Tag: پرواز

  • ایئرپورٹ انتظامیہ کا کارنامہ،12سالہ بچہ بغیر ٹکٹ غیر ملکی پرواز پر سوار

    ایئرپورٹ انتظامیہ کا کارنامہ،12سالہ بچہ بغیر ٹکٹ غیر ملکی پرواز پر سوار

    لندن : ہیتھرو ایئرپورٹ انتظامیہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ بچہ پرواز میں بغیر ٹکٹ کیسے آیا؟یہ سیکیورٹی کی بہت بڑی غلطی ہے،مزید تفتیش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر 12سالہ بچہ بغیر ٹکٹ امریکا جانیوالی پرواز میں سوارہوگیا،اس بچے کے ساتھ کوئی بڑا نہیں تھا اور اسے برٹش ائیرویز کے کیبن کرؤ نے اس وقت شناخت کیا، جب اس سے نشست پر بٹھانے کے لیے بورڈنگ پاس طلب کیا گیا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایسا انوکھا واقعہ برطانیہ کے ہیتھرو ائیرپورٹ میں پیش آیا، جہاں ایک 12 سالہ بچہ ٹکٹ کے بغیر سیکیورٹی کو پیچھے چھوڑ کر امریکا جانے والی پرواز پر سوار ہوگیا۔

    طیارے میں سوار مسافروں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ انہوں نے پولیس اور کتوں کو پرواز میں دیکھا اور پھر انہیں طیارے سے نکلنے کے لیے کہا گیا تاکہ سیکیورٹی چیک اپ کیا جاسکے۔

    انتظامیہ نے بتایاکہ یہ پرواز لاس اینجلس سے شیڈول سے 5 گھنٹے تاخیر سے روزانہ ہوئی تھی میں نے ہیتھرو پر 6 گھنٹے تک انتظار کیا اور اب ایک بچہ پرواز میں بغیر ٹکٹ کے آگیا ہے جو سیکیورٹی کی بہت بڑی غلطی ہے، مگر طیارے میں سوار ہر ایک کے لیے بہت زیادہ تفریح تھی۔ا

    سکاٹ لینڈ یارڈ نے ایک بیان میں کہا کہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ بچہ کسی کے نوٹس میں آئے بغیر سیکیورٹی کو دھوکا دینے میں کامیاب کیسے ہوا۔

    ہیتھرو ائیرپورٹ کے ایک ترجمان کے مطابق ہم پولیس اور برٹش ائیرویز کے ساتھ مل کر سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ مسافر کسی دوسری پرواز میں کیسے سوار ہوگیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا یہ بچہ کوئی سیکیورٹی رسک نہیں تھا اور صرف احتیاط کے طور پر طیارے کی دوبارہ اسکریننگ کی گئی اور پھر روانہ کیا گیا۔

  • کویتی سیاست دان کی اہلیہ کا دوران پرواز مصری ایئر ہوسٹس سے جھگڑا

    کویتی سیاست دان کی اہلیہ کا دوران پرواز مصری ایئر ہوسٹس سے جھگڑا

    کویٹ سٹی/قاہرہ : کویتی فضائی کمپنی کے مسافر بردار طیارے میں دوران پرواز جھگڑا کرنے والی مصری ایئر ہوسٹس اور کویتی سیاست دان کی اہلیہ کو کویت ایئر پورٹ پر جہاز لینڈنگ کرتے ہی دونوں خواتین کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق مصر سے کویت آنے والی ایک پرواز میں مصری ایئرہوسٹس اور ایک کویتی خاتون کے درمیان ہونے والی لڑائی نے نہ صرف مسافروں کو پریشان کردیا بلکہ ہوائی جہاز کے پائلٹ کو بھی معاونت کے لیے کنٹرول روم سے رابطہ کرنا پڑا۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کویت کے ایک سابق رکن پارلیمنٹ اور صحافی کی اہلیہ کا فضائی میزبان کے ساتھ کسی بات پر تنازع پیدا ہوا جو اس حد تک شدت اختیار کرگیا کہ اس کی وجہ سے دیگر مسافر بھی پریشان ہوگئے۔

    کویتی اخبار کے مطابق جہاز میں پیدا ہونے والی کشیدگی ختم کرنے کے لیے پائلٹ کو کنٹرول روم سے رابطہ کرنا پڑا، کویت میں جہاز کی لینڈنگ کے بعد دونوں خواتین کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

    کویتی اخبارکے مطابق فضائی میزبان نے "مجلس امہ” کے سابق رکن کی بیوی پر اپنی توہین کا الزام عاید کیا ہے، دونوں نےایک دوسرے پر لڑائی شروع کرنے کا الزام عاید کیا۔

