Tag: پرویز الہی

  • تلہ گنگ ،اٹک ، گجرات اور منڈی بہاؤالدین سے الیکشن لڑوں گا ، پرویز الہی

    تلہ گنگ ،اٹک ، گجرات اور منڈی بہاؤالدین سے الیکشن لڑوں گا ، پرویز الہی

    لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہی کا کہنا ہے کہ تلہ گنگ ،اٹک ،گجرات ،منڈی بہاؤالدین سے الیکشن لڑوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا ن لیگ کی جانب سے انتظامیہ ،پولیس کو استعمال کیا جارہا ہے ، الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہئے۔

    پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ تلہ گنگ ،اٹک ،گجرات ،منڈی بہاؤالدین سے الیکشن لڑوں گا ،انتظامیہ ن لیگ کے ووٹ مانگے گی تو کیا صورتحال ہو گی۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انتخابی شیڈول کے بعد سپریم کورٹ سے بھی رجوع کریں گے، انتخابی تاریخ تبدیل نہیں ہو سکتی۔

    الیکشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بلے کا نشان نہ ہوا تو کوئی الیکشن تسلیم نہیں کرے گا ، یہ کوئی جاتی امرا کا الیکشن تو نہیں ہے، مشورہ ہے پی ٹی آئی کو نہ چھوڑا جائے ووٹ پی ٹی آئی کا ہے، چیف الیکشن کمشنر اپنی ساکھ بحال رکھنا چاہتے ہیں تو جلسوں کی اجازت دی جائے۔

    پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ لاڈلے کو جو سلوک مل رہا ہے یہ فیئر پلے نہیں ہے ، الیکشن شفاف نہ ہوئے تو برا حشر ہو گا، شیڈول کے بعد پی ٹی آئی کے امیدوار سامنے آنا شروع ہو جائیں گے اور کسی کا دل کمزور ہے تو ساتھ کورنگ امیدوار وکیل کو کھڑا کر لیں۔

  • منی لانڈرنگ کیس :  پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    منی لانڈرنگ کیس : پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    لاہور: مقامی عدالت نے ایف آٸی اے منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہی کا جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کو کیمپ جیل سے گرفتار کرنے کے بعد ان کا جسمانی ریمانڈ لینے کیلئے ضلع کچہری لایا گیا۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ایف آئی اے کے وکیل نے تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی، سرکاری وکیل نے بتایا کہ پرویز الٰہی کیخلاف پانچ کمپنیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے اور جو ملزم منی لانڈرنگ میں سہولت کار ہو یا شامل ہو اس سے تحقیقات ہونی ہے، ایف آئی اے کے وکیل نے تفتیش کرنی ہے کہ کتنے مزید افراد اس منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں اس کی معلومات حاصل کرنی ہیں۔

    ایف آٸی اے نے وکیل نے کہا کہ 2004 میں ایک کمپنی بنائی گئی، 71 فیصد شئیر ان کے ہیں یہ آف شور کمپنی ہے، جنرل مینٹرنگ کمپنی یہ پانامہ میں شامل ہے،تمام دیگر کمپنیوں کا پتہ ایک ہیں، مونس الٰہی 23 فیصد شئیر کا مالک ہیں جبکہ ٹریکٹر بنانے والی کمپنی 2012 میں لائسنس کی معیاد ختم ہو گئی اور 2016 میں انہیں رقم منتقل کی گئی اور آف شور کمپنیوں کے ذریعے پیسہ پاکستان منتقل کیا گیا۔

    سرکاری وکیل کے مطابق تفتیش میں معلوم ہو گا کہ ملزم قصور وار ہے یا نہیں، پرویز الہی کے وکیل رانا انتظار نے جسمانی ریمانڈ دینے کی مخالفت کی اور کہا ایف آئی آر کے پہلے صفحے پر پرویز الٰہی کا کوئی نام نہیں لیا گیا، دوسرے صفحہ پر پرویز الٰہی کا نام درج کیا گیا ہے، اس مقدمہ میں پرویز الٰہی پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا، تمام مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے۔

