Tag: پرویز الٰہی

  • گجرات کرپشن کیس میں پرویز الٰہی کے علاوہ دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

    گجرات کرپشن کیس میں پرویز الٰہی کے علاوہ دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

    لاہور: احتساب عدالت نے گجرات کرپشن کیس میں سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔،پرویز الہی پر 7 جنوری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبے میں مبینہ کک بیکس لینے کے ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے علاوہ دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

    احتساب عدالت نے کک بیکس کے ریفرنس میں پرویز الٰہی کے علاوہ عدالت میں موجود دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی آج بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے، انہوں نے عدالت میں حاضری سے استشنیٰ کی درخواست دائر کی تھی، عدالت نے پرویز الٰہی کو 7 جنوری کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا۔

    عدالت نے سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کی، آصف محمود راٹھور، محمد اصغر، نعیم اقبال، خالد محمد چھٹہ اور اسد علی پر فرد جرم عائد کی گئی۔

  • پولیس نے  پرویز الٰہی کو 20 نئے کیسز میں نامزد کر دیا

    پولیس نے پرویز الٰہی کو 20 نئے کیسز میں نامزد کر دیا

    لاہور: پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کو 20 نئے کیسز میں نامزد کر دیا، مقدمات لاہور، راولپنڈی ، فیصل آباد اٹک اور گوجرانوالہ میں درج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات ہائیکورٹ میں جمع کرا دیں، جسٹس امجد رفیق نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی تھی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب پولیس نے 9مئی کے 20 کیسز میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو نامزد کیا، لاہور میں درج 3مقدمات ، فیصل آباد کے 4کیسز میں نامزد کیا گیا۔

    اس کے علاوہ چوہدری پرویز کو راولپنڈی کے 11 مقدمات، اٹک ،گوجرانوالہ کے ایک ایک کیس میں نامزد کیا گیاہے۔

  • الیکشن 2024 پاکستان : پرویز الٰہی کا عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

    الیکشن 2024 پاکستان : پرویز الٰہی کا عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

    اسلام آباد : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے عام انتخابات میں حصہ لینےکیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔.

    درخواست میں الیکشن کمیشن،الیکشن ٹربیونل کوفریق بنایاگیا ہے اور استدعا کی گئی کہ لاہورہائیکورٹ کا 13 جنوری 2024کافیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ امیدوار محمد سلیم کے اعتراضات کی بنیاد پر میرے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے، مجھ پر اعتراض اٹھایا گیا آٹا ملز میں میرے شیئر ہیں۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ جن فلورملزکاالزام لگایاگیاوہ ناصرف غیرفعال ہےبلکہ بینک اکاؤنٹ بھی نہیں کھولاگیا، اس فلور مل کے شیئر میں نے کبھی نہیں خریدے،غیر فعال فلور مل اثاثہ نہیں ہوتی،اس فلور مل کی بنیاد پر مجھے الیکشن لڑنے سے روکا نہیں جا سکتا۔

    پرویز الہی نے کہا کہ یہ اصول طے شدہ ہے کہ ہر ظاہر نہ کرنے والے اثاثے پر نااہلی نہیں ہو سکتی،کسی اثاثے کو ظاہر نہ کرنے کے پیچھے اس کی نیت کا جانچنا ضروری ہے،جو شیئر میرے ساتھ منسوب کیے جا رہے ہیں ان کی کل مالیت 24850روپے بنتی ہے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ میں نے اپنے کل اثاثے 175 ملین روپے ظاہر کیے ہوئے ہیں، ان اثاثوں میں 57 ملین روپے سے زائد نقد رقم بھی ظاہر کی گئی ہے، میرے لیے اتنے معمولی شیئر نہ ظاہر کرنا بدنیتی قرار نہیں دی جا سکتی۔

    دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ یہ اعتراض بھی لگایا گیا کہ میں نے اسلحہ کے 7 لائسنس ظاہر نہیں کیے، کاغذات نامزدگی میں اسلحہ لائسنس ظاہر کرنے کا کوئی کالم ہی نہیں ہے۔

  • پرویز الٰہی کی  پھر طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    پرویز الٰہی کی پھر طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کو طبیعت ناساز ہونے پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا، پرویز الٰہی کو سینے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کی طبیعت پھر ناساز ہوگئی ، جس کے بعد انھیں اڈیالہ سے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔

    وکیل سردار عبدالرازق نے بتایا کہ پرویزالٰہی کے کچھ ضروری ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

    اڈیالہ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو سینے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ، گزشتہ ہفتےپرویزالٰہی کا آر آئی سی میں تھیلیم ٹیسٹ کلیئر آیا تھا تاہم ان کے مزید کچھ ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کا طبی معائنہ جیل اسپتال میں بھی معمول کے مطابق کیا گیا،پرویز الٰہی کا آر آئی سی میں مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔

  • پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم معطل ، رہا کرنے کا حکم

    پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم معطل ، رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم معطل کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔

    پرویز الہٰی کی جانب سے وکیل سردار عبدالرازق عدالت کے روبرو پیش ہوئے، پرویز الہی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے یکم ستمبر کو پرویز الہی کی رہائی کا حکم دیا اور پرویز الہی کو کسی بھی اور کیس میں گرفتار کرنے سے روکا لیکن اسلام آباد پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر کو فرسٹریٹ کرنے کیلئے پرویز الہی کو گرفتار کیا۔ معلوم پڑا ہے کہ اب پرویز الہی کو اٹک جیل سے نکال کر پولیس لائنز لایا گیا ہے۔

    جسٹس طارق جہانگیری نے استفسار کیا کہ پرویز الہی کو پہلی بار کب گرفتار کیا گیا تھا؟ پرویز الہی کو ابتدائی طور پر یکم جون کو گرفتار کیا گیا تھا، جس پر جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ تو پرویز الہی تین ماہ سے زائد عرصے سے حراست میں ہیں۔ یکم جون سے آپ کے موکل قید میں ہیں ؟

    پرویز الہی کے وکیل نے بتایا کہ تین ماہ سے مختلف مقدمات میں گرفتار کیا گیا، جن مقدمات میں گرفتار کیا گیا اس میں عدالت نے ڈسچارج کیا، پرویز الہٰی تین ماہ سے جیل میں ہیں، وہ جیل میں ہیں کیسے نقص امن کے حالات پیدا کر سکتے ہیں۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ اس وقت پرویز الہٰی کیخلاف اسلام آباد میں کوئی مقدمہ نہیں، لوگوں کو اشتعال دلانے کے حوالے سے بھی کوئی مقدمہ درج نہیں۔ پچھلے چھ سے سات ماہ میں پرویز الہٰی اسلام آباد آئے ہی نہیں، چیئرمین پی ٹی کی گرفتاری کے وقت بھی اسلام آباد میں کوئی احتجاج نہیں ہوا اور نہ پرویز الٰہی نے چار ماہ سے کوئی بیان دیا۔

    وکیل نے مزید بتایا کہ اینٹی کرپشن کے کیس میں مقدمہ سے ڈسچارج ہو چکے، نیب کے مقدمہ بھی لاہور ہائیکورٹ انکی گرفتاری غیر قانونی قرار دے دی۔ جیسے ہی لاہور ہائیکورٹ سے رہا کیا گیا تو لاہور پولیس کی حراست سے چھین لیا گیا۔

    جسٹس طارق جہانگیری نے استفسار کیا کہ اسلام آباد میں کوئی ہنگامہ آرائی کوئی جلسہ جلوس آپ نے کیا ؟ کیا پرویز الہی اسلام آباد کے رہائشی ہیں؟ جس پر پرویز الہی کے وکیل نے کہا کہ پرویز الہٰی نے کوئی جلسہ جلوس کوئی ہنگامہ کبھی نہیں کیا، پرویز الہی لاہور کے رہائشی ہیں، اسلام آباد میں بھی انکا گھر ہے۔

    جسٹس طارق جہانگیری کا کہنا تھا کہ ایم پی او آرڈر میں لکھا گیا کہ پرویز الہی نے کارکنوں کو اشتعال دلایا. جس پر پرویز الہی کے وکیل نے شہریار آفریدی کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی کے خلاف اسی قسم کا آرڈر پاس کرنے پر ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کاروائی چل رہی ہے۔

    وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جناب نے دیکھا ہوگا کہ کیسے سادہ لباس میں ملبوس اہلکار نے اٹھا کر گاڑی میں ڈالا، نو مئی کے بعد پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج ہوئے۔ لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری کیا گیا ہے.

