Tag: پروازیں منسوخ

  • آج کون سی فلائٹس منسوخ اور منتقل کی گئی ہیں؟ تفصیل جانیے

    آج کون سی فلائٹس منسوخ اور منتقل کی گئی ہیں؟ تفصیل جانیے

    کراچی: موسم کی خرابی کے باعث ملک میں فلائٹ شیڈول پھر متاثر ہو گیا ہے، آج 11 پروازیں منسوخ اور دو منتقل کر دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سال کے پہلے مہینے میں موسم کی خرابی کی وجہ سے فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے، ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری میں دھند کے باعث 770 پروازیں منسوخ، اور 200 منتقل کی جا چکی ہیں۔

    آج نجی ایئر لائن کی مسقط لاہور پرواز پی ایف 737 سیالکوٹ منتقل کر دی گئی، ریاض لاہور کی پرواز کی منزل بھی تبدیل ہو گئی ہے، پی کے 726 اب 5:35 پر اسلام آباد اترے گی۔

    اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605 اور 606 منسوخ ہو گئی ہیں، اسلام آباد سے اسکردو کی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 451، اور 452 بھی منسوخ ہو گئیں، کراچی سے کوئٹہ پی کے 310، 311 اور اسلام آباد پی اے 208 منسوخ ہو گئی۔

    پی آئی اے کی لاہور سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 322 اور پی کے 323 بھی منسوخ ہو گئیں، پشاور دوحہ کے لیے غیر ملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جب کہ اسلام آباد، لاہور، پشاور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان کی 25 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

  • آج منسوخ ہونے والی 15 ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی تفصیل جاری

    آج منسوخ ہونے والی 15 ملکی اور غیر ملکی پروازوں کی تفصیل جاری

    کراچی: سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اج دھند کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہوا ہے، اور 15 ملکی اور غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نجی ایئر لائن کی جدہ تا ملتان پرواز پی اے 871 کو کراچی اتار لیا گیا، جب کہ پی آئی اے کی ابوظبی ۔ پشاور پرواز پی کے 218 اور پی آئی اے کی دبئی ۔ پشاور پرواز پی کے 284 کی اسلام آباد میں لینڈنگ کرائی گئی ہے۔

    نجی ایئر لائن کی شارجہ تا اسلام آباد پرواز ای آر 407، مانچسٹر تا اسلام آباد پرواز منسوخ کر دی گئی، اسلام آباد اور ریاض کے درمیان نجی ایئر کی پرواز ای ار 807 اور 808 منسوخ ہو گئی، اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے ای آر 540 اور 541 بھی منسوخ کر دی گئی۔

    لاہور سے دبئی کے لیے پرواز ای آر 724 اور نیننگ وائی جی 9147 بھی منسوخ ہو گئی ہے، نجی ایئر کی ملتان سے دبئی کے لیے پی اے 811 منسوخ کر دی گئی، کراچی اور کوئٹہ کے درمیان پی کے 310 اور 311 بھی منسوخ ہو گئی ہے۔

    لاہور میں دھند کی شدت برقرار ہے جس سے پروازوں کا شیڈول جزوی طور پر متاثر ہوا ہے، سرین ایئر کی کراچی سے آنے والی پرواز ای آر 522 پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی، سرین ایئر کی جدہ سے آنے والی پرواز ای آر 1822 کی آمد میں بھی 14 گھنٹے کی تاخیر ہوگی۔

    سرین ایئر کی جدہ جانے والی پرواز ای آر 1821 بھی چودہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، ایئر بلیو کی دبئی جانے والی پرواز پی اے 410 کی روانگی میں ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہے، جب کہ سرین ایئر کی کراچی جانے والی پروازای آر 523 کی روانگی میں 5 گھنٹے کی تاخیر ہے۔

  • لاہور ایئرپورٹ کے اطراف شدید دھند، متعدد پروازیں منسوخ

    لاہور ایئرپورٹ کے اطراف شدید دھند، متعدد پروازیں منسوخ

    لاہور ایئرپورٹ کے اطراف شدید دھند کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہوگیا۔ جس کے سبب لاہور آنے جانے والی ملکی و غیر ملکی 3 پروازیں منسوخ جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 305 شدید دھند کے باعث منسوخ کرنا پڑی جبکہ گوانگ زو سے لاہور آنے والی چائینہ سدرن کی پرواز سی زیڈ 6037 منسوخ ہوگئی۔

    شدید دھند کے باعث لاہور سے گوانگ زو جانے والی پروازسی زیڈ 6038 منسوخ کردی گئی، جبکہ دبئی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 204 کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔

    کراچی ایئرپورٹ کے بیشتر ہنگامی خارجی دروازے جام ہونے کا انکشاف

    اس کے علاوہ کراچی سے لاہور آنے والی پرواز نائن پی 846 کارخ واپس کراچی کی جانب موڑ دیا گیا، دبئی سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 411 سترہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

  • 340 پروازیں منسوخ ، پی آئی اے کو 11 دنوں میں  8 ارب سے زائد نقصان

    340 پروازیں منسوخ ، پی آئی اے کو 11 دنوں میں 8 ارب سے زائد نقصان

    کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی 11 دنوں میں 340 پروازیں منسوخ ہوئیں، پروازیں منسوخ ہونے سے ادارے کو 8 ارب سے زائد نقصان کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 11روز گزرنے کے باوجود پی آئی اے اور پی ایس او کا معاملہ حل نہ ہوسکا اور قومی ایئرلائن کی 11 دنوں میں 340 پروازیں منسوخ ہوئیں، پروازیں منسوخ ہونے سے ادارے کو 8 ارب سے زائد نقصان کا سامنا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ 3 دن میں پی آئی اے نے ریفنڈ کی مد میں 50کروڑ روپے کی ادائیگیاں کیں ، وزارت مذہبی امور نے پی آئی اے کو 550ملین روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں، وزارت مذہبی امور ادائیگیاں کردےتو فیول کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے پی ایس او کو روزانہ کی بنیادوں پر ادائیگیاں کررہی ہے، پی آئی اے نے آج پی ایس او کو 6 کروڑ روپے ادا کردیئے ہیں اور مزید 5کروڑ روپے شام تک ادا کردیئے جائیں گے۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ پی آئی اے محدود فضائی آپریشن کے تناظر میں فلائٹیں آپریٹ کررہا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او ) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی آئی اے نے آج 6 کروڑروپے ادا کیےہیں، 9 پروازوں کیلئے فیولنگ مانگا گیا،پروازوں میں زیادہ تر انٹرنیشنل فلائیٹس ہیں، ڈومیسٹک پروازوں کیلئے قومی ایئرلائن سے کم فیول مانگا جارہا ہے، پی آئی اے کو معاہدے کے تحت 10کروڑ یومیہ ادا کرنے ہیں۔

  • پی آئی اے کی آج بھی ملک بھر میں 49  پروازیں منسوخ ، مسافر پریشان

    پی آئی اے کی آج بھی ملک بھر میں 49 پروازیں منسوخ ، مسافر پریشان

    کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کی آج بھی 49 پروازیں منسوخ کردی گئیں، اندرون و بیرون ملک پروازوں کی معطلی سےمسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کوایندھن کی فراہمی کامسئلہ حل نہ ہوسکا۔ پی آئی اے کی ملک بھر میں مزید 49 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    پی آئی اے کی کراچی سے جانے اور آنے والی 2 طرفہ 12 پروازیں ، کراچی سے اسلام آباد کی دو طرفہ 4 پروازیں اور کراچی سے لاہور کی دو طرفہ 4 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

    کراچی سے لاہور کی پی کے 302 اور لاہور سے کراچی 303 ، کراچی سے فیصل آباد کی دو طرفہ پروازیں پی کے 340 اور پی کے 341 بھی منسوخ کردی گئیں۔

    پی آئی اے کی کراچی سے مسقط کی دو طرفہ پروازیں بھی منسوخ ہوگئی جبکہ کراچی سے سوئی جانے جانیوالی پرواز پی کے 155 دو گھنٹے تاخیر سے 12 بجے شیڈول کردی۔

    منسوخ ہونے والی پروازوں میں فیصل آباد کی پی کے340، پی کے 341، اسلام آباد کی پی کے 368، پی کے 369 ، گوادر کی پی کے 503، پی کے 504، ملتان کیلئے پی کے 330 اور پی کے 331 ، اسلام آبادتا شارجہ پی کے 181، پی کے182   ، دبئی کیلئےپی کے 233، پی کے 234 ، اسلام آباد تاگلگت کی پی کے601، پی کے 602، پی کے 605 اور پی کے 606 شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ اسلام آباد تاریاض پی کے 753، پی کے 754،اسکردو کی پی کے451اورپی کے 452 ، اسلام آباد تاسکھر کی پی کے 631، پی کے 632، دبئی کی پی کے 211، پی کے 234، اسلام آبادتاابوظہبی کی پی کے 261، پی کے 262، دمام اسلام آباد کی پی کے 246 ، لاہور تادبئی کی پی کے 235، پی کے 203، پی کے 204، ابوظہبی لاہور کی پی کے 264 بھی منسوخ کردی گئیں۔

