Tag: پروموشن

  • پی آر گیم نے بالی ووڈ کو کیسے نقصان پہنچایا؟ دھانت چترویدی نے بتادیا

    پی آر گیم نے بالی ووڈ کو کیسے نقصان پہنچایا؟ دھانت چترویدی نے بتادیا

    بالی ووڈ کے معروف اداکار دھانت چترویدی نے بالی ووڈ انڈسٹری میں پی آر ٹیم پر تنقید کی اور کہا کہ معاوضے کے ذریعے فلم کی پروموشن کرنے کی وجہ سے بالی ووڈ کو نقصان پہنچا ہے۔

    اداکار سدھانت چترویدی اپنی آنے والی فلم ’یودھرا‘ کی ریلیز کے لیے تیاری کر رہے ہیں، حال ہی میں انہوں نے بالی ووڈ کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں بات کی۔

    اداکار نے کہا کہ انڈسٹری میں معاوضہ دے کر پروموشن کروانے کا سلسلہ جاری ہے جس سے سب سے زیادہ نقصان بالی ووڈ انڈسٹری کو ہورہا ہے، کیوں کہ پی آر گیم سے حقیقی ٹیلنٹ کو چھپا دیا جاتا ہے۔

    فلم گلی بوائے سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار نے کہاکہ میں انڈسٹری میں پی آر گیم کو سمجھنے کی کوشش کررہا ہوں، پی آر ٹیم کی طرف سے بنائی گئی امیج سے شاندار کارکردگی کو آسانی سے آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

    اداکار سدھانت چترویدی کا کہنا تھا کہ اگر ایک فلم میں آپ کا کردار چھوٹا لیکن جاندار ہے تو اسے بھی پی آر ٹیم پیچھے چھوڑ سکتی ہے، اسی وجہ سے بالی ووڈ کو نقصان پہنچا ہے کیوں کہ یہاں کنٹینٹ اور ٹیلینٹ کو پی آر گیم سے چھپایا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سدھانت چترویدی کی آنے والی فلم یدھرا کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، سدھانت چترویدی ان دنوں اپنی آنے والی فلم یدھر ا کو لے کرخبروں میں ہیں۔

    ایکسل انٹر ٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی فلم یدھرا میں سدھانت چترویدی بھر پورا ایکشن میں نظر آئیں گے۔ فلم کے ہدایت کار روی ادیاور ہیں جب کہ کہانی سرید ھر راگھون نے لکھی ہے۔

  • ایف آئی اے کے 7 افسران نے خود ہی اپنی پروموشن کرلی

    ایف آئی اے کے 7 افسران نے خود ہی اپنی پروموشن کرلی

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے افسران بڑے عہدے داروں اور ادارے کے ساتھ ہاتھ کر گئے، 7 افسران نے بغیر کسی کے علم میں لائے خود ہی اپنی پروموشن کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے 7 افسران نے متعلقہ ڈائریکٹرز کے علم میں لائے بغیر خود ہی اپنی پرموشن کرلی۔ ڈائریکٹرز آفسز میں تعینات افسران نے مجاز اتھارٹی کو بتائے بغیر پروموشن لیٹر جاری کیے۔

    مذکورہ ساتوں افسران نے غیر قانونی طور پر گریڈ 18 میں اپنی ترقی کے لیٹر خود جاری کیے اور ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو بھی بھنک نہ پڑنے دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 2012 پروموشن کمیٹی میں ان 7 افسران نے گریڈ 17 میں ترقی پائی تھی۔ غیر قانونی طور پر اپنی ترقی کے لیٹر جاری کرنے والے افسران کے خلاف کرمنل انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق طاقتور لابی رکھنے والے ساتوں افسران انکوائری کے باوجود تاحال اپنے عہدوں پر براجمان ہیں۔

  • میری فلم ’’ ہوٹل ‘‘ کی کہانی اب تک آنے والی فلموں سے مختلف ہے: اداکارہ میرا

    میری فلم ’’ ہوٹل ‘‘ کی کہانی اب تک آنے والی فلموں سے مختلف ہے: اداکارہ میرا

    لاہور: اداکارہ میرا اپنی نئی فلم ہوٹل کی پروموشن کے لئے ڈی ایچ اے سینما پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا اپنی نئی فلم ’’ ہوٹل ‘‘ کی پروموشن کے لئے ڈی ایچ اے سینما پہنچ گئیں، اس موقع پر میرا کا کہنا تھا کہ ’’ فلم ہوٹل ایک مختلف موضوع پر بنائی گئی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم ’’ ہوٹل ‘‘ کو نہ صرف سیاستدانوں بلکہ اسکولز اور کالجز کی طالبات کو بھی لازمی دیکھنا چاہئیے۔

    اس موقع پر انہوں نے پاکستانی ناظرین پر زور دیا کہ ان کی نئی فلم تیرہ مئی کو ریلیز کی جا چکی ہے، جسے ضرور دیکھیں۔

