Tag: پرویزالہیٰ

  • پرویزالہیٰ ایک سے 2 لوگوں کو قتل کروانا چاہتے ہیں، لیگی رہنما کا الزام

    پرویزالہیٰ ایک سے 2 لوگوں کو قتل کروانا چاہتے ہیں، لیگی رہنما کا الزام

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ پرویزالہیٰ ایک سے 2 لوگوں کوقتل کروانا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈپٹی اسپیکرپربہیمانہ تشددکیاگیا، اطلاعات ہیں پرویزالہیٰ ایک سے 2 لوگوں کوقتل کروانا چاہتے ہیں۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایوان میں آئین کوپامال کیاگیا، چیف جسٹس ہائی کورٹ نوٹس لیں، ہمارےلوگ خاموش کھڑے رہے،ہم نےحملہ نہیں کیا، پرویز الہیٰ اپنے لوگوں کو حملے کرنے کیلئے اشارے کر رہے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ پرویزالہیٰ انا اور ضد کی وجہ سے دہشت گردی پر اتر آئے ہیں، 15روزمیں یہ لوگ اپنے نمبرز پورے نہیں کرسکے، ہم رات 12 بجے تک یہاں پر موجود ہیں، آج واضح ہوگیاکہ یہ توڑپھوڑکس نےکی تھی۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پرویزالہیٰ اس کوسیاست رہنےدیں دشمنی میں تبدیل نہ کریں، ڈپٹی اسپیکرپرتشددکرنےوالےاراکین کومستعفی کرنا چاہیے۔

    عطا تارڑ نے پرویزالٰہی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پرویزالٰہی صاحب اس طرح الیکشن لڑےجاتےہیں نہ جیتےجاتےہیں، ہمارے ممبر198 اور ان کے ممبر167ہیں ، ہم اس خون خرابے سے بچنا چاہتے تھے جو یہ کرانا چاہتے ہیں۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کلہ ایک شخص نے اقتدارکی خاطر ہر چیز داؤ پر لگا دی ہے، تشدد کرنے والے لوگوں کو ایوان کی کارروائی سے بے دخل کیا جائے۔

  • سردارعثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا، پرویزالہیٰ نے حلف لیا،

    سردارعثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا، پرویزالہیٰ نے حلف لیا،

    لاہور : عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب کےعہدے کا حلف اٹھالیا، قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے عثمان بزدار سے حلف لیا، عثمان بزدار ذاتی گاڑی میں گورنر ہاؤس پہنچے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد عثمان بزدار نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی۔

    گورنرہاؤس کے دربارہال میں منعقدہ تقریب میں قائم مقام گورنر پرویزالٰہی نے نومنتخب وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ان کے عہدے کا حلف لیا، اس موقع پر قائم مقام گورنر چوہدری پرویز الہی، نگراں وزیراعلی حسن عسکری اور رکن پنجاب اسمبلی علیم خان سمیت متعدد اراکین اسمبلی بھی گورنر ہاؤس میں موجود تھے۔

    اس سے قبل عثمان بزدار سرکاری گاڑی کے بجائے ذاتی کار میں گورنر ہاؤس پہنچے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اب قوم کا پیسہ قوم پرہی خرچ ہوگا، سرکاری وسائل کو قوم کی امانت سمجھ کر خرچ کریں گے۔

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہونے والے انتخاب میں پی ٹی آئی کے عثمان بزدار186ووٹ حاصل کرکے وزارت اعلیٰ کے حقدار قرار پائے، جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے حمزہ شہباز159ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    مزید پڑھیں: تحریک انصاف کےعثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب

    مذکورہ انتخاب میں پیپلز پارٹی کے کسی رکن نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا، قبل ازیں قومی اسمبلی میں وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں بھی پیپلزپارٹی نے کسی کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • تحریک انصاف ایک دودن میں وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ کرلے گی: پرویزالہیٰ

    تحریک انصاف ایک دودن میں وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ کرلے گی: پرویزالہیٰ

    لاہور: مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہیٰ‌ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ایک دودن میں وزیراعلیٰ پنجاب کافیصلہ کرلےگی.

    ان خیالات کا اظہارا نھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام "سوال یہ ہے” میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کےپنجاب میں نمبرز پورے ہیں.

    سابق وزیر اعلیٰ‌ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسد قیصر پہلےبھی کے پی میں اسپیکررہ چکے ہیں، امید ہے کہ وہ اچھا کام کریں گے، امید ہے، وہ اسپیکرقومی اسمبلی منتخب ہوجائیں گے.

    اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی اور چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب نامزد

    پرویزالہیٰ نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بارپرامن اور شفاف انتخابات ہوئے، آرٹی ایس شریف برادران کی حکومت ہی نے لیا تھا، اگر سسٹم ناکام ہوا ہے، تو اس کی ناکامی کی تحقیقات ہونی چاہییں.

    انھوں نے کہا کہ محموداچکزئی کو ہرانے والا ایم ایم اے کا امیدوار تھا، اب یہ مل کر احتجاج کر رہے ہیں، تو کس کے خلاف کر رہے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ پنجاب میں‌ تحریک انصاف کے نمبر پورے ہوچکے ہیں، جلد وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ ہوجائے گا.

    واضح رہے کہ ق لیگ پی ٹی آئی کی وفاق اور صوبے میں اتحاد ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے چوہدری پرویز الہیٰ کو اسپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کیا گیا ہے۔