    سیالکوٹ تاشارجہ کی پرواز پی کے 209، پی کے 210 ،مسقط کی پی کے 281،پی کے 282 ، دبئی تا سیالکوٹ کی پی کے 180، پشاور دبئی کی پی کے 283 پی کے 284 ، پشاور تا شارجہ کی پی کے 257 پی کے 258 اور ابوظہبی سے پی کے 218 ، پشاور کیلئے دبئی سےپی کے 284 اور دبئی فیصل اباد پی کے 224 ، ملتان تاشارجہ کی پی کے 293 اور دبئی ملتان کی پی کے 222 بھی منسوخ ہوگئیں۔

    حکام نے بتایا کہ پی آئی اےترجیحی پروازوں کیلئےپی ایس اوسےایندھن کیس پرلیکرفلائٹ چلا رہا ہے۔

    سولہ روز میں منسوخ کی جانےوالی پروازوں کی مجموعی تعداد تین سو چالیس ہوگئی جبکہ ساڑھے آٹھ ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

  • دبئی، استنبول اور مدینہ جانے مسافر ائیر پورٹ پر رُل گئے

    دبئی، استنبول اور مدینہ جانے مسافر ائیر پورٹ پر رُل گئے

    اسلام آباد :اسلام آباد سے دبئی، استنبول اورمدینہ جانے والی پروازیں منسوخ ہونے کے باعث مسافر ائیر پورٹ پر رل گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے مختلف ممالک جانے والی نجی اور سرکاری ایئرلائنز کی پروازیں منسوخ کردی گئیں ، جس کے باعث دبئی، استنبول اورمدینہ جانے والے مسافر ائیر پورٹ پررل گئے۔

    ابوظہبی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 261 بھی تاخیر کا شکار ہے جبکہ مدینہ جانےوالی نجی ائیر لائن کی پرواز ای آر 915 بھی منسوخ کردی گئی۔

    استنبول جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز ٹی کے 711بھی منسوخ ہوگئی ، متاثرہ مسافروں کا کہنا ہے کہ ہم رات گئے سے فلائٹ کا انتظار کررہے ہیں، کچھ نہیں بتایاگیا، ہم دور دراز علاقوں سے آئےہیں،اب رات گئے کیا کریں گے۔

  • ایندھن نہ ملنے سے پی آئی اے کی 20 پروازیں منسوخ

    ایندھن نہ ملنے سے پی آئی اے کی 20 پروازیں منسوخ

    کراچی : پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے پی آئی اے کو ایندھن نہ ملنے سے فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوگیا  جس کے نتیجے میں 20پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی آئی اے اور پی ایس او حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں تمام معاملات طے ہونے کے باوجود مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے۔

    آج بھی ایندھن نہ ملنے کے باعث پی آئی اے کی 24 گھنٹے میں 20 پروازیں منسوخ کردی گئیں جس کے سبب بیرون ملک سے آنے اور جانے والے 3 ہزار سے زائد مسافر ذہنی اذیت کا شکار رہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرہ ادائیگی کیلئے جانے والے مسافر احرام میں کئی گھنٹے ایئرپورٹ پر پھنسے رہے۔

    ذرائع کے مطابق مالیاتی مسائل میں گھرا قومی ادارہ معاہدے کے باوجود پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو مقررہ ادائیگیاں نہیں کرسکا۔

    وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن2023ٹکٹوں کی مد میں ادائیگیاں کرنی تھیں جس کی جانب سے550ملین روپے کی ادائیگیاں تاحال نہیں کی گئیں۔

    اس کے علاوہ قومی ایئرلائن کا کیش فلو کی وجہ سے پی ایس او کو بروقت ادائیگیاں بھی نہیں ہوپا رہی، وزارت مذہبی امور پرسنل سیکریٹری کا تبادلہ ہونے کے بعد کسی افسر کو تعینات نہیں کیا جاسکا۔

    پرنسپل سیکریٹری کے نہ ہونے سے پی آئی اے کو ادائیگیوں میں تاخیر ہوئی، پرنسپل سیکریٹری کے تعینات ہوتے ہی پی آئی اے کو فوری ادائیگیاں کردی جائیں گی۔

  • موسم کی خراب صورتحال: کراچی سے جانے اور آنے والی 46 پروازیں منسوخ

    موسم کی خراب صورتحال: کراچی سے جانے اور آنے والی 46 پروازیں منسوخ

    کراچی : موسم کی خراب صورتحال کے باعث کراچی سے آنے اور جانے والی   46 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم کی خراب صورتحال نے ایئر لائنز کا شیڈول متاثر کردیا ، ذرائع سی اےاے نے بتایا ہے کہ آج کراچی سےآنےاورجانےوالی46پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہے۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسکردو اور اسلام آباد، دبئی،جدہ،ریاض،پشاور،ملتان ، اہور،گوادر،سکھر اور تربت جانےوالی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مسلسل بارش،موسم کی خرابی اورلوڈ نہ ہونے پرپروازوں کومنسوخ کیا ہے۔

