Tag: پروٹوکول

  • وزیراعظم کی ملتان آمد، ٹریفک جام کے باعث شہری پریشان

    وزیراعظم کی ملتان آمد، ٹریفک جام کے باعث شہری پریشان

    ملتان : وزیراعظم نواز شریف کے پروٹوکول کے باعث ملتان کے عوام رل گئے، صرف میٹرو بس چلی، باقی گاڑیاں روک دی گئیں، ٹریفک جام میں دل کے مریض کی ایمبولینس بھی پھنس گئی، گلیوں سے بھی راستہ نہ ملا، عوام کوپیدل بھی جانے نہیں دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں عوامی منصوبے کاافتتاح عوام کے لیے ہی درد سر بن گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف ملتان میں میٹرو بس سروس کا افتتاح کرنے پہنچے تو ان کے طویل پروٹوکول کے باعث شہر کی اہم شاہراہیں بلاک ہوگئیں۔

    سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ٹریفک جام میں پھنسے لوگوں کا سوال تھا کہ وزیراعظم یہاں سہولت دینے کیلیے آئے ہیں یا چھیننے کیلیے؟

    وزیراعظم کی آمد نے ملتان والوں کی زندگی کا پہیہ جام کردیا، ٹریفک جام میں ایمبولینسوں کو اسپتال جانے کا بھی راستہ نہ ملا دل کا مریض ٹریفک میں پھنسا رہا۔ ایمبولنس ڈٖرائیور فریاد کرتا رہا، ایمبولینس کو بھیجنے کیلئے لوگ گلیوں میں بھی گئے لیکن وہاں بھی راستہ نہ تھا۔

    مزید پڑھیں : ترقی کاراستہ روکنے یادھرنے کے لئے نہیں آئے،ملتان کے عوام کو حق دینے آئے ہیں، وزیراعظم

     بہاء الدین ذکریا یونیورسٹی تک سڑک بند تھی، انتظٓامیہ کی جانب سے گاڑیوں کے ساتھ ساتھ عوام کو پیدل جانے کی بھی اجازت نہ تھی، اہلکاروں نے ایک طالبہ کو بھی جانے سے روک دیا۔
  • وزیراعلیٰ پنجاب کے پرٹوکول کی زد میں آکر شہری زخمی

    وزیراعلیٰ پنجاب کے پرٹوکول کی زد میں آکر شہری زخمی

    لاہور : وزیر اعلی پنجاب کو طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال منتقل کیاگیا ہےاس دوران وزیراعلیٰ کے پروٹوکول میں شامل گاڑی نے موٹرسائیکل سوارشہری کوٹکرماردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی طبعیت اچانک بگڑ گئی تھی جس کے باعث انہیں فوری طور پر اتفاق اسپتال کیا گیا،اسپتال روانگی کے دوران وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول میں شامل پولیس نے موٹر سائیکل سوار شہری کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا۔

    ذرائع کے مطابق موقع پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت موٹر سائیکل سوار شخص کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔

     اسی سے متعلق : وزیراعلیٰ پنجاب کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول میں شامل پولیس وین شہری کوٹکرمارکرموقع پر رُکے بغیر روانہ ہو گئی جب کہ سخت حفاظتی اقدامات کی وجہ سے زخمی شہری کو اسپتال منتقل کرنے میں تاخیر اور مشکلات کا سامنا رہا جس پر عوام نے پنجاب پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ کا پروٹوکول پر سخت اظہار برہمی

    وزیر اعلیٰ سندھ کا پروٹوکول پر سخت اظہار برہمی

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی ادارہ برائے امراض اطفال میں نرسری میں بنائے گئے نئے وارڈ کا افتتاح کیا۔ اسپتال میں لگایا گیا پروٹوکول دیکھ کر ان کا پارہ چڑھ گیا اور انہوں نے متعلقہ افسران کی کلاس لے ڈالی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ قومی ادارہ برائے امراض اطفال میں نرسری میں بنائے گئے نئے وارڈ کا افتتاح کرنے پہنچے تو اپنے شاہی پروٹوکول کو دیکھ کر غصہ میں آگئے۔

