Tag: پرویز راٹھور

  • پرویز راٹھورکا معطلی کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

    پرویز راٹھورکا معطلی کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور نے اپنی معطلی کے خلاف سپریم کورٹ جانےکا فیصلہ کرلیا، انھوں نےاسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر نظرثانی درخواست واپس لے لی ہیں۔

    قائم مقام چیئر مین پیمرا پرویز راٹھور اور کمال الدین ٹیپو نے اپنی معطلی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائرنظر ثانی کی درخواست واپس لے لی، جس پر عدالت نے درخواست خارج کردی۔

    وکیل صفائی نے بیان میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کےحکم کیخلاف سپریم کورٹ جانا چاہتے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز راٹھور اور کمال الدی ٹیپو کی تقرری کا نوٹی فکیشن معطل کردیا تھا۔

    تفصیلی فیصلے میں عدالت نے کہا کہ قائم قام چیئر مین کو کام سے روکنے کا حکم دیا گیا لیکن فریقین نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی اور توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔

  • اے آروائی نیوز کی معطلی کا فیصلہ درست نہیں تھا،اسرارعباسی

    اے آروائی نیوز کی معطلی کا فیصلہ درست نہیں تھا،اسرارعباسی

    پیمراکے پرائیویٹ ممبران اسرارعباسی اور میاں شمس نےکہا ہے اے آروائی نیوز کی نشریات معطلی کا فیصلہ درست نہیں تھا، پرویز راٹھور سےمتعلق ان کا موقف درست ثابت ہوگیا،پرویزراٹھور کے فیصلوں پر نظرثانی ہوگی۔

    پرویزراٹھورکا قائم مقام چیئرمین اورممبرپیمراکانوٹی فکیشن معطل ہونے پر ممبر پیمرا اسرارعباسی نے کہا ہے ہائی کورٹ کے فیصلے سے ہمارا موقف درست ثابت ہوگیاکہ حکومت پیمرا کے معاملات میں مداخلت کر رہی ہے۔

    اسرارعباسی نے کہا کہ اے آروائی نیوز کی نشریات معطلی کا فیصلہ درست نہیں تھا،چوہدری رشید کی پیٹشن کافیصلہ آنے کے بعد اجلاس طلب کرینگے۔  ممبر پیمرا میاں شمس کا کہنا تھا اے آروائی نیوز کی نشریات معطلی اورجرمانہ غیرقانونی تھا،عدالت نے انصاف کردیا،پرویز راٹھور کے فیصلوں پرنظرثانی کی جائے گی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا ملک کی صحافتی تنظیوں نے خیر مقدم کیا ہے اور اسے سچائی کی فتح قرار دیا۔سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے امین یوسف نے کہا کہ قائم مقام چیئرمین پیمرا کوہٹانا ہمارا بھی مطالبہ تھا۔