    رانا انتظار کا کہنا تھا کہ کہ گزشتہ روز پرویز الٰہی کی ضمانت ہوئی ہے اور اس مقدمے میں کوئی نوٹس تک جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی عدالت سے اس مقدمے میں گرفتاری کے لیے رجوع کیا گیا۔

    پرویز الہی کے وکیل نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ اسی نوعیت کے الزامات پر ایک مقدمہ خارج کر چکی ہے، وکیل نے استدعا کی کہ پرویز الہی کو منی لانڈرنگ کے مقدمے سے ڈسچارج کیا جائے، ان کے ساتھ مناسب سلوک نہیں ہو رہا کوٸی سہولت نہیں دی گٸی، کوٹھڑی کے فرش پر کیڑے ریگتے ہیں جو لباس پہلے دن پہنا تھا، آج بھی وہی ہے، یہ ہاٸی کورٹ کا بھی حکم نہیں مان رہے۔

    عدالت نے وکلا کے دلاٸل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور سابق وزیراعلی کو جوڈیشل ریمانذ پر جیل بھجوا دیا۔

  • منی لانڈرنگ کیس :  پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

    منی لانڈرنگ کیس : پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

    لاہور : جوڈیشل مجسٹریٹ نے 5 کمپنیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے پرویز الٰہی کی 5کمپنیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست پرسماعت کی۔

    ایف آئی اے نے چوہدری پرویز الہٰی کا جسمانی ریمانڈ مانگ لیا ، ایف آئی اےوکیل نے بتایا کہ پرویز الہٰی کیخلاف ٹھوس شواہدثبوت موجود ہیں۔

    وکیل ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ جو منی لانڈرنگ میں سہولت کار یا شامل ہو اس سےتحقیقات ہونی ہیں، کتنے مزید افراد منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں اس کی معلومات حاصل کرنی ہیں، ملزم قصور وار ہے یابے گناہ یہ تفتیش میں سامنے آسکےگا، جبران خان نےفرنٹ مین کے طور پر کام کیا، جبران خان کوتحقیقات کے لیےبلایا مگر پیش نہیں ہوئے۔

    پرویزالہٰی کے وکیل رانا انتظار نے کہا کہ 5کمپنیوں کا پتہ ایک ہی جگہ کا بتایا جا رہا ہے، مونس الٰہی کے 31 فیصد شیئرز بتائے گئے ہیں ، مقدمےمیں پرویز الٰہی پر کرپشن کاکوئی الزام نہیں لگایا گیا،کچھ کمپنیوں کے ذریعےمنی لانڈرنگ کا الزام لگایا گیا ہے، 8 جون کوپرویز الٰہی کو گرفتار کیا گیا،3 مقدمات قائم کیے گئے، تمام مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائےگئے،گزشتہ روز پرویزالٰہی کی ضمانت ہوئی۔

    راناانتظار کا کہنا تھا کہ اس کیس میں کوئی نوٹس تک جاری نہیں کیا گیا، کسی عدالت سےاس کیس میں گرفتاری کے لیےرجوع نہیں کیاگیا،جبران خان کو مونس الٰہی کافرنٹ مین بتایا گیا ہے پرویزالٰہی کانہیں، باپ بیٹے اور بیٹا باپ کےکاموں کا ذمہ دار نہیں ہے۔

    پرویزالہٰی کے وکیل نے سوال کیا کہ کیا ان کمپنیوں کےخلاف دنیا بھر میں کیا کوئی شکایات درج ہیں ،پرویز الٰہی نان کمپنیوں کے ڈائیریکٹر،شیئر ہولڈرنہیں ہیں، استدعا ہے پرویزالہٰی کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جائے۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے 5 کمپنیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس میں پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    یاد رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہی کو عدالت پیشی سے قبل سروسزاسپتال لے جا کرمعائنہ کرایا گیا، جس میں ڈاکٹروں نے پرویزالہی کو صحت مند قرار دیا تھا۔

  • چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

    چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

    گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری کردیا گیا، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویزالٰہی کے خلاف گوجرانوالہ کی اینٹی کرپشن کی عدالت میں 2مقدمات کی سماعت ہوئی، گوجرانوالہ پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کو ريجنل اينٹی کرپشن ہيڈ کوارٹر سے لاکر ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل کی عدالت میں پیش کیا تھا۔

