Tag: پروازیں

  • برطانیہ سے دبئی، براہ راست فضائی پروازوں کے نئے روٹس

    برطانیہ سے دبئی، براہ راست فضائی پروازوں کے نئے روٹس

    لندن : کاؤنٹیز سے دبئی کے لیے براہ راست پروازوں کے لیے تین نئے طیاروں بوئنگ 700-300 کے ساتھ آپریشن کا آغاز جلد کیا جائے گا۔

    اس بات کا اعلان متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن نے کیا جس کے تحت دبئی کو برطانیہ کی مختلف کاؤنٹیز کے ساتھ براہ راست پروازوں کے ذریعے منسلک کردیا جائے گا۔

    ایئرلائن کے مطابق ان طیاروں کی آمد سے برطانیہ سے دبئی کے لیے سات روٹس پر ایک ہفتے میں بلا تعطل 133 پروازیں اڑان بھرنے لگیں گی جس کا آغاز 8 جون 2018 سے کیا جائے گا۔

    اس مقصد کے لیے حاصل کیے گئے تین نئے طیاروں میں 6 فرسٹ کلاس، 42 بزنس کلاس اور 306 اکنامومی کلاس نشستیں موجود ہیں اور کرایہ نہایت مناسب رکھا گیا ہے۔

    سب سے خاص بات ان نان اسٹاپ پروازوں کے لیے لندن کے ہیتھرو، گیٹوک اور اسینسٹڈ ایئرپورٹ، برمنگھم، مانچسٹر اور نیوکاسٹل ایئرپورٹ کو منتخب کیا گیا ہے۔

    ترجمان ایئرلائن کے مطابق برطانیہ کے بڑے شہروں میں دبئی کے لیے پروازیں موجود تھیں تاہم کاؤنٹیز کے رہائشیوں کو براہ راست پرواز کا حصول ناممکن تھا جسے مد نظر رکھتے ہوئے نئی پروازوں کا فیصلہ کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو تفریحی اور معاشی سرگرمیوں کے لیے جوڑے رکھنا اولین ترجیح ہے جسے مد نظر رکھتے ہوئے نئی فضائی گذرگاہوں اور پروازوں کا آغاز کرنے جا رہے ہیں اور قوی امید ہے اچھا ردعمل دیکھنے کو ملے گا۔

  • الیکٹرانک اشیا کی ترسیل‘ ٹرمپ کامسلم ممالک کےبعد برطانیہ پرپابندی کےلیےغور

    الیکٹرانک اشیا کی ترسیل‘ ٹرمپ کامسلم ممالک کےبعد برطانیہ پرپابندی کےلیےغور

    واشنگٹن : برطانوی ہوائی اڈوں سے امریکہ آنے والی پروازوں پر مسافروں کو الیکٹرانک اشیاء ساتھ لانے پرپابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق ٹرمپ انتظامیہ مسلم ممالک پرپابندی کےبعد اب یورپ سے آنے والی پروازوں پر الیکٹرانک آلات لانے پر پابندی کے فیصلے پرغور کررہی ہے۔

    خیال رہےکہ گزشتہ ماہ امریکہ کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ اور برطانیہ کی جانب سے 6 مسلم ممالک کے مسافروں پر طیارے میں برقی آلات لانا ممنوع قرار دے دیا گیا تھا۔

    امریکہ اور برطانیہ نےدہشت گردی کےخدشے کے پیش نظرپروازوں پرالیکٹرانک اشیاء لانے پرپابندی کا فیصلہ کیاگیاتھا۔

    برطانوی سیکورٹی حکام کوامریکہ کی جانب سے آگاہ کیاہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک سے آنےوالی پروازوں پر الیکٹرانک آلات لانے پر پابندی کو اب یورپ سے آنے والی پروازوں پر لگانے کےفیصلے پرغور کررہاہے۔


    امریکہ آنےوالی پروازوں پرالیکٹرانک اشیاءلانےپرپابندی کافیصلہ


    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ دہشت گردی کےخدشے کے پیش نظر امریکہ آنے والی پروازوں پر الیکٹرانک اشیاء لانے پرپابندی کا فیصلہ کیاگیا تھا۔


    برطانیہ: 6 مسلم ممالک کے شہریوں‌ پر الیکٹرانک آلات لانے پر پابندی


    واضح رہےکہ امریکا کے بعدبرطانیہ نے 6 مسلم ممالک کے مسافروں پر دوران پرواز لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ اور دیگر الیکٹرانک آلات لانے پر پابندی عائد کردی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں