Tag: پروجیکٹ

  • پاکستانی طالبہ نے ناسا کا ’عالمی اسپیس ایپ چیلنج‘ ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    پاکستانی طالبہ نے ناسا کا ’عالمی اسپیس ایپ چیلنج‘ ایوارڈ اپنے نام کرلیا

    پاکستانی طالبہ امامہ علی نے ناسا کا عالمی اسپیس ایپ چیلنج ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق راس الخیمہ میں یونیورسٹی آف ویسٹ لندن کی پاکستانی طالبہ امامہ علی کی قیادت میں ٹیم نے متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی مقابلے میں حصہ لیا۔

    امامہ علی ناسا کے عالمی اسپیس ایپ چیلنج مقابلے میں سب سے متاثر کن پروجیکٹ کا ایوارڈ  حاصل کیا، اس مقابلے میں 163 ممالک کے 93 ہزار  سے زائد طلباء نے حصہ لیا تھا۔

    اس سے قبل اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طلبا نے 2025 کے اے پی اے سی سولیوشن چیلنج میں”اے آئی کے بہترین استعمال کا ایوارڈ“ اپنے نام کیا تھا۔

    پاکستانی طلبا کی اختراعی صلاحیتیں 2025 کے اے پی اے سی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن فورم میں اُس وقت توجہ کا مرکز بن گئیں جب انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طلبا پر مشتمل ٹیم کو بہترین اے آئی استعمال کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    یہ اعزاز گوگل ڈیویلپرز گروپس اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے زیر اہتمام ہونے والے اے پی اے سی سولیوشن چیلنج میں دیا گیا، یہ مقابلہ پورے ایشیا و بحرالکاہل اے پی اے سی کے خطے سے طالبعلموں کی قیادت میں تیار کیے گئے منصوبوں کو یکجا کرتا ہے جنہوں نے گوگل کی اے آئی ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے دنیا کو درپیش اہم اور پیچیدہ مسائل کا حل تلاش کرنے میں مدد فراہم کی۔

  • سعودی عرب: عازمین حج کی سہولت کے لیے ’اثرا المشاعر‘ پروجیکٹ لانچ

    سعودی عرب: عازمین حج کی سہولت کے لیے ’اثرا المشاعر‘ پروجیکٹ لانچ

    سعودی عرب میں اثرا ضیافتی ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے عازمین حج کی سہولت کے لیے ’اثرا المشاعر‘ پروجیکٹ لانچ کردیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے وژن 2030 کے اہداف سے مطابقت رکھتے ہوئے حجاج کے لیے مثالی رہائشی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔

    پروجیکٹ کے سی ای او ڈاکٹر احمد سندی نے بتایا کہ مشاعر رہائشی پروجیکٹ انتہائی منفرد اور جدید سہولتوں سے آراستہ ہے جس میں عازمین کی سہولت کے لئے تمام سامان مہیا کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے انہیں ہر طرح سے آرام و راحت فراہم کی جائے تاکہ ان یہ سفر یادگار بن جائے۔ ہر برس لاکھوں عازمین حج دنیا کے کونے کونے سے آتے ہیں۔

    ڈاکٹر سندی کا کہنا تھا کہ 200 ملین ریال کا یہ منصوبہ وزارت حج و عمرہ اور کدانہ ترقیاتی کمپنی کے بھرپور تعاون و حوصلہ افزائی کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

    رپورٹس کے مطابق اثرا المشاعر‘ رہائشی منصوبہ جدید ترین سہولتوں سے مزین ہے جس میں ہوٹلنگ سیکٹر کے طرز کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں ادارہ امورحرمین شریفین میں دینی شعبے کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عازمین حج کی سہولت کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ’سمارٹ معاون‘ ایپ لانچ کردی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس موقع پر شیخ السدیس کے ہمراہ امام و خطیب مسجد نبویؐ شیخ ڈاکٹر عبدالباری بن عواض الثبیتی جو اثرا پروگرام اورمسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کتب خانے کے نگران بھی ہیں موجود تھے۔

    یاد رہے کہ ادارہ حرمین کے شعبہ دینی امور کی جانب سے حج آپریشنل پلان جاری کردیا گیا ہے جو 120 اقدامات پر مشتمل ہے۔ اس کا مقصد عازمین حج کی بہتر رہنمائی کرنا ہے۔

    متعدد زبانوں میں عازمین حج کی سہولت کیلیے ڈیجیٹل رہنما ضوابط جاری کیے گئے ہیں۔

    سعودی عرب کا 10 سال بعد ایران سے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز

    روبوٹس ’منارہ‘ کے دوسرے ورژن کو متعارف کرایا گیا جو گزشتہ برس سے اپ ڈیٹ ہے اس میں مزید زبانوں کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں عازمین کے لیے 50 علمی و فکری پروگرامز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

  • کراچی کے شہریوں کے لئے اچھی خبر: آئندہ 2 سال میں سستی بجلی کے الیکٹرک سسٹم میں شامل ہوگی، سی ای او