    پرویز الہی کے وکیل نے مزید کہا کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے بیلف کے ذریعے پرویز الٰہی کو بازیاب کرانے کا حکم دیا لیکن عدالت کے حکم کو فرسٹریٹ کرنے کیلئے پرویز الٰہی کو اٹک جیل سے پولیس لائنز منتقل کردیا گیا، پہلے ہی شہریار آفریدی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ایم پی او آرڈرز کو کالعدم قرار دے چکی۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پھر اسی طرح کا ایم پی او آرڈر جاری کر دیا، کیا وہ اتنا طاقتور ہو گیا ہے۔

    عدالت نے پرویز الہٰی کی گرفتاری کا حکم معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا۔

    عدالت نے کہا کہ وکیل درخواست گزار کے مطابق پرویز الٰہی کیخلاف اسلام آباد میں کوئی بھی ایف آئی آر درج نہیں۔

    عدالت نے پرویز الٰہی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد کو منگل کے لیے نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے ہدایت کی کہ پرویز الٰہی آئندہ سماعت تک کسی قسم کا کوئی بیان نہیں دیں گے

  • پرویز الٰہی نے  میرے سامنے 5 کروڑ روپے کمیشن وصول کیا، دوست نے بیان دے دیا

    پرویز الٰہی نے میرے سامنے 5 کروڑ روپے کمیشن وصول کیا، دوست نے بیان دے دیا

    لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے دوست افگن فاروق کا کہنا ہے کہ میرے سامنے پرویز الٰہی نے 5کروڑ روپے کمیشن وصول کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے دوست افگن فاروق نے اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔

    افگن فاروق نے اپنے بیان میں کہا کہ پرویز الٰہی نے میرے سامنے 5کروڑ روپے کمیشن وصول کیا جبکہ کھٹالہ تا لکھنوال سڑک کی تعمیر میں 50 کروڑ روپے کمیشن وصول کیا۔

    پرویز الہی کے دوست نے بتایا کہ ٹھیکیدار طارق شفیع یوریا کھاد کے توڑوں میں 5 کروڑ روپے لیکر آیا، ٹھیکیدار نے کہا 25 کروڑ دے چکا ہوں،پانچ یہ ہیں اورباقی رقم 20 کروڑ پہنچ جائے گی۔

    چوہدری افگن فاروق نے اپنے اوپر قاتلانہ حملہ کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے اور قاتلانہ حملے میں افگن فاروق نے چوہدری مونس الٰہی پرالزام لگایا ہے۔

  • پرویز الٰہی کو ضمانت دینے کا فیصلہ معطل

    پرویز الٰہی کو ضمانت دینے کا فیصلہ معطل

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ضمانت دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو حفاظتی ضمانت دینے کے سنگل بینچ فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی، سرکاری وکیل نے کہا کہ پرویز الٰہی کیخلاف گجرات میں اینٹی کرپشن اورتھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج ہے، 4 مئی کو غالب مارکیٹ کیس میں ضمانت خارج ہوئی،کیس میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ فیصلےمیں قرار دیا کہ پولیس تعاقب کے باعث عدالت نہیں پہنچ سکے، فیصلے میں آئین کے آرٹیکل 199 کو دیکھا ہی نہیں گیا۔

    عدالت نے پرویز الٰہی کو ضمانت دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو یکم اگست کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

    پنجاب کی نگراں حکومت نے پرویز الہیٰ کو حفاظتی ضمانت دینے کے سنگل بینچ فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی، جس میں موقف اپنایا تھا کہ سنگل بینچ نے پرویز الٰہی کی درخواست پرحقائق کےمنافی فیصلہ دیا، عدالت فیصلہ کالعدم قراردے کر معطل کرنے کا حکم دے۔

    خیال رہے لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو کسی اور مقدمہ میں گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔

    عدالت نے تھانہ غالب مارکیٹ مقدمہ میں پرویز الٰہی کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ چوہدری پرویز الٰہی ضمانت کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔

  • آئی جی صاحب پرویز الٰہی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار آپ ہوں گے، عدالت

