Tag: پرویز خٹک

  • مولانا فضل الرحمان کا احتجاج، حکومت نے اپوزیشن سے رابطے شروع کردیے

    مولانا فضل الرحمان کا احتجاج، حکومت نے اپوزیشن سے رابطے شروع کردیے

    اسلام آباد : حکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویزخٹک نے ممکنہ احتجاجی مارچ کیخلاف اپوزیشن سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا اپوزیشن سے رابطے کے جلد مثبت نتائج آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کے ممکنہ احتجاجی مارچ کیخلاف حکومت نے اپوزیشن سے رابطوں کا آغاز کردیا، جس کی حکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویزخٹک نے تصدیق کردی ہے۔

    اس حوالے سے وزیردفاع پرویزخٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے رابطہ شروع کر دیا ہے جلد مثبت نتائج آئیں گے،ہماری بات چیت شروع ہو چکی ہے، کل سے رابطے مزید تیز کر دیں گے، کب کہاں اور کس سے رابطے ہوں گ ابھی کچھ نہیں کہ سکتا۔

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کورکمیٹی نے تمام اپوزیشن جماعتوں سے بات کرنے کی ذمہ داری دی ہے،احتجاج کا حصہ بننے والے تمام جماعتوں سے رابطہ کریں گے، کمیٹی کے ممبران کا فیصلہ آج شام تک کر لیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : مولانا کو جرگے کے لیے دعوت دی جائے گی: پرویز خٹک

    انھوں نے کہا کہ کمیٹی 5 یا 6 سینئر رہنماوں پر مشتمل ہو گی،کمیٹی بنانے کا مقصد ان کا ایجنڈا معلوم کرنا ہے، جائز مطالبات ہیں تو حکومت ان کی بات سنے گی،حکومت ملک میں ہنگامہ آرائی اور انتشار کی اجازت نہیں دے گی،جمہوری ملک ہے مولانا سے بات چیت کر کےہی حل نکالیں گے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورکمیٹی اجلاس میں مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پرویز خٹک کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا تھا۔

    بعد ازاں وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کور کمیٹی اجلاس میں اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، مولانا فضل الرحمان سے جرگے کے لیے انھیں دعوت دی جائے گی۔

  • مولانا کو جرگے کے لیے دعوت دی جائے گی: پرویز خٹک

    مولانا کو جرگے کے لیے دعوت دی جائے گی: پرویز خٹک

    اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کور کمیٹی اجلاس میں اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، مولانا فضل الرحمان سے جرگے کے لیے انھیں دعوت دی جائے گی۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حکومتی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی، اے این پی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بات ہوگی، کوئی ایسا ایشو نہیں ہے جس کی وجہ سے مولانا دھرنا دے رہے ہیں، ایسا بھی نہیں ہو سکتا کہ کہا جائے اسلام آباد پر قبضے کے لیے آ رہا ہوں۔

    پروگرام الیونتھ آور میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ایشو ہی کوئی نہیں ہے اور کہا جا رہا ہے حکومت چھوڑ دیں، یہ ناممکن ہے، بیانات ابتدا میں سخت آتے ہیں لیکن گفتگو سے مسئلے کا حل نکال لیا جاتا ہے، بات چیت کرنے میں کیا حرج ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  فضل الرحمان کے مارچ کو زیادہ اہمیت نہ دی جائے: وزیر اعظم

    پرویز خٹک نے کہا اپوزیشن کے تحفظات درست ہیں تو انھیں دور کریں گے، مولانا فضل الرحمان ایشوز تو بتائیں جن پر مارچ یا دھرنا دیا جا رہا ہے، مجھے یقین ہے مولانا فضل الرحمان میری بات کو رد نہیں کریں گے، اپوزیشن آئے اور جو ملکی مسائل ہیں انھیں مل کر حل کریں۔

    ان کا کہنا تھا میں بھی پٹھان ہوں، فضل الرحمان بھی، پٹھانوں میں جرگوں میں مسئلے حل ہوتے ہیں، مل بیٹھ کر مسائل کا حل ڈھونڈیں گے، اپوزیشن سے بالواسطہ رابطے کر رہا ہوں، صرف مولانا نہیں دوسری جماعتوں سے بھی بات کروں گا۔

    وزیر دفاع نے کہا مذاکرات مسترد کر کے مولانا نے سخت بیان دیا، امید ہے وہ میری بات سمجھ جائیں گے۔

  • پاکستان بہت جلد معاشی بحران سے نکلے گا: پرویز خٹک

    پاکستان بہت جلد معاشی بحران سے نکلے گا: پرویز خٹک

    نوشہرہ: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے معلوم ہے قرضوں سے ملک نہیں چلتے لیکن کرپٹ اپوزیشن کس منہ سے حکومت کے خلاف باتیں کررہی ہے۔

