Tag: پروفیسر

  • پیرس:‌ پروفیسر طارق رمضان کی درخواست ضمانت مسترد

    پیرس:‌ پروفیسر طارق رمضان کی درخواست ضمانت مسترد

    پیرس : فرانسیسی عدالت نے دو خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار پروفیسر طارق رمضان کی رہائی کے لیے دائر کردہ درخواست ایک مرتبہ پھر مسترد کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک ماہر نے پروفیسر طارق رمضان کے خلاف کورٹ میں مزید نئے ثبوت پیش کیے ہیں، مذکورہ شخص نے مسلمان پروفیسر کے کمپیوٹر اور فون کے ڈیٹا کا جائزہ لیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ثبوت پیش کرنے والے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہر نے پروفیسر کی جانب سے بیان کردہ واقعات کی تردید کی ہے جس کے باعث عدالت نے طارق رمضان کی درخواست مسترد کی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار مسلم پروفیسر طارق رمضان نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کرنے والی ایک خاتون کو موبائل فون پر پیغامات بھیجے تھے تاہم اس کی عصمت دری کرنے سے انکاری ہیں۔

    خیال رہے کہ پروفیسر طارق رمضان اخوان المسلمین کے بانی حسن البنا کے نواسے ہیں جن کے خلاف 2016 میں ہینڈا یاری نامی خاتون نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا اس کے علاوہ 2009 میں بھی ایک قسم کی ایک شکایت سامنے آئی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پروفیسر طارق رمضان حالیہ دنوں فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواح میں واقع جیل میں عصمت ریزی کرنے کے الزامات میں قید ہیں۔


    مزید پڑھیں : پروفیسرطارق رمضان کےایک اور خاتون سے تعلقات سامنے آگئے


    یاد رہے کہ  دو خواتین کے ساتھ عصمت دری اور جنسی ہراسگی کے الزام میں گرفتار مسلمان پروفیسر اور فلاسفر طارق رمضان کے متعلق ایک اور انکشاف ہوا تھا کہ  انہوں نے 2015 میں ایک مسلمان خاتون کو اپنے  اور ان کے درمیان تعلقات کو  راز میں رکھنے کے لیے بھاری رقم کی ادائیگی کی گئی تھی۔

  • طالبات کو غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے پر بھارتی پروفیسر کی دھنائی

    طالبات کو غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے پر بھارتی پروفیسر کی دھنائی

    نئی دہلی: بھارت میں ایک کالج کی طالبات نے اخلاق سے گرے ہوئے پیغامات بھیجنے پر پروفیسر کی دھنائی کردی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق واقعہ جنوب مشرقی پنجاب کے شہر پٹیالہ میں واقع گورنمنٹ کالج میں پیش آیا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 3 طالبات پروفیسر کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

    اس دوران پروفیسر بچنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم اپنی کوشش میں ناکام ہے۔ ایک اور طالبہ پورے منظر کی ویڈیو بناتی نظر آرہی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق پروفیسر طالبات کو غیر اخلاقی پیغامات بھیج رہا تھا جس پر مشتعل ہو کر طالبات نے یہ قدم اٹھایا۔

    خیال رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں جس میں استاد اپنا مقدس منصب بھلا کر غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہیں، اس سے قبل نئی دہلی کی جواہر لعل یونیورسٹی میں بھی ایک پروفیسر طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات میں ملوث پایا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاہورمیں فائرنگ سےجی سی یونیورسٹی کےپروفیسر قتل

    لاہورمیں فائرنگ سےجی سی یونیورسٹی کےپروفیسر قتل

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر تنطیم اکبر چیمہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کلمہ چوک پرنامعلوم افراد نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پرجی سی یونیورسٹی کے پروفیسر تنظیم اکبرچیمہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق پروفیسرتنظیم اکبرچیمہ کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرقتل کیا گیا، وہ جی سی یونیورسٹی کے باٹنی ڈیپارٹمنٹ میں پڑھاتے تھے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔


    لاہور میں فائرنگ،سائنس کالج کے پروفیسر جاں بحق


    یاد رہے کہ 15 نومبر 2016 کو صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سائنس کالج کے پروفیسر راؤ الطاف کونامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جنسی ہراسمنٹ میں ملوث چینی پروفیسر کا اعلیٰ ترین اعزاز واپس لے لیا گیا

    جنسی ہراسمنٹ میں ملوث چینی پروفیسر کا اعلیٰ ترین اعزاز واپس لے لیا گیا

    بیجنگ: چین کی وزارت تعلیم نے طلبا کو جنسی ہراساں کرنے کے معاملے پر ایک پروفیسر کو حکومت کی جانب سے دیا جانے والا معتبر ترین اعزاز واپس لینے کا حکم جاری کردیا۔

    بیجنگ کی بائہنگ یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مطابق مذکورہ پروفیسر کے بارے میں تحقیقات کے بعد علم ہوا کہ وہ جنسی طور پر ہراساں کرنے والے رویے کے حامل رہے جو پیشہ وارانہ اخلاقیات اور ادارے کے ضابطہ اخلاق کی سخت خلاف ورزی تھی۔

