Tag: پرویز خٹک

  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: پرویز خٹک  نے بطور گواہ بیان ریکارڈ کرادیا

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: پرویز خٹک نے بطور گواہ بیان ریکارڈ کرادیا

    راولپنڈی : 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی موجودگی میں پرویز خٹک بیان ریکارڈ کرادیا، بیان کے دوران بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں مسکراتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی۔

    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے ، نیب ٹیم پراسیکیوٹر جنرل سردارمظفر عباسی کی سربراہی میں اور بانی پی ٹی آئی کےوکیل عثمان گل، ظہیرعباس اور خالد چوہدری بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

    دوران سماعت پرویز خٹک اور بانی پی ٹی آئی آمنے سامنے آگئے، اہم گواہ پرویز خٹک بیان ریکارڈ کرایا۔

    پرویزخٹک کے بیان کے دوران بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں مسکراتے رہے، پرویزخٹک نےبیان دیا کہ نیب نے مئی 2023میں 190 ملین پاؤنڈ کے حوالے سے بیان لیا، شہزاد اکبر نے کابینہ کو بتایا تھا پاکستان سے باہر بھجوائی رقم برطانیہ میں پکڑی گئی، پکڑی گئی رقم پاکستان کو واپس کی جائے گی۔

    سابق رہنما نے کہا کہ یہ معاملہ کابینہ ایجنڈے پر نہیں تھا،میٹنگ میں ایڈیشنل ایجنڈےکے طور پر لایا گیا،ایڈیشنل ایجنڈے پر مجھ سمیت دیگر کابینہ اراکین نےاعتراض کیا تھا۔

    کابینہ میں رقم کے حوالے سے کاغذات بندلفافے میں پیش کئے گئے، ایڈیشنل ایجنڈے کی منظوری کابینہ سے لی گئی، ریفرنس کے تفتیشی نے بتایا ایجنڈے کیساتھ ایک تحریر بھی تھی، تحریر تھی کہ رقم پراپرٹی ٹائیکون کےمالک نےبرطانیہ منتقل کی تھی۔

    آئندہ سماعت پروکلاء صفائی پرویزخٹک کے بیان پرجرح مکمل کریں گے، بعد ازاں سماعت تیرہ جولائی تک ملتوی کردی گئی ہے۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کا رویہ منتخب ارکان کے ساتھ فرعون جیسا تھا، پرویز خٹک

    چیئرمین پی ٹی آئی کا رویہ منتخب ارکان کے ساتھ فرعون جیسا تھا، پرویز خٹک

    بونیر : پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کارویہ منتخب ارکان کے ساتھ فرعون جیسا تھا، وہ عوامی وزیراعظم نہیں ڈکٹیٹر تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے بونیر میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوروں اور لٹیروں نے ملک کو کنگال کردیا ، چیئرمین پی ٹی آئی کارویہ منتخب ارکان کے ساتھ فرعون جیسا تھا۔

    پرویزخٹک کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عوامی وزیراعظم نہیں ڈکٹیٹرتھا اور نئے پاکستان کا پراجیکٹ ڈرامہ تھا۔

    سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے کہا کہ ملک اوراداروں کااحترام قومی فریضہ ہے، ریاست اور اداروں کے خلاف عوام کواکسانابزدلانہ عمل ہے، انشااللہ پختونخواکو مثالی صوبہ بناکردکھائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاست کے الف ب سے ناواقف مجھ پر تنقید کررہے ہیں، نعروں سے نہیں عملی اقدامات سے عوام کی خدمت کریں گے، ہمارا منشور امن،ترقی اور خوشحالی ہے۔

    سابق حکمرانوں کے حوالے سے پرویزخٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا تبدیلی کیلئےلگایانعرہ ڈھونگ نکلا، سابق حکمرانوں نے70سال سےعوام کو دھوکے میں رکھا اور ملک کو قرضوں کے دلدل میں دھکیل دیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پختونوں کے حقوق غصب کئے گئےہمارامنشورامن،ترقی،خوشحالی ہے، صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

  • پرویز خٹک کا پی ٹی آئی توڑنے کا دعویٰ ، وکیل چئیرمین پی ٹی آئی کا  دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل

    پرویز خٹک کا پی ٹی آئی توڑنے کا دعویٰ ، وکیل چئیرمین پی ٹی آئی کا دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل

    اسلام آباد : وکیل چئیرمین پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک کے پی ٹی آئی توڑنے کے دعویٰ پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وکیل چئیرمین پی ٹی آئی شیرافضل مروت نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک کے پی ٹی آئی توڑنے کے دعویٰ پر دلچسپ تبصرہ
    کیا۔

    شیرافضل مروت نے کہا کہ پرویز خٹک پی ٹی آئی توڑنےکی بات کر رہے ہیں، ان کی اپنی صلاحیت گنا توڑنے کی بھی نہیں۔

    سوشل میڈیا پر وکیل چئیرمین پی ٹی آئی شیرافضل کا تبصرہ وائرل ہوگیا۔

    گذشتہ روز سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک نے دعویٰ کیا تھا کہ دو ماہ بعد تحریک انصاف پارلیمنٹرین صوبے کی نمبر ون پارٹی ہوگی۔

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جو آج مذاق اڑاتے ہیں دوماہ بعد ہم ان کا مذاق اڑائیں گے ،میری حکومت میں کسی کا باپ بھی رشوت نہیں لے سکتا، یہ پارٹی پی ڈی ایم کے چوروں کے خلاف بنائی ہے۔

  • جو راز اور معلومات میرے پاس ہیں وہ کسی کے پاس نہیں: پرویز خٹک

    جو راز اور معلومات میرے پاس ہیں وہ کسی کے پاس نہیں: پرویز خٹک

    مانسہرہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  پارلیمنٹیرین کے سربراہ  پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جو راز اور معلومات میرے پاس ہیں وہ کسی کے پاس نہیں ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  پارلیمنٹیرین کے سربراہ  پرویز خٹک نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سیاسی لوگ باریاں لیکر ہمیں قرضوں کے دلدل میں پھنساتے گئے۔

    پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مرکز اور صوبے میں حکومت رہی مگر افسوس ہم نیا پاکستان نہ بناسکے، تحریک انصاف نے ساڑھے 3 سال ملک کیلئے کچھ نہیں کیا۔

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی  ملک کے تاحیات حکمران اور بادشاہ بننا چاہتے تھے، چیلنج کرتا ہوں کے پی آپ کو چھوڑ کر جارہا ہے روک سکتے ہو تو روک لو۔

    پرویز خٹک نے مزید کہا کہ حکومت صرف میری ذاتی کاوش سے بنی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کریڈٹ نہیں تھا، جو راز اور معلومات میرے پاس ہیں وہ کسی کے پاس نہیں ہیں۔

  • 9 مئی کے بعد 20 روز تک چھپا رہا، پرویز خٹک

    9 مئی کے بعد 20 روز تک چھپا رہا، پرویز خٹک

    پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میں 9مئی کےواقعے بعد20روز تک چھپا رہا اور سوچا غلطی کہاں ہوئی؟

    نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ایک اور ٹیم بنی ہوئی تھی جو ہماری نظر میں نہیں تھی، اس ٹیم کو احتجاج سے متعلق کچھ اور ہدایت دی گئی تھیں، 9مئی کو پرامن احتجاج کی کال تھی لیکن ہمیں نہیں پتا تھا کہ تشدد ہوگا۔

    پرویزخٹک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں رہ کر محنت کی اور پارٹی کو اٹھایا، ہم پارٹی میں انتشار اور ملک کو نقصان پہنچانے کیلئے نہیں آئے تھے، ہم نے محنت اس لیے کی تھی کہ ملک ترقی کرے اور انتشار بھی نہ ہو لیکن 9مئی کے واقعے کے بعد عجیب ماحول بن گیا تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ملک میں الیکشن کرانے کے لیے4مواقع ملے تھے، ہر پارٹی چاہتی تھی الیکشن ہوں لیکن چیئرمین پی ٹی آئی نہیں مانتے تھے، حکومتی ٹیم اور قمر جاوید باجوہ سے بھی مذاکرات ہوئے لیکن آسان شرائط پر بھی چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن کیلئے نہیں مانتے تھے۔

