Tag: پروازیں تاخیر

  • کراچی ایئر پورٹ : بارش کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

    کراچی ایئر پورٹ : بارش کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

    موسم کی خرابی اور تیز بارش کے باعث کراچی ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن زیادہ متاثر ہوا جس کے سبب 15 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں شام کے وقت موسلادھار بارش سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا کراچی ایئرپورٹ سے جانے والی 15 پروازیں تاخیر کا شکار جبکہ ایک پرواز منسوخ ہوئی۔

    کراچی سے شام7بجےلاہور جانے والی قومی ایئرلائن کی ایک پرواز منسوخ کی گئی اور کراچی سے دبئی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز15 منٹ تاخیرسے شام 4بج کرمنٹ پر روانہ ہوئی۔

    کراچی سے اسلام آباد کی نجی ایئرلائن کی پرواز 20 منٹ تاخیرسے شام 6 بجے روانہ ہوئی جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے دبئی کی پرواز 10 منٹ تاخیرشام پونےبجے روانہ ہوئی۔

    اس کے علاوہ نجی ایئرلائن کی کراچی سے شارجہ کی پرواز آدھا گھنٹہ تاخیر سے شام 6 بجے روانہ ہوئی اور نجی ایئرلائن کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز 15 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں موسلادھار بارش، سڑکوں پر پانی جمع، ٹریفک متاثر

    واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد جل تھل ہوگیا، شہر کی بیشتر سڑکوں پر برسات کا پانی جمع ہوگیا۔

    شہر میں ہفتے کو ہونے والے بارش کے بعد کراچی کے لیے پھر سے وہی پرانی کہانی سامنے آئی ہے، بارش کے بعد ہر طرف سڑکوں پر پانی ہی پانی نظر آرہا ہے، مرکزی اور دیگر شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کے باعث کئی سڑکوں پر ٹریفک بھی متاثر ہورہی ہے۔

  • بھارت کے دہلی ایئرپورٹ پر سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار

    بھارت کے دہلی ایئرپورٹ پر سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار

    بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے، پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے غیر ملکی پروازیں تو تاخیر کا شکار ہیں ہی مگر اب آپریشنل وجوہات کی بنا پر پیر کی دوپہر سے رات ایک بجے تک 12 گھنٹے کے دوران دہلی ایئرپورٹ کی 510 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

    غیر ملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلائٹ شیڈول کے مطابق دوپہر 1 سے رات 1 بجے تک دہلی ایئرپورٹ پر 250 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

    رپورٹس کے مطابق دن سے رات 1 بجے تک کے 12 گھنٹے میں روانگی کی 260 پروازوں میں تاخیر ہے، اندرا گاندھی ایئرپورٹ دہلی پر پروازوں کی آمد میں اوسط تاخیر 55 منٹ رپورٹ ہوئی ہے۔

    آپریشنل وجوہات کی بنا پر آمد کی پروازوں میں تاخیر سے خلل کا انڈیکس 4 اعشاریہ 6 تک چلا گیا جبکہ دہلی ایئرپورٹ سے روانگی کی پروازوں میں اوسط تاخیر 65 منٹ تھی اور پروازوں کی روانگی میں تاخیر سے مشکلات کا انڈیکس آخری درجہ 5 تک پہنچ گیا تھا۔

    دہلی ایئرپورٹ پر سب سے زیادہ اندرون ملک کی پروازوں میں تاخیر رپورٹ ہوئی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئرلائنز کو یومیہ ساڑھے بیس کروڑ روپے کے نقصان کا اٹھانا پڑرہا ہے۔

    پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو ایندھن کی مد میں یومیہ 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔

    بندش سے قبل پاکستان کے 11 میں سے 4 فضائی راستے مسلسل بھارتی طیاریاستعمال کرتے تھے، بھارتی ایئرلائنزکی ہفتہ وار اوسطاً 1200پروازیں پاکستانی فضائی حدودسے گزرتی رہیں۔

    اببھارتی جہازوں کو کھلے سمندر تک جا کر رخ تبدیل کرکے سفر کرنا پڑتا ہے، بھارتی جہازوں کی اس مشق سیاضافی فیول استعمال سے لاگت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

    دہلی، لکھنؤ،امرتسر سے دبئی،مڈل ایسٹ جانیوالی پروازوں کو تقریباً دگنا فیول لگتا ہے، بھارتی بوئنگ طیارے کو 100 گھنٹے کے اضافی سفر میں 5 لاکھ 47 ہزار ڈالرز کے اضافی خرچ کا سامنا ہے جبکہ بھارتی ایئر بس طیاروں پر 100 گھنٹے کی اضافی پرواز سے 1 لاکھ 96 ہزار ڈالر کے اضافی فیول کا بوجھ ہے۔

    روس کے یک طرفہ جنگ بندی کے اعلان پر یوکرین کا ناراضی بھرا مؤقف سامنے آ گیا

    پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی طیارے 2سے 4گھنٹے اضافی پرواز پر مجبور ہیں، جس کے باعث بھارتی ایئرلائنز کے ٹکٹ کی قیمت میں اضافے سے مسافرغیرملکی ایئرلائنزکوترجیح دینے لگے ہیں، مسافروں کا دوسری ایئرلائنز سے رجوع کے باعث ایئرلائنز کو بھی نْقصان کا بھی سامنا ہے۔

  • کراچی میں گرد آلود ہوائیں : کئی پروازیں تاخیر کا شکار، مسافر پریشان

    کراچی میں گرد آلود ہوائیں : کئی پروازیں تاخیر کا شکار، مسافر پریشان

    کراچی : شہر میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہے ، ائیر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم ٹھیک ہوتےہی پروازیں روانہ کردی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا ، کراچی سےکوئٹہ جانے والی پی آئی اے اور کراچی سے لاہور،اسلام آبادجانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز تاخیر کاشکار ہے۔

    ائیر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم ٹھیک ہوتےہی پروازیں روانہ کردی جائیں گی۔

    خیال رہے کراچی میں صبح سے گردآلود ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے باعث حد نگاہ 500 میٹر رہ گئی ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے آنیوالی گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا۔

    کراچی:محکمہ موسمیات نےشہریوں کو انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کردی ہے۔