  • برٹش ایئرویزکی پروازگیارہ سال بعد آج پاکستان کے لیے اڑان بھرے گی

    برٹش ایئرویزکی پروازگیارہ سال بعد آج پاکستان کے لیے اڑان بھرے گی

    لندن : برطانوی ایئرلائن برٹش ایئرویزکی پرواز گیارہ سال بعد آج پاکستان کے لیے اڑان بھرے گی، لندن سے طیارہ رات سوا نوبجے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ایئرلائن برٹش ایئرویزکی پہلی پروز آج پاکستان روانہ ہوگا، برٹش ایئرویز کا پاکستان کے درمیان 11سال بعد فضائی رابطہ ہوگا۔

    لندن سے پہلی پروز آج رات سوا نوبجے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی، شیڈول کے مطابق پرواز پیر کی صبح 9:25 پر اسلام آباد پہنچے گی۔

    برٹش ایئرویز نے لندن سے اسلام آباد کے لیے ہفتہ میں3 پروازوں کا اعلان کیا ہے، پروازیں منگل، جمعرات اور اتوار کواسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گی۔

    ایشیائی امورکے برطانوی وزیرمارک فیلڈ نے پروازوں کی بحالی کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے، فلائٹس کی بحالی معیشت کے لیے سودمند ثابت ہوگی۔

    رواں سال جون سے برٹش ایئر ویز اسلام آباد سے اپنا فضائی آپریشن شروع کرے گی، برٹش ہائی کمشنر

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں برٹش ہائی کمشنر نے سیکرٹری ایوی ایشن کو خط میں کہا تھا کہ رواں سال جون سے برٹش ایئر ویز اسلام آباد سے اپنا فضائی آپریشن شروع کرے گی۔

  • کراچی: پی آئی اے کی پرواز 3 گھنٹے تاخیر کا شکار، مسافر پریشان

    کراچی: پی آئی اے کی پرواز 3 گھنٹے تاخیر کا شکار، مسافر پریشان

    کراچی : شہر قائد سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 300 تین گھنٹے تاخیر کے باعث طیارے میں سوار مسافروں سے احتجاج شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر قومی ایئرلائن کی پرواز تین گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہی، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز میں تاخیر طیارے میں فنی خرابی کے باعث ہوئی، طیارے میں سوار مسافروں نے انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔

    قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 300 کا ای سی سسٹم بھی کام نہیں کررہا جس کے باعث طیارے میں حبس اور گرمی پیدا ہوگئی جس نے مسافروں کی حالت خراب کردی۔

    مسافروں کی عملے سے تکرار بھی ہوئی، مسافروں کا کہنا ہے کہ جہاز خراب ہوگیا ہے تو ہمیں لاؤنج میں منتقل کردیا جائے۔

    مزید پڑھیں : مدینہ سے اسلام آباد آنیوالا پی آئی اے کا طیارہ چالیس مسافرچھوڑ کر روانہ

    یاد رہے کہ ایک روز قبل پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی غفلت کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آیا تھا، سعودی عرب سے واپس پاکستان آنے والے چالیس سے زائد مسافروں کو قومی ایئر لائن کی پرواز ’پی کے 714‘ مدینہ ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ کر پاکستان روانہ ہوگئی تھی۔

    مدینہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رہ جانے والے 40 سے زائد مسافروں میں خواتین اور عمر رسیدہ افراد بھی شامل تھے، جنہیں ہوٹل کی سہولت تک فراہم نہیں کی گئی تھی۔

  • دبئی کی نجی ایئرلائن کے ذریعے امریکا جانے والے مسافر بیمار

    دبئی کی نجی ایئرلائن کے ذریعے امریکا جانے والے مسافر بیمار

    نیویارک/دبئی : متحدہ عرب امارات کی امریکا جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز  ای کے 203 کا عملہ درجنوں مسافر وں سمیت دوران پرواز اچانک بیمار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی نیویارک پہنچنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں اچانک ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی، جب جہاز کے پائیلٹ نے پرواز کو رن وے پر لینڈ کرنے سے قبل ہی ایئر ٹریفک کنٹرولر کو بتایا کہ طیارے میں سوار کئی مسافر اور عملہ شدید بیمار ہوگیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور کو مسافروں اور جہاز کے عملے کے بیمار  ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری، ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے سمیت متعدد ایمبولینس رن وے پر پہنچ گئی۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا تھا کہ دبئی سے امریکی شہر نیویارک جانے والے طیارے اے 380 میں 500 مسافر سوار تھے جن میں متعدد مسافروں نے اچانک تیز بخار اور کھانسی کی شکایت کی۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بدھ کے روز نیویارک پہنچنے والے نجی اماراتی ایئر لائن فلائٹ نمبر ای کے 203 جان ایف کینیڈی بین الااقوامی ہوائی اڈے پہنچی کو ریسکیو اہلکاروں بیمار مسافروں اور عملے کے افراد  کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے جہاز کا کنٹرول سنبھال لیا۔