    پرویزخٹک نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں کہا گیا کہ علیم خان کو وزیراعلیٰ بنادیں حکومت نہیں جائے گی، جولائی میں الیکشن کیلئے سب تیار تھے لیکن چیئرمین پی ٹی آئی نہ مانے،
    اگر وہ مان جاتے تو سانحہ9مئی نہ ہوتا، چیئرمین پی ٹی آئی کئی بار حامی بھرنے کے بعد پھر انکاری ہوجاتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی ان سے کئی بار کہا کہ مذاکراتی ٹیم میں ہماری حیثیت ختم کررہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی اپنی مرضی سے فیصلے کرتے تھے پھر چاہے کوئی تڑپتا رہے۔ ڈھونڈنا پڑے گا کہ وہ کون تھا جس نے انتشار پھیلانے کی ڈائریکشن دی، شکر ہے9مئی کو گولی نہیں چلی فوج گولی چلاتی تو انتشار ہوجاتا، مجھے لگتاہے پروگرام اس لیے بنا تھا کہ اس دن گولیاں چلیں، اداروں کو بدنام کرنے کے لیے یہ ڈرامہ بنایا گیا تھا

    پرویز خٹک نے بتایا کہ پی ٹی آئی میں کسی اور کی رائے میں کوئی اہمیت نہیں تھی، ہم نے اجلاسوں میں کہا کہ انتشار نہیں ہونا چاہیے، صرف پرامن احتجاج کرنا چاہیے،

    میری قمرجاوید باجوہ اور فیض حمید سے ملاقاتیں ہوتی تھیں، وہ پالیسی تیار کرتے تھے اور ہماری طرف سے انکار ہوجاتا تھا، پنجاب کی بات کی گئی وہ نہیں مانی گئی،الیکشن کی بات بھی نہیں مانی گئی، قمرجاوید باجوہ آخر میں تھک چکے تھے اس لیے اختلافات پیدا ہوگئے، باجوہ نے کہا وہ ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں یہ ٹھیک نہیں ہوتا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نہیں چاہتے تھے ان کی پارٹی میں کوئی مشہور ہو یا لیڈر بنے، ہمارے صوبے میں حالات کچھ اور تھے جن کی چیئرمین پی ٹی آئی کو سمجھ نہیں تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کو کٹھ پتلی وزیراعلیٰ چاہیے تھا اس لیے مجھے وزیراعلیٰ نہیں بنایا، میں کٹھ پتلی نہیں تھا لیکن پھر بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو اعتماد میں لے کر فیصلےکرتا تھا۔

    پرویزخٹک نے مزید کہا کہ میں بطور وزیراعلیٰ چیئرمین سمیت ہر کسی کو قائل کرکے فیصلے کرتا تھا، میں نے اضلاع کی سطح پر لوگوں کو مضبوط کیا اس لیے ووٹ حاصل کیا۔

  • پرویز خٹک نے پارٹی کے آئین و منشور کی تیاری پر کام شروع کردیا

    پرویز خٹک نے پارٹی کے آئین و منشور کی تیاری پر کام شروع کردیا

    پشاور : پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے پارٹی کےآئین و منشور کی تیاری پر کام شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے پارٹی کےآئین و منشور کی تیاری پر کام شروع کردیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ محمود خان کو نائب چیئرمین،  ضیا بنگش کو سیکرٹری اطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے ، دیگر عہدیداروں کیلئےبھی مشاورت،پارٹی کے آئین و منشور کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینزکی کور کمیٹی کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ سابق وفاقی وزیر پرویزخٹک نے پی ٹی آئی پارلیمینٹرینز کے نام سے نئی پارٹی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔

    سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان بھی نئی سیاسی جماعت میں شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے 57 سابق ارکان اسمبلی نے پرویز خٹک کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور پرویز خٹک پارٹی کے سربراہ مقرر کئے گئے تھے۔

  • پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کے بعد ایک اور رہنما کو پارٹی سے نکال دیا

    پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کے بعد ایک اور رہنما کو پارٹی سے نکال دیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جاوید علی منوا کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی اور رکنیت کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کے بعد جاوید علی منوا کو تحریک انصاف سے نکال دیا گیا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جاوید علی منوا کی بھی بنیادی رکنیت معطل کردی۔

    جاوید علی منوا کی بنیادی پارٹی رکنیت کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    چند روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی تھی ، جس کا نوٹیفکیشن سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے جاری کیا۔

    جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 21 جون 2023 کو پرویز خٹک کو ایک شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کا انہوں نے وقت گزر جانے کے باوجود تسلی بخش جواب نہیں دیا۔