    اپنے ایک بیان میں وزیردفاع پرویز خٹک نے قوم کو امید دلائی کہ پاکستان بہت جلد معاشی بحران سے نکلے گا، پچھلی حکومت کے باعث ملک میں مشکل حالات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح پاکستان کو مضبوط اور باوقار ملک بنانا ہے، ہمیں معلوم ہے کہ قرضوں سے ملک نہیں چلتے، اپوزیشن کس منہ سے حکومت کے خلاف باتیں کررہی ہے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا پر بھارتی مظالم اور بربر یت ثابت ہوچکی ہے، بھارت کو کشمیریوں کا حق دینا ہوگا۔

    حال ہی میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے مقدمے کو بین الاقوامی فورم تک پہنچا دیا ہے۔

    عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے: پرویز خٹک

    اپنے بیان میں پروزیر خٹک نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے، کشمیر اب ہندوستان کا اندرونی مسئلہ نہیں رہا، بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے اور 80 لاکھ مسلمانوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنانے کا مسئلہ جس انداز سے پی ٹی آئی حکومت نے اٹھایا اس کی مثال نہیں ملتی۔

  • عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے: پرویز خٹک

    عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے: پرویز خٹک

    نوشہرہ: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں پہلی بار مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے مقدمے کو بین الاقوامی فورم تک پہنچا دیا ہے۔

    اپنے بیان میں پروزیر خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے، کشمیر اب ہندوستان کا اندرونی مسئلہ نہیں رہا، بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے اور 80 لاکھ مسلمانوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنانے کا مسئلہ جس انداز سے پی ٹی آئی حکومت نے اٹھایا اس کی مثال نہیں ملتی۔

    انہوں نے کہا کہ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے اور دنیا پر بھارت کی حق دھرمی اور برصغیر میں بھارتی حکمرانوں کی طر ف سے جنگ مسلط کرنے کی خواہش کو اجاگر کریں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی جان لیں کے پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے پاکستان کی امن کی خواہش کو غلط نہ سمجھا جائے، ایک دفعہ روایتی جنگ شروع ہوگئی تویہ جنگ ایٹمی جنگ تک پھیلے گا۔

    پرویزخٹک نے کہا کہ وزیر اعظم کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان معاشی بحرانوں سے نکل رہا ہے بہت جلد اچھے دن آرہے ہیں، عوام مہنگائی بے روزگاری اقتصادی مسائل سے نکلیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان وفاق کی سطح پر یہی اصلاحاتی پروگرام شروع کررہے ہیں تاکہ چاروں صوبے کے عوام اس سے مستفید ہوسک، ہمارے مخالفین صرف انتخابات میں عوام کو اپنا چہرہ دیکھاتے ہیں۔

  • قبائلی اضلاع الیکشن، جیتنے والے آزاد ارکان حکومت سے رابطے میں ہیں، پرویز خٹک

    قبائلی اضلاع الیکشن، جیتنے والے آزاد ارکان حکومت سے رابطے میں ہیں، پرویز خٹک

    اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع سے جیتنے والے کئی آزاد ارکان حکومت سے رابطے میں ہیں۔

    قبائلی اضلاع میں کامیاب الیکشن کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف قبائلی علاقوں میں بھی اکثریتی جماعت بن کر ابھری ہے۔

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پُرامن انتخابات پر سیکیورٹی فورسز، الیکشن کمیشن اور قبائلی اضلاع کے عوام مبارک باد کے مستحق ہیں، حکومت محرومیوں والے علاقوں میں ترقیاتی منصوبے بنائے گی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ جیتنےوالے کئی آزاد ارکان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں،وزیر اعظم دورۂ امریکا میں پاکستانی عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے،عمران خان برابری کی بنیاد پر پاکستان کی حقیقی تصویر اجاگر کریں گے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رکن اسمبلی علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں کامیاب انتخابات سےتاریخ رقم ہوچکی، دہشت گرد حملہ دشمن کی جانب سے کامیاب انتخابات کاردعمل ہے،سیکیورٹی فورسز کی لازوال  قربانیوں سےملک  میں امن قائم ہوا، اب دہشت گردوں کےسہولت کاروں کامکمل خاتمہ کیاجائےگا۔

  • امید ہے ملک اندھیرے کی طرف نہیں روشنی کی طرف جا رہا ہے: پرویز خٹک

    امید ہے ملک اندھیرے کی طرف نہیں روشنی کی طرف جا رہا ہے: پرویز خٹک

    اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے، لیکن امید ہے ملک اندھیرے کی طرف نہیں روشنی کی طرف جا رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پرویز خٹک نے کہا کہ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، ملک اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ حکومت مستقبل میں حالات بہتر کرنے کے لیے مشکل فیصلے کرتی ہے، موجودہ وقت مشکل ہے، 2 سال بعد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

    پرویز خٹک نے کہا کہ وہ وزارت چھوڑ کر پی ٹی آئی میں ملک کی بہتری کے لیے شامل ہوئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بجٹ 2020 -2019: تحریک انصاف نے 70 کھرب 22 ارب کا بجٹ پیش کردیا

    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے دو روز قبل اپنا پہلا سالانہ بجٹ پیش کر دیا ہے، جس کا کُل تخمینہ 7022 ارب روپے ہے جو پچھلے سال سے 30 فی صد زیادہ ہے۔

    بجٹ کے مطابق وفاقی محصولات مجموعی طور پر 6717 ارب روپے ہوں گے جو پچھلے سال سے 19 فی صد زیادہ ہیں، ایف بی آر نے اس سال ٹیکس وصولی کا ہدف 5550 ارب روپے رکھا ہے، بجٹ خسارہ 3560 بلین روپے ہوگا، مجموعی مالیاتی خسارہ تقریباً 3137 بلین روپے ہوگا۔

    بجٹ میں وفاقی وزراؤں کی تنخواؤں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 21 اور 22 کے سرکاری افسران کی  تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ چارلاکھ سالانہ آمدن والوں کو انکم ٹیکس دینا ہوگا۔

  • حکومتی وفد بی این پی مینگل کو راضی کرنے میں کامیاب، اتحاد ختم ہونے کا خطرہ ٹل گیا

    حکومتی وفد بی این پی مینگل کو راضی کرنے میں کامیاب، اتحاد ختم ہونے کا خطرہ ٹل گیا

    اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل سے حکومتی اتحاد ختم ہونے کا خطرہ ٹل گیا، حکومتی وفد بی این پی مینگل کو راضی کرنے میں کام یاب ہو گیا، معاملات طے پا گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بی این پی مینگل کی جانب سے پیش کردہ شرایط حکومت نے مان لیں، جس کے بعد حکومتی اتحاد ٹوٹنے کا خطرہ ٹل گیا، اس سلسلے میں حکومتی وفد کی جانب سے مذاکرات کام یاب ہو گئے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے بھی بلوچستان کے لیے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، حکومت نے بلوچستان میں توانائی، ڈیم اور سڑکیں تعمیر کرنے کی شرایط مان لی ہیں۔

    وفاقی حکومت بی این پی مینگل کو میگا پروجیکٹس کے لیے فنڈز دینے پر بھی تیار ہو گئی ہے، اتحادیوں میں معاملات وزیر اعظم آفس میں آج رات اہم ملاقات میں طے پائے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس، انکوائری کمیشن کے قیام اور طریقہ کار پر مشاورت

    شرایط ماننے پر بی این پی مینگل وفاقی حکومت کی بجٹ منظوری میں حمایت کرے گی، خیال رہے کہ فریقین کی پہلی ملاقات آج دوپہر پارلیمنٹ لاجز، دوسری رات 8 بجے وزیر اعظم آفس میں ہوئی۔

    حکومت اور بی این پی مینگل کے درمیان مذاکرات پر وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ رکھا گیا، حکومتی وفد میں پرویز خٹک، قاسم سوری، خسرو بختیار، ارباب شہزاد شریک ہوئے جب کہ بی این پی کی جانب سے اختر مینگل، جہانزیب جمالدینی، ہاشم نوتیرئی اور عاصم بلوچ شریک ہوئے۔

    قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، وزیر دفاع پرویز خٹک اور ارباب شہزاد پر مشتمل کمیٹی شرایط پرعمل درآمد کرائے گی۔

  • ارکان اسمبلی کی قیادت میں چیک پوسٹ پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، پرویز خٹک

    ارکان اسمبلی کی قیادت میں چیک پوسٹ پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، پرویز خٹک

    اسلام آباد : وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کل شمالی وزیرستان میں ایک افسوسناک واقعہ ہوا، بدقسمتی سے اس عمل کی قیادت ہمارے دو ممبران اسمبلی کررہے تھے جو انتہائی افسوسناک ہے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، وزیر دفاع نے کہا کہ فوج کی چیک پوسٹ پرحملہ انتہائی قابل مذمت ہے، ایک گروپ نے پوسٹ پر براہ راست فائرنگ کی، سپاہیوں نے پہلے انہیں پُرامن طریقے سے منتشرکرنے کی کوشش کی۔

    ان کی فائرنگ کے جواب میں ہوائی فائرنگ سے منتشرکرنے کی کوشش کی گئی، جب ان کے فائر سے5جوان زخمی ہوئے تو سیلف ڈیفنس میں جوابی فائر کیا گیا۔

