Tag: پرویز الہیٰ

  • بانی پی ٹی آئی سمیت پی ٹی آئی کے متعدد امیدوار الیکشن کی دوڑ سے باہر

    بانی پی ٹی آئی سمیت پی ٹی آئی کے متعدد امیدوار الیکشن کی دوڑ سے باہر

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سمیت شاہ محمود قریشی، پرویز الہیٰ ،فواد چوہدری اور صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواستیں خارج کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں فل بنچ نے محفوظ کیے گئے فیصلے سنادئیے۔

    فل بینچ نے بانی پی ٹی آئی کے این اے 122 اور این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

    عدالت نے پرویز الہیٰ کے این اے 64گجرات، پی پی32,34, این اے69منڈی بہاوالدین ، پی پی42منڈی بہاوالدین ، این اے59تلہ گنگ، پی پی23 تلہ گنگ سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواستیں خارج کیں۔

    عدالت نے ۔شاہ محمود قریشی کے این اے 150 این اے 151 ، پی پی218 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے سے متعلق ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواستیں خارج کردیں۔

    فواد چوہدری کے این اے60 اور این اے61 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کو چیلنج کیا تھا، جسے عدلت نے مسترد کر دیا ۔

    حلقہ این اے 129سے حماد اظہر اور صنم جاوید کے این اے119 اور این اے 120 پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواستیں خارج کر دی گٸیں۔

    دوسری جانب این اے 56سے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواست مسترد کردی گٸی ۔ عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے این اے 71 اور پی پی 46 سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف بھی درخواست مسترد کر دی گئی۔

  • پرویز الہیٰ کی آج رہائی کا امکان

    پرویز الہیٰ کی آج رہائی کا امکان

    لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے ضمانتی مچلکے بینکنگ کورٹ میں جمع کرادیئے گئے، جس کے بعد آج پرویز الہی کو رہا کرنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت کےمچلکے جمع کرا دیئے گئے ، مچلکوں کی جانچ پڑتال کے بعد چوہدری پرویز الہی کی روبکار جاری کئے جائیں گے۔

    روبکار جیل حکام کو موصول ہوتے ہی آج پرویز الہی کو رہا کرنے کا امکان ہے، عدالت نے چوہدری پرویزالٰہی کو 5 لاکھ روپےکے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

    خیال رہے لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو کسی اور مقدمہ میں گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔

    عدالت نے تھانہ غالب مارکیٹ مقدمہ میں پرویز الٰہی کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ چوہدری پرویز الٰہی ضمانت کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔

    چوہدری پرویز الٰہی کی ددخواست میں نامعلوم کیسز گرفتار کرنے سے روکنے کی استدعا کی تھی۔

  • پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق زمان پارک لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور بیرسٹر علی ظفر نے خصوصی شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں نے حکومت کے ساتھ ہونے والے دو ملاقاتوں کا احوال شرکا کے سامنے رکھا۔

    ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ کے گھرچھاپےکےبعد حکومت سےمذکرات پرپی ٹی آئی میں اختلاف رائے سامنے آیا، ارکان کی اکثریت رائے تھی کہ مرکزی صدر کے گھر پر پولیس چھاپے کے باوجود مذاکرات جاری رکھنے چاہیے یہ گرفتاریاں اور چھاپے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔

    ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی میں شامل تینوں رہنما اب بھی مذاکرات کو جاری رکھنےکےحق میں ہیں،رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمیں مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے ایسا کیا تو حکومت کو جواز مل جائے گا۔

    عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں چند سینئر رہنماؤں نے ماحول بہتربنانے تک مذاکرات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پرویزالٰہی کےگھرچھاپے سے واضح ہوگیا کہ مذاکرات کرنیوالے سیاستدان کمزورہیں۔

