Tag: پرویزالٰہی

  • وزیراعظم غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں، پرویزالٰہی

    وزیراعظم غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں، پرویزالٰہی

    لاہور : پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں، موجودہ حکومت کی مؤثر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سرمایہ کاری ضروری ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مکمل تحفظ حاصل ہوگا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری میں اضافے کے بغیر تبدیلی کی منزل حاصل نہیں کی جاسکتی، پنجاب حکومت بھی وزیراعظم کی ہدایات پرسرمایہ کاری کو اہمیت دے رہی ہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قطری وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان سے ملاقات میں‌ باہمی تعاون کے فروغ اور سرمایہ کاری پر گفتگو کی تھی۔
    قطری وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ امیر قطر پاکستان کی نئی قیادت کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں، ہم دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی مضبوطی چاہتے ہیں، پاکستانیوں‌ کو ملازمتیں فراہم کریں‌ گے۔

  • ن لیگ کو ووٹ دینا نریندرمودی کو ووٹ دینے کے مترادف ہے،پرویزالٰہی

    ن لیگ کو ووٹ دینا نریندرمودی کو ووٹ دینے کے مترادف ہے،پرویزالٰہی

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئرمرکزی رہنما چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو ووٹ دینا نریندرمودی کو ووٹ دینے کے مترادف ہے، عوام پاک فوج کے ساتھ ہے، بھارتی بیانیہ مسترد کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئرمرکزی رہنما چوہدری پرویزالٰہی نے این اے65 تلہ گنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف پاک فوج کے خلاف عالمی سازش کا حصہ ہیں، ن لیگ کو ووٹ دینا نریندرمودی کو ووٹ دینے کے مترادف ہے۔

    پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ فوج آئین کے تحت الیکشن کمیشن کی مدد کرنے کی پابند ہے، عوام پاک فوج کے ساتھ ہے، بھارتی بیانیہ مسترد کرتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور بقا کی علامت پاک فوج ہے، سیاست کا مقصد لوگوں کو بنیادی سہولتیں دینا ہے۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف مودی کے منشور پر کام کرتے رہے ہیں، پرویز الہیٰ


    یاد رہے چند روز قبل کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عوام 25 جولائی کو نواز شریف کی سیاست کو دفن کردیں، الیکشن کے دن عوام ٹریکٹر اور بلے پر مہر لگائیں۔

    رہنما مسلم لیگ ق نے کہا کہ شریفوں نے شوخی سے کہا تھا لندن فلیٹس ہمارے ہیں، نواز شریف نے ملکی ترقی کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا ہے، وہ مودی کے منشور پر کام کرتے رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شریف فیملی اب جب پکڑ میں آئی ہے تو کہتی ہے گرمی لگ رہی ہے، نواز شریف کہتے ہیں جیل میں بیمار ہوگیا ہوں، میاں صاحب جیل میں کم کھائیں تو پیٹ نہیں بڑھے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پنجاب میں کرپشن: پرویزالٰہی کا شہبازشریف کو مناظرے کا چیلنج

    پنجاب میں کرپشن: پرویزالٰہی کا شہبازشریف کو مناظرے کا چیلنج

    لاہور : پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ جےآئی ٹی کی تشکیل پررَس گُلے بانٹنے والےاب اس کو گالیاں دے رہے ہیں، پنجاب میں کرپشن پر شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ پنجاب کے ہر ترقیاتی منصوبے میں شہباز شریف نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کے لیپ ٹاپ منصوبے میں دو ارب، دانش اسکول میں 4 ارب 82  کروڑ اور تینوں میٹرو بس منصوبوں میں تین ارب کی کرپشن سامنے آچکی ہے۔

    رہنما ق لیگ نے کہا کہ شہباز شریف پر جے آئی ٹی بننی چاہئے اگر وزیراعلیٰ کیخلاف جے آئی ٹی بنی تو قوم پاناما اور اقامہ کو بھول جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے منی ٹریل کی مکمل تحقیقات کی ہیں اب ان کا بچنا مشکل ہے۔ جےآئی ٹی تشکیل پررَس گلے بانٹنےوالے اب سپریم کورٹ کی بنائی ہوئی ٹیم کو برابھلا کہہ رہے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ق لیگ کے رہنما پرویز الہی نے دعویٰ کیا کہ شہبازشریف اور چوہدری نثار نوازشریف سے کسی صورت الگ نہیں ہوں گے، دنیا بھر میں پانامہ کے فراڈ میں ملوث لوگ مستعفی ہوگئے، پاکستان میں پاناما زدہ افراد ڈھٹائی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

  • پاکستان کو حکمران نہیں اللہ ہی چلارہا ہے، شجاعت حسین، پرویزالٰہی

    پاکستان کو حکمران نہیں اللہ ہی چلارہا ہے، شجاعت حسین، پرویزالٰہی

    گجرات : مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ اسلام اور پاکستان دشمنوں کے خلاف اتحاد کا عہد کیا جائے، وزیراعظم اور وزراء ملک سے باہر ہیں، پاکستا ن کو اللہ ہی چلارہا ہے۔

    گجرات میں نماز عید کے بعد عید ملنے والوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیراعظم اور وزراء تو پہلے ہی ملک سے باہر ہیں، پاکستان کو اللہ ہی چلارہاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکمران خود تو شاپنگ کر رہے ہیں یہاں غریب پینشنر مارے مارے پھر رہے ہیں۔ چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ اللہ کریم ہمارے بزرگوں کی جدوجہد، قربانیوں اور دعاﺅں سے رمضان المبارک میں قائم ہونے والی اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سلامتی و یکجہتی کی حفاظت کرے، اسے خوشحالی دے، بداَمنی، لوڈشیڈنگ اور دیگر بحرانوں سے نجات دلائے۔

    انہوں نے پاکستان کیلئے جانیں قربان کرنیوالے پاک فوج، پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کے افسروں، جوانوں اور شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی ان کا ممنون ہے کیونکہ ان شہداءکی قربانیوں کی بدولت ہی آج ہم آزادی سے یہ تہوار منا رہے ہیں۔

    انہوں نے بداَمنی کا شکار ہونیوالوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، اللہ تعالیٰ امت مسلمہ اور ہمارے معاشرہ میں بداَمنی پیدا کرنیوالوں کو بھی اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق دے اور ہماری اس مملکت خداداد کے تمام حصوں میں مکمل امن قائم ہو۔

    عید کے موقع پر اپنے پیغام میں مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ ہمیں آج شہداء کے خاندانوں کو یاد رکھنا چاہئے اور بیواﺅں، یتیموں کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔

     

  • پاناما لیکس : مونس الہی کا نام فہرست میں موجود ہی نہیں، پرویزالٰہی

    پاناما لیکس : مونس الہی کا نام فہرست میں موجود ہی نہیں، پرویزالٰہی

    لاہور : پاکستان مسلم لیگ قاف کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اپنے صاحبزادے چودھری مونس الٰہی اور دیگر خاندان والوں کا پانامہ لیکس میں نام آنے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما لیکس کی اصل فہرست میں مونس الہی کا نام موجود ہی نہیں۔

    نواز شریف، ان کی حکومت اور میڈیا سیل بغیر تصدیق کئے خبریں لگوا کر ہمیں بدنام کر رہا ہے۔ ساری رات نواز شریف کی حکومت اور ان کے میڈیا سیل نے مخالفین کے نام لکھوائے تاکہ کنفیوژن پیدا کی جا سکے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ 2013 کے انتخابات میں بھی ان ہی لوگوں نے ایسی خبریں لگوائی تھیں، جن کی اس وقت بھی تردید کی تھی۔

    پرویز الٰہی نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے مذاکرات ہو رہے ہیں اور آج دن تک ہمیں کسی جماعت پر کوئی شک نہیں۔

    قرضے معاف کروانے کے حوالے سے سوال پر پرویز الہی نے شہبازشریف کو آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف زرداری کے آگے پیچھے انڈے کوفتے لیکر پھرتے رہے۔

    مسلم لیگ قاف کے رہنماء نے کہا کہ آصف علی زرداری کو گریبان سے پکڑ کر شہر میں گھسیٹنے کی باتیں کرنے والے انہیں اپنے گھر بلا کر خوشامد یں کرتے رہے۔

    پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ نواز شریف میرے بیٹے کا نام پانامہ لیکس میں لانے کیلئے جتنی محنت کر رہے ہیں، اتنی محنت اپنی اولاد کا نام نکلوانے کیلئے کر لیں تو شاید کچھ کامیابی مل جائے۔

     

  • کسانوں کو بدحال کرنے کے ذمہ دارحکمران ہیں، پرویزالٰہی

    کسانوں کو بدحال کرنے کے ذمہ دارحکمران ہیں، پرویزالٰہی

    قصور: مسلم لیگ کے مرکزی رہنما پرویز الہی نے کہا ہے کہ حکومت کا کسان پیکج اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے،نواز شریف اگر کسانوں سے مخلص ہوتے تو پہلے بجٹ میں ہی کسانوں کے لیے فنڈز مختص کرتے۔

    قصور کے علاقے الہ آباد میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ حکمران کسانوں کو بدحال کرنے کی سازش کے ذمہ دار ہیں کیونکہ جب بھی آلو اور ٹماٹر کی فصل تیار ہوجاتی ہے تو وہ بھارت سے تجارت شروع کردیتے ہیں۔

     انھوں نے کہا کہ کپاس،چاول اور گنے کے کاشتکاروں کو پورا خرچہ بھی نہیں مل رہا اگر یہی طرز حکومت رہا تو زرعی ملک بدحال ملک میں تبدیل ہوجائے گا۔

     چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ایک سو اسی ارب جنگلہ بس پر لگادیے گئے سو ارب روپے کا سر پلس صوبہ پنجاب آج دو ہزار ارب کا مقروض ہے ، آشیااسکیم ، سستی روٹی اسکیم اور دانش اسکول اسکیمز فیل ہوچکی ہیں۔

    انھوں نے کہا میں کسانوں کے ساتھ ہوں اور بلدیاتی انتخابات میں کسان سائیکل کو مہر لگا مسلم لیگ ق کا ساتھ دیں۔

  • پاک بھارت امن کا راستہ کشمیرسے گزرتا ہے، پرویزالٰہی

    پاک بھارت امن کا راستہ کشمیرسے گزرتا ہے، پرویزالٰہی

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان کے تاجر اور منافع خور حکمران فیصلہ کرلیں کہ بھارت سے آلو پیاز لینا ہے یا مقبوضہ کشمیر؟

    کشمیر پر بھارتی تسلط کے دن کی مناسبت کے حوالے سے مقبوضہ علاقہ میں ظلم و بربریت اور اس پر پاکستانی حکمرانوں کی سردمہری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کو زیر تسلط رکھنے کیلئے وہاں آٹھ لاکھ سے زائد بھارتی فوج تعینات ہے جو کسی بھی علاقہ میں قابض فوج کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

    عالمی برادری کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کو سب سے پہلے کشمیر سے بھارتی فوجوں کی جلد از جلد واپسی کا مطالبہ کرنا چاہئے تاکہ وہاں بھارتی مظالم میں کمی آئے۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ کشمیریوں کی امنگوں اور مطالبات کے منافی سودے بازی کو کشمیری عوام قبول کریں گے اور نہ ہی پاکستان کے غیور عوام اس کی اجازت دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کو بھی چاہئے کہ وہ زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے اربوں ڈالر کا اسلحہ خریدنے کی بجائے خطہ کے اس سب سے بڑے مسئلہ کو حل کرنے پر توجہ دے تاکہ وسائل کو سماجی مسائل کے حل پر صرف کر کے کروڑوں عوام کو غربت اور جہالت سے نجات دلائی جا سکے کیونکہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ پاک بھارت امن کا راستہ کشمیر سے گزرتا ہے

  • یوم شہداء پرکارکنان بڑی تعداد میں ماڈل ٹائون پہنچیں ، پرویز الٰہی

    یوم شہداء پرکارکنان بڑی تعداد میں ماڈل ٹائون پہنچیں ، پرویز الٰہی

    لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ دس اگست کو ماڈل ٹاون میں یوم شہداء کے پروگرام میں مسلم لیگ ق کے کارکن بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔

    مسلم لیگ ہاوس لاہور میں پارٹی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ ہر صورت ہوگا اور کارکن اپنا سامان اور راشن وافر مقدار میں لے کرآئیں کیونکہ حکومت کے خاتمہ تک ہم اسلام آباد سے نہیں اٹھیں گے،انہوں نے کہا کہ چودہ شہداء کا خون کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں اور ملزمان کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچنا ہوگا،چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ انقلاب مارچ اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان دس اگست کو کیاجائے گا۔

  • حکمران سانحہ ماڈل ٹاؤن دبانے میں کامیاب نہ ہونگے، پرویز الٰہی

    حکمران سانحہ ماڈل ٹاؤن دبانے میں کامیاب نہ ہونگے، پرویز الٰہی

    لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکمران ماڈل ٹائون سانحہ کو دبانے مین کامیاب نہیں ہوں گے ۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ایک ماہ پورا ہونے پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ایک ماہ گزر گیا سانحہ کی ایف آئی آر کٹی نہ شہباز شریف کا استعفیٰ سامنے آیا، مظلوم اور پریشان حال لواحقین انصاف کیلئے عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، چودھری پرویز نے کہا کہ سانحہ میں وزیراعلیٰ شہباز شریف خود ملوث ہیں اور انہی کے حکم پر بے گناہ افراد کو خون میں نہلایا گیا تھا۔،