    چین ژیاؤ نامی اس پروفیسر کو یونیورسٹی میں ان کے عہدے سے بھی برطرف کردیا گیا ہے۔

    پروفیسر کے خلاف تحقیقات کا آغاز اس وقت ہوا جب یونیورسٹی کی ایک سابق طالبہ نے الزام عائد کیا کہ پروفیسر نے 13 سال قبل انہیں ایک آن لائن بلاگ کے ذریعے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی جو انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہوا۔

    تحقیقات کے بعد وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق مذکورہ پروفیسر سے ’ینگتزی ریور اسکالر‘ کا اعزاز واپس لے لیا گیا جو تدریس کے شعبے میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو دیا جاتا ہے۔

    پروفیسر کو اعزاز کے ساتھ دی گئی رقم بھی واپس لے لی گئی ہے۔

    وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلبا کی جانب سے ایسے رویے اختیار کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی جو اخلاقیات کی حدوں کو پار کریں، یہی وجہ ہے کہ مذکورہ پروفیسر کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پنجاب یونیورسٹی کی ریٹائرڈ پروفیسر کا قتل

    پنجاب یونیورسٹی کی ریٹائرڈ پروفیسر کا قتل

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں جامعہ پنجاب کی ریٹائرڈ پروفیسر طاہرہ کو قتل کردیا گیا۔ قتل کے محرکات تاحال سامنے نہیں آسکے ہیں۔

    ابتدائی طور پر معلوم تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ پروفیسر طاہرہ کے گھر میں چاقوؤں سے مسلح نامعلوم افراد گھسے اور انہیں قتل کردیا۔ کسی نے انہیں گھر میں گھستے یا فرار ہوتے نہیں دیکھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے یا کچھ اور، ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

    مزید پڑھیں: معاشرے کے اعلیٰ اذہان بارود کے دہانے پر

    پروفیسر طاہرہ یونیورسٹی سے ریٹائر ہونے کے بعد جامعہ کی ہاؤسنگ کالونی میں مقیم تھیں۔ وہاں مقیم افراد کا کہنا ہے کہ یہاں شاذ ونادر ہی غیر متعلقہ افراد آیا کرتے تھے۔

    پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس

    بعد ازاں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران مقتول پروفیسر طاہرہ کے قتل کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروایا گیا۔

    نوٹس اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کروایا گیا۔

  • فاطمہ جناح یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر سلمان حیدر لاپتہ

    فاطمہ جناح یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر سلمان حیدر لاپتہ

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر اور انسانی حقوق کے کارکن سلمان حیدر لاپتہ ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق سلمان حیدر کی اہلیہ نے تھانہ لوئی بھیر میں سلمان حیدر کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی ہے۔

    سلمان حیدر کے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ رات بنی گالا کے علاقے میں اپنے دوستوں کے ہمراہ موجود تھے۔

    سلمان حیدر نے فون پر اپنی اہلیہ کو اطلاع دی تھی کہ وہ رات 8 بجے تک گھر پہنچ جائیں گے لیکن جب 10 بجے تک وہ گھر نہیں پہنچے تو ان کی اہلیہ نے انہیں فون کیا۔ فون کی گھنٹی بجتی رہی مگر سلمان حیدر یا کسی اور نے اسے ریسیو نہیں کیا۔

    بعد ازاں ان کے نمبر سے ان کی اہلیہ کو ایک ایس ایم ایس موصول ہوا کہ ان کی گاڑی کورال چوک سے لے لی جائے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی گاڑی کورال چوک سے ہی ملی۔ وہ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ سلمان حیدر گزشتہ 5 سال سے فاطمہ جناح یونیورسٹی میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

  • لاہور میں فائرنگ،سائنس کالج کے پروفیسر جاں بحق

    لاہور میں فائرنگ،سائنس کالج کے پروفیسر جاں بحق

    لاہور : صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سائنس کالج کے پروفیسر راؤ الطاف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق سائنس کالج کے پروفیسر راؤ الطاف اپنے بیٹے کو اسکول چھوڑ کرگھر جارہے تھے کہ لاہور کے علاقے میں وحدت کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل ملزمان نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

    پروفیسر راؤ الطاف فائرنگ کے نتیجے میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،جن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے میواسپتال منتقل کردیاگیا۔

    مزید پڑھیں:معاشرے کا اعلیٰ ذہن بارود کے دہانے پر

    پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا جبکہ عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کیے جارہے ہیں اور علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔

    مزید پڑھیں:کوئٹہ میں فائرنگ سے لاء کالج کے پرنسپل ہلاک ہوگئے

    خیال رہے کہ رواں سال 8 جون کو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لا کالج کے پرنسپل بیرسٹر امان اللہ خان ہلاک ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:کراچی فائرنگ، جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمان جاں بحق

    اس سے قبل گزشتہ سال اپریل میں جامعہ کراچی کےشعبہ ابلاغ عامہ کے اسسٹنٹ پروفیسروحید الرحمٰن کو ٹارگٹ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں:کراچی فائرنگ، جامعہ کراچی اسلامک اسٹڈیز کے ڈین جاں بحق

    واضح رہے کہ 18 ستمبر 2014 کو جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے ڈین شکیل اوج کو بھی گلشن اقبال کے علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا