Tag: پروڈکشن

  • شاہ رخ خان کی وہ مقبول فلم جس کی وجہ سے ممبئی میں شادیاں ملتوی ہو گئیں

    شاہ رخ خان کی وہ مقبول فلم جس کی وجہ سے ممبئی میں شادیاں ملتوی ہو گئیں

    2001 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی وہ مقبول فلم جس کی وجہ سے ممبئی میں شادیاں ملتوی ہوگئیں تھی اور اس کے مجرم سنجے لیلا بھنسالی تھے۔

    کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ ایک فلم پروڈکشن اس قدر بڑے پیمانے پر ہے کہ اس نے ممبئی کی ویڈنگ انڈسٹری کو کئی دن کے لیے تباہ کر دیا، یہ ناقابل یقین لگتا ہے، لیکن ایسا بالکل حقیقت میں ہوا اس سب کے ‘مجرم’ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دو دہائیوں سے پہلے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم دیوداس کی وجہ سے نادانستہ طور پر ممبئی میں سینکڑوں شادیوں کو ملتوی کیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دیوداس، ادیب سرت چندر کے ناول ‘دیوداس’ کی کہانی پر تشکیل دی گئی تھی، جس میں شاہ رخ خان نے ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا اور یہ فلم بڑے پیمانے پر پروڈکشن کی وجہ سے بھی جانا جاتا تھا۔

    فلم کے سینماٹوگرافر بنود پردھان نے حال ہی میں فرائیڈے ٹاکیز سے بات کی اور اس بڑے پیمانے  کی پروڈکشن اور فلم پر کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں انکشافات کیے۔

    سینماٹوگرافر بنود پردھان نے بتایا کہ ممبئی میں بنایا گیا چندر مکھی (مادھوری) کے کوٹھے کے سیٹ کا رقبہ تقریباً 1 کلومیٹر طویل تھا، میں اور میرے اسسٹنٹس کا وفد یہ دیکھنے کے لیے گیا کہ سیٹ کیسے بنایا جا رہا ہے، اور ہم دیکھ کر حیران رہ گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم سوچ رہے تھے کہ اسے کیسے روشن کیا جائے، میں نے جھیل کے کنارے سے سیٹ کا ایک چکر لگایا اور اپنے اسسٹنٹ سے کہا کہ آخر میں 100 واٹ کا بلب لگا دے، اس طرح ہم نے سیٹ کو روشن کرنا شروع کیا، اور میں نے اس سیٹ کے لیے ممبئی میں دستیاب تمام جنریٹر استعمال کیے تھے۔

    بنود پردھان نے مزید کہا کہ جنریٹروں پر ان کی ‘اجارہ داری’ کی وجہ سے  ممبئی میں بہت سی شادیاں ملتوی ہو گئیں، دیوداس کا سیٹ اتنا برا تھا کہ کہ ہمیں بے شمار جنریٹر استعمال کرنے پڑے، لوگ کہنے لگے کہ بنود جی کی وجہ سے اتنی شادیاں منسوخ ہوگئیں کیونکہ شادیوں میں استعمال کرنے کے لیے جنریٹر دستیاب ہی نہیں تھے۔

    واضح رہے کہ دیوداس 50 کروڑ  بھارتی روپے کے بجٹ پر بنائی گئی تھی اور یہ فلم اس وقت کی سب سے مہنگی ہندوستانی فلم تھی۔

    2002 میں کانز فلم فیسٹیول میں پریمیئر کے بعد اسے جولائی 2002 میں دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا، یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی، جس نے دنیا بھر میں 168کروڑ روپے کمائے۔

  • سلمان خان گھر کی پروڈکشن سے کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ ارباز خان کا انکشاف

    سلمان خان گھر کی پروڈکشن سے کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ ارباز خان کا انکشاف

    ممبئی: بھارتی اداکار و پروڈیوسر ارباز خان نے اپنے سپر اسٹار بھائی سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے اداکار و پروڈیوسر ارباز خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سلمان خان کو گھر کی پروڈکشن میں زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے انہیں مارکیٹ پرائس سے زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

    ارباز خان نے کجہا کہ سلمان خان کو گھر کی مرغی دال برابر نہیں سمجھنا چاہیے، سیٹ پر انہیں ایک سپر اسٹار کی ہی عزت دی جاتی ہے، انہیں یہ محسوس نہیں ہونا چاہیے کہ ’ اگر وہ میرا بھائی ہے تو کبھی بھی فون کرکے بلا لیا جائے یا زیادہ کام لیا جائے، سلمان خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے ان سب باتوں سے متعلق ہمیں خیال رکھنا پڑتا ہے۔

    پروڈیوسر ارباز خان نے کہا کہ میں سیٹ پر سلمان خان کو انکے اسٹیٹس کے مطابق اسی طرح ٹریٹ کرتا ہوں جس طرح میں دیگر اسٹار کو کرتا ہوں، میرے لیے سلمان خان سیٹ پر بھائی نہیں بلکہ میرے ساتھی اداکار ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سلمان خان ایک سپر اسٹار ہے، وہ کام کے دوران بہترین منصوبہ پیش کرتا ہے اس لیے وہ زیادہ معاوضہ لیتا ہے کیوں کہ وہ اس کا حقدار ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کے سلو بھائی ’سلمان خان‘ کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو انڈسٹری مین ایک پروجیکٹ کرنے کے لیے بھاری معاوضے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

  • ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں کمی

    ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں کمی

    کراچی: مالی سال 21-2020 کی دوسری سہ ماہی میں ملک میں تیل کی پیداوار میں 6 فیصد اور گیس کی پیداوار میں 4 فیصد کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تیل اور گیس کی دریافت سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی، رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں تیل کی پیداوار میں 6 فیصد کمی ہوئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں گیس کی پیداوار میں 4 فیصد کمی ہوئی، دوسری سہ ماہی میں 5 آئل فیلڈز اور 4 گیس فیلڈز شامل ہوئیں۔ خام تیل کی پیداوار 6 فیصد کمی سے 76 ہزار 331 بیرل یومیہ پر آگئی۔

    رپورٹ کے مطابق مردان خیل اور مکوڑی آئل فیلڈز سے پیداوار میں کمی سے خام تیل کی پیدوار میں پچھلے سال کے مقابلے میں 6 فیصد کمی ہوئی، چندا، مرم زئی اور مکوڑی ایسٹ سے خام تیل کی پیداوار میں 5 سے 46 فیصد تک اضافہ ہوا۔

    رواں مالی کی دوسری سہ ماہی میں گیس کی پیداوار 4 فیصد کم ہو کر 3 ہزار 409 ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی، کنڈھ کوٹ اور قادر پور گیس فیلڈ سے 6 سے 18 فیصد ہیداوار میں کمی ہوئی۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 4 نئی گیس فیلڈز سے 20 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس سسٹم میں شامل ہوئی۔