    کراچی کے شہریوں کے لئے اچھی خبر: آئندہ 2 سال میں سستی بجلی کے الیکٹرک سسٹم میں شامل ہوگی، سی ای او

    کے الیکٹرک کے سی ای او مونس عبداللہ علوی نے مہنگی بجلی سے ستائے کراچی کے شہریوں کو اچھی خبر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو مونس عبداللہ علوی نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دو سال میں سستی متبادل ذرائع سے بجلی کے الیکٹرک سسٹم میں شامل ہوگی۔

    سی او کے الیکٹرک کے مطابق کے الیکٹرک کے سسٹم میں آئندہ دو سال میں 640 میگاواٹ بجلی شمسی اور ونڈ انرجی شامل ہوگی، سولر اور ونڈ پاور سے بجلی کی پیدواری قیمت میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

    مونس علوی نے کہا کہ متبادل ذرائع بجلی سے متعلق اب تک 40 کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، جس میں یورپ، چین اور مشرق وسطی کی بارہ کمپنی بھی شامل ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ متبادل توانائی کے پروجیکٹ بلوچستان حب، اوتھل، بیلہ، اور کراچی کے سرجانی ٹاون میں لگائے جائیں گے، سولر اور ونڈ پاور پروجیکٹ میں 4 سو ملین ڈالر سے زائد سرمایہ کاری متوقع ہے۔

  • سعودی ولی عہد کی اہلیہ مملکت میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کوشاں

    سعودی ولی عہد کی اہلیہ مملکت میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کوشاں

    ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اہلیہ شہزادی سارہ بنت مشہور بن عبدالعزیز نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے نئے مرکز کے قیام کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اہلیہ شہزادی سارہ بنت مشہور بن عبدالعزیز جو علمی مرکز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئر پرسن بھی ہیں، نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے لیے ایک نئے مرکز علمی کے قیام کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

    اس انیشیٹو کا مقصد سعودی نوجوانوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی سکلز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

    تحقیقات و دریافت سے متعلق علمی مرکز مکمل طور پر غیر منافع بخش ہوگا جو ریاض کے غیر منافع بخش محمد بن سلمان سٹی میں قائم کیا جائے گا، مرکز کا افتتاح 2025 میں کیا جائے گا۔

    اس مرکز کا مقصد نسل نو کو سائنسی میدان میں بہترین مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ دورجدید کے تقاضوں کے مطابق اپنی سوچ کے دائرے کو وسیع کریں۔

    یہ مرکز محمد بن سلمان کے ادارے مسک سے منسلک ہے جو نسل نو کو تعلیمی میدان میں بہترین سہولتیں فراہم کرتا ہے تاکہ مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین طریقے سے تعلیمی ضرورتوں کو پورا کیا جائے۔

    علمی سینٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹر شہزادی سارہ بنت مشہور کا کہنا ہے کہ یہ مرکز جدید علوم کے تمام تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیارکیا جائے گا جہاں سائنسی ایجادات اور دور حاضر کے تقاضوں سے آراستہ نسل نو کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا وژن ایک ایسا مکمل مرکز تیار کرنا ہے جہاں سائنس و ٹیکنالوجی کے تمام اسرار و رموز سے نسل نو کو نہ صرف آگاہ کیا جائے بلکہ ان میں ایجادات کی لگن اور شوق کو بھی پروان چڑھایا جائے گا تاکہ آنے والی نسل ہمارے روشن مستقبل کی امین ثابت ہو۔

    علمی مرکز برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بنیادی پروگراموں میں سائنس، ٹیکنالوجی، ریڈنگ، انجینیئرنگ، آرٹ اور ریاضی کے شعبے جدید دورکے تقاضوں کے مطابق ہوں گے۔

  • سعودی عرب میں نیا پراجیکٹ: کتنی ملازمتیں ملیں گی؟

    سعودی عرب میں نیا پراجیکٹ: کتنی ملازمتیں ملیں گی؟

    ریاض: سعودی عرب میں نئے پراجیکٹ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں 3 لاکھ سے زائد ملازمتیں نکلیں گی، علاوہ ازیں اس سے 180 ارب ریال کی آمدنی ہوگی۔

    اردو نیوز کے مطابق گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے کہا ہے کہ ولی عہد وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعرات کو دارالحکومت میں المربع الجدید ڈویلپمنٹ کمپنی کا جو اعلان کیا اس کا پراجیکٹ نیو ڈاؤن ٹاؤن دنیا کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہوگا۔

    گورنر کا کہنا ہے کہ اس سے دارالحکومت ریاض کا مستقبل روشن ہوگا اور یہ سعودی وژن 2030 کے اہداف پورے کرے گا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ نیو ڈاؤن ٹاؤن سے تیل سے ہٹ کر بھی مجموعی قومی پیداوار کو تقویت پہنچے گی، اس سے 2030 میں 180 ارب ریال تک کی آمدنی ہوگی، 3 لاکھ 34 ہزار بالواسطہ اور بلاواسطہ ملازمتیں نکلیں گی۔

    ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ نیو ڈاؤن ٹاؤن کی بدولت پرائیوٹ سیکٹر کی شراکت داری بڑھے گی۔

    نیو ڈاؤن ٹاؤن کے ڈیزائن زندگی کا معیار بلند کرنے میں معاون بنیں گے، یہ سبزہ زاروں، واکنگ ٹریکس پر مشتمل ہوگا اور اس میں صحت اور اسپورٹس کے اصولوں کو بھرپور طریقے سے مدنظر رکھا جائے گا۔

    علاوہ ازیں یہ سماجی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا، یہاں نئے انداز کا عجائب گھر بھی قائم کیا جائے گا جبکہ ٹیکنالوجی اور ڈیزائن اسپیشلسٹ یونیورسٹی قائم کی جائے گی، یہاں کثیرالمقاصد تھیٹر ہوگا اور 80 سے زیادہ تفریحی اور براہ راست شوز زون ہوں گے۔

    نیو ڈاؤن ٹاؤن کنگ سلمان اور کنگ خالد روڈز کے چوراہے پر ریاض کے شمال مغرب میں واقع ہوگا اور اس کا رقبہ 19 مربع کلو میٹر سے زیادہ ہوگا۔

  • کے 4 پروجیکٹ میں بدترین غفلت کا انکشاف

    کے 4 پروجیکٹ میں بدترین غفلت کا انکشاف

    کراچی: ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو پانی کی فراہمی کے لیے بنائے جانے والے سب سے بڑے منصوبے کے فور میں منصوبہ بندی کے فقدان اور بدترین غفلت کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کے 4 پر انکوائری رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو پیش کردی گئی۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سیکریٹری ایکسائز اعجاز احمد مہیسر نے 6 ماہ میں رپورٹ تیار کی۔

    رپورٹ میں کے فور پروجیکٹ میں آغاز سے ہی منصوبہ بندی کے فقدان اور بدترین غفلت کا انکشاف ہوا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق منصوبے کا پی سی ٹو کسی پیشہ وارانہ دستاویز کے بجائے بچوں کا کام لگتا ہے، پروجیکٹ کنسلٹنٹ عثمانی اینڈ کمپنی منصوبے کی اہل ہی نہیں تھی۔ کنسلٹنٹ کمپنی نے پی سی ون کی تیاری میں خامیوں کا اعتراف کیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ کمپنی معاہدے کے مطابق کام کر سکی نہ ہی غیر ملکی تکنیکی ماہرین کی ٹیم لا سکی، کنسلٹنٹ کمپنی نے حیران کن طور پر ناقابل عمل روٹ اختیار کیا۔ کے فور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے خامیوں کے باوجود کمپنی سے معاہدہ ختم نہیں کیا۔

    رپورٹ کے مطابق منصوبہ منتقل کرتے ہوئے مزید کئی حصوں کو منصوبے سے نکال دیا گیا، تاخیر اور روپے کی قدر گرنے سے منصوبے کی لاگت میں ہوش ربا اضافہ ہوا۔ واٹر بورڈ کے افسران بھی منصوبے کی خامیوں کی نشاندہی نہ کر سکے۔

    رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ فزیبلیٹی بنانے والی کنسلٹنٹ کمپنی کی نگرانی کے لیے بھی تقرری کی گئی۔

  • روڈ ٹومکہ پراجیکٹ، وزیراعظم آج منصوبے کا افتتاح کریں گے

    روڈ ٹومکہ پراجیکٹ، وزیراعظم آج منصوبے کا افتتاح کریں گے

    اسلام آباد: عازمین حج کی مشکل آسان ہوگئی، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا گذشتہ روز آغاز ہوا جبکہ وزیراعظم عمران خان آج منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودی امیگریشن اسٹاف نے باقاعدہ طور پر کام شروع کردیا ہے، البتہ منصوبے کا افتتاح وزیراعظم عمران خان آج کریں گے۔

    حجاز مقدس جانے والے عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہی ہوگی، حکومت کا عازمین حج کو 5ارب روپے واپس کرنے کا فیصلہ بھی سامنے آیا ہے۔

    روڈ ٹومکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ سے سعودی ائیرلائن کی پرواز عازمین حج کو لے کر روانہ ہوگئی ، پہلی مرتبہ 22000 حج کی بائیومیٹرک امیگریشن اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہورہی ہے۔

    خیال رہے کہ ساڑھے تین سو عازمین امیگریشن کے بعد سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 719 کے زریعے حجاز مقدس روانہ ہوئے۔

    روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز ، عازمین حج کی مشکلات ختم

    پہلی پرواز کو الوداع کرنے کے لیے سعودی امیگریشن عملہ سعودی سفیر وفاقی وزیر مذہبی امور اور ایوی ایشن کے وزیر بھی ائیرپورٹ پر موجود رہے۔

    ادھر پی آئی اے بھی آج سے باضابطہ طور پر اسلام آباد سے اپنی پہلی حج پرواز کا آغاز کرے گی۔