    دوسری جانب کراچی سمیت ملک بھر میں خراب موسم کے باعث ٹرینیں بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہے۔

    پاکستان ایکسپریس، رحمان بابا ایکسپریس ، قراقرم ایکسپریس 3گھنٹےسےزائد ، علامہ اقبال ایکسپرس ڈیڑھ گھنٹے، پاک بزنس ایکسپریس 4گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

    اسی طرح ملت ایکسپریس 6 گھنٹے ، سر سید ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹے اور خیبر میل 2گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

  • پی آئی اے نے کینیڈا جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دیں

    پی آئی اے نے کینیڈا جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دیں

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے کینیڈا جانے والے تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان قومی ایئر لائن نے کہا ہے کہ کینیڈا کی جانب سے پاکستان سے جانے والی پروازوں پر پابندی کے باعث کینیڈا جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

    پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے ٹورنٹو میں پی آئی اے کا 16 رکنی کریو بھی پھنس گیا ہے، 16 رکنی کاک پٹ اور کیبن کریو نے ہفتے کو کینیڈا سے پاکستان روانہ ہونا تھا۔

    واضح رہے کہ کینیڈا نے پاکستان اور بھارت سے پروازوں کی آمد پر 30 روز کی پابندی عائد کر دی ہے، اس سلسلے میں کینیڈا کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی تمام کمرشل اور نجی پروازوں پر عائد ہوگی۔

    وزارت نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں بھارت سے 35 پروازیں کینیڈا پہنچیں، اس دوران کثیر تعداد میں کرونا مثبت افراد کینیڈا پہنچے ہیں، تاہم وزارت صحت نے وضاحت کی ہے کہ کینیڈا میں کرونا پھیلنے کا ذمہ دار چین یا بھارت نہیں۔

    کرونا کی بدترین صورت حال، متحدہ عرب امارات نے بھارت پر پابندی عائد کردی

    خیال رہے کہ بھارت میں کرونا وبا کی صورت نہایت سنگین ہو چکی ہے، گزشتہ روز بھی 3 لاکھ کے 32 ہزار کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 2 ہزار 256 کرونا مریض ہلاک ہوئے۔ بھارت اس وقت دنیا بھر میں کرونا کیسز کی تعداد کے لحاظ سے امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

    گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے حکام نے بھی بھارت میں کرونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر فضائی سفری پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔

  • اندرون اور بیرون ملک کی 50 سے زائد پروازیں منسوخ

    اندرون اور بیرون ملک کی 50 سے زائد پروازیں منسوخ

    کراچی: ملک بھر میں احتجاجی دھرنوں کے باعث قومی ایئر لائن سمیت غیر ملکی ایئر لائنز کی اندرون اور بیرون ملک کی 50 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ مچھ کے لواحقین سے اظہار ہم دردی کے لیے شہر کراچی سمیت ملک بھر میں دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں 28 سے زائد مقامات پر دھرنوں کی وجہ سے تمام اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند کی گئی ہیں۔

    4 روز سے جاری دھرنوں کی وجہ سے فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہو گیا ہے، پی آئی اے سمیت غیر ملکی ایئر لائنز کی درجنوں پروازیں منسوخی کا شکار ہو گئی ہیں۔

    ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ایئر لائنز کے فضائی عملے سمیت مسافروں کو ایئر پورٹ جانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں جس کی وجہ سے پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔

    کراچی میں راستوں کی بندش، پی آئی اے کا پروازوں کیلیے اہم اقدام

    حکام کے مطابق غیر ملکی ایئر لائنز کی کراچی سے بنکاک، دبئی، شارجہ، دمام، کویت اور کولمبو کی 21 دو طرفہ پروازیں منسوخ کی گئیں، جب کہ پی آئی اے کی کراچی سے لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد کی دو طرفہ 8 پروازیں منسوخی کا شکار ہو گئی ہیں۔

    اسلام آباد سے غیر ملکی ایئر لائنز کی اسلام آباد سے جدہ، بینکاک، بیجنگ، قسیم کی 8 پروازیں منسوخی کا شکار ہوئی ہیں، جب کہ پی آئی اے کی اسلام آباد سے اسکردو، دبئی، جدہ، گلگت، چترال کی دو طرفہ 10 پروازیں منسوخی کا شکار ہو چکی ہیں۔

    پی آئی اے کی لاہور سے کراچی اور دبئی کی دو طرفہ 4 پروازیں منسوخ ہوئیں، نجی ایئر لائنز کی اندرون و بیرون ملک کی دو طرفہ 8 پروازیں منسوخی کا شکار ہوئی ہیں۔