لاہور: اے آر وائی نیوز کی ٹیم کی نشان دہی پر ایف آئی اے نے لاہور میں ایکشن لیتے ہوئے بچیوں سے زیادتی اور ان کی ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں بچیوں کے ساتھ زیادتی اور ویڈیوز بنانے والا ملزم اے آر وائی نیوز کی ’سرِ عام‘ ٹیم کی کئی ہفتوں کی کوششوں کے بعد قانون کے شکنجے میں آ گیا۔
[bs-quote quote=”ایف آئی اے نے ملزم سے 27 ویڈیوز بھی برآمد کر لی ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران گرفتار شخص کے قبضے سے بچیوں کی درجنوں ویڈیوز بھی بر آمد ہوئیں۔
ملزم نے گھناؤنے کام کرنے کے لیے بادامی باغ کے علاقے میں مکان خرید رکھا تھا، اے آر وائی کی ٹیم نے کئی ہفتوں تک ملزم کی سرگرمیوں پر نظر رکھی اور مکمل ثبوتوں کے ساتھ گرفتار کروایا۔
اینکر پرسن اقرار الحسن نے بتایا کہ ان کی ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ شخص بچیوں کے ساتھ زیادتی کے بعد ان کی ویڈیوز بنا کر انھیں بلیک میل کرنے میں ملوث ہے۔
اطلاع کے بعد کئی ہفتوں تک سر عام ٹیم نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل کے ساتھ اس کی نگرانی کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: ایک اور ننھی کلی زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دی گئی
ملزم کے سیل فون سے 27 ایسی ویڈیوز ملی ہیں جن میں چھ چھ سال کی معصوم بچیوں کی ویڈیوز بھی شامل ہیں، یہ ویڈیوز ملزم نے خود بنائیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم سے ملنے والے ثبوتوں کی بنیاد پر اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن کے مطابق علاقے کے لوگ ملزم کے کردار اور مشکوک سرگرمیوں کے باعث شک و شبہے میں مبتلا تھے۔ ملزم جعلی آئل بنانے کے کاروبار میں بھی ملوث ہے۔