    میرا نے کراچی کے ڈراموں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سینئر فنکاروں کو کراچی میں عزت نہیں دی جاتی، فلموں کے نام پر ڈرامے فروخت کیے جارہے ہیں۔

    معروف اداکارہ میرا نے فلم انڈسٹری کو خیر باد کہنے کا اعلان کردیا،

     واضح رہے فلم ہوٹل کی ہدایت کاری خالد حسن نے کی ہے، جبکہ اداکاری کے فرائض طارق جمال، بیلا ناز، انیس راجہ، نسرین جان اور مریم دھماتی نے انجام دیے ہیں۔

    یاد رہے کہ  میرا نے کراچی ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ پی ٹی آئی کے جلسے میں جانے کے بجائے ان کی ریلیز ہونے والی فلم ’’ہوٹل‘‘ دیکھیں،انہیں فلم ضرور پسند آئے گی۔

     

  • فلم جوانی پھر نہیں آنی کے اداکارحمزہ علی عباسی نے اپنی ہی فلم پر تنقید کرڈالی

    فلم جوانی پھر نہیں آنی کے اداکارحمزہ علی عباسی نے اپنی ہی فلم پر تنقید کرڈالی

    کراچی: فلم جوانی پھر نہیں آنی کے اداکارحمزہ علی عباسی نے اپنی ہی فلم کے دو گانوں پر تنقید کرڈالی۔

    اداکارحمزہ علی عباسی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ‘ کا حصہ ہیں لیکن ایک ہفتے بعد جاری ہونیوالے فلم کے ٹریلر سے انہیں نکالے جانے کا امکان ظاہر کیاجارہاہے، حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم سے خود ہی دوری اختیار کرلی ہے ۔

    Hamza Ali Abbasi

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر حمزہ علی عباسی نے لکھاکہ فلم کے گانے اور مناظر نہایت نامناسب اور قابل اعتراض ہیں اور بم گرائے جانے کے مناظر کی موجودگی میں وہ فلم کی پروموشن کا حصہ نہیں رہ سکتے۔

    حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اگر یہ دونوں پارٹ گانے فلم سے نکالے جاتے ہیں تو وہ پروموشن ٹیم کا حصہ ہوں گے ورنہ پرہیز ہی کریں گے ۔

    Hamza Ali Abbasi

     ان کا کہنا تھا کہ  آپ تمام لوگوں نے جوانی پھر نہیں آنی کا ٹریلر تو دیکھ ہی لیاہوگااور مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کرتاہوں کہ فلم 100فیصد مزاحیہ اور سکرپٹ میں کوئی بھی غیرمناسب لفظ نہیں لیکن اس میں دوگانے شامل ہیں جو ان کے نزدیک مناسب نہیں ۔

     اُنہوں نے لکھاکہ ان گانوں کا علم اُنہیں فلم کی شوٹنگ کے بہت بعد میں ہوااوراگر میں نے اس کی حمایت کی تو میرے بہت سے دوستوں کیلئے کئی مشکلات ہوسکتی ہیں ، کسی کو بھی کسی کی ذاتی زندگی پر اعتراض نہیں ہوتالیکن یہ فلم پبلک پراپرٹی ہے اور اس کا معاشرے پر اثر ہوگااور میں اپنے پراجیکٹس میں ایسی چیزوں کی مخالفت کرتاہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ  جو بھی وجوہات تھیں ، میں ایسی چیز کا حصہ رہاجس کی مخالفت کرتاہوں اور اپنی ہی تنقید کا خود نشانہ بنتارہا، میں نے پی ٹی آئی کلچرل سیکشن آفس سے استعفیٰ دیا ، معذرت کی اور اس کیخلاف بھی آوازاٹھائی،فلمیں ہی آپ کی کلچرل شناخت اور معاشرتی روایات کی وضاحت کرتی ہیں اور یہ آپ لوگوں پر منحصر ہے کہ آپ کس قسم کی پاکستانی فلم دیکھنا اوراس کی حمایت کرناچاہتے ہیں ۔ پاکستانی سینماءکی قسمت آپ کے ہاتھ میں ہے اور عقل مندبنیں ۔

    Hamza Ali Abbasi

    حمزہ کے اس بیان پر سی ای او اے آروائی ڈجیٹل نیٹ ورک جرجیس سیجا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ حمزہ علی عباسی کے رائے کی قدر کرتے ہیں لیکن انہوں حمزہ علی عباسی کو مشورہ دیا کہ حمزہ کو اپنے دوستوں کے کام پر تنقید نہیں کرنا چاہیئے۔

    Hamza Ali Abbasi

    پاکستانی گلوکار علی ظفر نے بھی حمزہ کے بیان پر جواب دیتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ پرسکون ہو جاؤ اور بات جانے دو۔