    پرویزخٹک کا مزید کہنا ہے کہ بدقسمتی سے اس عمل کی قیادت ہمارے دو ممبران اسمبلی کررہے تھے، یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے جو کہ نہیں ہونا چاہیے تھا، قوم، قبائلی بھائیوں اور فوج نے بہت سی قربانیوں کے بعد ملک میں امن قائم کیا،۔

    آپریشنز کے دروان ہمارے قبائلی بھائیوں نے بہت تکالیف کا سامنا کیا، ہمیں اپنی عوام بالخصوص قبائلیوں کی مشکلات کااحساس ہے، اُن کے تمام جائز مطالبات آئین و قانون میں رہ کر پورے کیے جارہے ہیں۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ ریاست ماں ہوتی ہے ،حکومت ان کی مکمل سماجی اور معاشرتی بحالی تک نہیں آرام سے نہیں بیٹھے گی،کسی شخص یا گروہ کو عوام کی مشکلات کا جواز بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • میں اچھی تقریر کرنے والا نہیں مطلب کی بات کرتا ہوں، پرویز خٹک، جلسے میں بد نظمی، کارکنوں کا احتجاج

    میں اچھی تقریر کرنے والا نہیں مطلب کی بات کرتا ہوں، پرویز خٹک، جلسے میں بد نظمی، کارکنوں کا احتجاج

    خیبر: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وہ اچھی تقریر نہیں کر سکتے لیکن جس بات سے مطلب ہوتا ہے وہی کرتے ہیں، پانچ سال تک خیبر پختون خوا میں انھوں نے کام کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کے پی نے ضلع خیبر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت آپ لوگوں کی حکومت ہے، آئیں اور ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں۔

    دریں اثنا، پرویز خٹک جلسے سے خطاب کے لیے آئے تو پرانے کارکنوں نے نظر انداز کیے جانے پر احتجاج شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں جلسے میں بد نظمی پھیل گئی اور کارکنوں نے ایک دوسرے کو دھکے دیے۔

    سابق وزیر اعلیٰ نے خطاب میں کہا کہ میں نے 5 سال خیبر پختون خوا میں کام کیا، میں اچھی تقریر کرنے والا نہیں، مطلب کی بات کرتا ہوں۔

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا میں بجلی کے مسئلے کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں، ڈیم بھی بن جائیں گے۔

    انھوں نے کہا میں چاہتا ہوں اس علاقے کے لوگ بھرتی ہوں، لیکن روزگار کا مسئلہ صرف سرکاری نوکریوں سے پورا نہیں ہوتا، بد قسمتی یہ ہے اس علاقے میں بجلی، اسکول، اسپتال نہیں ہیں۔

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں اسکول اور یونی ورسٹیز کی ضرورت ہے، وہاں بنانےکی کوشش کر رہے ہیں، سڑک، بجلی، گیس کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں، صحت اور نظام تعلیم کو بھی ٹھیک کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ملک کے اندر تعلیم کا نظام بہتر نہ ہو وہ ملک کیسے ترقی کرے گا؟

  • پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ کے پی کی انسپیکشن ٹیم کی رپورٹ مسترد کر دی

    پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ کے پی کی انسپیکشن ٹیم کی رپورٹ مسترد کر دی

    پشاور: وزیرِ دفاع اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے پشاور میٹرو بس کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا محمود خان کی انسپیکشن ٹیم کی رپورٹ مسترد کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک نے وزیر اعلیٰ محمود خان کی انسپیکشن ٹیم کی رپورٹ مسترد کر دی، کہا انسپکشن ٹیم جو کہہ رہی ہے کہنے دیں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ بی آر ٹی منصوبے کی لاگت میں 25 فی صد اضافہ کہاں ہوا۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویزخٹک نے کہا کہ یہ رپورٹ کہاں سے آ گئی، پتا نہیں کیسے 25 فی صد اضافے کی بات کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ انسپکشن ٹیم کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پشاور میٹرو منصوبے میں نا اہلی اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے قوم کے اربوں روپے ضایع ہوئے اور منصوبے کی لاگت بڑھی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پشاور بی آر ٹی منصوبے میں تکنیکی غلطیاں، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی سفارش

    یاد رہے کہ پشاور بس ریپد ٹرانزٹ منصوبے میں تکنیکی غلطیوں کے انکشاف کے بعد وزیر اعلیٰ کو بھیجی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں منصوبے میں کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ بی آر ٹی منصوبے کے نقشے اور تعمیراتی کام میں تکنیکی غلطیاں موجود ہیں، جلد بازی اور نا مناسب منصوبہ بندی سے منصوبہ مسائل کا شکار ہو گیا ہے، لاگت میں اضافہ بھی ڈیزائن کی تبدیلی سے ہوا۔