیں۔

    حکام نے کہا غیر ملکی ائیرلائنز کے ناورا سلوک سےمسافروں کو مالی نقصان اٹھانا پڑا، غیرملکی ائیرلائنز مسافروں کی واپسی کا جلدازجلد فوری انتظامات کرے، جن مسافروں کے پاس رہائش نہیں ،غیر ملکی ائیرلائنز انہیں رہائش فراہم کرے اور جو مسافر ری فنڈ چاہتے ہیں تو غیر ملکی ائیرلائنز انہیں ٹکٹ کی رقم واپس کرے۔