Tag: پروفائل پکچر

  • واٹس ایپ پر ’پروفائل پکچر‘ اے آئی سے خود بنائیے

    واٹس ایپ پر ’پروفائل پکچر‘ اے آئی سے خود بنائیے

    دنیا کا سب سے مقبول میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے وقتاً فوقتاً مختلف اقدامات کرتا رہتا ہے۔

    اس بار بھی نئے اور جدید انداز میں صارفین کو ایک دلچسپ سہولت کی فراہمی کیلئے اے آئی کی مدد سے ایک ٹول کی آزمائش کی جارہی ہے جس کی کامیابی کیلئے انتطامیہ پُرامید ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے کچھ ہی عرصہ قبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اےآئی) چیٹ بوٹ متعارف کرائے گئے تھے لیکن اب ایپلی کیشن پر مزید اے آئی ٹولز کی آزمائش شروع کردی گئی۔

    whatsapp

    واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن کے ماہرین ایسے اے آئی ٹول کی آزمائش کر رہے ہیں، جس کے تحت صارفین اپنی پروفائل پکچر بھی اے آئی بنا سکیں گے۔

    مذکورہ فیچر پروفائل پکچر کے لیے استعمال ہوگا، جیسے اب ایپلی کیشن پر تصویر کی جگہ ایک آپشن دیا جاتا ہے، اسی طرح اب اے آئی تصویر بنانے کا آپشن بھی دیا جائے گا۔

    فیچر کے تحت صارفین اے آئی ٹول کو تصویر بنانے کے لیے ہدایات دیں گے اور ٹول کچھ ہی منٹس میں انہیں تصویر پیش کرے گا۔

    صارفین ٹول کو اپنی شخصیت، قد، رنگ، جنس، نسل، زبان، عمر، خطے اور تعلیم سمیت دیگر معلومات فراہم کریں گے تو اے آئی ٹول انہیں اس حساب سے اے آئی تصویر فراہم کردے گا۔

    مذکورہ فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ہے اور محدود صارفین کو اس تک رسائی دی گئی ہے، تاہم جلد ہی اسے عام صارفین کے لیے بھی پیش کردیا جائے گا۔

  • کیا یہ ایپلیکیشن آپ کا ڈیٹا جمع کر کے روس بھیج رہی ہے؟

    کیا یہ ایپلیکیشن آپ کا ڈیٹا جمع کر کے روس بھیج رہی ہے؟

    سائبر سیکیورٹی کمیونٹی میں‌ ڈیجیٹل پروفائل پکچر بنا کر دینے والی ایک ایپلیکیشن کے حوالے سے خوف پھیل گیا ہے۔

    ذرائع ابلاغ پر روس کے خلاف ایسی خبریں گردش کر رہی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ ایک نئی اسمارٹ فون ایپلیکیشن، جو صارفین کو مفت ڈیجیٹل اوتار بنا کر دے رہی ہے، چہرے کی پہچان کے معیار کی تصاویر لے کر ماسکو بھیج رہی ہے۔

    اس ایپلیکیشن کا نام ہے ‘نیو پروفائل پِک’ جس سے متعلق خبروں نے سائبر سیکیورٹی کمیونٹی میں بڑے خدشات پیدا کر دیے ہیں، جب کہ ہزاروں لوگ اس نئی پروفائل تصویر کی ایپلیکیشن سے مفت اوتار بنا کر سرورز پر اپنی تصاویر پہلے ہی اپ لوڈ کر چکے ہیں۔

    برطانوی ٹیبلائڈ اخبار ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کئی لوگ اس بات سے نا آشنا ہوں گے کہ اس ایپ کی پشت پر موجود کمپنی لائن راک انویسٹمنٹ ایک ایسے اپارٹمنٹ میں قائم ہے جو روس کی وزارتِ دفاع کے پڑوس میں واقع ہے اور یہ ریڈ اسکوائر سے صرف تین میل کے فاصلے پر ہے۔

    ای سیٹ انٹرنیٹ سیکیورٹی کے گلوبل سائبر سیکیورٹی ایڈوائزر جیک مُور کا کہنا تھا کہ لوگوں کو تصاویر اور نجی معلومات نئی ویب سائٹ پر ڈالتے ہوئے انتہائی احتیاط برتنی چاہیے، انھوں نے کہا کہ یہ ایپ لوگوں کے چہروں کو ہائی ریزولوشن میں عکس بند کرتی ہے۔

    انھوں نے کسی بھی ایپ کی جانب سے اس مقدار میں ڈیٹا کی طلب پر سوال اٹھایا، بالخصوص ایسی ایپ پر جو مشہور و معروف نہیں اور کسی دوسرے ملک میں قائم ہے۔

  • واٹس ایپ پروفائل پکچر سے متعلق نیا فیچر

    واٹس ایپ پروفائل پکچر سے متعلق نیا فیچر

    واٹس ایپ ایک نیا فیچر لانچ کرنے والا ہے جس میں پروفائل پکچر پر کلک کر کے اسٹیٹس بھی دیکھا جا سکے گا۔

    دنیا کی سب سے مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے رواں سال اپنے پلیٹ فارم میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے، اور پہلے سے موجود فیچرز میں مزید بہتری کی ہے، گوگل پلے بیٹا پروگرام میں واٹس ایپ جلد ہی اپنی نئی اپ ڈیٹ میں ایک اور اہم فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔

    ٹیکنالوجی ویب سائٹ وے بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ وائس میسجز کے لیے پلے بیک اسپیڈ، ملٹی ڈیوائس لاگ ان، آرکائیو اور دیگر اہم فیچرز میں مزید بہتری لا رہا ہے۔

    ایک اور نئی اپ ڈیٹ میں ایک اہم فیچر کا اضافہ ہونے جا رہا ہے، جس کے تحت اب صارفین پروفائل پکچر پر کلک کر کے اسٹیٹس اپ ڈیٹ بھی دیکھ سکیں گے۔

    کسی بھی یوزر کی پروفائل پکچر پر کلک کرتے ہی واٹس ایپ ایک الرٹ پیش کرے گا کہ کیا آپ اسٹیٹس اپ ڈیٹ یا پروفائل پکچر دیکھنا چاہتے ہیں؟ یہ فیچر ٹوئٹر فلیٹ سے کسی حد تک ملتا جلتا ہے۔

    یہ فیچر ابھی ڈیولپمنٹ کے مراحل میں ہے اور اسے جلد ہی بیٹا ٹیسٹر کے لیے مستقبل میں آنے والی اپ ڈیٹ میں جاری کر دیا جائے گا۔