Tag: پرویز الہی

  • وزارت اعلیٰ عمران خان کی امانت ہے جب کہیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے، پرویز الہی

    وزارت اعلیٰ عمران خان کی امانت ہے جب کہیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے، پرویز الہی

    ہارون آباد : وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ وزارت اعلیٰ عمران خان کی امانت ہے جب کہیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور حلقہ این اے 169 میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

    شوکت بسرا نے فورٹ عباس اور ہارون آباد میں جاری ترقیاتی پراجیکٹ پر آگاہ کیا، اس موقع پر پرویز الٰہی نے کہا کہ وزارت اعلیٰ عمران خان کی امانت ہے جب کہیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اسمبلیوں کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا سے پرہیز کرے، عمران خان ہی ہمارے لیڈر ہیں، وہ ہی ملک کو اس دلدل سےنکال سکتے ہیں۔

    گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بار پھر عمران خان کا ساتھ دینے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا تھا عمران خان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔

  • عمران خان پر حملے کے پیچھے کون ہیں؟  تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت

    عمران خان پر حملے کے پیچھے کون ہیں؟ تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے عمران پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے آئی جی پولیس کو عمران پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جے آئی ٹی میں انسداد دہشت گردی کو شامل کیا جائے گا، بظاہر لگتا ہے، حملہ کرنے والے ایک نہیں دو بندے تھے۔

    پرویز الہی کاکہنا تھاکہ جاننا چاہتے ہیں فائرنگ واقعے کے پیچھے کون ہیں اور کن لوگو ں نے ملزم کوتربیت دی ، وہ کیا سوچ ہےجس کے تحت اس لڑکے کو تیارکیاگیا ،ملزم کو کتنے پیسے ملے، کہاں سے لے کر آئے۔

    تفتیش آگےبڑھےگی تومیڈیاکےسامنےلائیں گے، حملہ کرنےوالےملزمان کوکیفرکردارتک پہنچائیں گے۔

    یاد رہے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے واقعے پر وفاق نے پنجاب حکومت کو جےآئی ٹی بنانے کا مراسلہ لکھ دیا۔

    مراسلے میں کہا گیا تھا کہ جےآئی ٹی میں پولیس افسران اورخفیہ اداروں کےنمائندوں کو شامل کیا جائے، جے آئی ٹی واقعے کی شفاف انکوائری کرے گی۔

    وزارت داخلہ نے مراسلہ چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی ،اورایڈشنل کو ارسال کیا تھا۔

  • ‘بجٹ پاس نہ ہونے کی صورت میں شہباز حکومت فارغ ہو جائے گی’

    ‘بجٹ پاس نہ ہونے کی صورت میں شہباز حکومت فارغ ہو جائے گی’

    لاہور : اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کا کہنا ہے کہ آج بجٹ پیش کرنے کی اجازت دیں گے تاہم بجٹ پاس نہ ہونے کی صورت میں شہباز حکومت فارغ ہو جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی رول210کےتحت کسی غیر شخص کواسمبلی میں بیٹھنےکی اجازت نہیں، کسی ایڈوائزرکو قومی اسمبلی میں بیٹھنے کی اجازت ہے مگر پنجاب اسمبلی میں نہیں۔

    پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ عطا تارڑ کو آئین کے مطابق اسمبلی سے باہر جانے کو کہا، اسپیکر کے پاس اختیار ہے بدنظامی پیدا کرنے پر وہ کسی کوبھی باہرنکال سکتےہیں اور وہ اسمبلی حدود کے اندر بھی داخلے سے روک سکتا ہے۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آج بجٹ پیش کرنے کی اجازت دیں گے، بجٹ پاس کیسے کرائیں گے ان کے پاس ممبرز پورے نہیں، بجٹ پاس نہ ہونے کی صورت میں حکومت فارغ ہو جائے گی۔

    گذشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے حمزہ شہباز حکومت کو وارننگ دی تھی کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی ایوان میں پیش ہوں گے تو بجٹ پیش ہوگا۔

    پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ کیسے ہوسکتا ہے کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی وزیراعلیٰ کی بات نہیں مان رہے، دونوں کے مہندی لگی ہے۔ یا پردے میں رکھا جو غائب ہیں، یہ کیا ماجرہ ہے،حکومت کیا کر رہی ہے۔

  • لانگ مارچ کی تاریخ : مسلم لیگ ق کا تحریک انصاف کو مشورہ

    لانگ مارچ کی تاریخ : مسلم لیگ ق کا تحریک انصاف کو مشورہ

    لاہور : مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف کو لانگ مارچ کی تاریخ فوری نہ دینے کا مشورہ دے دیا اور کہا ضروری بھی ہو تو ایک ماہ کے بعد کی تاریخ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے ملاقات کا احوال سامنے آگیا ، ذرائع نے کہا ہے کہ ق لیگ نے شاہ محمود قریشی کو لانگ مارچ کی تاریخ فوری نہ دینے کا مشورہ دے دیا۔

    ذرائع چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ ابھی کچھ روز کے لیے لانگ مارچ نہ کریں اور ضروری بھی ہو تو ایک ماہ کے بعد کی تاریخ دیں ، جولائی میں ضمنی انتخاب کےبعد لانگ مارچ بہتر ہوگا۔

    جس پر ذرائع شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خان صاحب تو فوری لانگ مارچ کرنا چاہتےہیں، آپ کی تجویز پر عمران خان،پارٹی رہنماؤں سےمشاورت کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہی سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت لانگ مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    بعد ازاں شاہ محمودقریشی کی زیرصدارت پنجاب پارٹی تنظیم کااجلاس ہوا تھا ، جس میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا تھا کہ 25 مئی پاکستان اور پنجاب کی تاریخ کا سیاہ دن تھا، کارکنوں کے گھروں پر چھاپے اور خواتین کو ہراساں کیا گیا،اتنی پولیس گردی آمریت کےدورمیں نہیں ہوئی۔

    شاہ محمودقریشی نے ہدایت کی کہ لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کریں، ضمنی الیکشن ہونے جارہے ہیں، پی ٹی آئی بھرپورحصہ لے گی۔

  • ‘الیکشن کمیشن کا فیصلہ منحرف ارکان کیلئے عبرت کا مقام، حمزہ شہبازتو سمجھیں فارغ ہوگیا ہے’

    ‘الیکشن کمیشن کا فیصلہ منحرف ارکان کیلئے عبرت کا مقام، حمزہ شہبازتو سمجھیں فارغ ہوگیا ہے’

    لاہور :اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ منحرف ارکان کیلئے عبرت کا مقام ہے، یہ معاشرے میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے پنجاب کے 25 اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے حکم پر اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اللہ کا شکر ہے کہ ہماری عزت رکھی ، چیف الیکشن کمشنر کو مبارکباد دیتا ہوں۔

    پرویز الہی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ منحرف ارکان کیلئے عبرت کا مقام ہے، منحرف اراکین معاشرے میں منہ دکھانے کے بھی قابل نہیں رہے، حمزہ شہباز نے ریت پر عمارت تعمیر کی اس میں خود ہی دفن ہوگیا ہے۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ باپ بیٹے کا شوق ہے دونوں لگے ہیں جب تک پوری طرح ذلیل نہ ہوں ، اب یہ گھنٹوں اور دنوں کی کہانی ہے ، یہ کمپنی چلنے والی نہیں ، انشااللہ الیکشن ہوں گے پھر دیکھیں گے ن لیگ کا حشر کیا ہوتا ہے۔

    الیکشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں الیکشن ہونگے ، صوبوں میں نہیں ہوں گے ، صوبوں کی معیاد تو ابھی باقی ہے، ہماری ابھی میعاد رہتی ہے، ضروری نہیں صوبائی الیکشن ہوں۔

    پرویز الہی نے کہا کہ تھوڑا انتظار کرلیں آج ملتان میں عمران خان تاریخ دیں گے ، عمران خان کے پہنچنے سے پہلے پہلے سارے کام ٹھیک ہوجائیں گے، میں ابھی قائم مقام گورنر پنجاب نہیں ہوں ، اسمبلی کا اجلاس پہلے ہی بلا چکا ہوں۔