    محکمہ اینٹی کرپشن نے عدالت سے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کیا، تاہم عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدم ثبوت کی بناء پر پرویز الٰہی کو دونوں مقدمات میں بری کرنے کا حکم دیا۔

    یاد رہے کہ عدالت میں پیشی کے موقع پر چوہدری پرویزالٰہی نے کمرہ عدالت میں اپنے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تھانے میں رکھا گیا اور ادویات بھی نہیں دی گئیں، آج صبح کو بڑی مشکل سے ادویات لیں، مجھے باتھ روم بھی نہیں جانے دیا گیا۔

  • ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کا کیس : پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

    ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کا کیس : پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

    لاہور : عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے مرکزی صدر پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ۔ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز میں   کرپشن کے کیس میں پی ٹی آئی کے مرکزی صدر پرویز الٰہی کو جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ کے روبرو پیش کیا گیا۔

    اینٹی کرپشن حکام نے چوہدری پرویز الٰہی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں سڑک کی تعمیر کی 20 ستمبر 2022کومنظوری دی گئی، میسرز اسد بلڈرز اور میسرز ہائی وے بلڈرزکو 15 کروڑ 22 لاکھ کی ادائیگی کی گئی۔

    اینٹی کرپشن نے عدالت کو بتایا کہ 25کروڑ 5 لاکھ 88 ہزار کی ادائیگیاں بھی کی گئیں،مجموعی طور پر 268 ملین روپے کا قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ 35ملین روپے کی بوگس ادائیگیاں بھی کی گئیں، 40ملین روپےکی بوگس ادائیگی ریت مٹی کے کھاتے میں کی گئی اور منصوبوں میں مجموعی نقصان 1229 ملین روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

    عدالت نے استفسار کیا جن کو ٹھیکے دیئے گئے ان میں سے کس کس کو شامل تفتیش کیا گیا؟ اس معاملے پر انکوائری کہاں پر ہے؟ جس پر اینٹی کرپشن نے بتایا کہ ذرائع سے رپورٹ تیار ہوئی اور رولز کے تحت انکوائری کی گئی، حتمی ٹیکنیکل رپورٹ10 اپریل 2023کو تیار کی اور مقدمہ درج کیا گیا۔

    اینٹی کرپشن کے دلائل مکمل ہونے پر پرویز الٰہی کے وکیل رانا انتظار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کس کے کہنے پر مقدمہ کیا گیا، مدعی مقدمہ کون ہےکوئی پتہ نہیں،اسی نوعیت کے کیسزگوجرانوالہ کی عدالت ڈسچارج کرچکی ہے،اینٹی کرپشن حکام نے وہی الزامات اورمحمد خان بھٹی سمیت دیگر کو ملزم بنایا۔

    سرکاری وکیل نے پرویز الہٰی کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل میں کہا کہ دستاویزریکور اور دیگر شریک ملزمان کی گرفتاری کرنی ہے ، جو ادائیگیاں ہوئیں وہ ریکور کرنی ہیں۔

    سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ بوگس کمپنیوں کو غیر قانونی طور پر ادائیگیاں کی گئیں، پراجیکٹ کو منظوری سے پہلے جاری کیاگیا، بولیاں بھی پہلے مانگی گئیں، مزید تفتیش درکار ہے عدالت جسمانی ریمانڈ فراہم کرے۔

    اینٹی کرپشن وکیل نے کہا کہ اینٹی کرپشن سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں بوگس ادائیگیاں کی گئی ہیں، لالہ موسیٰ سمیت دیگر علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے غیر قانونی ٹھیکے دئیے

    عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے کیس میں پرویزالہٰی کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

  • سابق وزیراعلیٰ پنجاب  پرویز الہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج

    لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ غیرملکی کمپنی سے 12 کروڑکمیشن وصولی کے معاملے پر درج ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا، اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ مقدمہ غیرملکی کمپنی سے بارہ کروڑکمیشن وصولی کےمعاملےپردرج ہوا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ سابق دور میں تین ارب دس کروڑ کی مشینری بیرون ملک سے خریدی گئی، سابق وزیراعلیٰ نے غیرملکی کمپنی سے چون فیصدکمیشن پر معاملہ طے کیا۔