    اجلاس میں اس نقطے پر بھی گفتگو ہوئی کہ مذاکرات میں معاملہ ستمبر یا جولائی کا نہیں بلکہ بجٹ دینےکا ہے اسحاق ڈار ایسا بجٹ دینا چاہتےہیں جو عالمی مالیاتی اداروں سےبات چیت کےخلاف ہوگا، ایسے بجٹ سے نئی آنے والی حکومت کے لیے مشکلات پیدا کرناچاہتے ہیں۔۔ یہ چاہتےہیں نگراں حکومت تین ماہ کا بجٹ دے اورپھر نئی حکومت سالانہ بجٹ لائے۔

  • "حکومت ایسا ماحول نہ بنائے جس سے بگاڑ پیدا ہوجائے”

    "حکومت ایسا ماحول نہ بنائے جس سے بگاڑ پیدا ہوجائے”

    لاہور: وائس چیئرمین پی ٹی ۤآئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات والے واقعے کے بعد ایسا ماحول بنے گا تو کوئی حل نہیں نکل سکے گا بلکہ مزید بگاڑ ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پرویز الہیٰ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ رات کے واقعے سے ہم رنجیدہ ہیں، پرویزالٰہی کےگھرپرجو کچھ کیا گیا دلی صدمہ پہنچا،پرویزالٰہی ضمانت پرتھے،سرچ وارنٹ کے بغیرپولیس گھرمیں داخل ہوئی،ایسےماحول سے کوئی حل نہیں نکلےگا بلکہ بات بگڑےگی۔

    وائس چیئرمین پی ٹی ۤآئی کا کہنا تھا کہ ذاتی طورپر بہت دکھ ہوا ہے میرےپاس اس کےالفاظ نہیں ہیں، چوہدری ہاؤس میں وہ ہستیاں بھی رہائش پذیر ہیں جو حکومت کیساتھ تعاون کررہی ہیں، وہ ہستیاں پی ڈی ایم کاحصہ ہیں اس کا بھی احساس نہیں کیا گیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آزمائش کےدن آتےہیں اورگزر جاتے ہیں، پرویزالٰہی کے حوصلےاورعزم کو جانتا ہوں مونس الٰہی سے بھی رابطہ ہوا ہے،انشااللہ یہ وقت گزرجائےگا۔

    شریف خاندان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ شریف فیملی پرجب مشکل وقت آیا تو چوہدری برادران نے مدد کی،کاش جنہوں نے کل حملہ کیا وہ ماضی کی روایت کو یاد رکھتےتو شاید ایسانہ کرتے۔

    انہوں نے کہا کہ کل رات جس طرح گیٹ توڑےگئےایسے ہی عمران خان کےگھرپربھی حملہ کیا گیا،عمران خان کے گھرپر بھی چادراورچاردیواری کاخیال نہیں رکھا گیا،عمران خان بھی اس آزمائش سےگزرےاورگزررہےہیں۔

    حکومت کے ساتھ مذاکرات سے متعلق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو ہم نےکوئی زبردستی نہیں بٹھایا،حکومتی لوگ اپنی مرضی کےمطابق بیٹھےہیں،خواجہ آصف کوتحفظات ہیں توانہیں اپنی پارٹی سےبات کرنی چاہیے ہم چاہتےہیں نیک نیتی کےساتھ بات چیت آگےبڑھے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف نیک نیتی سے مذاکرات کیلئے بیٹھی ہے،اس وقت ملک میں جمود ہے ہم چاہتے ہیں کہ جمود سےباہرنکل کرانتخابات کی طرف بڑھیں۔

  • ‘عدلیہ مخالف مہم نوازشریف کےاشارے پرچلائی جارہی ہے’

    لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے الزام عائد کیا ہے کہ عدلیہ مخالف مہم نواز شریف کے اشارے پر چلائی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں چوہدری پرویزالٰہی نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے عدلیہ اصلاحات بل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنےغیرآئینی قواعد وضوابط سپریم کورٹ پرمسلط نہیں کرسکتی، مریم نواز،راناثنااللہ کے بعد شہبازشریف نے بھی کر عدلیہ مخالف جذبات کا بتادیا۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ عدلیہ مخالف مہم نوازشریف کےاشارےپرچلائی جارہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: آئین کہتا ہے الیکشن 90 دن میں ہونگے تو اسے کوئی نہیں روک سکتا، عابد زبیری

    وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پرویز الہیٰ نے کہا کہ شہبازشریف اپناعلاج رورل ہیلتھ سینٹرسےکرائیں،ہوسکتا ہےکہ علاج کے بعد شہبازشریف کی کسی اچھےکام کی طرف توجہ ہوجائے کیونکہ شہبازشریف کی آٹاشعبدہ بازی اب تک متعدد غریبوں کی جان لےچکی۔

    اپنے بیان میں انہوں نے پنجاب کی نگراں حکومت پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت کو مشورہ ہے کہ رورل ہیلتھ سینٹرزمیں آٹاپوائنٹس بنالیں تاکہ زخمی ہونے والوں کا فوری علاج کیا جاسکے۔

  • ‘زمان پارک آپریشن مریم نواز کی خواہش پر کیا جا رہا ہے’

    ‘زمان پارک آپریشن مریم نواز کی خواہش پر کیا جا رہا ہے’

    لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ زمان پارک آپریشن مریم نواز کی خواہش پر کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں کہا کہ انتخابات کرانے کے آئینی اور قانونی حکم میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے الیکشن نہیں روک سکتے، الیکشن ہوکر رہیں گے۔

    پرویز الہیٰ نے کہا کہ زمان پارک آپریشن مریم نواز کی خواہش پر کیا جا رہا ہے، نگران پنجاب حکومت وفاقی حکومت کی کٹھ پتلی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آئینی اور سیاسی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہےاور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، نگران وزیر اعلیٰ پی ڈی ایم کی ہر سازش کے حصہ دار ہیں۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت سیاسی حالات خراب کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، اعلیٰ عدلیہ سے امید ہے حکمرانوں کے ہتھکنڈوں کا نوٹس لے گی۔

    پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ حکمرانوں میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں، انتخاب آئینی مدت میں ہونے چاہیں، ملتوی کرانے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی کیونکہ عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچ چکا ہے۔

  • تحریک عدم اعتماد :پرویز الہیٰ ایم کیو ایم کے حکومتی ٹیم سے مذاکرات کامیاب کرانے کیلئے متحرک

    تحریک عدم اعتماد :پرویز الہیٰ ایم کیو ایم کے حکومتی ٹیم سے مذاکرات کامیاب کرانے کیلئے متحرک

    اسلام آباد : نامزد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ تحریک عدم اعتماد پر ایم کیوایم کے حکومتی ٹیم سے مذاکرات کامیاب کرانے کیلئے متحرک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ کے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے بیک ڈور رابطے جاری ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ ایم کیوایم کےحکومتی ٹیم سے مذاکرات کامیاب کرانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔

    اس سلسلے میں چوہدری پرویز الہیٰ کی ترین گروپ سے آج 2 بجے ہونے والی ملاقات کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی اسلام آباد میں مصروفیات کے باعث وقت تبدیل ہوا۔

    ذرائع کے مطابق ترین گروپ سے پرویز الہیٰ کی لاہور پہنچنے کے بعد آج ہی ملاقات متوقع ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے فیصل واوڈا کو ایم کیوایم پاکستان سے بات چیت کا ٹاسک دے دیا ہے ، فیصل واوڈا آج حکومتی ٹیم کے ساتھ ایم کیوایم وفد سے ملاقات کریں گے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا مکمل اعتماد اور ہر قسم کے فیصلے کا بھرپور مینڈیٹ حاصل ہے، میں پرویزخٹک اور عمران اسماعیل حکومتی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    گذشتہ رات حکومتی ٹیم نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی تھی ، پرویز خٹک، عمران اسماعیل پر مشتمل دو رکنی حکومتی وفد نے مذاکرات کیے۔

    خیال رہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن، ایم کیوایم پاکستان میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔

  • رجب طیب اردگان کے فیصلے سے خلافت عثمانیہ کے دور کی یاد تازہ ہوگئی، پرویز الہیٰ

    رجب طیب اردگان کے فیصلے سے خلافت عثمانیہ کے دور کی یاد تازہ ہوگئی، پرویز الہیٰ

    لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ رجب طیب اردگان کے فیصلے سے خلافت عثمانیہ کے دور کی یاد تازہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے ترک صدر رجب طیب اردگان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 15ویں صدی کی یادگار مسجدکی دوبارہ بحالی ترک صدر کا جراتمندانہ فیصلہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ طیب اردگان کے فیصلے سے خلافت عثمانیہ کے دور کی یاد تازہ ہوگئی ترک صدر کو مسجدکا درجہ بحال کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ آیا صوفیہ مسجددنیا بھر کے مسلمانوں کا ثقافتی ورثہ ہے،1453میں سلطان محمدفاتح دوئم کے دور میں قائم مسجد کو 1935 میں میوزیم بنایاگیا تھا۔

    آیا صوفیہ میوزیم سے مسجد میں تبدیل

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردگان نے 1934 میں مصطفیٰ کمال اتا ترک کی جانب سے میوزیم میں تبدیل کی گئی آیا صوفیہ مسجد کو عدالتی فیصلے بعد بحال کرتے ہوئے نماز کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

    ترک صدر نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے بنائے ٹیمپل ماؤنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہودی اورعیسائی بھی تو مسلسل مسجدالاقصیٰ کو نشانہ بنا رہے ہیں جو خاموش رہتے ہیں اور آیا صوفیہ مسجد پر تجویز کی جرات نہیں کرسکتے انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ آیا صوفیہ کو مسجدمیں تبدیل کرنا ترکی کا حق ہے۔

  • اراکین پنجاب اسمبلی کی بے احتیاطی پر اسپیکر برہم، ماسک نہ پہننے والوں کو وارننگ

    اراکین پنجاب اسمبلی کی بے احتیاطی پر اسپیکر برہم، ماسک نہ پہننے والوں کو وارننگ

    لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز  الہیٰ نے ماسک نہ پہننے والے ممبران کو سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے ماسک نہ پہننے والے ممبران کو سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کا ن لیگ،ق لیگ یا پی ٹی آئی نہیں بلکہ سب پر حملہ ہے۔

    پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہا اب بھی کہہ رہا ہوں بغیر ماسک پہنے ایوان میں نہ آئیں، ماسک اور احتیاط کرنے میں سب کا ہی بھلا ہے تاکہ کرونا سے بچا جا سکے۔

    اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران پرویز الہیٰ نے صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر خوراک ایوان میں موجود کیوں نہیں ہیں،سوال جواب ان کے محکمے کے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ آفس میں سردار عثمان بزدار اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت کرونا صورتحال اور فلاح عامہ پر بات چیت کی گئی تھی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کی خوشحالی کے لیے ایک تھے اور ایک رہیں گے،مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے،ساتھ لے کر چلیں گے،غلط فہمیاں پیدا کرنےکی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔

  • وکلا برادری نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کے لیے کام کیا ہے،پرویز الہیٰ

    وکلا برادری نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کے لیے کام کیا ہے،پرویز الہیٰ

    لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ وکلا برادری نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کے لیے کام کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نومنتخب صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری طاہر نصر اللہ وڑائچ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی موجود تھے۔

    چوہدری پرویز الہیٰ نے نومنتخب عہدیداروں کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق نے وکلا کے مسائل کے حل اور عوام کو فوری و سستے انصاف کی فراہمی میں وکلا برادری کا کھل کر ساتھ دیا ہے۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے امید ظاہر کی کہ لاہور بار کے نومنتخب عہدیدار معاشرے کی اصلاح میں فعال کردار ادا کریں گے اور وکلا برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

    طاہر نصر اللہ وڑائچ نے مطالبہ کیا کہ لاہور ہائی کورٹ میں وکلا اور سائلین کے لیے پارکنگ کا بڑا مسئلہ ہے لہٰذا پارکنگ پلازہ اور اسپتال تعمیر کروایا جائے۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے یقین دہانی کروائی کہ صوبائی وزیر قانون کے ساتھ مشاورت کر کے پنجاب حکومت سے پارکنگ پلازہ اور اسپتال کی تعمیر کے سلسلے میں بات کریں گے۔