    رہنما مسلم لیگ ق کا کہنا تھا کہ حمزہ شہبازتو سمجھیں فارغ ہوگیا ہے، الیکشن ہوں گے لیکن صرف وفاق کی سطح پر ہوں گے ، تھوڑا صبر کریں، جو نئی فلم بنی ہے، ساری سامنے آجائے گی، وفاق میں دھڑن تختہ کیلئے تھوڑا صبر کرلیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ الیکشن دنوں کا کھیل ہے زیادہ دور کی بات نہیں، خان صاحب ہمارے لیڈر ہیں، صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کیلئے عمران خان سے بیٹھ کر بات کریں گے ، دوتہائی اکثریت کسی طریقے سے ممکن ہوسکتی ہے۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کلہ پنجاب بڑا صوبہ ہے، کےپی میں فضل الرحمان کے بھی ووٹ ہیں، کسی جماعت کیساتھ جو بھی رول ہوگا عمران خان سے اجازت لیں گے ،سرپرائز دینے کا کہا تھا جو اپنی حکومت بنا کر دیں گے۔

  • وفاقی وزرا  نے   پرویز الہی کو عمران خان کا اہم پیغام پہنچادیا

    وفاقی وزرا نے پرویز الہی کو عمران خان کا اہم پیغام پہنچادیا

    لاہور : وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک نے پرویز الہی کو عمران خان کا پیغام پہنچادیا ، پرویز الہی نے کہا آج کی ملاقات سے متعلق چوہدری شجاعت کو اعتماد میں لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک چوہدری برادران کے گھر پہنچے تو چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے ان کا استقبال کیا۔

    وفاقی وزرا اور چوہدری برادران کے درمیان ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے حکومت کی حمایت سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔

    ملاقات میں مونس الہی اور طارق بشیر چیمہ شریک ہوئے ،اس دوران وفاقی وزرا نے وزیر اعظم عمران خان کا پیغام چوہدری برادران تک پہنچایا گیا۔

    دوران ملاقات طارق بشیر چیمہ نے ساڑھے تین سال میں پارٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جس پر پی ٹی آئی وزراء نے کہا وزیراعظم عمران خان کو اس ساری صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

    پرویز الہی کا کہنا تھا کہ آج کی ملاقات سے متعلق چوہدری شجاعت کو اعتماد میں لیں گے اور آئندہ ملاقات اسلام آباد میں ہو گی۔

  • پی ٹی آئی والوں کو ڈرنےکی ضرورت نہیں، ہم پورا ساتھ دیتے ہیں، پرویز الٰہی

    پی ٹی آئی والوں کو ڈرنےکی ضرورت نہیں، ہم پورا ساتھ دیتے ہیں، پرویز الٰہی

    گجرات: وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت کے مرکزی رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کوڈرنےکی ضرورت نہیں، ہم جب ساتھ دیتےہیں پورا دیتےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات میں منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ شہبازشریف کے ہاتھ میں گجرات کا نقشہ کسی نےغلط پکڑا دیاتھا، ن لیگ والوں کو کوئی توفیق نہیں ہوئی کہ ایک اینٹ گجرات میں لگاتے۔

    انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں پہلامنصوبہ حسین الٰہی لے کرآیاتھا اور آج کےافتتاح میں حسین الہیٰ کا بڑا کردار ہے، گیس زیادہ نہ ہونےسےصنعتوں کومشکلات کاسامناتھا تاہم اب 65کروڑ روپےکے منصوبے سے گجرات کو گیس ملے گی۔

    چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کابڑاسینٹرگجرات میں بنانے جارہےہیں اور 4 مختلف مقامات پرالگ سینٹرز تعمیرکیے جائیں گے جب کہ صحت،تعلیم ،فلاح وبہبودکیلئےمزیدمنصوبے شروع کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کچھ بھی کہےیہ حکومت5سال پوراکرےگی اور پی ٹی آئی والوں کوڈرنےکی ضرورت نہیں، ہم جب ساتھ دیتےہیں پورادیتےہیں۔

