Tag: پروڈکشن آرڈر

  • شہبازشریف آج  اے پی سی کی صدارت کریں گے

    شہبازشریف آج اے پی سی کی صدارت کریں گے

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف آج پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(اے پی سی) کی صدارت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔

    پروڈکشن آرڈر کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف 28،31 دسمبر اور یکم جنوری کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صدارت کریں گے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے پروڈکشن آرڈر کی منظوری کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری نے جاری کیے۔

    پروڈکشن آرڈر کی کاپی چیئرمین قومی احتساب بیورو نیب ڈی جی (نیب) اور متعلقہ حکام کو بھی ارسال کردی گئی۔

    اس سے قبل رواں سال 10 اکتوبر کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 17 اکتوبر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔

    شہبازشریف بلامقابلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی میں قائد خزب اختلاف شہبازشریف بلامقابلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

    بعدازاں پی اے سی کا چیئرمین منتخب ہونے پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ تمام اراکین کے اعتماد کا مشکور ہوں، سب کوساتھ لے کرچلوں گا، احتساب کا عمل شفاف ہوگا۔

    کرپشن کیس: نیب نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا

    واضح رہے کہ نیب لاہور نے رواں سال اکتوبرمیں شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا تاہم ان کی پیشی پرانہیں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

  • اسپیکرقومی اسمبلی نے خواجہ سعد رفیق کےپروڈکشن آرڈرجاری کردیے

    اسپیکرقومی اسمبلی نے خواجہ سعد رفیق کےپروڈکشن آرڈرجاری کردیے

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے مسلم لیگ ن کے گرفتار رکن اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔

    قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریقہ کار کے قواعد 2007 کے قائدہ 108 کے تحت جاری کیے گئے۔

    اس قانون کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے زیرحراست رکن اسمبلی کی موجودگی ضروری سمجھے تواجلاس کے لیے طلب کرسکتا ہے۔

    پردوڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتار رکن اسمبلی کو اجلاس کے دوران قومی اسمبلی میں لانے کے پابند ہوں گے۔

    یاد رہے کہ چار روز قبل جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر رکوانے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا تھا۔

    نیب نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو حراست میں لے لیا


    واضح رہے کہ رواں ماہ 11 دسمبر کو نیب نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو گرفتار کیا تھا۔

  • خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر رکوانے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط

    خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر رکوانے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نے کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر رکوانے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر رکوانے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا گیا، خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے لکھا گیا۔

    [bs-quote quote=”شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر بھی غیر قانونی طور پر جاری ہوئے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”درخواست گزار”][/bs-quote]

    خط کی کاپی الیکشن کمیشن، چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو بھی بھجوائی گئی۔

    خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ رول 108 کے تحت زیرِ تفتیش مجرم اجلاس میں پیش نہیں کیا جا سکتا، شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر بھی غیر قانونی طور پر جاری ہوئے۔

    درخواست گزار نے خط میں لکھا ہے کہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے ایکشن نہ لیا تو عدالت سے رجوع کریں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  خواجہ سعد رفیق ریلوے خسارہ کیس میں سپریم کورٹ میں پیش


    یاد رہے 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی تھی جس کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

    لیگی رہنما کو اختیارات کے غلط استعمال، شواہد کو ٹمپر کرنے کی کوشش پر، اور اہلیہ، بھائی سلمان رفیق، ندیم ضیا اور قیصر امین کے ساتھ مل کر عوام کو دھوکا دے کر رقم بٹورنے پر گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے ایئر ایونیو سوسائٹی بنائی، بعد ازاں اس کا نام تبدیل کر کے پیراگون رکھ لیا۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی   کا 16 اکتوبر کیلئے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار

    اسپیکر قومی اسمبلی کا 16 اکتوبر کیلئے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار

    اسلام آباد : قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے سولہ اکتوبر کے لیے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے سولہ اکتوبر کو مسلم لیگ ن کے اجلاس میں شرکت کیلئے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے انکار کر دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق اسپیکر ایاز صادق کا خط سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے، پروڈکشن آرڈر صرف اسمبلی اجلاس کیلئے جاری ہوتے ہیں پارلیمانی پارٹی کیلئے نہیں۔

    ایازصادق نے نون لیگ کے پارلیمانی اجلاس کے لیے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    خیال رہے قومی اسمبلی کے اسپیکر پہلے ہی سترہ اکتوبر کے لیے نیب کے ہاتھوں گرفتار مسلم لیگی رہنما شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرچکے ہیں، جس کے بعد اب وہ سترہ اکتوبر کے اجلاس میں شریک ہو سکیں گے۔

    مزید پڑھیں : اسپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے

    یاد رہے اپوزیشن نے شہباز شریف کی گرفتاری پر قومی اسمبلی کا اجلاس فوراً بلانے کا مطالبہ کیا تھا اور 90 ارکان کے دستخطوں کے ساتھ اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن جمع کرائی تھی۔

    جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کی درخواست پر قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب کیا۔

    واضح رہے 5 اکتوبر کو قومی احتساب بیورو نے صاف پانی کیس میں تفتیش کے لیے شہباز شریف کو طلب کیا تھا۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف تفتیش کے لیے آئے تو ان سے آشیانہ سوسائٹی کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی، جس کے بعد شہباز شریف کو حراست میں لے لیا گیا۔

    قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کی گرفتاری کی بنیادی وجوہات بیان کرتے ہوئے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا تھا کہ شہباز شریف نے بہ طور وزیرِ اعلیٰ پنجاب اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