Tag: پروفیسر کا قتل

  • اسلامیہ کالج اینڈ یونیورسٹی میں پروفیسر کو قتل کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

    اسلامیہ کالج اینڈ یونیورسٹی میں پروفیسر کو قتل کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

    پشاور : اسلامیہ کالج اینڈ یونیورسٹی میں پروفیسر کو قتل کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ، جس میں پروفیسراور چوکیدار نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامیہ کالج اینڈ یونیورسٹی میں پروفیسر کو قتل کرنے کی ویڈیو منظرعام پرآگئی ، ویڈیو میں پروفیسراور چوکیدار کو ایک دوسرے پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں چوکیدار اور پروفیسرکے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی ، جس کے بعد چوکیدار کی فائرنگ سے پروفیسر بشیراحمد جاں بحق ہو گئےتھے۔

    چوکیداراور پروفیسر کےدرمیان کافی عرصےسے تنازع چل رہا تھا ، پروفیسر بشیر اسلامیہ کالج میں انگلش ڈپارٹمنٹ میں بطورلیکچرار فرائض انجام دے رہے تھے۔

  • پروفیسر کے قاتل کو سزائے موت مل گئی

    پروفیسر کے قاتل کو سزائے موت مل گئی

    بہاولپور: انسداد دہشت گردی عدالت نے کالج کے پروفیسر کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں انسداد دہشت گردی عدالت نے کالج کے پروفیسر کے قاتل خطیب حسین کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

    مجرم کو قتل کے لیے اکسانے والے دوسرے ملزم ظفر حسین کو بھی سزا سنائی گئی، مجرم ظفر حسین کو 7 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے۔

    مرکزی مجرم نے مارچ 2019 میں کالج میں دوران کلاس اپنے پروفیسر کو قتل کیا تھا۔ پروفیسر خالد حمید صادق ایجرٹن کالج کے پروفیسر تھے۔

    بہاولپور کے ایس ای کالج کے طالب علم خطیب حسین کو پولیس نے حراست میں لے کر واقعے کی ایف آئی آر درج کی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ خطیب حسین نے 21 مارچ کی صبح کو چھریوں کے وار کر کے اپنے پروفیسر کو قتل کیا، جس کے بعد اسے موقع سے ہی گرفتار کیا گیا۔

    پروفیسر خالد حمید ایس ای کالج کے شعبہ انگریزی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ تھے، واقعے کے بعد وہاں موجود لوگوں نے طالب علم کو پکڑ لیا تھا اور اس کے بیان کی ویڈیو بھی بنائی۔