Tag: پروٹین شیک

  • جِم جانے سے پہلے یہ ’پروٹین شیک‘ ضرور پئیں

    جِم جانے سے پہلے یہ ’پروٹین شیک‘ ضرور پئیں

    ورزش اور تن سازی کے شوقین نوجوانوں کیلیے پروٹین شیک پینا عام بات ہے تاہم یہ بات بھی مدنظر رکھنی چاہیے کہ یہ غذائیت سے بھرپور اور صحت کے تقاضوں کے عین مطابق ہو۔

    پروٹین ہماری خوراک کا ایک بہت اہم حصہ ہے۔ کاربوہائیڈریٹس اور چکنائیوں کے ساتھ یہ ایک ضروری میکرو نیوٹرینٹ ہے، مطلب یہ ہے کہ اگر ہم مستقل پروٹین کا استعمال نہیں کرتے ہیں تو ہم صحت مند زندگی نہیں گزار سکیں گے۔

    باڈی مسلز بنانے کیلیے پروٹین شیک کے استعمال سے جسمانی خلیے مضبوط ہوتے ہیں، ریکوری تیز ہوتی ہے اور جسم میں توانائی کی لہر دوڑ جاتی ہے لیکن اس کیلیے ضروری ہے کہ اس شیک میں پروٹین صحیح مقدار اور صحیح وقت پر لی جائے۔

    اس حوالے سے غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ پروٹین انسانی جسم کے لیے ضروری ہے مگر اس کی زیادتی بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے لہٰذا اس کے استعمال میں توازن رکھنا بھی ضروری ہے۔

    زیر نظر مضمون میں غذائیت سے بھرپور پروٹین شیک تیار کرنے کا طریقہ بیان کیا جارہا ہے جو نوجوانوں کی صحت کیلیے انتہائی مفید اور صحت بخش ہے۔ اس پروٹین شیک میں 5 اشیاء شامل کی جائیں گی۔

    پروٹین

    پروٹین شیک کے اجزاء :

    دودھ ۔ ۔ ۔ ایک گلاس
    زیتون کا ایکسٹرا ورژن آئل ۔ ۔ ۔ ایک چائے کا چمچ
    کدو کے بیج ۔ ۔ ۔ ایک چمچ
    خربوزے کے بیج ۔ ۔ ۔ ۔ایک چائے کا چمچ
    کچا انڈا ۔ ۔ ۔ ۔ ایک عدد

    اس تمام اشیاء کو ملا کر بلینڈ کریں اور اس شیک تیار ہونے کے بعد جم جانے سے پہلے یا رات کو سونے سے پہلے پیا جاسکتا ہے۔ یہ شیک توانائی فراہم کرتا ہے اور غذائیت سے بھر پور ہونے کی وجہ سے آپ کا سارا دن چاق و چوبند گزرے گا۔

    مزید پڑھیں : پروٹین کی کمی سے صحت کو کن مسائل کا سامنا ہوتا ہے؟

    یاد رکھیں !! زیتوں کا تیل واحد تیل ہے جس کے لگانے سے کوئی مضر یا ضمنی اثرات (سائیڈ افیکٹس) نہیں ہوتے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • وہ پروٹین شیک جو آپ کے بچے کو سپر ہیرو بنا دیں

    وہ پروٹین شیک جو آپ کے بچے کو سپر ہیرو بنا دیں

    بچوں کو کھلانے کے لیے ماؤں کا ان کے پیچھے بھاگنا عام بات ہے۔ ماؤں کی کوشش ہوتی ہے کہ بچوں کو ایسی غذائیں کھلائی جائیں جو مزیدار بھی ہوں اور انہیں جسمانی توانائی بھی فراہم کرسکیں۔

    تاہم ماؤں کے لیے یہ ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ بچوں کی پسندیدہ غذا جنک فوڈ ہوتی ہے جو غذائیت سے خالی ہوتی ہے۔ وہ عموماً غذائیت سے بھرپور اشیا جیسے دودھ، انڈے، پھل اور سبزیاں وغیرہ نہیں کھاتے۔

    اسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آج ہم آپ کو ایسے مزیدار پروٹین شیکس بتا رہے ہیں جو آپ کے بچوں کو مزیدار بھی لگیں گے اور انہیں بالکل سپر ہیروز جیسی توانائی فراہم کریں گے۔

    آلمنڈ بٹر اینڈ بنانا پروٹین شیک

    بادام، مکھن اور کیلے کا یہ شیک آپ کے بچوں کو بے حد لذیذ لگے گا۔ بادام چکنائی، وٹامن ای، فائبر، آئرن اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔

    اسی طرح کیلا بھی غذائیت سے بھرپور غذا ہے اور فوری توانائی حاصل کرنے کا منبع ہے۔

    تاہم یہ مزیدار شیک بنا کر اسے اپنے بچوں کو ہی دیں، مائیں خود اسے پینے سے گریز کریں کیونکہ یہ بہت جلدی ان کا وزن بڑھا سکتا ہے۔

    پائن ایپل کوکونٹ ملک اسموتھی

    ناریل سے حاصل ہونے والا کوکونٹ ملک اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ اسے انناس کے ساتھ ملا کر بنائی جانے والی اسموتھی آپ کے بچوں کو تمام کھیل کود چھوڑ کر اسے پینے پر مجبور کردے گی۔

    چاکلیٹ پی نٹ بٹر شیک

    بچے ویسے ہی چاکلیٹ کے دیوانے ہوتے ہیں۔ پی نٹ بٹر کے ساتھ چاکلیٹ کا شیک آپ کے بچوں کو بے حد پسند آئے گا اور وہ اسے روز پینے کی فرمائش کریں گے۔