  • فردوس عاشق اعوان کا  پرویز خٹک  کو مشورہ

    فردوس عاشق اعوان کا پرویز خٹک کو مشورہ

    اسلام آباد : استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے پرویز خٹک کو مشورہ دیا کہ ہم خیال آزاد گروپ بنانے کی بجائے ہمارے ساتھ آئیں تاکہ قومی سطح پرہم خیال سوچ اکٹھی ہو۔

    تفصیلات کے مطابق استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استحکامِ پاکستان پارٹی 9مئی واقعات کے بعد سامنےآئی ہے، آئی پی پی انتشار،دہشت گردی،جلاؤگھیراؤ کے حق میں نہیں، پارٹی کو اپنی جگہ بنانےکےلیے کچھ وقت لگےگا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سب کو پتا ہےآئی پی پی کامستقبل کی سیاست میں اہم کردارہوگا، حلقوں میں جو عوام کےمسائل کوسمجھے گا اسےٹکٹ دیں گے،آئی پی پی عوام کےمسائل کے حل کاطریقہ کارلائے گی۔

    رہنما استحکامِ پاکستان پارٹی نے کہا کہ ہماری پارٹی کےدروازےمحب وطن رہنماؤں کےلیے کھلےہیں، پرویزخٹک سنجیدہ یاستدان ہیں،کےپی میں ان کی اہمیت ہے، وہ سیاسی ماحول کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں امن قائم کرنےکی کوششیں جاری ہیں ، کے پی میں چور دروازے سے حکومت آنے سے امن کو خطرہ ہوگا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک ہم خیال لوگوں کو ملاکرپلیٹ فارم بنائیں تویہ ان کا حق ہے لیکن پرویزخٹک ہم خیال آزاد گروپ بنانےکی بجائے ہمارے ساتھ آئیں، تاکہ قومی سطح پرہم خیال سوچ اکٹھی ہو۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت مشکلات کا شکار ہے، سیاسی عدم استحکام ہے، ریاست اور سیاست اکٹھی ہوں تو پاکستان کے مسائل حل ہوں گے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ریاست کچھ اور سوچے اور سیاستدان کچھ اور، ہمیں ریاست کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر چلنا چاہئے۔

  • جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے درمیان معاملات طے ہونے کا امکان

    جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے درمیان معاملات طے ہونے کا امکان

    لاہور: پاکستان کی نئی سیاسی پارٹی ’ استحقام پاکستان کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین  اور پرویز خٹک کے درمیان معاملات طے ہونے کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز ذرائع نے بتایا تھا کہ تحریک انصاف کے سابق رہنما پرویز خٹک نے علیحدہ سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے 50 سے زائد سابق اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

    متعلقہ خبریں:

    پرویز خٹک کا علیحدہ سیاسی جماعت بنانے کا اعلان ، بڑا دعویٰ کردیا

    جہانگیر ترین نے نئی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کا باضابطہ اعلان کر دیا

    تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کافی دنوں سے جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں، پرویز خٹک اپنے ہم خیال ساتھیوں کے ہمراہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک کو استحکام پاکستان پارٹی کا جنرل سیکرٹری بنائے جانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سیاسی رہنما جہانگیر ترین اور علیم خان کی جانب سے نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔

  • پرویز خٹک کا  علیحدہ سیاسی جماعت بنانے کا اعلان ،  بڑا دعویٰ کردیا

    پرویز خٹک کا علیحدہ سیاسی جماعت بنانے کا اعلان ، بڑا دعویٰ کردیا

    پشاور : تحریک انصاف کے سابق رہنما پرویز خٹک نے علیحدہ سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے 50 سے زائد سابق اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما پرویز خٹک نے علیحدہ سیاسی جماعت بنانے پر غور شروع کردیا، پارٹی کے لئےکئی نام زیر غور یے اور منشور کی تیاری کا کام بھی تیز کردیا گیا ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ صوبائی حقوق نئی سیاسی جماعت کےمنشور میں سرفہرست ہوگا، قبائلی علاقوں کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے بھی اقدامات اجاگر کیے جائیں گے۔

    پرویزخٹک نے اب تک 50 سے زائد سابق اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پرویز خٹک کی رہائش گاہ سیاسی سرگرمیوں کامرکز بن گیا اور مزیدسابق اراکین اسمبلی اور سابق وزرا سے رابطے تیز کر دئیے ہیں۔