Tag: پرویزالٰہی

  • پرویز الٰہی نے عمران خان کی گرفتاری  کو غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام قرار دے دیا

    پرویز الٰہی نے عمران خان کی گرفتاری کو غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام قرار دے دیا

    لاہور: مرکزی صدر پی ٹی آئی پرویزالٰہی نے عمران خان کی گرفتاری کو غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہم عمران خان کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر مرکزی صدر پی ٹی آئی پرویزالٰہی نے شدید مذمت کی۔

    پرویزالٰہی نے بیان میں کہا کہ عمران خان عدالت میں ضمانت کیلئے پیش ہو چکے تھے، گرفتار کرنا قانون کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے، ہم عمران خان کیساتھ سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑےہیں۔

    مرکزی صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ ملک فسطائیت کا شکار ہو چکا ہے، یہاں پرآئین وقانون کی عملداری نہیں ہےٖ۔

    عمران خان کی گرفتاری غیر آئینی ،غیر قانونی اقدام ہے، عمران خان کے ہمراہ وکلا کو مارا پیٹا گیا، وفاقی حکومت کی کارروائی شریف برادران کی ہدایات کے بغیرنہیں ہوسکتی۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    عمران خان کو رینجرز نے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کرنے کے بعد نیب کے حوالے کیا، جس کے بعد عمران خان کو نیب راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • ‘سپریم کورٹ کا فیصلہ ، چیف جسٹس نے اپنا نام تاریخ میں رقم کر لیا’

    ‘سپریم کورٹ کا فیصلہ ، چیف جسٹس نے اپنا نام تاریخ میں رقم کر لیا’

    لاہور : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کافیصلہ آئین پاکستان کی فتح ہے، چیف جسٹس نے اپنا نام تاریخ میں رقم کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویزالٰہی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کافیصلہ آئین پاکستان کی فتح ہے، چیف جسٹس عمرعطا بندیال نےسپریم کورٹ،آئین اورجمہوریت کوبچالیا ہے۔

    پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے اپنا نام تاریخ میں رقم کر لیا ہے اور آئین کے محافظ ہونے کا حق ادا کر دیا ہے۔

    آج سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا ہے ،،سپریم کورٹ کےفیصلہ سےپوری دنیا میں ہماری عدلیہ کا وقار بلند ہوا ہے، آج پاکستان کے اندرہی نہیں، پاکستان سے باہر بھی خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔

    حکومت نے کوئی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو قوم اس کا منہ توڑ جواب دے گی۔

    یاد رہے سپریم کورٹ نے پنجاب کے پی انتخابات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا بائیس مارچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

    مزید پڑھیں : سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن التواء کیس کا فیصلہ سنادیا

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پنجاب خیبرپختونخوا میں الیکشن تاخیر پر حکم جاری کیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پنجاب میں چودہ مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس فیصلے کا کوئی آئینی و قانونی اختیار نہیں تھا، الیکشن کمیشن کےغیر آئینی فیصلےسے تیرہ دن ضائع ہوئے۔

    سپریم کورٹ نے معمولی تبدیلی کیساتھ انتخابی شیڈول بحال کردیا اور کہا کاغذات نامزدگی دس اپریل تک جمع کرائے جائیں گے اور حتمی فہرست 19 اپریل تک جاری کی جائے گی بکہ انتخابی نشانات20 اپریل کو جاری کئے جائیں گے۔

    سپریم کورٹ نے حکومت کو 10 اپریل تک فنڈز مہیا کرنے اور 21 ارب جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فنڈ وصولی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

  • "الیکشن سے بھاگنے والے اب پاکستان سے بھی بھاگیں گے”

    "الیکشن سے بھاگنے والے اب پاکستان سے بھی بھاگیں گے”

    لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ الیکشن سے بھاگنے والےاب پاکستان سے بھی بھاگیں گے،غربت،مہنگائی کےمارےعوام اپنا غصہ الیکشن والےدن اتاریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان سمیت دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقات میں کیا۔

    چوہدری پرویز الٰہی نے ن لیگ کی منظم طور پر عدلیہ مخالف مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  مریم نواز کی قیادت میں نون لیگ ایک بارعدلیہ پر پھرحملہ آورہے، مریم نواز اپنےوالد کی عدلیہ مخالف روایت کوہی آگےبڑھارہی ہیں۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماضی میں نوازشریف نے سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ کیا تھا،نوازشریف نےغنڈوں کےذریعےعدلیہ پرحملہ کیا اب بیٹی حملہ آورہے، مریم نواز کا میڈیا سیل عدلیہ کے خلاف مہم چلارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب معززجج صاحبان کےفون ٹیپ کیےجارہےہیں،راناثنااللہ حکومتی وسائل عدلیہ کےخلاف استعمال کررہےہیں، نون لیگ کو کہتا ہوں کہ آڈیو ڈرامہ بری طرح فلاپ ہو چکا ہے کچھ نیاسوچیں۔

    پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ الیکشن سے بھاگنے والے اب پاکستان سے بھی بھاگیں گے، وقت آئے گا کہ پی ڈی ایم کی تیرہ جماعتوں کے پاس صرف تیرہ ووٹ ہونگے، غربت،مہنگائی کےمارےعوام اپناغصہ الیکشن والےدن اتاریں گے۔

  • شہبازشریف صرف غیر ملکی دوروں کے شوقین ہیں،  پرویزالٰہی کا طنز

    شہبازشریف صرف غیر ملکی دوروں کے شوقین ہیں، پرویزالٰہی کا طنز

    لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ شہبازشریف صرف غیر ملکی دوروں کے شوقین ہیں اور دنیا سے بھیک مانگ کر وزرا پر لٹا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے اسپیکرسبطین خان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں گورنرزکی جانب سےانتخاب کی تاریخ نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ وفاقی حکومت،نگران سیٹ اپ اورگورنر زآئین سے کھیل رہے ہیں، آئین سے انحراف کرنے والے آئین شکنی کے مرتکب ہوں گے۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کاٹولہ عمران خان کاسیاسی میدان میں مقابلہ کرنے سےخوفزدہ ہے ،آج سیاسی مخالفین کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کروایاجارہاہے۔

    شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شہبازشریف صرف غیر ملکی دوروں کے شوقین ہیں ، اس کی شوباز یاں ایکسپوز ہورہی ہیں۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نام نہاد گورنس نےملکی معیشت تباہ کردی ،شہباز شریف نے تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ کا ریکارڈ قائم کردیا ہے اور دنیا سے بھیک مانگ کر وزرا پر لٹا رہے ہیں۔

    نگران حکومت سے متعلق پرویزالٰہی نے کہا کہ نگران سیاسی مخالفین کو دیوار سے لگانے میں مصروف ہیں ، اڑھائی ماہ کے نگران مہمان اپنی آئینی حدود میں رہیں، نگران الیکشن کروانے کی بجائے ہر وہ کام کررہے ہیں جوانکامینڈنٹ ہی نہیں۔

  • عمران خان سے جو وعدہ کیا اسے نبھایا، آئندہ بھی ان کا ساتھ دیں گے، پرویزالٰہی

    عمران خان سے جو وعدہ کیا اسے نبھایا، آئندہ بھی ان کا ساتھ دیں گے، پرویزالٰہی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان سے جو وعدہ کیا اسے نبھایا، آئندہ بھی ان کا ساتھ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا ، جس میں اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس کے بعد قانونی و آئینی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ کے نام کے حوالے سے بھی غور کیا گیا، اس موقع پر وزیراعلٰی پنجاب پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان سے جو وعدہ کیا اسے نبھایا۔

    پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں،خلوص اور دل سے ساتھ دیتے ہیں، عمران خان کی آواز پر لبیک کہا ہے اور آئندہ بھی عمران خان کا ساتھ دیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قانون آور آئین کے تحت کام کیا ہے، اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگران سیٹ اپ مشاورت سے تشکیل پائے گا۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا بلوچستان کو گندم کا خصوصی کوٹہ دینے کا اعلان

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے صوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے بلوچستان کو گندم کا خصوصی کوٹہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ  پرویزالٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے گندم کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گندم کے ذخائر اورآٹے کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت بلوچستان کو 21 ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کرے گی، بلوچستان سمیت دیگر صوبوں کو گندم فراہم کرنے کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی تھی۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان نے پنجاب حکومت سے 10 ہزار میٹرک ٹن گندم دینے کی درخواست کی  ہے، ہم نے اپنے بھائی کو ضروریات سے زیادہ 21 ہزار میٹرک ٹن گندم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • پرویزالٰہی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، جمعہ کو دما دم مست قلندر ہوگا، عمران خان

    پرویزالٰہی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، جمعہ کو دما دم مست قلندر ہوگا، عمران خان

