Tag: پرواز میں تاخیر

  • پرواز میں تاخیر: مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ رسید کردیا، ویڈیو وائرل

    پرواز میں تاخیر: مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ رسید کردیا، ویڈیو وائرل

    بھارت میں خراب موسم اور دھند کے باعث کئی بھارتی پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئیں، ایسے میں مسافر اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکا اور پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے کہ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انڈیگو طیارے میں سوار مسافر 13 گھنٹوں کی تاخیر کے باعث غصے میں آگ بگولا ہوگیا اور تاخیر کا اعلان کرتے پائلٹ کو تھپڑ مار دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ انڈیگو طیارے کو دہلی ایئر پورٹ سے گوا کے لیے اڑان بھرنی تھی لیکن دھند کے باعث پرواز وقت پر روانہ نہ ہوسکی۔

    ہراسانی کا شکار پائلٹ نے واقعے کے بعد تھپڑ مارنے والے مسافر، جس کی شناخت ساحل کٹاریہ کے نام سے ہوئی ہے، کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پائلٹ کی شکایت پر مذکورہ مسافر کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    صارفین سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے مسافر کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ان سب میں طیارے کا عملہ قصور وار نہیں ہے، طیارے کے عملے کو جو ہدایات ملتی ہیں وہ ویسے ہی کام کرتے ہیں۔

  • پی آئی اے کی پرواز کئی گھنٹوں بعد بھی مدینہ روانہ نہ ہوسکی

    پی آئی اے کی پرواز کئی گھنٹوں بعد بھی مدینہ روانہ نہ ہوسکی

    لاہور سے مدینہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز تاخیر کے باعث کئی گھنٹوں بعد بھی مدینہ روانہ نہ ہوسکی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز میں تاخیر کے باعث ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے پر عملہ واپس چلا گیا، ایک مسافر کی حالت خراب ہونے پر مسافروں کو طیارے سے اتار کر لاؤنج منتقل کردیا گیا۔

    خیال رہے کہ لاہور سے مدینہ پی آئی اے کی پرواز کو بدھ کی شام 6 بجے روانہ ہونا تھا تاہم پی ایس او کی جانب سے پی آئی اے کے طیارے کو تیل کی فراہمی سے انکار کی وجہ سے پرواز وقت پر روانہ نہ ہوسکی۔

    پانچ گھنٹے بعد پی ایس او سے معاملات طے پاجانے کے بعد پرواز پی کے 747 سمیت پی آئی اے کے دیگر طیاروں کو ایندھن سپلائی شروع ہوگئی۔

    یہ مسئلہ ختم ہوا تھا کہ دوسرا مسئلہ آن کھڑا ہوا کیونکہ 5 گھنٹے کی تاخیر میں طیارے کے فضائی عملےکا ڈیوٹی ٹائم ختم ہوگیا اور عملے کے افراد چلے گئے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ عملے کا جیسے ہی انتظام ہوگا مدینہ منورہ کیلئے پرواز کو روانہ کردیا جائے گا۔

  • سعودی عرب: پرواز میں تاخیر کی صورت میں ایئر لائن کیا سہولیات دینے کی پابند ہے؟

    سعودی عرب: پرواز میں تاخیر کی صورت میں ایئر لائن کیا سہولیات دینے کی پابند ہے؟

    ریاض: سعودی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پرواز کی تاخیر کی صورت میں ایئر لائن مسافروں کو مختلف سہولیات فراہم کرنے کی پابند ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ فضائی سفر میں تاخیر ہونے پر مسافروں کا حق ہے کہ وہ قانون کے مطابق مقررہ مراعات کے حصول کے لیے مطالبہ کریں۔

    سول ایوی ایشن کے ٹویٹر پر اس حوالے سے جاری آگاہی نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر پرواز میں ہونے والی تاخیرایک گھنٹہ ہے تو اس صورت میں متعلقہ فضائی کمپنی سے ڈرنکس وغیرہ طلب کی جاسکتی ہیں۔

    پرواز میں ہونے والی تاخیر 3 گھنٹے تک ہونے کی صورت میں فضائی کمپنی مسافروں کو ہلکا کھانا فراہم کرنے کی پابند ہوتی ہے، جبکہ تاخیر 6 گھنٹے یا اس سے زیادہ ہونے پر متعلقہ ایئر لائن سے رہائش کے لیے ہوٹل طلب کیا جاسکتا ہے جس میں ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی شامل ہوگی۔

    اس حوالے سے سول ایوی ایشن کے قوانین واضح ہیں۔

    اگر کسی مسافر کو پرواز میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور فضائی کمپنی مسافر کو مقررہ مراعات نہیں دیتی، اس صورت میں ایئر پورٹ پر موجود سول ایوی ایشن کے کاؤنٹر سے رجوع کر کے سہولیات کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے۔

  • اسلام آباد ایئرپورٹ: پرواز میں تاخیر، صوبائی وزراء آپے سے باہر، افسر کو دھکے

    اسلام آباد ایئرپورٹ: پرواز میں تاخیر، صوبائی وزراء آپے سے باہر، افسر کو دھکے

    اسلام آباد : پی آئی اے کی پرواز میں تاخیر پر گلگت بلتستان کے وزیر غصے میں آپے سے باہر ہوگئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر فدا خان نے پی آئی اے افسر کو دھکے دیئے اور لاؤنج میں اپنی جیکٹیں جلا ڈالیں۔

    تفصیلات کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر گلگت بلتستان کے وزیر آپے سے باہر ہوگئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا خان اور وزیر قانون اورنگزیب خان قانون کو ہی بھول گئے۔

    صوبائی وزیر فدا خان نے غصے میں آکر  پی آئی اے افسر کو دھکے دیئے جس سے وہ گرتے گرتے بچے۔ مذکورہ وزیروں نے اے ایس ایف اہلکاروں سے بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں، غصے میں بپھرے وزیروں نے احتجاجاً ائیرپورٹ پر اپنی جیکٹیں بھی جلا ڈالیں، واضح رہے کہ دونوں وزراء کا تعلق ن لیگ سے ہے۔

    مزید پڑھیں: نیواسلام آباد ایئرپورٹ کے تمام بورڈنگ برج خطرناک قرار دے دیئے گئے

     

  • لاہور سے مسقط جانے والے پرواز میں 12 گھنٹے تاخیر، مسافروں کا احتجاج

    لاہور سے مسقط جانے والے پرواز میں 12 گھنٹے تاخیر، مسافروں کا احتجاج

    لاہور: مسقط جانے والی پرواز میں 12 گھنٹے کی تاخیر ہونے پر ائیرپورٹ پر مسافروں کا احتجاج جاری ہے،انتظامیہ نے اے ایف ایس کے اہلکاروں کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ سے مسقط جانے والی پرواز کا کمپیوٹر پینل خراب ہونے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، طیارے کا مرمتی کام مکمل ہوگیا تاہم اُسے انتظامیہ کی جانب سے روانگی کا پروانہ نہ مل سکا۔

    ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق طیارے کو دو بار ٹیک آف کے لیے رن وے پر لایا گیا تاہم کمپیوٹر پینل کی خرابی کے باعث جہاز پرواز بھرنے سے قاصر رہا، فضائی میزبان طیارے کے مسافر صبح 10 بجے سے طیارے کے ٹھیک ہونے اور اس کے اڑنے کا انتظار کرتے رہے۔

    مسقط جانے والے مسافروں نے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر جہاز سے اتر کر احتجاج شروع کردیا اور اتنظامیہ سمیت فضائی کمپنی کے خلاف شدید نعرے بازی کی، صورتحال کو قابو کرنے کے لیے ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے ائیرپورٹ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا۔

    بھوک اور پیاس کے مارے مسافروں نے ائیرپورٹ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں کھانے پینے کے لیے سامان اور متبادل پرواز فراہم کی جائے، ائیرپورٹ انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ طیارے کے مسافروں کے لیے متبادل پرواز کا انتظام کیا جارہا ہے۔

    Foreign airline going to Musqat delayed by 10… by arynews

     

  • پی آئی اے نے پاکستانی ریسلرانعام بٹ کی محنت پر پانی پھیردیا

    پی آئی اے نے پاکستانی ریسلرانعام بٹ کی محنت پر پانی پھیردیا

    بیجنگ : پی آئی اے کی سستی نے پاکستانی ریسلرانعام بٹ کی چار برس کی محنت پرپانی پھیردیا۔

    پرواز میں تاخیرکے باعث اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے انٹری کرانے نہ پہنچ سکے، ریسلنگ فیڈریشن نے کل تک مہلت کیلئے خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اولمپک گیمز کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے انعام بٹ کی گزشتہ روز لاہورسے بیجنگ کیلئے فلائٹ چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی.

    بیجنگ تاخیر سے پہنچنے کے باعث انعام بٹ کی منگولیا کیلئے پرواز مس ہو گئی۔ قومی ریسلر بیجنگ ایئرپورٹ پر پھنس گئے۔

    یاد رہے کہ اولمپک کوالیفائنگ کی انتظامیہ نے انعام بٹ کو انٹری کروانے کیلئے آج بارہ بجے کا وقت دیا تھا۔

    پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے اولمپک انتظامیہ سے کل تک مہلت دینے کیلئے خط لکھ دیا ہے اور فیڈریشن نے انعام بٹ کو بیجنگ سے منگولیا کیلئے نیا ٹکٹ بھی کروا دیا ہے۔