Tag: پرومو

  • آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم کا نیا پرومو جاری کردیا

    آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم کا نیا پرومو جاری کردیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا پرومو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کردیا۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں بہت کم وقت رہ گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کئے گئے نئے پرومو میں پاکستانی کرکٹرز نے چیمپئنز ٹرافی کی نئی کٹ زیب تن کر رکھی ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان، سلمان علی آغا، کپتان محمدرضوان پرومو ویڈیو میں انٹری دیتے نظر آرہے ہیں۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور بابراعظم ویڈیو پرومو میں اپنے اپنے انداز میں سیلیبریشن کرتے نظر آئے جبکہ عثمان خان ویڈیو پرومو میں پاکستانی پرچم کوخراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل پرومو جاری کیا تھا، اس پرومو میں شریک تمام ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں تاہم پاکستانی کرکٹرز نمایاں ہیں۔

    اس پرومو میں مشہور بالی ووڈ فلم سیریز مشن امپوسیبل کا اسٹائل اپناتے ہوئے کھلاڑیوں کو عمارت کی چھت سے ٹرافی کی طرف بڑھتے اور اسے حاصل کرنے کی جدوجہد کرتے دکھایا گیا گیا ہے۔

    اس پرومو میں پاکستانی کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، بھارت کے ہاردیک پانڈیا، انگلینڈ کے فل سالٹ اور افغانستان کے محمد نبی نمایاں ہیں۔

    یہ تمام کرکٹرز ٹرافی حاصل کرنے کے لیے کوشاں دکھائی دیتے ہیں اور ساتھ کہتے ہیں کہ یہ چیمپئنز کا گیم ہے، مقابلے میں مزا آئے گا۔

    مذکورہ تینوں کھلاڑی ایک جگہ جمع ہوکر ڈبلیو ڈبلیو ای (ریسلنگ) کی طرح کا اسٹائل دیتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

    اس پرومو کے آخر میں شریک تمام ٹیموں کے میچز کے یادگار لمحات کو شامل کیا گیا ہے۔

  • ’تم نے پالیا مجھے شمشیر‘

    ’تم نے پالیا مجھے شمشیر‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی 30 ویں قسط مداحوں کو بھا گئی۔

    ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، ٹیپو شریف (دارا، شمشیر کے بھائی) شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو (مہوش، شمشیر کی والدہ)، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

    تیسویں قسط میں دکھایا گیا شمشیر افسردہ بیٹھے مہک کو کہہ رہا ہوتا کہ ہے کہ بابا صاحب نے میرے ساتھ کیا کچھ نہیں کیا، مجھے گھر سے نکال دیا، جائیداد سے عاق کردیا، آخری بار ماں کو دیکھنے نہیں دیا۔

    شمشیر کہتا ہے انہوں نے سب کچھ کیا لیکن وہ اب بھی مجھ سے خوش نہیں ہیں، جس پر مہک کہتی ہے، وہ تم سے نہیں تمھارے میرے ساتھ سے ناخوش ہیں۔

     جس پر شمشیر اپنی اہلیہ سے کہتے ہیں کہ میرے پاس تمہارے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔

    مہک کہتی ہیں کہ ’تم نے اپنی زندگی میرے لیے برباد کردی، کہاں سے کہاں آگئے، تم نے کبھی سوچا نہیں کہ اگر تم مجھے چھوڑ دو تو تمہاری زندگی بہتر ہوسکتی ہے۔

    شمشیر ان سے سوال کرتے ہیں تم اب بھی چاہتی ہو کہ میں تمہیں چھوڑ دو جس پر مہک انکار کردیتی ہیں۔

    شمشیر کہتے ہیں کہ اگر دماغ سے سوچو تو واقعی بہت نقصان کیا ہے میں نے سب کچھ کھو کر صرف تمہیں پایا ہے اور پتا نہیں پایا بھی ہے یا نہیں پر دل سے سوچو تو یہ فائدے یا نقصان نہیں دیکھتا۔

    شمشیر مزید کہتے ہیں کہ ’امیری غریبی، مشکلیں آسانیاں دل نہیں جانتا یہ باتیں، اس دل نے صرف تمہیں چاہا ہے، پہلے دن سے لے کر آج تک میری محبت میں کمی نہیں آئی، کیا کروں دل کے ہاتھوں مجبور ہوں۔

    جس پر مہک کہتے ہے کہ ’تم نے پالیا مجھے شمشیر ‘، یہ سن کر شمشیر حیران رہ جاتے ہیں۔

    31ویں قسط کے پرومو میں مہک کہتی ہیں کہ ’ہمارے ساتھ جو بھی ہوتا ہے ہم اس کا بدلہ نہیں لے سکتے، میں نے اپنا فیصلہ قدرت پر چھوڑ دیا ہے۔‘

    لیکن بابا صاحب کہتے ہیں کہ ’جو اپنی ماں کے مرنے کے بعد کمزور نہیں پڑا تم اس کے لیے کہہ رہے ہو کہ میں اس کی غلطیاں معاف کردوں۔

    کیا بابا صاحب شمشیر اور مہک کو معاف کردیں گے؟ کیا مہک بابا صاحب کے خلاف پولیس سے رجوع کریں گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھیں۔

  • عید الاضحیٰ پر خصوصی ٹیلی فلم: اف یہ بیویاں ری لوڈڈ کا پرومو ریلیز

    عید الاضحیٰ پر خصوصی ٹیلی فلم: اف یہ بیویاں ری لوڈڈ کا پرومو ریلیز

    عید الاضحیٰ کے موقع پر اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر کی جانے والی خصوصی ٹیلی فلم اف یہ بیویاں ری لوڈڈ کا پرومو ریلیز کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر اے آر وائی ڈیجیٹل سے خصوصی ٹیلی فلم اف یہ بیویاں ری لوڈڈ نشر کی جائے گی جس کا پرومو ریلیز کردیا گیا۔

    ٹیلی فلم کو مصباح علی سید نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کی ہدایات کاشف سلیم نے دی ہیں۔

    خصوصی ٹیلی فلم میں یاسر نواز، ندا یاسر، شائستہ لودھی اور صاحبہ افضل اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ ندا، شائستہ اور صاحبہ تینوں یاسر نواز کی بیویوں کا کردار ادا کر رہی ہیں اور یاسر تینوں کی الجھنوں میں الجھے ہوئے ہیں۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کراچی میں پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر یوم پاکستان کے سلسلے میں جاری ہونے والے نغمے کا تیسرا پرومو جاری کردیا۔

    میجرجنرل آصف غفور نے اپنے پیغام میں پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں لکھا روشنیوں کا شہر، عروس البلا، پاکستان زندہ باد۔

    پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور کی جانب سے جاری کیے گئے تیسرے پرومو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی سمیت شاہد آفریدی، کیرون پولارڈ، کرس جورڈن اور دیگر کھلاڑی بھی ویڈیو میں پاکستان زندہ پاکستان کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔


    ساحر علی بگا نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پرفارم کریں گے، شائقین ساحرعلی بگا کے ساتھ پاکستان زندہ باد میں ہم آواز ہوں گے۔

    پی ایس ایل 4 فائنل : ٹرافی پرقبضے کی جنگ آج ہوگی

    واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل میں آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