    آئی جی صاحب پرویز الٰہی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار آپ ہوں گے، عدالت

    لاہور : لاہورہائیکورٹ نے جیل میں سہولتوں کیلئے درخواست پر آئی جی صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب پرویز الٰہی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار آپ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کی جیل میں سہولتوں کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس امجد رفیق نے سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔

    عدالتی حکم پرایڈیشنل چیف سیکرٹری اور آئی جی جیل خانہ جات پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیا عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کو سہولیات کیوں فراہم نہیں کی گئیں۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ جب ان کی صحت کو کوئی مسئلہ ہوا تو آئی جی جیل کارروائی کرتے ہیں، جیل رولز میں سب کچھ واضح لکھا گیا ہے، جس پر آئی جیل نے بتایا کہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق 30 ڈگری ٹمپریچر برقرار رکھتے ہیں، کولر میں روزانہ 20کلو برف بھی ڈالتے ہیں۔

    جسٹس امجد رفیق نے آئی جی صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب پرویز الٰہی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار آپ ہوں گے۔

    عدالت نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری صاحب آپ ذمہ دارافسرمقرر کردیں اور افسر تمام سہولتوں کی فراہمی کی رپورٹ آپ کو دے۔

    دوران سماعت اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی پرویز الٰہی کے وکیل سے تلخ کلامی ہوئی ، جس پر عدالت نے آپ آپس میں براہ راست بات نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

    عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور آئی جی جیل کو ہدایت دےکردرخواست نمٹا دی۔

  • منی لانڈرنگ کیس :  پرویز الٰہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    منی لانڈرنگ کیس : پرویز الٰہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    لاہور: مقامی عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کو رقم کی مشکوک منتقلی اور منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کو کیمپ جیل سے گرفتار کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔

    عدالت میں ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ پرویز الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہے ہیں۔ جب یہ رقم منتقل ہوٸی اُس وقت وہ سپیکر پنجاب اسمبلی اور پبلک آفس ہولڈر تھے۔

    پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ شواہد موجود ہیں کہ محمد زمان نے پرویز الہی کے لیے منی لانڈرنگ کی اس لیے انکا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

    سابق وزیر اعلی کے وکیل رانا انتظار نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور موقف اختیار کیا کہ پرویز الہی کے خلاف یہ ساتویں ایف آٸی آر ہے، ایک مقدمے میں ضمانت ملتی ہے تو دوسری میں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

    وکیل نے نشاندہی کی کہ جو ثبوت پیش کیے گٸے ان میں سے ایک بھی پرویز اہی کے خلاف نہیں، محمد زمان سے زبردستی بیان لیا گیا اور بیان میں سابق پرویز الہی کے خلاف کچھ نہیں۔

    عدالت نے وکلا کے دلاٸل کے بعد جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوٸے انھیں جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

  • ‘پرویز الٰہی چوہدری شجاعت کی بات مانتے تو آج بھی وزیراعلیٰ ہوتے’

    ‘پرویز الٰہی چوہدری شجاعت کی بات مانتے تو آج بھی وزیراعلیٰ ہوتے’

    لاہور : ق لیگ پنجاب کے جنرل سیکریٹری چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی چوہدری شجاعت کی بات مانتےتوآج بھی وزیراعلیٰ ہوتے۔

    تفصیلات کے مطابق ق لیگ پنجاب کے جنرل سیکریٹری چوہدری شافع حسین نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی چوہدری شجاعت کی بات مانتےتوآج بھی وزیراعلیٰ ہوتے۔

    چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ مونس الٰہی نے ہمیشہ چوہدری پرویز الٰہی کی مشکلات میں اضافہ کیا،چوہدری پرویزالٰہی کے ساتھ پوری ہمدردی ہے لیکن سیاست اپنی اپنی،چوہدری شافع حسین

    چوہدری شجاعت کی پرویز الٰہی میں ملاقات سیاسی ایجنڈے کے تحت نہیں ہوئی، چوہدری شجاعت اور چوہدری سالک نے خاندانی روایات کےتحت ملاقات کی تاہم سیاسی طورپردونوں خاندانوں کا ایک پلیٹ فارم پر چلنا مشکل ہوچکاہے۔