Tag: پروگرام دی رپورٹرز

  • ایف بی آرکا ایک اوربڑا اسکینڈل آنے والاہے، آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ

    ایف بی آرکا ایک اوربڑا اسکینڈل آنے والاہے، آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ

    اسلام آباد : سیکریٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آر کا ایک اور بڑا اسکینڈل سامنے آنے والا ہے، اسکینڈل میں کھربوں کی کرپشن کی گئی ہے۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں میزبان عارف بھٹی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملتان میٹرو اسکینڈل میں 17 ملین ڈالرچین منتقل ہوئے۔

    ملتان میٹرو اسکینڈل پچاس ملین ڈالر سے بھی بڑا ہے، چینی کمپنی نے ہی لاہوراور راولپنڈی میٹرو بھی بنائی ہے، چین کی سیکیورٹی ایکسچینج کمپنی پاکستان میں موجود ہے۔


    مزید پڑھیں: شہباز شریف ملتان میٹرو منصوبے میں پونے 2 کروڑ ڈالر کی کرپشن میں ملوث نکلے


    سیکریٹری سپریم کورٹ بار نے کہا کہ اےآر وائی نیوز کے پروگرام میں میٹرو اسکینڈل منظر عام پر لایا، شہبازشریف کی جانب سے پریس کانفرنس میں کی جانے والی وضاحتیں اقرار جرم ہیں، وہ صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں اور وہ ہی اس کے ذمہ دار ہیں اور ان ہی کےحکم پر یہ سب ہو رہا ہے۔


    مزید پڑھیں: شہباز شریف کا اپنے خلاف کرپشن الزامات پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔ 

  • موٹو گینگ پھٹیچر اور ریلو کٹا کیٹیگری میں آتا ہے، عمران خان

    موٹو گینگ پھٹیچر اور ریلو کٹا کیٹیگری میں آتا ہے، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کلب کرکٹ کی زبان میں بولا جائے تو مسلم لیگ (ن) کا موٹو گینگ پھٹیچر اور ریلو کٹا کٹیگری میں شامل ہے۔

    یہ بات چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اے آر وائی کے پروگرام ’’دی رپورٹرز‘‘ میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئی کہی جس کے میزبان سمیع ابراہیم، عارف حمید بھٹی اور صابر شاکر ہیں۔

    دوران انٹریو انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی غیر اخلاقی بات نہیں کہی کیوں کہ کلب کرکٹ میں جلدی تھک جانےوالے کھلاڑی کو فوکر کہا جاتا ہے جب کہ ریلوکٹا وہ ہوتا ہے جو تھوڑی بولنگ کرے اور تھوڑی بیٹنگ کرسکتا ہوں اور پھٹیچر وہ ہوتا ہے جو جلدی تھک جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی روایت ہے کہ اداروں پر اثرانداز ہوتے ہیں اور ن لیگ نے ہی اپنے سابقہ دور میں سپریم کورٹ پرحملہ کیاتھا جسے پوری دنیا نے دیکھا تھا، ان لوگوں نےاداروں پرقبضہ کیا ہوا ہے، اداروں میں اپنے لوگ بٹھائے ہیں۔


    Every Pakistani child knows Qatari letter is… by arynews

    عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں کے اہل خانہ کے پانامالیکس میں نام نہیں آتے تو یہ لوگ کبھی نہیں پھنستے اور اب ن لوگوں نے خود کو بچانے کے لیے قطری خط کو بیچ میں لے آئے ہیں اور مسلم لیگ کا پورا کیس قطری خط پر منحصر ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان کابچہ بچہ جانتاہےکہ قطری خط صرف ایک فراڈ ہے اور قطری حکومت نے بھی قطری خط سےاظہار لاتعلقی کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ وزیراعظم کی تلاشی لی گئی ہے اور پوری قوم نے دیکھا کہ وزیراعظم نےتلاشی دی اور اب فیصلے کا انتظار ہے اگر عدالت پر دباؤ نہ پڑے تو جو بھی فیصلہ ہوگا ہم قبول کریں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ پولیس میں جائیں تووہاں گلوبٹ بیٹھے ہیں اور نیب میں کرپٹ آدمی بٹھایا ہوا ہے اس لیے جمہوری طریقے سے ان لوگوں کامقابلہ نہیں کیاجاسکتا چنانچہ احتجاج اور دھرنے کا فیصلہ کیا اور اگر ایسا نہ کرتے تو یہ لوگ دباؤ میں نہیں آتے۔

    In which other part of the world a party chief… by arynews

    انہوں نے دھرنے اور احتجاجی تحریک کو اقتدار کا حصول قرار دینے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اگر اقتدار چاہیے ہوتا تو سپریم کورٹ کا راستہ نہ اپناتا بلکہ سڑکوں پر ہی مہم جوئی میں مصروف رہتا۔


    PTI chief’s surprising response against Javed… by arynews

    سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ جاوید لطیف نےمیڈیا پرجا کرمرادسعید کی فیملی کیخلاف بیان دیا اور خواتین سے متعلق جاوید لطیف کی نازیباگفتگو کون برداشت کرسکتا ہے اگر میری پارٹی میں کوئی اس قسم کی حرکت کرتا تواسے نکال دیتا۔

    انہوں نے مذید کہا کہ جاویدلطیف کوپارٹی سےنہ نکالاگیا تومطلب نوازشریف بھی ان کے ساتھ ہیں اور ن لیگ نےماضی میں بھٹو فیملی اور جمائما سےمتعلق بھی کیا کہا تھا سب جانتے ہیں اس لیے ان لوگوں سے انصاف کی امید نہیں۔