    لاہور: چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پرویز الہیٰ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات کے بعد گفتگو میں کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی دباؤ لے لیتے ہیں، لیکن ہم جب کہیں گے پرویز الٰہی اسمبلی تحلیل کرنےکی سمری بھجوا دیں گے۔

    سابق وزید اعظم کا کہنا تھا کہ جمعہ کو دما دم مست قلندر ہوگا، پرویز الٰہی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، جبکہ مونس الٰہی نےبھی ساتھ دینےکی یقین دہانی کرائی ہے۔

    واضح رہے کہ آج چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے  ارکان اسمبلی سے ملاقات کی، عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے سے متعلق اراکین اسمبلی سے رائے لی۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان نے ارکان سے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے رپورٹ لی۔

  • ‘عمران خان اور آرمی چیف گرے لسٹ سے نکلنے کی کامیابی کے اصل ہیرو ہیں’

    ‘عمران خان اور آرمی چیف گرے لسٹ سے نکلنے کی کامیابی کے اصل ہیرو ہیں’

    لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان اور آرمی چیف گرے لسٹ سے نکلنے کی کامیابی کے اصل ہیرو ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر اللہ کا شکر بجا لاتے ہیں، فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی کامیابی پوری قوم کی بہت بڑی فتح ہے۔

    پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کا سہراعمران خان اوران کی ٹیم کوجاتاہے ،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے اس کامیابی میں بھرپور کردار ادا کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان اور آرمی چیف گرے لسٹ سے نکلنے کی کامیابی کے اصل ہیرو ہیں۔

    ایک اور ٹوئٹ میں پرویزالٰہی نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اس میں وہی رول ہے جو کرکٹ میں12ویں کھلاڑی کا ہوتا ہے، مسلم لیگ ن کےدورمیں پاکستان کوگرےلسٹ میں ڈالاگیا، ن لیگ کو اس ڈھٹائی سے اس کامیابی کا کریڈٹ لیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

  • عمران خان  کی پرویزالٰہی کو  وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

    عمران خان کی پرویزالٰہی کو وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پرویزالٰہی کو وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ، جس پر چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کے اعتماد کے اظہار کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالہ پہنچے ، مونس الٰہی نومنتخب وزیر اعلی ٰپنجاب کی گاڑی چلا رہے تھے، اس موقع پر پرویزالٰہی نے وکٹری کا نشان بنایا۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے بنی گالہ اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں ڈاکٹر شہباز گل بھی موجود تھے۔

    عمران خان نے پرویزالٰہی کو وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ، جس پر چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کے اعتماد کے اظہار کا شکریہ ادا کیا۔

    ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور پنجاب میں پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف بلاجواز مقدمات درج کرنے والے افسروں اور بیورو کریسی میں تقرر تبادلوں کے حوالے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دوران ملاقات صوبائی کابینہ کی تشکیل اورممکنہ وزراکے ناموں کے ساتھ ساتھ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے ناموں پر بھی غورکیا گیا۔

  • پی ٹی آئی کے ساتھ مسلم لیگ ق کا کوئی اختلاف نہیں ہے، پرویزالٰہی

    پی ٹی آئی کے ساتھ مسلم لیگ ق کا کوئی اختلاف نہیں ہے، پرویزالٰہی

    لاہور: پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ طارق بشیرچیمہ نے بہاولپور صوبے کا ذکرکیا، ٹھیک کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ کسی وزیرکولانا یا کابینہ میں ردوبدل وزیراعظم کا استحقاق ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری جوبھی ملاقاتیں ہوتی ہیں وہ وزیراعلیٰ پنجاب کی مضبوطی کے لیے ہے، چوہدری شجاعت کا بھی بیان آچکا ہے کہ ہم عثمان بزدارکے ساتھ کھڑے ہیں۔

    پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ جمہوریت کا حسن ہے، پارٹی کے اندربھی اختلافات ہوجاتے ہیں، مسلم لیگ ن سے کوئی رابطہ نہیں اورنہ ہی تعلق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی کوملاقات کی ضرورت نہیں ہے، کسی سے معافی یا ملاقات کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں ہے۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مسلم لیگ ق کا کوئی اختلاف نہیں ہے، طارق بشیرچیمہ نے بہاولپورصوبے کا ذکرکیا، ٹھیک کیا، صوبے بنے توبنتے چلے جائیں گے، پہلے طے کرلیں کتنےصوبے بنانے ہیں۔

    عمران خان اور وزیراعلیٰ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں: چوہدری پرویزالٰہی

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں.