Tag: پرویزالہی

  • انتخابات اکیلے لڑنا ہے یا پی ٹی آئی سے اتحاد چاہتے ہیں؟، پرویزالہی نے ارکان سے رائے مانگ لی

    انتخابات اکیلے لڑنا ہے یا پی ٹی آئی سے اتحاد چاہتے ہیں؟، پرویزالہی نے ارکان سے رائے مانگ لی

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہی نے انتخابات اکیلے پارٹی میں لڑنا یا تحریک انصاف سے اتحاد پر قریبی دوستوں اور ایم پی ایز سے رائے مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق ق لیگ کی پنجاب اسمبلی تحلیل کے معاملے پر قریبی دوستوں سے مشاورت جاری ہے ، ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پارٹی کے چند ایم پی ایز اور دوستوں سے مشاورت کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزالہی نے ایم پی ایز اور دوستوں سے رائے مانگی ہے کہ بتائیں انتخابات اکیلے پارٹی میں لڑنا ہے یا تحریک انصاف سے اتحاد چاہتے ہیں۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ ق لیگ کے ارکان اسمبلی اور سینئر رہنماؤں کی رائے تقسیم ہے تاہم اکثریت نے تحریک انصاف کیساتھ دینے اور کچھ نے اکیلے انتخابات لڑنے کی رائے دی۔

    ذرائع کے مطابق صرف ق لیگ کے پلیٹ فارم پر آئندہ انتخابات کے حامیوں کی اسمبلی تحلیل کی مخالفت کی، رائے تقسیم ہونے پر فیصلے کا اختیار وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کو دے دیا گیا ہے۔

    پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر 2روز سے مشاورت جاری ہے، اس حوالے سے مونس الہٰی کی آج عمران خان سےملاقات کا بھی امکان ہے۔

  • شہبازشریف نے پنجاب کو کنگال کردیا، چودھری پرویزالہی

    شہبازشریف نے پنجاب کو کنگال کردیا، چودھری پرویزالہی

    لاہور: مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالہی نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے پنجاب کو کنگال کردیا، جن منصوبوں سے پیسے بنتے ہیں حکومت وہ منصوبے لگا رہی ہے، مسلم لیگ ق طاہرالقادری کے17جون کے دھرنے میں شرکت کرے گی۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری پرویز الہی نے کہا کہ پاناما لیکس پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار ہے 17 جون کو پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے جسے مسترد کرتے ہیں، حکومت کی ترجیحات صحت تعلیم نہیں بلکہ جنگلا بس اور اورنج ٹرین ہے۔

    چودھری پرویزالہی نے کہا کہ شہبازشریف سب سے بڑے شعبداباز ہیں انکی پالیسیوں نے پنجاب کو کنگال کردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ پانامالیکس پر مونس الہی سمیت ہم احتساب کے لیے تیار ہیں لیکن وزیر اعظم کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

  • متفقہ قراردادکےذریعےسعودیہ کی حمایت کااعلان کیاجائے، پرویزالہی

    متفقہ قراردادکےذریعےسعودیہ کی حمایت کااعلان کیاجائے، پرویزالہی

    لاہور: مسلم لیگ ق کےمرکزی رہنماچوھدری پرویز الٰہی نے مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ متفقہ قرارداد کے ذریعے سعودی عرب کا ساتھ دینے کا اعلان کرے۔

    ایک بیان میں پرویز الہی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں کھل کرپاکستان کاساتھ دیا، قوم کافرض ہےکہ وہ بھی سعودی عرب کا ساتھ دے۔

    انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی طرف سے پوری دنیا کو متفقہ طور پر یہ پیغام جانا چاہیئے کہ حرمین شریفین کے دفاع کیلئے پاکستانی قوم اور مسلح افواج سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گی۔

  • حکومت نے عوام کی زندگی عذاب بنادی ہے،  پرویز الہی

    حکومت نے عوام کی زندگی عذاب بنادی ہے، پرویز الہی

    لاہور: چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام کی زندگی عذاب بنادی ہے۔

     مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ملک میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے، روزگار ختم کردیا گیا اوپر سے بجلی کی بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گیس نہ ملنے پر خواتین بھی سڑکوں پر احتجاج پر مجبور ہوگئی ہیں ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ایم او یو نہیں بجلی گیس کی ضرورت ہے، انہوں نے بتایا کہ حکومت نے نیشنل گرڈ میں ایک میگا واٹ کا اضافہ نہیں کیا ہے۔

  • پاکستان مسلم لیگ ق نے کالاباغ ڈیم بنانے کیلئے مہم چلانے کااعلان کردیا

    پاکستان مسلم لیگ ق نے کالاباغ ڈیم بنانے کیلئے مہم چلانے کااعلان کردیا

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ق نے کالاباغ ڈیم بنانے کیلئے مہم چلانے کااعلان کردیا،چوہدری پرویز الہیٰ کہتے ہیں ڈیم کے حق میں بائیس نومبر کو بہاولپور میں جلسہ ہوگا، نام کا مسئلہ ہے تو کالاباغ کو پاکستان ڈیم کا نام دے دیا جائے۔

    اسلام آباد میں کالاباغ ڈیم کے معاملے پر سیمینار منعقد ہوا جس  سے خطاب میں چوہدری پرویز الہیٰ نے کالا باغ ڈیم کے حق میں ملک گیر مہم چلانے کا اعلان کردیا،مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نےکہا بلاوجہ کالا باغ ڈیم کی مخالفت کی جا رہی ہے، کسی کوکالاباغ پسند نہیں تو اس کا نام کوپاکستان ڈیم رکھ دیا جائے۔

    چوہدری پرویز الہیٰ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے دور میں دیگر تینوں وزراء اعلی کو کہا تھا کہ کالاباغ ڈیم پردستخط کریں اور پنجاب کوکچھ نہ دیں، چوہدری پرویز الہیٰ نے کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعلان کیا قاف لیگ بائیس نومبر کو کالاباغ ڈیم کے حق میں بہاولپور میں جلسہ کرے گی۔

    کانفرنس میں دیگر مقررین نے بتایا کالا باغ ڈیم سے ماہانہ چھتیس سومیگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، جس کی قیمت دوروپے فی یونٹ ہوگی۔ اور چاروں صوبوں کوپانی کا وافر ذخیرہ بھی میسرہوگا۔

  • لانگ مارچ کوئی نہیں روک سکتا، پرویز الہیٰ

    لانگ مارچ کوئی نہیں روک سکتا، پرویز الہیٰ

    لاہور: مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ظلم رات ختم ہونے والی ہے، انقلاب مارچ ہر صورت ہوگا کوئی روکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی ایف آئی آر تک درج نہیں کی گئی، پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ منزل اسلام آباد ہے،موجودہ حکومت نہ جمہوری ہے نہ جمہوریت کو پسند کرتی ہے،انہوں نے بتایا کہ گجرات میں مسلم ق کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا گیا ہے۔

  • جلد طاہر القادری، عمران خان و دیگر جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر نظر آئیں گی، پرویز الہیٰ

    جلد طاہر القادری، عمران خان و دیگر جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر نظر آئیں گی، پرویز الہیٰ

    لاہور: سابق نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ14 اگست کو عوام حکمرانوں کو اسلام آباد سے واپس لے کر آئے گی ۔

    مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں آئی ڈی پیز کیلئے لگائے گئے امدادی کیمپ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ایک بکرے کی قربانی سے کچھ نہیں ہو گا جلد مزید قربانیاں دینا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی اجازت کے بغیر چڑیا پر نہیں مار سکتی تو پھر گولی کیسے چل گئی؟ توقیر شاہ کا ایس ایم ایس اس سلسلے میں کافی ہے۔ اسلام آباد مارچ کرنے والے حکمرانوں کو واپس لے کر ہی آئیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیرستان کا آپریشن اگر حکومت نے سوچ سمجھ کر کیا تھا تو پھر آئی ڈی پیز کی رہائش، کھانے پینے کا بندوبست پہلے سے کیوں نہیں کیا گیا یہ حکمران سوچتے رہتے ہیں لیکن اس پر عمل نہیں کرتے۔ انہوں نے کہاکہ چودھری شجاعت حسین کی کوششوں سے جلد ڈاکٹر طاہر القادری، عمران خان و دیگر جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر نظر آئیں گی ۔