    دوسری جانب نجی ایئرلائن کی جانب ٹویٹ کے ذریعے تصدیق کی کہ پرواز کے نیویارک لینڈ کرتے ہی تمام مسافروں کی مقامی ہیلتھ اتھارٹی کے ذریعے چیک اپ کروایا گیا جبکہ عملے کے 7 افراد اور 3 مسافروں کو مزید طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

    نجی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ 9 مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی مزید چیکنگ کے لیے روک کر دیگر مسافروں کو جانے کی اجازت دے دی تھی۔

  • لندن، پرواز میں تاخیر، مسافر کا انوکھا احتجاج

    لندن، پرواز میں تاخیر، مسافر کا انوکھا احتجاج

    لندن : اسپین جانے والی پرواز میں مسلسل تاخیر سے پریشان مسافر احتجاجاً طیارے کے ایک بازو پر چڑھ گیا جسے پولیس نے آدھے گھنٹے بعد حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئرلیند کی نجی ایئر لائن کی پرواز کے دوران یہ انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلائٹ کے ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مضطرب مسافر نے جہاز کے بازو پر بیٹھ کر سفر کرنے کا اعلان کیا۔

    تمام مسافروں کے طیارے میں داخل ہونے کے باوجود پرواز میں‌ ایک گھنٹہ تاخیر ہوئی تو غصے سے بپھرا مسافر دروازہ کھول کر طیارے کے ایک بازو پر جا بیٹھا اور احتجاجاً چلانے لگا کہ میں اسی طرح سفر طے کروں گا جس پر ایئرپورٹ پولیس نے مذکورہ مسافر کو حراست میں لے کر پرواز کو اڑان بھرنے کی اجازت دی۔

    ذرائع کے مطابق ریان ایئر کی پرواز لندن سے اسپین جارہی ہے کہ 57 سالہ پولینڈ کے رہائشی کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر طیارے کے ایک پر پر چڑھ گیا ، انتظامیہ کے بار بار کہنے پر وہ واپس طیارے میں بیٹھنے کو تیار نہیں ہوا جس کے بعد پولیس نے مسافر کو حراست میں لے لیا۔

    مسافر کا کہنا تھا کہ وہ فلائٹ کی مسلسل تاخیر کے باعث پریشان ہوگیا تھا اور غصے میں آکر اس نے یہ اقدام اُٹھایا جس کا مقصد احتجاج کر کے اپنی تکلیف سے متعلقہ ادارے کے ذمہ داروں کو آگاہ کرنا تھا۔

  • لاہورمیں ایک اورطیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    لاہورمیں ایک اورطیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    لاہور: ایک اور طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا ہے، لندن سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو گیئر میں خرابی پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی، گزشتہ روز کچے میں اترنے والا طیارہ بھی تاحال نہیں ہٹایا جاسکا ہے۔

    لاہور ایئرپورٹ پر دو روز میں تین طیارے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے ہیں، لندن سےآنے والی پی آئی کی پرواز پی کے سیون فائیوایٹ نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ۔

    ذرائع کے مطابق لینڈنگ گیئر میں خرابی کےباعث طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی، ایمرجنسی لینڈنگ سےطیارے کے دو پہیے جام ہوگئے تاہم مسافر مکمل طورپر محفوظ رہے۔

    لاہورایئرپورٹ پر گزشتہ روز حادثے سے بال بال بچ جانے والے نجی ایئرلائن کے دو طیاروں کے باعث رن وے تاحال کلیئر نہ ہوسکا، جسکی وجہ سےمرکزی رن وے بند ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے مرکزی رن وے بند ہونے کے باعث طیارے کو چھوٹے رن وے پر اتارا گیا، جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

  • اسلام آباد: پی کے 607 حادثے سے بال بال بچ گئی

    اسلام آباد: پی کے 607 حادثے سے بال بال بچ گئی

    اسلام آباد: اسلام آباد سے گلگت کیلئے پرواز کرنے والی فلائٹ پی کے 607 حادثے سے بال بال بچ گئی، کپتان نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر طیارے کو با حفاظت اُتار لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پرواز کے دوران اے ٹی آر طیارے میں خرابی کی وجہ سے طیارہ ایک طرف ڈولنے لگا تھا، جس کے باعث اسلام آباد سے گلگت کیلئے پرواز کرنے والی فلائٹ پی کے 607 حادثے سے بال بال بچ گئی ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق کپتان کی جانب سے فنی خرابی کی اطلاع پر طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرادیا گیا ہے۔ طیارہ کا تمام عملہ اور مسافر محفوظ ہیں اور ٹیکنکل عملہ نے طیارہ کا معائنہ کرکے فنی خرابی کو درست کردیا ہے۔

    بعد ازاں پرواز روانہ کردی گئی۔

  • کراچی سے لاہورجانیوالی پروازکئی گھنٹے کی تاخیر کے بعدروانہ

    کراچی سے لاہورجانیوالی پروازکئی گھنٹے کی تاخیر کے بعدروانہ

    کراچی+ لاہور: انتظامیہ کی لاپرواہی نےقومی ایئرلائنز کے مسافروں کواذیت سےدوچار کردیاہے۔کراچی سے لاہورجانے والی پروازکئی گھنٹے کی تاخیر کے بعدروانہ ہوگئی ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہورجانے والی پرواز پی کے تین سوچارکئی گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ کردی گئی۔ذرائع کاکہناہے کہ جہاز کے کپتان نے اوولوڈنگ کے باعث پرواز لے جانے سے انکار کردیا تھا۔جہاز کی مسافر اداکارہ روبینہ اشرف نے بتایاکہ آدھی بورڈنگ ہوئی تھی کہ مسافروں کووجہ بتائے بغیر آف لوڈ کردیاگیا۔

    علاوہ ازیں لاہور ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن کی پرواز منسوخ ہونے پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا اور گونوازگوکے نعرے لگائے۔طیارے میں فنی خرابی کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ کچھ دیر بند رہا۔لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی بارسلونا جانے والی پرواز سیون نائن فائیو کومنسوخ کرکے مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کردیاگیا۔

    جس پر مسافروں نے ایئرپورٹ پر احتجاج کیا اور گونواز گو اور پی آئی اے مردہ باد کے نعرے لگائے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرواز کو پالپا اور ائیر لیگ کے احتجاج کے باعث منسوخ کیا گیا۔ادھراسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے کےطیارے کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی ہوگئی۔ جس کے باعث اسلام آباد ائیرپورٹ کوکچھ دیرکیلئےبندرکھاگیا،طیارے کو رن وے سے ہٹانے کے بعد ائیرپورٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا۔

    دریں اثناء پی آئی اے کے چیئرمین محمد علی گردیزی نے کہا ہے کہ پالپا کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، اب تمام پروازیں وقت پر روانہ ہوں گی۔
    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی آئی اے محمد علی گردیزی کا کہنا تھا کہ حج آپریشن کے دوران پی آئی اے کے پائلٹس اور کیبن کریو کے 1.8 ارب ڈالر کے الاؤنسز واجب الادا تھے، جو 31 اکتوبر تل قسط وار ادا کر دیئے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ میں پی آئی اے کے عملے کے ملوث ہونے کی اطلاعات درست نہیں، 6 اے ٹی آر طیاروں کی 8 سالہ لیز کے معاہدے ہو گئے ہیں جبکہ 11 اے 320 ایئر بسیں بھی لیز پر حاصل کی جائیں گی۔

    انہوں نے بتایا کہ چار 747 طیارے گراؤنڈ کر دیئے گئے ہیں جبکہ آخری طیارے کو بھی حج آپریشن کے بعد گراؤنڈ کر دیا جائے گا۔ چیئرمین پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پہلی ششماہی میں خسارے میں 44 فیصد کمی آئی ہے۔

    بیرون ملک 200 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے جن کی جگہ جنرل سیلز ایجنٹس کے ساتھ معاہدہ کیا جائے گا، جس سے پی آئی اے کے خسارے میں مزید کمی آئے گی۔

  • لاہور میں تھائی ائیرویزکی پروازکی ایمرجینسی لینڈنگ

    لاہور میں تھائی ائیرویزکی پروازکی ایمرجینسی لینڈنگ

    تھائی ائیرویزکی پرواز تھائی لینڈ سے اسلام آباد آتے ہوئے لینڈنگ گیئرمسائل ہونے پراس پرواز کو لاہورمیں ایمرجینسی لینڈ کرایا گیا۔

    تھائی ائیرویزکی پروازکواسلام آباد لینڈ کرنا تھا، اسلام آباد ایئرپورٹ پرجگہ نہ ہونے کے باعث پرواز کا رخ لاہور کی طرف کردیا گیا تھا۔

    لاہورمیں تھائی ائیرویزکی پرواز کو بحفاظت اتارلیا گیا  ذرائع کے مطابق پروازکوآدھ گھنٹے بعد دوبارہ اسلام آباد کیلئے روانہ کردیا جائے گا۔۔