    انہوں نے افسران بالا کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ میری آمد پر عوام کو کسی مشکل میں ڈالا گیا تو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    انہوں نے اس بات پر شدید برہمی کا اظہار کیا کہ منع کرنے کے باوجود سڑکوں کو کیوں بند کیا گیا اور اسپتال میں مریضوں کو آنے سے کیوں روکا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے اس عمل پر خود بھی عوام سے معذرت بھی کی اور متعلقہ افسران کو بھی اس کی ہدایت کی۔

    اسپتال کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے اسپتال کی صفائی کی صورتحال پر خوشی کا اظہار کیا۔

  • نتھیا گلی میں عمران خان کی شیخ رشید سے ملاقات

    نتھیا گلی میں عمران خان کی شیخ رشید سے ملاقات

    راولپنڈی: نتھیا گلی میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے شیخ رشید ملنے پہنچ گئے،عوامی مسلم لیگ کے رہنما جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ تین ستمبر کو احتجاج دھرنے میں کیوں تبدیل نہ ہوا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بغیر کسی پروٹوکول کے نتھیا گلی کی سیر کو نکلے گئے، پہاڑی راستوں پر واک کی اور خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہوئے اسی موقع پر شیخ رشید بھی کپتان سے ملنے نتھیا گلی پہنچ گئے۔

    CsKHPPMWcAAi2Q3

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید چیئرمین پی ٹی آئی وجہ جاننے گئے کہ تین ستمبر کو ایسا کیا ہوا کہ آخری وقت دھرنے کا پروگرام کینسل کرنا پڑا،یاد رہے کہ یہ سراغ لگانے کا ارادہ شیخ رشید نے اے آروائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں ظاہر کیا تھا۔

    CsKHPPSXgAALtGc

    پاور پلے میں‌ شیخ رشید نے بتایا تھا کہ پہلے وہ عمران خان اور پھر طاہر القادری سے ملیں گے، عمران خان اور شیخ رشید کی ملاقات دو گھنٹے جاری رہی جس میں حکومت مخالف تحریک میں تیزی لانے پر اتفاق ہوا ، یہ بھی طے ہوا کہ محرم کے بعد رائے ونڈ مارچ ضرور ہوگا۔

  • وزیراعظم نوازشریف کے پروٹوکول افسرکیخلاف مقدمہ درج

    وزیراعظم نوازشریف کے پروٹوکول افسرکیخلاف مقدمہ درج

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کے پروٹوکول افسر کیخلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے پروٹوکول افسرکیخلاف مقامی تھانے میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے پروٹوکول افسر پر کلثومہ نامی خاتون کے گھر زبردستی گھس فائرنگ کرنت الزام عائد کیا گیا ہے۔

    ذرائر کے مطابق خاتون کے بھائیوں نے پروٹوکول افسرکوتشدد کانشانہ بھی بنایا جس کے بعد پروٹوکول افسر کو پولی کلینک اسپتال منتقل کردیاگیا۔

  • خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے میں پروٹوکول کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری

    خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے میں پروٹوکول کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری

    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں پروٹوکول کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    اےآروائی نیوزکی وی آئی پی پروٹوکول کے حوالےسے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ کےپی کےنےپروٹوکول پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کیلئے بھی ٹریفک کو نہیں روکا جائے گا، صوبائی وزیر مشاق غنی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ کے پی کےمیں پہلےسےہی پروٹوکول کلچر نہیں تھا، لیکن عمران خان کے اعلان کے بعد اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    عمران خان نے لودھراں میں خطاب کرتے ہوئے کہا پروٹوکول کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا خیبرپختونخوا سے شروع کریں گے کسی وی آئی پی کیلئے ٹریفک نہیں رکے گا، عمران خان کا اعلان کرنا تھا کہ پشاور میں بیٹھے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے پروٹوکول ختم کرنے کا فوری حکم جاری کردیا۔

    سینئر صوبائی وزیر مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں عمران خان اور پرویزخٹک کیلئےبھی ٹریفک نہیں روکا گیا،انہوں نے کہا کہ اہم شخصیات کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہےمگرٹریفک بندنہیں کیاجائیگا۔

  • وی آئی پی پروٹوکول: عمران خان نے اپنے ہی دعوے کی نفی کردی

    وی آئی پی پروٹوکول: عمران خان نے اپنے ہی دعوے کی نفی کردی

    کراچی : وی آئی پی کلچرکے خاتمے کا نعرہ لگانے والے  پندرہ گاڑیوں کا لشکر لے کر کراچی کی سڑکوں پر پھرتے رہے۔ وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ کوئی اور نہیں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان ہی تھے ۔

    تفصیلات کے مطابق وی آئی پی کلچرکے خاتمے کا نعرہ لگانے والے عمران خان خود وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ گھومتے رہے،دیکھنے والے انگشت بدنداں رہ گئے۔

    عمران خان نے تو کہا تھا کہ ہم پروٹوکول نہیں لیں گے، عمران خان پی ٹی آئی کے مقتول کارکن توفیق کےگھر رامسوامی آئے تو علاقے کی  گلیاں بند ہوگئیں۔ لوگوں کو یہ کہہ کر واپس کردیا گیا کہ عمران خان لاؤلشکرکے ساتھ آرہےہیں۔

    دھرنے کے دوران اپنی ایک تقریر میں عمران خان کا کہنا تھا کہ (کون ہوتے ہیں ایک گھنٹے تک لوگوں کو پریشان کرنےو الے) سیکورٹی کےمسائل اپنی جگہ لیکن وی آئی پی کلچرختم کرنے کے دعویدارسےعوام کویہ امید نہیں تھی۔

  • وزیراعلیٰ ہاؤس پشاورمیں شہداء پشاور کے چہلم کی تقریب

    وزیراعلیٰ ہاؤس پشاورمیں شہداء پشاور کے چہلم کی تقریب

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق آرمی پبلک اسکول پشاور میں ہونے والے سانحہ کے شہداء کے چہلم کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔

      گورنرخیبرپختونخوا سردارمہتاب احمد عباسی بھی گورنرہاؤس سے  پیدل وزیراعلیٰ ہاؤس  پہنچے ،دونوں شخصیات بغیر کسی پروٹوکول کے وزیراعلیٰ ہاؤس آئیں۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں تقریب کا آغاز ہوچکا ہے۔

    اس سے قبل اسلام آباد میں پشاور روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کاآصف زرداری کے دور سے بھی براحال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دھرنا ہوتا توحکومت پیٹرول کی قلت کا الزام بھی ہم پر لگا دیتی۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے سانحہ پشاور کے شہداء کے چہلم کے موقع پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہیں، ان کہ کہنا تھا کہ میں جو بھی فیصلہ کرتا ہوں میرے سامنے ان شہید بچوں کا چہرہ ہوتا ہے۔

  • پی آئی اے اہلکار کی معطلی ، احکامات کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی

    پی آئی اے اہلکار کی معطلی ، احکامات کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی

    لاہور: وزیراعظم کے اہل خانہ کی ملازمہ کو غیر قانونی طور پر اپ گریڈ کرنے والے پی آئی اہلکار کی معطلی کے احکامات کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے ۔

    پی آئی اے پسینجر سروس کے سپروائزر صابر حسین کو تین روز کے لئے معطل کیا گیا ہے، معطلی کے اس عرسے کے دوران صابر حسین کے ائیر پورٹ حدود میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی، ذرائع کے مطابق صابر حسین کی معطلی پر پی آئی اے کے افسران میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے، ان افسران کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور دیگر سینئر حکومتی عہدیداروں و دیگر اعلیٰ شخصیات کو پروٹوکول ملتا ہے، اگر ان کو پروٹوکول دینا جرم ہے تو پھر باقاعدہ پابندی لگائی جائے۔

    یاد رہے کہ منگل کی صبح لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 سے بیگم نواز شریف، مریم نواز شریف اپنے تین بچوں اور ملازمہ روبینہ کے ہمراہ لندن گئیں، ملازمہ روبینہ کو اکانومی کلاس سے بلا کر کلب کلاس میں بٹھانے کی خبر سب سے پہلے اے آر وائی نیوز نے بریک کی تھی، جس کے بعدملازمہ کو واپس اکانومی کلاس میں بٹھا دیا گیا تھا اور اس غیرضروری پروٹوکول پر پی آئی اے کے افسر کی شامت آگئی۔

    اے آروائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد مریم نواز نے مکمل طور پر اس واقع سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے، مریم نواز کا اپنے ٹویٹ میں اے آر وائی نیوز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ اے آر وائی پر نشر ہونے خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔

    جبکہ اے آر وائی نیوز نے پی آئی اے اہلکار صابر حسین کی معطلی کے احکامات کی کاپی حاصل کرلی ہے۔

    ary-news