    اینٹی کرپشن حکام نے کہا کہ پرویزالٰہی بار بار طلبی کےباوجود پیش نہ ہوئے، جلد گرفتار کیا جائے گا۔

    یاد رہے گجرات پولیس نے سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی کے گھر کا محاصرہ کیا ، بیس سے زائد پولیس گاڑیوں نے مرکزی اور عقبی گیٹ پر ناکہ لگایا، پولیس آدھے گھنٹے تک کنجاہ ہاؤس کے باہر موجود رہی۔

    چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ بغیر وارنٹ گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، فسطائی ہتھکنڈوں سے ہم ڈرنے والے نہیں، عمران خان کا ساتھ دینے پرہمارے خلاف غیر قانونی حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، پولیس آنے سے پہلے علاقے کی بجلی بند کر دی گئی تھی۔

  • قومی خزانے کو300 ارب کا نقصان پہنچانے کا الزام : نیب کا  پرویز الہی کے گرد گھیرا تنگ

    قومی خزانے کو300 ارب کا نقصان پہنچانے کا الزام : نیب کا پرویز الہی کے گرد گھیرا تنگ

    لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف جاری ماسٹرپلان کی تحقیقات میں معاونت کیلئے ڈی جی ایل ڈی اے کو خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اہور کے ماسٹرپلان کی غیرقانونی منظوری میں سرکاری خزانے کو 300 ارب کا نقصان پہنچانے کے معاملے پر لاہورنیب نے سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔

    لاہور نیب ذرائع نے کہا چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف جاری ماسٹرپلان کی تحقیقات میں معاونت کیلئے ڈی جی ایل ڈی اے کو خط لکھ دیا ہے۔

    جس میں لاہور کے ماسٹر پلان 2050 کی تحقیقات میں معاونت کیلئے گریڈ 18 کے افسر کو فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    نبب مراسلے میں کہا ہے کہ ایل ڈی اے کا فوکل پرسن نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن سے ٹھوکر نیاز بیگ کمپلیکس میں 12 اپریل سے قبل رابطہ کرے اور ڈی جی ایل ڈی اے ماسٹر پلان کی منظوری میں کی گئی بے ضابطگیوں میں معاونت کریں۔

    مراسلے میں کہنا تھا کہ ماسٹر پلان لاہور،قصور ،شیخوپورہ اور ننکانہ کے لئے بنایا گیا اور اس پر2020 میں کام کا آغاز کیا گیا، سابق وزیر اعلی کے دباو پر ماسٹر پلان میں لاہور کے مضافات میں لاکھوں ایکڑ زرعی رقبہ کو براؤن کرنے کا الزام ہے۔

    نیب ذرائع کے مطابق پچانوے مربع کلومیٹر زمین تعمیرات کے لئے اور نئی ہاوسنگ سوسائٹیز کے لئے مختص کرکے ڈویلپرز کو نوازا گیا۔

    ذرائع نے کہا کہ لاہورسابق وزرائے اعلیٰ عثمان بزدار اور پرویز الہٰی پر بڑے رئیل اسٹیٹ ڈویلیپرز سے ملی بھگت کرکے گرین ایریاز کو براون میں تبدیل کروانے کا الزام ہے جبکہ پرویز الٰہی پر موجودہ سکیمز سے بیٹرمنٹ فیس معاف کر کے قومی خزانے کو تین سو ارب کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

  • پرویز الہی کا فواد چوہدری کے بھائی کو فون ، گرفتاری سے متعلق اپنے بیان پر معذرت

    لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کو فون کرکے گرفتاری سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کو ٹیلی فون کیا۔

    جس میں پرویزالٰہی نے گرفتاری سے متعلق اپنے بیان پر فواد چوہدری اور اہلخانہ سے معذرت کی۔

    پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری اور ان کے خاندان سے برسوں پر محیط نہایت احترام و عقیدت کا رشتہ ہے، نادانستہ بیان سے فواد اور اہل خانہ کے جذبات مجروح ہوئے جس پر افسوس ہے۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فوادچوہدری کی گرفتاری و جھوٹے پرچے کا اندراج سفاکیت، نہایت قابل مذمت ہے، بیان پرمعذرت خواہ ہوں، فواد چوہدری اور اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔

    فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ چوہدری صاحب معذرت کرنا آپ کا بڑا پن ہے، آپ ہمیں شرمندہ کررہے ہیں، آپ بڑے ہیں، میں اور میرا خاندان آپ کو اپنا بزرگ سمجھتے ہیں، بطور خاندان آپ اور آپ کے اہل خانہ کی دائم سلامتی کیلئے دعاگو ہیں۔

  • چیف الیکشن کمشنر کا لگایا ہوا وزیراعلیٰ نہیں چلنے دیں گے، پرویز الہی

    چیف الیکشن کمشنر کا لگایا ہوا وزیراعلیٰ نہیں چلنے دیں گے، پرویز الہی

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا لگایا ہوا وزیراعلیٰ نہیں چلنےدیں گے، الیکشن کمشن کے وزیراعلیٰ کیخلاف سپریم کورٹ جاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کی سوچ اورنیت جانتے ہیں، الیکشن کمیشن عمران خان کےخلاف روز مقدمامت بنا رہا ہے۔

    پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کا لگایا ہوا وزیراعلیٰ نہیں چلنے دیں گے، چیف الیکشن کمشنر کے لگائے وزیراعلیٰ کیخلاف سپریم کورٹ جاؤں گا، ہم تو خود اسمبلیاں توڑ کر بیٹھیں ہیں، الیکشن جب ہوں لڑیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ گجرات میں بہت بڑی آبادی کیلئے بنائے اسپتال میں سامان جارہا تھا، ن لیگ کےغنڈوں نے سامان برباد کیا، ان کے خلاف کیسز ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان سچا لیڈر ہے، جھوٹ نہیں بولتا اور شریف خاندان والے صبح اٹھ کر رات تک جھوٹ بولتے ہیں۔

    پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نام دے دیے ہیں، عمران خان مشاورت کرتےہیں، وہ غلطی کرتےہیں تو ہم انہیں روکتے ہیں، مخالفین اگر غلطی کرے تو ہم اس غلطی کو روکتے نہیں ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی  کا اعتماد کا ووٹ لینے سے انکار

    وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کا اعتماد کا ووٹ لینے سے انکار

    گوجرنوالہ: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے اعتماد کا ووٹ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مضبوط ہے،اعتماد کےووٹ کی ضرورت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کارڈیالوجی اسپتال میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ویسٹ مینجمنٹ کیلئے غیرملکی کمپنی کولیکرآرہےہیں، حکومت اللہ نےدی ہے جو نیتوں کےحال جانتا ہے۔

    پرویز الہی کا کہنا تھا کہ 25 تاریخ کو جوان کا حال ہوا تھا ان کی زبانیں باہرآئی ہوئی تھیں، یہ سارے نالائق ن لیگ والے پیچھےرہ جائیں گے، شہبازشریف ایکسپوز ہوگیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اعتماد کا ووٹ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اعتماد کے ووٹ کی کوئی ضرورت نہیں، ہم گورنرپنجاب کا حکم نہیں مانتے، گورنر کبھی گاڑیاں مانگتا ہے تو کبھی کچھ، ایک پیسا بھی نہیں دیں گے۔

    انھوں نے وزیر آباد حملے پر امریکا میں مقیم آئی جی پنجاب سے تحقیقات کیلئے ٹیم بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے آئی جی کو امریکا بھیج دیا ہے، یہ ہمارے لیے بھی ایک لمحہ فکریہ ہے۔

    پرویز الہی نے بتایا کہ ہم نے تو کہا تھا وزیر آباد میں پی ٹی آئی والے افسران خود لگالیں، پی ٹی آئی قیادت کو ذمہ دارانہ بیان دینے چاہیں ، ان کی اپنی حکومت ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قائد اعظمؒ کے بعد عمران خان جیسا ایماندار لیڈر پہلی بارپاکستان کو ملا ہے، عمران خان جیسا لیڈرپاکستان میں پیدا نہیں ہو گا، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کوبہت ترقی کرنی ہے۔