  • شریف برادران کرپٹ ثابت ہوچکے ہیں، پرویز الہی

    شریف برادران کرپٹ ثابت ہوچکے ہیں، پرویز الہی

    ملتان : پاکستان کے ہرشخص کی نظر میں سپریم کورٹ کی طرف ہے فیصلہ جو بھی آئے یہ دونوں بھائی چورثابت ہو گئے ہیں اور اب ملک میں کرپٹ لوگوں کی جگہ نہیں۔

    ملتان میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان میں محبت کے ساتھ استقبال کیا گیا جس پر اہالیان کے شکر گذار ہیں جنہوں نے عزت افزائی کی ۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ نوازشریف اور شہبازشریف سے نفرت کرتے ہیں کیوں کہ یہ دونوں تمام پیسے کھا گئے ہیں۔

    پرویز الہی نے کہا کہ پاناما کیس کی وجہ سے حکومت اکھڑچکی ہے اس لیے پاکستان کے ہرشخص کی نظرسپریم کورٹ کی طرف ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں کرپٹ لوگوں لوگوں کی کوئی جگہ باقی نہیں رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ایک بھائی نے اسپتال ٹھیکے پردینے کا اشتہار دے رکھا ہے جب کہ دوسرے بھائی نے لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دینے کا وعدہ کر رکھا ہے لیکن عوام کو ملنا کچھ نہیں ہے بلکہ یہ دونوں اس میں سے کمیشن نکال لیں گے۔

    پرویز الہی نے کہا ہے کہ حکومت امن وامان میں ناکام ہو گئی ہے اور پنجاب میں کرائم ریٹ میں 300 فی صد گناہ کا اضافہ ہوا ہے ، یہ لوگ کرکٹ میچ کی سیکیورٹی کاانتظام نہیں کرسکتے لیکن سب کام فوج نے ہی کرنا ہے تو انہوں نے کیا کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ان دونوں بھائیوں جیسےڈھیٹ نہیں ملیں گے اور دونوں بھائیوں کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے ڈھیٹوں میں آجائے گا۔

  • حکومت کے لئے پنجاب کی بجلی اور گیس کا سودا کیا گیا ، پرویز الہی

    حکومت کے لئے پنجاب کی بجلی اور گیس کا سودا کیا گیا ، پرویز الہی

    لاہور: سابق نائب وزیر اعظم اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے تیسری بار وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بننے کیلئ پنجاب کی بجلی اور گیس کا سودا کر دیا گیا۔

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا لوڈ شیڈنگ سے صوبے کی صنعتیں دیوالیہ اور عوام بے حال ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں روزانہ بیس بائیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے باعث صنعتیں و کاروبار بند اور چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔

    حکومت کے جھوٹے وعدوں کا سڑکوں پر ماتم کرنے والے محنت کش اور روزہ دار بجلی مانگ رہے ہیں، چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا نندی پور، اوچ، گدو اور ساہیوال پاور پراجیکٹس کی حقیقت بھی عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہے۔

    ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے پراجیکٹ لگانے کا شور مچانے اور ان کا افتتاح کرنے والوں نے آج تک ایک میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل نہیں کی۔

  • چودھری شجاعت کی جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات، تجارت بڑھانے پر اتفاق

    چودھری شجاعت کی جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات، تجارت بڑھانے پر اتفاق

    چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات ،دونوں ملکوں میں تجارت زیادہ سے زیادہ بڑھائی جائے۔

     پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر نے پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالٰہی سےان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔

    ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،۔چوہدری شجاعت نے روزگار کے سلسلہ میں مقیم پاکستانیوں سے بہتر سلوک پر جنوبی کوریا کی حکومت اور عوام سے دلی تشکر کا اظہار کیا۔

    چوہدری شجاعت  کاکہناتھا پاکستان کے عوام جنوبی کوریا کے ساتھ بہتر تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