Tag: پرویزخٹک

  • فاٹا کے اختیارات گورنرخیبر پختونخوا کے پاس ہونگے, پرویزخٹک

    فاٹا کے اختیارات گورنرخیبر پختونخوا کے پاس ہونگے, پرویزخٹک

    پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں فاٹا کے انضمام کا خیر مقدم کرتے ہیں، فاٹا کے لوگ بھی تیار ہیں کہ ہمارا سسٹم وہاں رائج کیا جائے، اختیارات فاٹا سیکریٹریٹ میں نہیں بلکہ سب اختیارات گورنر کے پاس ہونگے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پرویز خٹک نے کہا کہ فاٹا اصلاحات میں کچھ غلطیاں بھی ہیں اس حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھیں گے، مجھے نہیں معلوم فاٹا سے متعلق مسودہ دیگر جماعتوں نے پڑھا بھی ہے یا نہیں۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پنجاب سے شکایات آئی ہیں کہ وہاں کے پختونوں سے ناانصافی ہورہی ہے، ہم کل لاہورجارہے ہیں، پنجاب میں پختونوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جارہا ہے اس کا جائزہ لیں گے، پنجاب کےحاکم سمجھتے ہیں کہ ہم اس ملک کاحصہ نہیں۔

    انہوں نے سوال کیا کہ اگر پختون پاکستانی ہیں تو صرف ان کو ہی رجسٹرڈ کیوں کیا جارہاہے؟ رجسٹریشن کرنی ہے تو بلاتفریق سب کی ہونی چاہئیے، ہمارے پاس شناختی کارڈ ہے اور یہی ہماری نشانی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ جیتنے پر پشاور زلمی کو مبارک باد دیتا ہوں، جمعرات کے روز پشاور زلمی کی ٹیم کو دعوت دی ہے، تقریب میں کھلاڑیوں کو تحائف دیئے جائیں گے۔

  • چین کے تعاون سے بڑے منصوبے تعمیر کیے جائیں گے، پرویزخٹک

    چین کے تعاون سے بڑے منصوبے تعمیر کیے جائیں گے، پرویزخٹک

    پشاور : وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پورے صوبے میں چین کے تعاون سے بہت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔ جبکہ پرویز خٹک نے کام نہ کرنے والے بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام ان نمائندوں کا محاسبہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں چین کے دورے پر جانے والے وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے صوبے کے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی، ان کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پشاور تا کراچی فاسٹ ٹریک ڈبل لائن ریلوے بنائی جائے گی اوردیا میر بھاشا ڈیم تعمیر کیا جائے گا۔

    انہوں نے بتا یا کہ سی پیک منصوبے کے تحت پشاور تا ڈی آئی خان ڈبل ٹریک ہائی وے تعمیر کیا جائے گا، کوہاٹ کو جھنڈ کے ذریعے مغربی روٹ سے منسلک کیا جائے گا ،گلگت تا حویلیاں ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ ڈبل روڈ اور فائبر آپٹک بچھائی جائے گی۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ہتار انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کی جائے گی اس کے علاوہ خیبر پختواہ کو گلگت ،چترال ،دیر اور چکدرہ سے ملانے والا متبادل روڈ تعمیر کیا جائے گا۔

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے بلدیاتی نمائندوں کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہارکیا ہے اورکہا ہے کہ اگر منتخب نمائندے کام کرنے کے اہل نہیں تو ان کامحاسبہ کریں۔

    پشاورمیں گلونہ پخورصفائی مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پروزیراعلیٰ نے صفائی کی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی اس موقع پرگفتگو میں وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کواربوں روپے کے فنڈز کے باوجود صفائی کی ناقص صورت حال کی شکایات مل رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگرمنتخب نمائندے کام نہیں کرتے توعوام ان سے پوچھنے کاحق رکھتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھرمیں عوام کامعیار زندگی بہتربنانے کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا گیا۔

  • صوابی کے ہیرو کا استقبال : کپتان نے پرویزخٹک کو گلے سے لگا لیا

    صوابی کے ہیرو کا استقبال : کپتان نے پرویزخٹک کو گلے سے لگا لیا

    اسلام آباد : پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے جلسے کے اسٹیج پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا شاندار استقبال کیا گیا، صوابی کے ہیرو کا جلسے شرکاء نے بھی تالیاں بجا کر خیر مقدم کیا، کپتان نے پرویز خٹک کو گلے لگا کر تھپکی دی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صوابی کے ہیرو وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو گلے سے لگا کر شاباش دی۔

    یوم تشکر جلسے میں کپتان سمیت پوری قیادت اپنے ہیرو کی منتظر تھی۔ پرویز خٹک اسٹیج پر آئے تو جلسہ گاہ سے بھی تالیوں کا شور اٹھ گیا۔

    پنڈی کے محاذ پر نام کمانے والے شیخ رشید نے پہلے پرویز خٹک کو گلے لگایا ۔پھر کپتان نے زور کی جھپی دی۔ یاد رہے کہ پرویز خٹک کو ساتھیوں سمیت اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کے دوران ہارون آباد انٹر چینج کے مقام پر شدید شیلنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن وہ پھر بھی ڈٹے رہے تھے۔

  • اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کی ترقی کا ضامن ہے، رانا ثنااللہ

    اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کی ترقی کا ضامن ہے، رانا ثنااللہ

    فیصل آباد : وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کی ترقی کا ضامن ہے، اور اس حوالے سے صوبوں کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

    انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں لوگ مررہے تھے اور وزیراعلی کنٹیر پر ڈانس فرما رہے تھے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، رانا ثنااللہ نے ان کی صحت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اس صحت پر بھی وہ بڑھکیں مارتے ہیں۔

    وزیر قانون نے پرویز خٹک کو تیلی پہلوان کے خطاب سے بھی نوازا،انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کی صحت کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ایک دو سانسیں ہی لیتے ہوں گے، شکر ہے کہ ہوا تیز نہیں چلی ورنہ وہ اڑ گئے ہوتے۔

    رانا ثناءاللہ نے کہا کہ یہ پروپیگنڈا بالکل غلط ہے کہ لوکل باڈیز الیکشن میں منتخب نمائندوں کو اختیارات منتقل نہیں کئے جا رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پٹاھن کوٹ حملے کے حوالے سے بننے والی تحقیقاتی ٹیم اپنا کام خوش اسلوبی سے کر رہی ہے، اور بہت جلد ملزمان انصاف کے کٹہرے میں ہونگے۔

  • پشاور دھماکہ: گورنرسندھ  کا گورنرخیبرپختونخواہ اور پرویزخٹک سے رابطہ

    پشاور دھماکہ: گورنرسندھ کا گورنرخیبرپختونخواہ اور پرویزخٹک سے رابطہ

    کراچی: پشاور مسجد سانحہ پر گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے رابطہ ہوا ہے۔

     گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے گورنر خیبر پختونخواہ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سے ٹیلیفون پر بات کی اور دہشت گردی کی اس واردات پر افسوس کا اظہار کیا۔

     انہوں نے کہا کہ اس بہیمانہ واردات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ یہ سانحہ متاثرہ لواحقین کے ساتھ پوری قوم کے لئے بھی رنج و الم کا باعث ہے ۔

    انہوں نے واقعہ میں جاں بحق افراد کی مغفرت ، لواحقین کے لئے صبرجمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

     ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور اس عفریت کے خاتمے کے لئے اپنی مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہے۔ دہشت گرد اور ملک دشمن جتنا بھی زور لگا لیں ہم متحد رہتے ہوئے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے رہیں گے۔